ملیریا

Malaria [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

ملیریا کیا ہے؟

ملیریا ایک ایسی انفیکشن ہے جوکہ اُڑنے والے کیڑوں کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ یہ انفیکشن مچھروں کے زریعے ایک بندے سے دوسرے بندے تک پہنچتی ہے۔ یہ انفیکشن بعد میں سردی، بخار اور زکام کے جیسی علامات کا سبب بنتی ہے۔ اگر اسکا علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوہ ہو سکتی ہے۔ بچوں میں ملیریا ہونے کے ذیادہ خطرات ہوتے ہیں۔

دنیا کے چند حصّوں میں ملیریا عام ہے

  • افریقہ
  • ایشیا
  • مشرق وسطیٰ
  • جنوبی ایشیا
  • وسطی امریکہ

ان علاقوں کے دوروں کے دوران بچوں کا انفیکشن پکڑنے کا امکان ہوتا ہے۔ دورانِ سفر اس وقت کے لئے تیار ہونا اہم ہوتا ہے۔ اپنے ساتھ ہمیشہ معقول ادویات رکھیں۔

ملیریا کے نشانات اور علامات

وہ مما لک جھاں ملیریا عام ھےنیا کا نقشہ جو ان جگہوں کی نشاندہی کرتا ہے جہاں ملیریا میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے
جن ممالک پر نقشے میں لال رنگ کیا گیا ہے ان میں ملیریا کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگینائیزیشن سے لیے گئے حقائق۔

ملیریا کی علامات عموماً انفیکشن ہونے کے 6 سے 30 دن کے بعد نظر آتی ہیں۔ اسکی علامات نظر آنے میں بارہ مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔ اسکی علامات شدید نزلے جیسی ہوتی ہیں:

  • بخار
  • سردی
  • سردرد
  • متلی
  • الٹیاں
  • ڈائریا
  • شدید کمزوری
  • پٹھوں کا دکھنا
  • پیٹ، کمر اور جوڑوں میں درد
  • کھانسی
  • گھبراہٹ

سفر سے واپسی پر ملیریا بچوں میں بخار کی خطرناک اور اہم وجہ ہو سکتا ہے۔ بخار اسکی ایک علامت ہے نہ کہ ایک بیماری۔ یہ جسم کا انفیکشن پر ردِ عمل ہوتا ہے۔ بخار کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ ہو رہا ہے۔ اسکی ڈاکٹر سے چھان بین ہونی چاہیے۔

اگر آپ کا بچہ اِن میں سے کسی طرح کی علامتیں دکھائے تو اُسی وقت ڈاکٹر کو دکھائیں۔ اگر اِس کا سختی سے علاج نہ کرایا گیا تو یہ بھیانک ہو سکتا ہے۔

ایک بار اِس کا علاج ہوجائے تو علامتیں خود بخود غائب ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ کچھ بچے ٹھیک ہونے میں کافی وقت لیتے ہیں۔

بہت سے دیگر جراثیم بھی ملیریا جیسی علامتیں دکھاتے ہیں۔ جس کے بعص سے اِس کا تعین کرنے میں دیرلگ سکتی ہے۔

پیچیدگیاں

شدید پیچیدگیاں:

  • دماغ کا خلل
  • خون کی سُرخی میں شدید کمی
  • جھٹکے
  • اچانک بیماریوں کے حملے
  • گُردوں کا فیل ہونا
  • کوما

آپ کے بچے کا ڈاکٹر کیا کر سکتا ہے

آگر آپ کے ڈاکٹر کو ملیریے کا شک ہوتا ہے تو آپ کے بچے کو ہسپتال جانا ہوگا۔ بلڈ ٹیسٹ، معائنہ کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ بلڈ ٹیسٹ مبتلا بیماری کی قسم کو بیان کر سکتے ہیں۔

علاج

ملیریا کا علاج اینٹی ملیریا ادویات سے ہوتا ہے۔ علاج کا دورانیہ اور اِس کی نوعیت مندرجہ زیل پر منحصر ہے:

