کھنچی ہو ئی کہُنی کیا ہے ؟
کھنچی ہوئی کہُنی اس وقت واقع ہوتی ہے جب کسی ایک بازُو کی ہڈی (کلائی کی بڑی ہڈی) رباط کے ذریعےکہُنی پر سے کھسک جاتی ہے۔ رباط ھڈیوں کو اپنی جگہ پر رھنے میں مدد دیتی ھے ۔ یہ اس طرح ہوسکتا ہے جب ایک بچہ کا بازو اچانک کھینچ لیا گیا ہو، مڑ گیا ہو، یا جھٹکا لگ گیا ہو۔ اصطلاحاً اسے نرس میڈزایلبو یا ریڈیئل ہیڈ کے جوڑ کا اپنی جگہ نہ رہنا کے نام سے بھی پُکارا جاتا ہے ۔
چھوٹے بچوں میں کہُنی کا کھنچ جانا عام ہے۔ عموماً یہ 6 مہینے کی عمر سے لے کر 5 سال کے درمیان واقع ہوتا ہے۔
کھنچی ہو ئی کہُنی کی نشانیاں اور علامات :
بازو کے اچانک کھنچ یا مڑ جانے سے، بچی عام طور پر درد سے رونے لگتی ہے اوراس کے بعد وہ بازو استعمال کرنے سے انکار کر دیتی ہے۔ عام طور پر، بچی اپنا لٹکتا ہوا بازو ایک طرف کو رکھے گی اور روئے گی۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ وہ بالکل مطمئن ہو اور بازو کو صحیح طریقے سے استعمال نہ کر ے، یہ ھو سکتا ھے کہ بچہ بہت پریشان ھو جائے اور ممکن ہے کہ صرف اس صورت میں روئے یا شکایت کرے جب بازو کو حرکت دی جائے، خاص طورپر کہُنی اور کلائی کا درمیانی حصے کو۔ یہ بھی ھو سکتا ھے کہ بچہ بلکل بھی نہ روئے
بہت سے بچے کلائی کی طرف اشارہ کریں گے جب اُن سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ تکلیف کہاں ہوتی ہے، حالانکہ مسئلہ کہُنی والے حصے میں ہوتا ہے۔
آپ کے بچے کا پریشان ھونا ایک قدرتیعمل ھے۔ بازو ھلاتے وقت وہ رو سکتا ھے ، یہ بھی ھو سکتا ھے کہ وہ نہ ھی روئے اور نہ ھی چلائے، بعض بچے کوہنی کی طرف اشارہ کرتے ھیں کیونکہ درد کوہنی میں ھو رھی ھوتی ھے
ہسپتال میں علاج
عموماً آپ کے بچہ کو ایکسرے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ صحت کی نگہداشت فراہم کرنے والا بازو کو گھمائے گا اور ہڈی اور رباط کو کھسکا کر واپس اپنی جگہ پر بٹھا دے گا۔ ایسا کرنا بچے کے لئے تھوڑے سے دردکا سبب ہو سکتا ہے، لیکن اکثر یہ ایک بہت تیزی سے کیا جانے والا طریقہ عمل ہے۔ جب کبھی کبھار والدین میں سے کوئی ایک اپنے بچے کا بازو گھماتا ہے تو ایسا بے ساختہ بھی ہوتا ہے جیسا کہ قمیض یا سوئیٹر اُتارتے وقت۔
عام طور پر آپ کی بچی اس طریقہ عمل کے 15 منٹ کے اندر اندر اپنا بازو استعمال کرنا شروع کردے گی، حالانکہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ابتدا میں وہ کچھ ہچکچائے۔ اگر اس چوٹ کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے تو بچی کو عام طریقے سے بازو کو استعمال کرنے میں تھوڑا زیادہ وقت لگ سکتا ہے
بعض اوقات بچے کی ھڈی اپنی جگہ پر آ جاتی ھے اگر آپ حادثاتی طور بچے کا بازو مڑوڑتے ھیں یا اسکا سوئٹر اتارتے چڑھاتے ھیں ۔ لیکن بچے کی ھڈی اپنی جگہ پر بٹھانے کی اپنے طور پر بلکل کوشش نہ کریں
اپنے بچے کی گھر پر دیکھ بھال کرنا
آپ کے بچہ کے لئےکھنچی ہوئی کہُنی لمبی مدت کے لئےمشکلات کا سبب نہیں بنے گی۔ جب کہُنی اپنے صحیح مقام پر ایک دفعہ آجائے گی، تو آپ کا بچہ دوبارہ عام طریقے سے اسں کو استعمال کرنا شروع کر دے گا۔ آپ کو اپنے بچےکی سرگرمی پر پابندی لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ اس طریق عمل کے بعد آپ کے بچے کو تھوڑا دردہو۔ اگر ایسا ہے، تو اُس کو درد کم کرنے والی ہلکی دوا دیجیئے مثلاً اسیٹامائنوفین (ٹائلینال، ٹیمپرا، یا دیگر برانڈز) یا آئبیوپروفین (ایڈول، موٹرین، یا دیگر برانڈز)۔
طبی مدد کب حاصل کریں
اپنے بچےکےمعمول کےڈاکٹر کو فون کریں اگر :
- آپ کی بچی دوسرے دن بھی اپنا بازو عام طریقے سے استعمال نہ کر رہی ہو
- آپ کا بچہ بہت درد میں نظر آرہا ہو
- اس طرح کی چوٹ دوبارہ لگ جائے
کہُنی کو کھنچنے سے بچانے کے لئے پیشگی تدارک
اپنے بچے کے بازو کو اچانک کھینچنے یا جھٹکا دینے سے گریز کریں، مثلاًہاتھوں یا کلائی سے بچے کو اُٹھانا یا جُھلانا۔ اپنے خاندان کے دوسرے افراد کو بھی مطلع کریں۔ خاص کرکچھ کمسن بچوں کی فطری رجحان کے باعث کہُنیاں کھنچتی رہتی ہیں، حالانکہ عام طور پر وہ 5 سال کی عمر سے بڑے ہوجاتے ہیں۔
اہم نکات
- کھنچی ہوئی کہُنی بازو کے اچانک کھینچنے یا جٹھکا دینے کا سبب واقع ہوتی ہے۔
- چھوٹے بچوں میں یہ بہت عام ہے۔
- عام طور پر اس کی تشخیص آسانی سے ہوجاتی ہے اور صحت کی نگہداشت فراہم کرنے والا اس کو صحیح جگہ پر لے آتا ہے۔
- کھنچی ہوئی کہُنی کو خود سےصحیح جگہ پر لانےکی کوشش کبھی بھی نہ کیجیئے۔
- اپنے بچے کے بازو کو اچانک کھینچنے یا جٹھکا دینے سے گریز کیجیئے۔