بھینگے پن کی جرّاحی

Strabismus surgery in children [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

بھینگے پن کی سرجری کے ذریعہ آنکھوں کے کمزور عضلات کو سخت یا مضبوط عضلات کو ڈھیلا کیا جاتا ہے۔ اس سے آنکھوں کو بہتر طور پر سیدھ میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

آپ کے بچے کے ڈاکٹر نے جرّاحی کی سفارش کی ہے تاکہ آپ کے بچے کے بھینگے پن سٹرابزمس ) سٹرا – بز- مس( کو بہتر کیا جائے۔ جرّاحی میں کمزور پٹھوں کو کسا ہوا کرنا اور/یا مضبوط پٹھوں کو ڈھیلا کرنا شامل ہے۔ یہ آنکھوں کی سمت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

یہ کتابچہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ جرّاحی کے عمل کے دوران کیا ہوتا ہے اور آپ اپنے بچے کی گھر پر نگہداشت کیسے کرسکتے ہیں۔ آپ یہ معلومات اپنے بچے کو وضاحت کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں کہ کیا ہوگا، اُن الفاظ میں جس میں کہ وہ سمجھ سکے۔

بھینگے پن کی جرّاحی کے دوران کیا ہوتا ہے

جرّاحی سے پہلے آپ کے بچے کو نیند آور دوا کی ضرورت ہوگی جسے مکمل بے ہوشی کا عمل کہا جاتا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ کا بچہ آپریشن کے دوران سوتا رہتا ہے اوروہ کوئی درد محسوس نہیں کرتا۔

سرجن آپ کےبچے کی آنکھوں کے کمزور پٹھوں کو کس کے باندھے گا اور/یا مضبوط پٹھوں کو ڈھیلا کرے گا۔ سرجن ایسے قابل نفوز ٹانکوں کو استعمال کرے گا جوآنکھوں کے پٹھوں کو نئی پوزیشن میں پکڑ کر رکھیں۔ ان ٹانکوں کو کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جرّاحی کے 6 سے 8 ہفتوں میں یہ خود بخود گھُل جاتے ہیں۔

جرّاحی کے عمل کے دوران آنکھ کو کبھی بھی اُس کے حلقے سے باہر نہیں نکالتے۔ آنکھ کے گرد جلد کو نہیں کاٹتے۔ لیزر نہیں استعمال کرتے۔

بھینگے پن کی جرّاحی کے بعد کس بات کی توقع کرنی چاہئے

آنکھ پر پیوند

ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچے کی آنکھ ) آنکھیں( پر جرّاحی کے عمل کے بعد پیوند لگایا جائے یا نہ لگایا جائے۔ اگر پیچ لگایا جاتا ہے توعام طور پر نرس آپ کے بچے کے ہسپتال سے رخصت ہونے سے پہلے اُتار دیتے ہیں۔ اگر آنکھ پر پیوند زیادہ دیر تک ضروری ہوا تو آپ کے بچے کا ڈاکٹر آپ کو بتائے گا کہ اُسے کب اُتارنا ہے۔

سُرخی اور سوجن

آپ کے بچے کی آنکھیں کئی ہفتوں تک سُرخ اور ہلکی سُوجی ہوئی ہو سکتی ہیں۔ سُرخی اور سوجن دو ہفتوں کے بعد کم ہونا شروع ہو جائے گی۔ اگر سوجن بڑھتی ہے یا سُرخی قائم رہتی ہے، برائے مہربانی بچے کے ڈاکٹر کو کال کریں۔

درد یا بے آرامی

آپ کے بچے کوآپریشن شدہ آنکھ میں کچھ بے آرامی یا درد ہو سکتا ہے۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر سے پوچھیں اگر آپ درد یا بے آرامی کے لئے اُسے کوئی دوا دے سکتے ہیں۔

کچھ ڈاکٹر آنکھوں پر ٹھنڈا پانی یا برف کے پانی میں ڈوبی روئی سے دباؤ ڈالنے کو بھی کہیں گے تاکہ آرام ملے اور سوجن کم کی جاسکے۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر سے معلوم کریں اگر آپ ٹھنڈے پانی میں بھیگی روئی سے دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

ٹھنڈے پانی میں بھیگی روئی سے دباؤ ڈالنے کے لئے مندرجہ ذیل اقدام کریں:

