پریڈنیسون، پریڈنیسولون اور ڈکسامیتھاسون (کورٹیکوسٹیرائیڈ)، کچھ عرصے کیلئے استعمال

Prednisone, Prednisolone, and Dexamethasone (corticosteroids), taken for a short time [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو پریڈنیسون، پریڈنیسولون اور ڈکسامیتھاسون نامی ادویات میں سے ایک دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ یہ ادویات کیا کرتی ہیں، انکو کس طرح دیا جاتا ہے۔ یہاں یہ بھی بتایا جائے گا کہ انکو کچھ عرصے (سات دن سے کم) کیلئے لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

پریڈنیسون، پریڈنیسولون اور ڈکسامیتھاسون کا استعمال ہوا کے راستے میں ہونے والی سوزش کو ختم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ آپکا بچہ یہ ادویات چند دن کیلئے صرف تب استعمال کرے گا جب اسکو دمہ کے مسائل درپیش ہوں گے۔

آپ نے ان ادویات کو کورٹیکوسٹیرائیڈ کے نام سے سنا ہوگا۔ یہ کورٹیکوسٹیرائیڈ ان سٹیرائیڈ کی طرح نہیں ہوتے جنکا استعمال ایتھلیٹ اپنے کھیل میں بہتری لانے کے لئے کرتے ہیں۔ ان ادویات کے ضمنی اثرات ان سٹیرائیڈ کے جیسے نہیں ہوتے جو ایتھلیٹ استعمال کرتے ہیں۔

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو کورٹیکوسٹیرائیڈ دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:

  • اپنے بچے کورٹیکوسٹیرائیڈ بالکل اسی طرح دیتے رہیں جس طرح آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔ کسی بھی وجہ سے اس دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • اپنے بچے کو کورٹیکوسٹیرائیڈ کھانے کے ساتھ دیں۔
  • اپنے بچے کو کورٹیکوسٹیرائیڈ ہر روز صبح ایک ہی وقت پر دیں۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ہو۔
  • اگر آپکا بچہ مائع کورٹیکوسٹیرائیڈ لے رہا ہو تو خوراک دینے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔
  • اگر آپکا بچہ مائع کورٹیکوسٹیرائیڈ لے رہا ہو تو اپنے بچے کو کورٹیکوسٹیرائیڈ خاص چمچ یا اپنے دواساز کی دی ہوئی سرنج سے دیں۔ سرنج ایک خالی ٹیوب ہوتی ہے جس کے ساتھ ایک پلنگر ہوتا ہے جو اپنے اندر دوا محفوظ رکھتا ہے۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپکے بچے کی کورٹیکوسٹیرائیڈ کی خوراک چھوٹ جائے تو:

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

جب آپکا بچہ کورٹیکوسٹیرائیڈ ذیادہ عرصے کی بجائے صرف چند دن کیلئے استعمال کرے گا تو اسکو چند ہی ضمنی اثرات پیش آئیں گے یا پھر کوئی بھی نہیں پیش آئیں گے۔ اگر آپ اپنے بچے میں ان میں سے کوئی بھی علامات اور نشانات دیکھیں جوکہ ختم نہ ہوں تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں:

  • خراب معدہ
  • الٹیاں
  • معمول کے مطابق ذیادہ بھوک
  • سردرد
  • چکر
  • بے آرامی

اگر آپ اپنے بچے میں بےآرامی دیکھیں یا آپکے بچہ کے پاخانے کا رنگ کالا یا تارکول نما ہو تا فوراً اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں یا اپنے بچے کو ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

اگر آپکے بچے کو چکن پوکس ہوں یا پھر کسی ایسے بندے کو چکن پوکس ہوں جو اس کے ساتھ رہتا ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

اپنے بچے کی کسی بھی قسم کی سرجری مشمول دانتوں کی سرجری یا کوئی بھی ہنگامی طور پر علاج کروانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا ڈینٹسٹ کو بتائیں کہ آپکا بچہ کورٹیکوسٹیرائیڈ لے رہا ہے۔

اگر آپکے بچے پر کورٹیکوسٹیرائیڈ کا غیر معمولی ردعمل ہو یا پھرکورٹیکوسٹیرائیڈ یا کسی اور ادویات سے الرجی ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

اپنے بچے کو کسی بھی قسم کی ادویات چاہے ڈاکٹر کی تجویز شدہ نہ بھی ہوں، دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

کورٹیکوسٹیرائیڈ کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں یہ ادویات استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ کورٹیکوسٹیرائیڈ کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو کورٹیکوسٹیرائیڈ کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: மார்ச் 11 2010