ختنے: ختنے کے طریقئہ عمل کے بعد گھر پر آپکے بچے کی نگھداشت

Newborn circumcision: Caring for your child at home after the procedure [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپریشن کے بعد اپنے بچے کے ختنہ سے متعلق علاج کے بارے میں معلوم کریں۔ پابندی سے غسل، ہوا میں کھلا رکھنے اور ایسیٹیمینوفین سے ختنہ سے صحتیابی میں مدد ملتی ہے۔

ختنے کا عمل کیا ھے ؟

مردوں کے سرذکر کی کھال کو ھٹانے کے عمل کو ختنہ کرنا کہتے ھیں ۔ عمومآ یہ پیدائش کے فورآ بعد کیا جاتا ھے تاھم یہ طریقہ کار بڑے لڑکوں میں بھی ھوتا ھے ۔ ختنے کرنے

کے دو طریقے ھیں ۔ چیرہ لگایا جاتا ھے یا پلاسٹک رنگ استعمال ھوتا ھے ۔ دونوں طریقوں کے بعد کی صفائ ، درد ٹھیک کرنے کا انتظام اور عمومی نگھداشت ایک جیسی ھے۔

خطنے نامختون عضوتناسل میں خصیوں کی تھیلی، اگلی کھال اور غدود، اور مختون عضوتناسل میں خصیوں کی تھیلی اور غدود
خطنے ایک ایسا طریق عمل ہے جس سے آلہء تناسل کے آگے کی بڑھی ہوئی کھال جو  سپارو پرچڑھی ہوتی ہے اسے  ہٹا دیا جاتا ہے

ختنے کے بعد کی عمومی نگھداشت:

انسیزن (چیرہ) والا ختنہ:

آپکے بیٹے کو آپریشن کے بعد ھفتے میں تین دن گرم پانی کے ساتھ غسل لینا ضروری ھے۔

گھر آنے پر آپکے بیٹے کے ختنے والی جگہ پر چھوٹی سی پٹی لگی ھوتی ھے جسکو اتارنے کی کوشش نہ کریں ۔ اسکو خود بخود اترنے دیں ۔ اگر آپریشن سے اگلی صبح تک یہ پٹی نہ اترے تو اس کو نھاتے وقت گیلا رھنے دیں ۔

اگر آپکا بچہ آرام دہ نھیں ھے تو اس کو دن میں تین سے زیادہ دفعہ نھانے دیں اور جب ممکن ھو پینس(ذکر) کو ھوا میں خشک ھونے دیں ۔

ھر نھانے کے بعد ختنے والی جگہ پر اینٹی بائوٹک کریم جیسے پولی سپورن لگایئں جب تک زخم مکمل طور پر بھر نہ جائے ۔

رنگ والا ختنہ:

رنگ جس کو پلاسٹی بیل بھی کہتے ھیں ، دو ھفتوں میں خود بخور گرجائےگا اس رنگ کو خود سے اتارنے کی کوشش نہ کریں

۔ بچے کے پینس(ذکر) کو صاف رکھنے کیلئے بچے کو گرم پانی سے نھلایئں اور نھانے کے بعد رنگ کے اردگرد کریم لگایئں اور ممکن ھو تو اسے ھوا میں خشک ھونے دیں ۔

دوایئوں کے زریعے آپ کے بچے کے درد کا علاج:

ختنے ہونےسے پہلے چوبیس گھنٹے کے دوران آپ کے بچے کو درد یا بخارسے بچانے کے لیے ایسٹ ایمانوفن دے سکتے ہیں۔ آپ کے بچے کو ڈھیلے ڈھالے اور آرام دہ کپڑے پہننے چاہیں۔ آپریشن کے بعد آپ کا بچہ پہلی دفعہ پیشاب کرنے میں وقت لے سکتا ھے۔ اگر وہ آرام دہ محسوس نہیں کرتا تو گرم پانی میں نہانے کے ساتھ ساتھ اس کی ہمت بندھائیں تاکہ وہ سکون سے ٹب ہی پیشاب کرے۔

اپنی روز مرہ کی سر گر میوں کی طرف واپس آنا

آپریشن کے چند دنوں کے بعد آہستہ آہستہ آپ کا بیٹا اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں کی طرف واپس آ سکتا ھے۔ اگر وہ سکول جا سکتا ھےجہاں وہ پہلے کی طرح کھیلے۔

آپریشن کے چھ ھفتوں کے بعد تک آپکے بیٹے کو ایسے کھلونوں سے نھیں کھیلنا چاھئے جس میں ٹانگوں کو پھیلانا پڑے جیسے کہ سائکل چلانا ۔ آسے ایسی چیزوں سے بھی اجتناب کرنا چاھئے جو اس کے گروئن حصے(جانگہ) کو متاثر کرے مثلا جنگلوں پر چڑھنا وغیرہ ۔

ڈاکٹر کو کب بلانا ھے

آپریشن سے پہلے چند گھنٹوں کے بعد تھوڑی مفدار میں خون نکلنا ایک عام بات ھے۔ آپریشن والے دن کے ختم ہونے تک آپریشن خون نکلنا بند ہو جانا چاہیے۔

اگر ختنےوالی جگہ سے خون کا بہائو مسلسل اور زیادہ ھوجائے تو پینس(ذکر) کو نرمی سے دباکر رکھیں ۔ اگر خون نکلنا بہت زیادہ ھو جائے تو پھر یورولوجی کلینک فون کریں یا اس ھسپتال فون کریں جھاں یہ آپریشن ھوا تھا ۔

ھسپتال یا کلینک میں بعد کے چیک اپ:

آپکے بیٹے کو ھسپتال کے یورولوجی کلینک میں فالواپ وزٹ کرنا پڑیں گے ۔ کلینک کا عملہ آپکو اس کے متعلق بتائے گا ۔ اگر آپکو اپنے بیٹے کی نگھداشت کے متعلق سوالات پوچھنے ھوں تو یورولوجی کلینک کال کریں ۔

اھم نکات

  • آپکے بیٹے کو ختنے کے بعد ھفتے میں تین دفع گرم پانی سے نہانا چاھئے ۔
  • اگر گھر آنے تک آپکے بیٹے کے ختنے والی جگہ پر پٹی بندھی ھوئ ھے تو وہ خود بخود گر جائے گی ۔
  • اگر آپکے بیٹے کا رنگ طریقہ کار سے ختنہ ھوا ھے تو رنگ کو خود بخود گرنے دیں ۔
  • درد کو کم کرنے کے لئے دوائ کی بوتل پر ھدایت کے مطابق آپ اپنے بیٹے کو ایسٹو ایما نوفن یا ابوپروفن دے سکتے ھیں ۔
  • آپکے بیٹے کو ایسی سرگرمیوں سے اجتناب کرنا چاھئے جو کہ پینس اور گروئن حصے کو متاثر کریں ۔
Last updated: novembro 06 2009