  1. اپنے بچے کی آنکھ کو چھونے سے پہلے اور بعد میں ہمیشہ اپنے ہاتھ دھوئیں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ کوئی بھی برتن جو آپ استعمال کریں وہ صاف ہو۔
  2. چہرے پر لگانے والے صاف کپڑے کوٹھنڈے پانی میں تر کر لیں۔ نلکے کا ٹھنڈا پانی بھی ٹھیک ہے۔ اگر آپ کے پاس کنوئیں کا پانی ہے اُسے استعمال سے پہلے اُبال کرفرج میں ٹھنڈا کر لیں۔
  3. کپڑے سے زائد پانی کو نچوڑ دیں اُس کے بعد کپڑا سوجی ہوئی آنکھوں پر لگائیں۔
  4. ایک وقت میں کپڑے کو 2 منٹ سے زیادہ نہ رکھیں
  5. کچھ مرتبہ دہرائیں۔ بچے کے ڈاکٹر سے معلوم کریں کہ وہ کتنی بار ٹھنڈی پٹیاں رکھ سکتا ہے۔ بسا اوقات پہلے 1 تآ 2 دنوں تک کئی بار پٹیاں رکھنا ٹھیک ہوتا ہے۔

ایک کےدو دو دکھائی دینا

آپریشن کے بعد آپ کے بچے کو ایک کے دو دو دکھائی دے سکتے ہیں۔ جیسے جیسے سوجن کم ہوتی ہے یہ قریباً ہمیشہ ہی ٹھیک ہو جا تا ہے اور بچہ نئے پٹھوں کی پوزیشن سے ہم آہنگ ہو جاتا ہے۔ اپنے بچے کی آنکھ کے ڈاکٹر کو کال کریں اگر آپ کا بچہ دیکھ نہیں سکتا جیسے کہ پہلے دیکھا کرتا تھا یا ایک کا دو دو دکھائی دینا نہیں ہٹتا۔

گلابی یا ہلکے پیلے آنسو

آپ کے بچے کی آنکھوں سے جرّاحی کے عمل کے بعد دو دنوں تک ہلکے گلابی آنسوؤں کی تھوڑی مقدار ہو سکتی ہے یا خون سے ہلکے رنگ کا مواد بہہ سکتا ہے۔ اگر یہ بہنا کم نہیں ہوتا یا مزید خون آلود ہوتا جاتا ہے تو اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں۔

آپ بچے کی آنکھ کے گرد سفید مواد کا بہنا بھی دیکھ سکتے ہیں، خصوصاً جب آپ کا بچہ سونے سے جاگتا ہے۔ آپ کے بچے کے کبھی کبھار ہلکے پیلے رنگ کے صاف آنسو بھی ہو سکتے ہیں۔

اپنے بچے کی آنکھوں کو صاف کرنے کے لئے، گرم پانی میں چہرے کے صاف کپڑے کو کھنگا لیں ۔ چہرے کے کپڑے کو 1 تا 2 منٹوں کے لئے آنکھوں پر رکھیں۔ پھرنرمی سے اُس اخراج کو صاف کریں۔

اگر کوئی پیلا یا سبز اخراج ہو تو بچے کے ڈاکٹر کو کال کریں۔

آنکھ کا قرنیہ اور پتلی معمول کے مطابق دکھنی چاہئے

آنکھ کو صاف طریق پر ڈھانپنا قرنیہ کہلا تا ہے اورکالی پتلی کو ہمیشہ ایسا نظر آنا چاہئے جیسے کہ وہ معمول کے مطابق دکھتی ہے۔ اگر وہ مختلف نظر آتی ہے تو اپنے بچے کی آنکھ کو آنکھوں کے ڈاکٹرسے چیک کرائیں۔

بھینگے پن کی جرّاحی کے بعد اپنے بچے کی کیسے نگہداشت کی جائے

اینٹی بائیوٹک اور کورٹیزون قطرے

کبھی کبھار ڈاکٹر اینٹی بائیوٹک کے قطرے یا اینٹی بائیوٹک اور کورٹیسون دونوں کے میل کو آپریشن شدہ آنکھ کے لئے آرڈر کر سکتا ہے۔ اگر آپ کے بچے کو قطروں کی ضرورت ہے تو آپ کے بچے کا ڈاکٹر آپ کو نسخہ دے گا۔

اس جانکاری کے لئے کہ آنکھوں میں قطرے ڈالنے کا صحیع طریقہ کیا ھے، مہربانی کرکے دیکھیے " آنکھوں کے قطرے: ترکیب استعما ل"

پہلے ہفتے صرف آہستگی سے کھیلیں

جرّاحی کے پہلے ہفتے بھر، ہلکی پھلکی سرگرمیاں رکھیں جیسے کہ گھر کے اندر کھیلنا، کمپیوٹر استعمال کرنا اور ٹی وی دیکھنا ٹھیک ہے۔ ہنگامہ آرائی والی سرگرمیوں سے جیسے سینڈ باکس کھیل یا ٹکرانے والی کھیلوں سے پرہیز کریں۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر سے معلوم کریں کہ آپ کا بچہ کون سی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتا ہے۔

