ایچ ائ وی اور آپکا بچہ

HIV and your child [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

معلوم کریں کہ کس طرح HIV والے بچوں کو HIV ہوتا ہے، یہ ان کے جسم کو کس طرح متاثر کرتا ہے، اور HIV والے بچوں کے علاج کا کون سا طریقہ آپ کے بچے کم ممکنہ حد تک صحتمند رہنے میں مدد کرتا ہے۔

ضروری نکات

  • زیادہ تر بچے ایچ آئ وی اپنی ماؤں سے حاصل کرتے ھیں۔ ایچ آئ وی بچے کو حمل میں ،پیدائش کے وقت یا پھر اپنا دودھ پلانے سے ھوتی ھے بعض بچے خون کے ذریعیہ ایچ آئ وی لے لیتے ھیں اوربعض بچے آلودہ سوئ یا آلات جراہی سے
  • کینیڈا میں ایچ آئ وی کے حامل بچے نارمل زندگی گزار سکتے ھیں بشرطیکہ وہ ڈاکٹرکی دی ھوئ دوائیاں باقاعدگی سے استعمال کریں ھیلتھ کئر سینٹر میں جاتے رھیں
  • ایچ آئ وی کی جلدی تشخیش سے بپت سے مسائل پر قاپو پایا جاسکتا ھے
  • .ایچ آئی وی کی جلدی تسخیش سے ادویات کی مدد سے قابو پایا جا سکتا ھے 

ایچ آئ ویی کیا ھے؟

  • ایچ آئی وی خلیوں کا حملہ
    ایچ آئی وی ، سی ڈی 4 کے خلیے کے ساتھ جڑ جاتا ہے اور اپنے اجزاء کو جسم میں داخل کرتا ہے

    ایچ آئ وی (ھیومن ایمیون ڈیفیشینسی ) کامطلب وائرس کی وجہ سے جسم میں سے مدافعت کا ختم ھونا ھے۔ایچ آئ وی ایک ایسا وائرس ھے جو جسم کے خاص قسم کےسفید خلیوں یعنی سی ڈی 4 پر حملہ کرتا ھے جو کہ انفیکشن سے بچاتے ھیں۔ انکو ٹی خلئے بھی کہا جا سکتا ھے ۔یہ مدد گار خلیے سی ڈی 4 لیفوساٹس کہلاتے ھیں

  • متاثرہ سی ڈی 4 کےخلیۓ ایچ آئی وی وائرس کی مزید نقول بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ سی ڈی 4 خلیوں کو تباہ کرتا ہے۔

    جب ایچ آئ ویی سی ڈی 4 کے خلیے میں داخل ھوتے ھیں تو وہ اس خلیے کو تقسیم در تقسیم کرنے کا سبب بنتے ھیں۔ اس عمل کے دوران وہ خلیے کو تباہ کر دیتے ھیں

  • سی ڈی 4 خلیوں کی تعداد بغیر علاج کے بہت کم ہو جاتی ہے اور قوت مدافعت کا نظام کمزور ہو جاتا ہے۔

    وقت گزرنے کے ساتھ وائرس کی تعداد بڑھتی جاتی ھے اور سی ڈی 4 کی مقدار کم ھو تی جاتی ھے اور مدافعاتی نظام کمزور پڑ جاتا ھے۔ کمزور مدافعاتی نظام سرطان اود دو سری بیماریوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا

ایچ آئ ویی اود ایڈز میں فرق

ایچ آئ ویی کی بیماری کا مطلب یہ ھے کہ انسانی جسم میں اسکا وائرس چلا گیا ھے لیکن کچھ لو گ اس بیماری کے باوجود صحت مند زندگی گزارتے ھیں جب کے دوسرے جلد بیمار ھو جاتے ھیں۔ ایک بار ایچ آئ وی بچے کے جسم میں سرایت کر جائے تو وہ کبھی ختم نہیں ھوتی۔ جن لوگوں کے جسم میں ایچ آئ ویی کی بیماری ھوتی ھے انہیں ایچ آئ ویی پازیٹیو کہتے ھیں

ایکوائرڈ امیون ڈیفیشنسی سنڈروم کو ایڈز کہاجاتا ھے۔ یہ ایچ آئ وی کی آخری منزل ھوتی ھے۔ یہ اس وقت ھوتی ھے جب؛

  • سی ڈی 4 کی مقدار کم ھو جائے
  • کویئ خطرناک بیماری یا سرطان کا مرض لاحق ھو جائے