  • بیماری کی نوعیت
  • بیماری کی شدت
  • بچے کی عمر
  • علاج کے ساتھ ساتھ ادویات کی مناسب روک تھام

آپ کے بچے کو ایسے ماہر ڈاکٹر سے معائنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے جو منطقھ حارہ اورمتعدی امراض میں مہارت رکھتا ہو۔ ملیریا کی شدید حالت میں خون کی منتقلی کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

بچاو

آگر آپ میلیریے میں گِھرے علاقے کا معائنہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو محتاط رہنا ہو گا۔ اینٹی ملیریل ادویات ملیریا سے بچنے کا سب سے معمعولی طریقہ ہے۔ ہدایات کے مطابق ادویات کا استعمال بہت ضروری ہے۔ یہ ادویات روانگی سے قبل، دورے کے دوران ہر وقت اور گھر واپسی کے کچھ ہفتوں تک لی جائے۔

ملیریا سے بچنے کے لیے دوسرے طریقے:

  • ایسے بستر کا استعمال جو جالی سے ڈھکا ہو گا
  • کیڑے بھگانے والی دوا
  • حفاظت رکھنے والے کپڑے جیساکہ پورے بازوں والی قمیض یا شلوار
  • صبح سے شام تک گھر کے اندر رہیئے
  • کِھڑکیاں کھولنے کے بجائے ایئر کنڈیشنر کا استعمال کیجیئے۔

ماں کا دودھ پینے والے بچے

اگر آپ کا بچہ ماں کا دودھ پی ریا ہے اور آپ نے ملیریا سے بچنے کی ادویات لےرکھی ہیں پھر بھی آپ کے بچے کو ادویات کی ضرورت ہے۔

علاج کے کتنے عرصے بعد طبی معاونت فراہم ہو گی:

اپنے معمول کے ڈاکٹر سے رجوع کریں اگر:

  • آپ کے بچے کے بخار میں ایک یا دو دن کی ادویات کے بعد کسی قسم کا بدلاو نظرنہیں آرہا
  • آپنے بچے کو ادویات دینا بھول جاتے ہیں
  • آپ کے بچے کی آنکھیں پیلی ہو گئی ہیں

اپنے بچے کو قریب ترین ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جائیں یا 911 پر کال کریں اگر آپ کا بچہ:

  • پریشان رہتا ہے
  • آپ کے بچے کو تیز بُخار ہے جو برُوفین کے استعمال سے نہیں روکا گیا
  • سانس لینے میں مشکلات ہیں
  • پیٹ میں شدید تکلیف
  • اِس قابل نہیں کہ ادویات منہ کے زریعے برداشت کرے
  • 8 گھنٹے میں پیشاب نہیں آیا یا بہت گہرے رنگ کا آتا ہے
  • رنگ کا ہلکا ہونا
  • یا اچانک حملہ آور بیمار
  • سست ہے
  • صحیح نہیں لگ رہا
  • جِلد کا رنگ اُڑنا
  • یا کسی اور قسم کی ضروریات

اہم نکات

  • ملیریا ایک جراثیمی بیماری ہے۔ یہ مچھروں کے کاٹنے کے بعص پھیلتی ہے۔ دنیا کے کسی حصے میں سفر کرتے ہوئے ملیریا کی پکڑ ہو سکتی ہے۔
  • علامتیں شدید زکام کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔
  • اگر آپ کے بچے پر ملیریا کے شواہد نمودار ہوتے ہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
  • اگر علاج نہ کرایا گیا تو ملیریا جان لیوا ہو سکتا ہے۔
  • اگر آپ کسی ایسے علاقے میں میں جانے کا اِرادہ کریں جہاں ملیریا کے اثرات پائے جاتے ہوں ، وہاں بہت احتیاط برتنا ہو گی۔
Last updated: மார்ச் 05 2010