نومولود بچوں کی جلد، ناخنوں اور دانتوں کی حفاظت

Skin care, nail care and dental care for babies [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

شیرخوار کی جلد کی ،ناخنوں کی اور دانتوں کی حفاظت کی اہمیت کے بارے میں پڑھیے۔ ذیادہ موثرعلاج کے بارے میں مشورے دیے گئے ہیں۔

جلد کی حفاظت

آپکے بچے کی جلد بہت نازک اور باریک ہوگی اور اُسکو پورے سال کے دوران خاص حفاظت کی ضرورت ہوگی۔ آپکا بچہ ابھی سن سکرین لگانے کے قابل نہیں ہوگا اس لئے اسکو سورج کی سیدھی شعائیں پڑنے سے بچائیں خاص کر گرم مہینوں میں اور صبح کے گیارہ بجے سے شام کے چار بجے کے درمیان۔ گرمیوں میں اسکے چہرے کو بچانے کے لئے اُسکو بڑی اور گہری ٹوپی پہنائیں۔ اگر آپکے بچے کو دھوپ جلن ہو جائے تو فوراً طبی توجہ حاصل کریں۔

سردیوں میں اپنے بچے کو گرم رکھیں اور اسکی جلد کو جتنا ہو سکے ڈھک کر رکھیں تاکہ سرمازدگی سے بچا جا سکے۔ کمرے میں ہوا کو نم رکھنے کے لئے ہیومیڈیفائر کا استعمال کریں لیکن گندگی کو بننے سے روکنے کے لئے اس آلہ کو ہمیشہ صاف رکھیں۔ یہ گندگی ہوا میں شامل ہو کر سانس کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

ناخنوں کی حفاظت

ابھی آپکے نومولود بچے کی انگلیوں کے ناخن چھوٹے، نرم اور باریک ہوں گے لیکن اگر بچے کو کھرچنے کی عادت ہو تو وہ اسکے چہرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس لئے اسکی انگلیوں کے ناخنوں کو ہمیشہ کٹا ہوا رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ نیل کلیپر کا استعمال کرتے وقت اسکا ناخن کاٹتے ہوئے اُسکی انگلی کا پیڈ اسکے ناخن سے دور لے جائیں تاکہ انگلی کٹنے سے بچا جا سکے۔ ہو سکتا ہے اپنے نومولود بچے پر نیل کلیپرکا استعمال شروع میں آپکو مشکل لگے۔ اگر آپ اسکا استعمال غیر آرام دہ محسوس کریں تو اپنے بچے کے ناخن ایمری بورڈ سے چھوٹے کرنے کی کوشش کریں۔

آپکے بچے کے ناخن آپکی توقع سے بہت ذیادہ تیزی سے بڑھیں گے۔ اسکی انگلیوں کے ناخنوں کو ایک ہفتے میں تقریباً ایک یا دو دفعہ کاٹنا پڑ سکتا ہے۔

دانتوں کی حفاظت

آپکے نومولود بچے کے دانت ابھی تک نکلے تو نہیں ہوں گے لیکن یہ اسکے دانتوں کی حفاظت شروع کر دینے کا بہترین وقت ہوگا۔ صرف سُوتی کپڑے کا ایک چھوٹا سا ٹکرہ لے کر اسے پانی میں ڈبوئیں اور بچے کے مسوڑوں پر پھیریں۔ دن میں ایک دفعہ بچے کی آخری فیڈ کے بعد ایسا کرنے کی کوشش کریں۔

کچھ نومود بچے ایک یا دو دانتوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو اپنے بچے کو دانت نرم دانت صاف کرنے والے برش سے صاف کریں۔ ایسا دن میں دو دفعہ کریں ایک پہلی اور ایک آخری فیڈ کے بعد ۔ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال چھے ماہ سے کم عمر کے بچے کے لئے ضروری نہیں ہوتا کیونکہ یہ فلوڑائد کی ذیادتی کا سبب بن سکتا ہے۔

بچے کے دانتوں کو خراب ہونے سے بچانے کا ایک اور بہترین طریقہ بچے کو رات کے وقت بستر پر یا پھر چُپ کروانے کے لئے بوتل کے استعمال سے گریز کرنا ہے۔ بچے کو رات کے وقت بوتل میں دودھ دینا بچے کے آنے والے دانتوں کے لئے مستقل نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر بچے کو رات کے وقت بوتل دینا ضروری ہو تو اسکو دودھ کی بجائے پانی سے بھریں۔

Last updated: October 18 2009