بچے ایچ آیئ وی میں کیسے مبتلا ھوتےھیں؟

مندرجہ ذیل وجوھات سے بچے ایچ آیئ وی میں مبتلا ھوتےھیں

  • زیادہ تر بچے ایچ آئ وی اپنی ماؤں سے حاصل کرتے ھیں۔ ایچ آئ وی بچے کو حمل میں ،پیدائش کے وقت یا پھر اپنا دودھ پلانے سے ھوتی ھے
  • بعض بچے خون کے ذریعیہ ایچ آئ وی لے لیتے ھیں اوربعض بچے آلودہ سوئ یا آلات جراہی سے ۔ یہ ان ممالک میں ھوتا ھے حھاں خون دینے سے پہلے ٹیسٹ نہیں کیا جاتا اور آلات جراھی جراثیم سے پاک نھیں کیے جاتے نوجوانوں اور بچوں میں غیر حفاضتی جنسی تعلقات سے بھی ایچ آئ وی کی بیماری ھوتی ھے
  • نس میں نشے کی دوا کا ٹیکا لینےکے لے استمال شدہ سوئی جو دوسرں نے بھی
  • استمال کی ھو، لگانے سے بھی ایچ آئ وی کا مرض ھوجاتا ھے

اگر آپکے بچے کو ایچ آئ وی ھےتو آپ یا آپ کے خاندان کو کیا اقدامات کرنے ھیں

اکر آپکے بچے کو ایچ آئ وی ھےتو آپ کو ٹیسٹ کرواناضروری ھے۔ اگر آپ ایچ آئ وی پازیٹیو ھیں تو آپ کے دوسرے بچے اور جنسی پارٹنر کا ٹیسٹ کروانا بھی ضروری ھے۔ آپ کو اپنی اختیاط کی ضرورت ھے کیونکہ آپ کو اپنے خاندان کے لئے تندرست رہنا ھے

اکر آپکا بچہ اور خاندان کے افراد ایچ آئ وی پازیٹیو ھیں تو انہیں باقاعدگی سے ماھر ڈاکٹر سے علاج کرانا ضروری ھے

ایچ آئ وی کے حامل بچوں کا علاج

ایچ آئ وی کے حامل بچوں کادو طرح سے علاج کیا جاتا ھے

  • ایسی ادویات جو ایچ ائ وی کا علاج کرتی ھیں
  • ایسی ادویات جن سے دوسری بیماریوں سے بچا جا سکتا ھے

ایسی ادویات جو ایچ ائ وی کا علاج کرتی ھیں وہ وائرس کو بڑھنے سے روکتی ھیں۔ ان ادویات کو اے آر وئ کہا جاتا ھے جب یہ ادویات ملا کر دی جاتی ھیں تو طریقہ علاج کابینیشن اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی کہلاتا ھے یاھائلی اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی کہتے ھیں۔ اچھا نتیجہ حاصل کرنے کے لئے یہ ادویات بغیر کسی وقفے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق لیں۔

کچھ ادویات دو سری بیماریوں کے بچاو کے لئے ھوتی ھیں۔ کچھ دوائیاں جں کا نام ھے وہ نمونیہ سے بچانے کے لئے ھوتی ھیں[سیپٹرا ] ٹرایم تھوپرم- سلفامیتھوزازولتمام بچوں کو یہ انسدادی دوائیاں نہیں چاھیں ۔ یہ اس وقت دی جاتی ھیں جب ان کا مدافعاتی نظام دوسری بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کمزور ھو جاتا ھے

آپ اپنے بچےکے ایچ ائی وی کلینک کی ملاقات میں کیا توقع رکھتے ھیں

تمام بچوں کو انکی صحت کی خاطر ھر تیں مہینے میں چیک اپ کے لئے لے جانا ضروری ھے۔ آپکے بچے کا قد اور وزن ماپنے کے لئے کہ بچہ بڑا ھو رھا ھے یا نہیں۔ اپنے پچھلے دورے کے بعدڈاکٹر اور نرس آپکے بچے کی صحت دیکھیں گے۔ بچے کا مدافعاتی نظام چیک کرنے کے لئے خون کا نمونہ لیا جائے گاکہ خون میں وائرس کی تعداد دیکھی جائے گی عمومی ھیلتھ کے لئے اور ٹیسٹ بھی لئے جا سکتے ھیں

ایچ آئ وی کی بیماری جانچنے کے لئے خون کے ٹیسٹ

ایچ آئ وی کی بیماری جانچنے کے لئےھر تین سے چار مھینے کے بعد خاص خون کے ٹیسٹ لئے جائیں گے، وہ ٹیسٹ یہ ھیں

  • وائرل لوڈ کا ٹیسٹ ایچ آئ وی وائرس کی مقدارجانچنے کے لئے کیا جاتا ھے
  • سی ڈی چار کے خلیوں کی مقدار سے پتہ چلتا ھے کہ بچے ک مدافعاتی نظام کیسا کام کرر ھا ھے۔ سی ڈی چار کے خلیوں کی نارمل تعدادبچے کی عمر کے مطابق ھوتی ھے

ایسے لوگ جو کہ ھسپتال میں آپکی مدد کر سکتے ھیں

اپکے بچے کے ڈاکٹر اور نرس کے علاوہ کچھ اور لوگ آپکی مدد کر سکتے ھیں جن میں یہ لوگ شامل ھیں

