نیزوجیسٹرک [این جی] ٹیوب سے خوراک دینا: عمومی مسائل

Nasogastric (NG) tube feeding: Common problems [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

نیزوجیسٹرک [این جی] ٹیوب سے بچے کو خوراک دینے کے دوران پیش آنے والے مسائل سے نمٹنا سیکھیں۔

مندرجہ زیل ٹیبل میں وہ تمام مسائل بتائے گئے ھیں جوکہ بچے کو نیزوجیسٹرک [این جی] ٹیوب کے زریعے خوراک دینے کے دوران آپکو پیش آ سکتے ھیں۔

مسئلہ ممکنہ وجہ کس طرح پیش آنا ھے کس طرح بچاو کرنا ھے
جب آپ بچے میں این جی ٹیوب ڈال رھے ھوتے ھیں تو آپکے بچے کا دم گھٹتا ھے، وہ کھانستا ھے، اسے سانس لینے میں مشکل پیش آتی ھے یا اسکا رنگ پیلا پڑ جاتا ھے۔ این جی ٹیوب
  • فوراً ٹیوب کو ھٹائیں۔
  • اپنے بچے یا شیر خوار کو آرام کرنے اور ٹھیک ھونے دیں۔
  • ٹیوب کی دوبارہ پیمائش کریں۔
  • ھدایات پر عمل کرتے ھوئے دوبارہ داخل کرنے کی کوشش کریں۔
  • اگر آپکا بچہ ٹھیک نہ ھو تو فوراً اپنے ڈاکٹر یا 1-1-9 پر کال کریں۔
  • لمبائی کی پیمائش کریں اور ٹیوب پر اسکا نشان لگائیں
  • ٹیوب کو نہایت آہستگی اور روانی سے داخل کریں۔
  • جب ٹیوب اندر جا رہی ھو تو بچے کے نگلنے کی حوصلہ افزائی کریں۔
  • ٹیوب اندر ڈالنے کے دوران اپنے شیر خوار کو چوسنے کیلئے چوسنی دیں۔
بچہ الٹیاں کرے یا اسکا معدہ خوراک لینے کے دوران پھولا ھوا ھو۔ ٹیوب میں بہت ذیادہ فارمولا
  • 10 سے 15 منٹ کیلئے خوراک دینا بند کر دیں اور آہستگی سے دوبارہ شروع کریں
  • اگر آپکے بچے کو پھر بھی مسئلہ ھو تو اپنے ڈائٹیشن یا ڈاکٹر کو کال کریں۔
  • خوراک کو اسی شرح سے دیں جس سے کہا گیا ھو۔
  • اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ صحیح مقدار دے رھے ھیں۔
جو نشان آپ نے ٹیوب پر لگایا تھا اب وہ نتھنے پر نہیں ھے۔ ممکن ھے کہ ٹیوب آپکے بچے کے اندر یا باھر دور تک چلی گئی ھو۔
  • اگر آپ ٹیوب پر لگے نشان کو دیکھ نہ سکتے ھوں تو ٹیوب کو باھر کھینچیں اور دوبارہ ٹیپ لگائیں۔
  • ٹیوب کی جگہ کی چانچ کریں [اوپر سیکشن سی دیکھیں]۔
  • اگر نشان بچے سے بہت ذیادہ دور ھو تو ٹیوب کو نکالیں، ٹیوب کی دوبارہ پیمائش کریں اور نئی پیمائش کے مطابق دوبارہ ڈالیں۔
  • گر نشان بچے سے بہت ذیادہ دور ھو تو
  • اس بات کا یقین کر لیں کہ ٹیپ صحیح لگی ھو تاکہ ٹیوب ہل نہ سکے۔
  • ٹیوب کے باہر والے حصّے کو بچے کی قمیض میں ڈال دیں تاکہ اسکو کھینچا نہ جا سکے۔
آپکے بچے کو ڈائریا ھے
  • ممکن ھے کہ خوراک بہت تیزی سے جا رہی ھو
  • ممکن ھے کہ آپکے بچے کو معدے کی انفیکشن ھو۔
  • علاج کیلئے اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • آلات کو ضائع کر دیں اور نئے آلات سے شروع کریں۔
  • آلات کو پکڑنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ دھوئیں۔
  • اس بات کی تسلی کر لیں کہ خوراک ھدایات کے مطابق چل رھی ھو۔
  • اس بات کا یقین کر لیں کہ فارمولے کو صاف طریقے سے بنایا گیا ھو اور ھر استعمال کے بعد آلات کو صاف کیا گیا ھو۔
آپکے بچے کے چہرے کی جلد ٹیپ کی وجہ سے جھنجھلاہٹ کا شکار ھے۔
  • بہت ذیادہ ٹیپ
  • پسینہ بہنے کی وجہ سے ٹیپ کا گیلا ھو جانا۔
  • ٹیپ سے حساسیت ھونا۔
  • اپنے ڈاکٹر یا نرس سے کسی دوسری ٹیپ کے بارے میں پوچھیں جوکہ آپکی مدد کر سکتی ھو۔
  • ٹیپ کو جلد کی مختلف جگہوں پر لگائیں تاکہ جلد کو ٹھیک ھونے کا وقت مل سکے۔
  • ٹیپ صرف اتنی استعمال کریں جتنی ٹیوب کو اپنی جگہ پر رکھنے کیلئے چاھیے ھو۔
  • بچے کے چہرے کو ہلکے پانی اور صابن سے صاف رکھیں اور ٹیپ لگانے سے پہلے اچھی طرح سوکھنے دیں۔
  • گیلی اور گندی ٹیپ کو فوراً تبدیل کریں۔

مزید معلومات کیلئے براہ مہربانینیزوجیسٹرک [این جی] ٹیوب : آپکے بچے کی این جی ٹیوب کو کس طرح داخل کرنا ھے اور نیزوجیسٹرک [این جی] ٹیوب: بچے کو خوراک دینادیکھیں۔​

Last updated: டிசம்பர் 07 2010