کلوبازم

Clobazam [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو کلوبازم نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ کلوبازم کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

کلوبازم ایک ایسی دوا ہے جسے اینٹی کانولسینٹ کہتے ہیں۔ یہ مختلف اقسام کے دوروں کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

مجھے اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو کلوبازم دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:

  • کلوبازم روزانہ اپنے دوا ساز کے بتائے ہوئے وقت پر دیں۔ اپنے بچے کو روزانہ ایک ہی وقت پر دوا دے کر خوراک چُھوٹنے سے گریز کریں۔ بغیر کسی وجہ کے دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس کلوبازم ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔
  • کلوبازم کو کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بغیر دیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ دوا آپکے بچے کے معدے کی خرابی کا بائث بنے تو اس کو کھانے کے ساتھ لیں۔

اگر میرے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔

  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کو ایک وقت میں صرف ایک خوراک دیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

اگر آپ ان میں سے مسلسل کوئی بھی علامات یا نشانات دیکھیں تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں:

  • غنودگی یا تھکاوٹ
  • خراب معدہ
  • چکر یا معمولی سر درد
  • تنک مزاجی
  • سُستی یا بے ڈھنگاپن
  • خشک منہ
  • نیند میں مشکلات
  • وزن کا بڑھنا
  • سر درد

اگر ان میں سے کوئی علامت نظر آئے تو اپنے ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں:

  • گھبراہٹ
  • پٹھوں کی کمزوری
  • رویہ میں تبدیلی
  • دھندلی بصارت
  • آنکھوں سمیت جسم کی بے قابو حرکت

مجھے کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

اپنے بچے کی کسی بھی قسم کی سرجری مشمول دانتوں کی سرجری یا کوئی بھی ہنگامی طور پر علاج کروانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا ڈینٹسٹ کو بتائیں کہ آپکا بچہ کلوبازم لے رہا ہے۔

اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ) دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں۔

تمام ادویات بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں۔

اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں کلوبازم استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ پرچہ آپکو کلوبازم کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو کلوبازم کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: அக்டோபர் 27 2009