  • ایک شوشل ورکر آپکی مدد کرے گا۔آپکے خاندانی معاملات دیکھے گا کہ ایچ آئ وی آپکے خاندان کو کسطرح متاثر کو سکتی ھے۔ شوشل ورکر آپکی دوائ کے معاملات میں آپکی مدد کرے گا۔آپکے خاندانی معاملات دیکھے گا کہ ایچ آئ وی آپکے خاندان کو کسطرح متاثر کو سکتی ھے۔ شوشل ورکر آپکی دوائی کے معاملات امیگریشن کے معاملات مالی حالات دیکھے گا
  • غذائ ماھر خوراک اور غذائ ضروریات کے متعلق پوچھے گا
  • بڑھوتری کا ماھر بچے کی ترقی اور سکول میں سیکھنے کی صلاحیت کے معاملات دیکھے گا
  • فیزیوتھراپسٹ آپکے بچے کی حرکات، چلنے اور دوڑنے کے معاملات دیکھے گا
  • دماغی امراض کا ماھر آپ کے بچے کا اندازہ لگائے گا کہ وہ اپنے متعلق ایچ آئ وی کی خبر سننے کے لئے تیار ھے یا نہیں

ھسپتال میں بہت سے پیشہ ور ماھربوقت ضرورت دستیاب ھیں۔ اگر آپکے کچھ خدشات ھیں تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا نرس سے بات کریں۔ ممکن ھے ان میں سے کچھ لوگ ایسے ھوں جو کہ آپکے بچے کی خاطر آپکی مدد کر سکیں۔

اگر آپکا بچہ اپانٹمینٹس کے دوران بیمار ھوتا ھےیا ادویات کا پوچھنا ھے، تو کیا کرنا چاھیے؟

آپکے گھر کے پاس خاندانی ڈاکٹر یا بچوں کے ماھر کا ھونا ضروری ھے۔ کچھ سوالات فون پر پوچھے جا سکتے ھیں یا پھر اگلی ملاقات میں پوچھے جا سکتے ھیں اگر دوسرے مسائل پیدا ھوں تو بچے کو فوراْ خاندانی ڈاکٹر یا بچوں کے ماھر یا پھر ایمرجنسی کی صورت میں اسپتال لے جانا ضروری ھے

ایچ آئ وی اور آپکے بچے کی صحت

کینیڈا میں ایچ آئ وی کے حامل بچے نارمل زندگی گزار سکتے ھیں بشرطیکہ وہ ڈاکٹرکی دی ھوئ دوائیاں باقاعدگی سے استعمال کریں ھیلتھ کئر سینٹر میں جاتے رھیں۔ بہت سے بچے جنکی بیماری کی تشخیص ھو جاتی ھے لیکن علامات ظاھر نیں ھوتیں ۔لیکن ماھرین دوا شروع کرا دیتے ھیں تاکہ بجہ تندرست رھے

کچھ بچوں میں کی تشخیش دیر سے ھوتی ھے جبکہ وہ انفیکشن کی وجہ سے پھت بیمار ھو چکے ھوتے ھیں لیکن ھم نے بہت عرصے سے ایسا کیس نہیں دیکھا

ایسے مسائل جو ایچ آئ وی بچوں میں دیکھنے میں آتے ھیں

ایچ آئ وی کی تشخیش سے پہلے بعض بچے صحت مند ھوتے ھیں اور انفیکشن کا کوئ نشان نھیں رکھتے۔ دوسرے بچوں کو معمولی مسائل ھوتے ھیں جیسا کہ ذیل میں بتایا گیا ھے

  • وزن اور جسم کے بڑھنے میں کمی
  • جلد،چھاتی،کان،اور پیٹ کی انفیکشن
  • گلینڈز کا بڑھنا
  • ڈائریا
  • بخار
  • جسمانی،جذباتی،دماغی طور پر بڑھنے میں سستی

دوسرے بچوں کو سنجیدہ ببماریوں کے مسائل ھو سکتے ھیں جیسے نمونیہ، گردن توڑ بخار،دماغی نقصان،ٹی بی اور سرطان جیسی بیماریاں۔ اگر ایچ وی آئ کا جلدی پتہ چل جائے تو علاج ممکن ھے

ایچ وی آئ ذرائع

اگر آپکے پاس مزید سوالات ھیں تو بچے کے ڈاکٹر یا ایچ وی آئ کلئنیک سے رجوع کریں۔ مزید معلومات کے لئے مندرجہ ذیل سائٹس پر جائیں

ٹریسا گروپ[ صرف انگریزی میں دستیاب ھے]

www.teresagroup.ca
416-596-7703

کمیونیٹی ایڈز ٹریٹمینٹ انفارمایشن ایکسچینج[ صرف انگریزی میں دستیاب ھے]

www.catie.ca


Last updated: டிசம்பர் 17 2009