نہانا اور شاور لینا

نہانے اور شاور لینے کے بارے میں اپنے بچے کے ڈاکٹر سے معلوم کریں۔ جرّاحی کے بعد کچھ ڈاکٹر یہ پسند کرتے ہیں کہ آپ کا بچہ شاور کی بجائے نہائے۔ براہ مہربانی اپنے بچے کے ڈاکٹر سے پتہ کریں۔

اپنے بچے کے بالوں کو صاف کرنا ٹھیک ہے اگر شیمپو یا صابن اُس کی آنکھوں میں نہیں جاتا۔ آپ کو صرف اپنے بچے کے چہرے کو چہرے کے صاف کپڑے اور پانی سے صاف کرنا چاہئے۔

2 دن تک ڈے کیئر یا اسکول میں نہیں جانا

عام طور پر بچوں کو جرّاحی کے عمل کے بعد پہلے 2 دنوں تک ڈے کیئر یا اسکول نہیں جانا چاہئے۔ براہ مہربانی اپنے بچے کی آنکھ کے ڈاکٹر سے معلوم کریں۔ اپنے بچے کی نگہداشت کرنے والے یا اُستاد سے کسی بھی سرگرمی کی پابندی کے بارے میں ذکر کریں۔

3 ہفتے تک تیراکی نہیں کرنی

جرّاحی کے عمل کے 3 ہفتے بعد تک تیراکی منع ہے

جرّاحی کے عمل کے بعد آئندہ معائنے کی ملاقاتیں

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کے بچے کی جرّاحی کامیاب رہی ہے، آئندہ معائنے کی غرض سے ملاقاتیں جرّاحی کی طرح ہی اہم ہیں۔ آپ کے بچے کی عام طور پر آئندہ معائنے کی 3 ملاقاتیں ہوں گی، ذیل میں سے ہر ایک شِق میں :

  • جرّاحی کے بعد ایک ہفتے کے اندراندر
  • جرّاحی کے بعد 4 سے 6 ہفتے کے اندر
  • جرّاحی کے بعد 3 سے 6 ماہ کے اندر

اپنےبچے کے ڈاکٹر سے چیک کریں کہ آئندہ معائنے کی ملاقات کب بنائی جانی چاہئے۔

پہلی ملاقات کی تاریخ اور وقت یہاں درج کریں :

 

جرّاحی کے بعدآنکھ پر پیوند یا چشمے لگانا

اگر آپ کے بچے کو جرّاحی سے پہلے چشمے کی ضرورت ہو گی تو اس بات کا امکان ہے کہ وہ جرّاحی کے بعد بھی اُسے مطلوب ہوں گے۔ جب تک کہ جرّاحی کا عمل آپ کے بچے کی آنکھوں کو سیدھا کرے گا، یہ علاج کا صرف ایک حصہ ہے۔ تنہا جرّاحی ہی ہر بچے کا مکمل علاج نہیں ہے، کبھی کبھار آنکھ پر "پیوند" بھی آپریشن کے بعد ضروری ہوتا ہے۔

اگر آپ کے بچے کو پیوند کی ضرورت ہے، آپ کے بچے کا ڈاکٹر آپ کو بتائے گا اور آپ کو ہدایات دے گا۔

مزید معلومات کے لئے ملاحظہ کریں "آنکھ پر پیوند" “ آنکھ پر پردہ لگا نا.”

اگر آپ کو کوئی سوالات یا خدشات ہوں تو براہ مہربانی آنکھ کے ڈاکٹر سے جس نے آپ کے بچےکی آنکھوں کا آپریشن کیا ہے، اُسے کال کریں۔

کلیدی نکات

  • بھینگے پن کی جرّاحی میں کمزور پٹھوں کو کسنا اور/یا مضبوط پٹھوں کو ڈھیلا کرنا شامل ہے۔ تاکہ آنکھوں کی سمت کو بہتر بنایا جائے۔
  • جرّاحی کے عمل کے بعد آپ کے بچے کی آنکھ پر پیوند لگایا جا سکتا ہے۔
  • جرّاحی کے عمل کے بعد اپنے بچے کے ڈاکٹر کو کال کریں اگر آپ کے بچے کی آنکھ سے سوجن نہیں جاتی یا سُرخی بڑھتی ہے ؛ یا اگر ایک کے دو دو نظر آنا بند نہیں ہوتا؛ اگر اُس کی آنکھوں سے پیلا یا سبز مواد نکلتا ہے؛ یا اگر قرنیہ یا پتلی معمول سے ہٹ کی نظر آتے ہیں۔
Last updated: நவம்பர் 12 2009