پیشاب کے اخراج کے دوران مَثانے اور پیشاب کی نالی کے اندر پریشر معلوم کرنے کا طریقہ (VCUG) : طریق عمل کے بعد اپنے بچے کی گھر پر نگہداشت کرنا۔

Voiding cystourethrogram (VCUG): Caring for your child at home after the procedure [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

وائڈنگ سسٹو یورتھروگرام (VCUG) کے بعد آپ کے بچے کو پیشاب کرتے وقت درد محسوس ہوسکتا ہے۔ معلوم کریں کہ نلی ڈالنے کے عمل کے بعد درد میں کس طرح کمی کریں۔

یشاب کے اخراج کے دوران مَثانے اور پیشاب کی نالی کے اندر پریشر معلوم کرنے کے طریقہ کا مخفف ہے۔(وی۔سی۔یو۔جی) ایک خاص ٹیسٹ ہے جس میں ایکسرے اور اس پر ابھرنے والی ڈائی کی مدد سے آپکے بچے کے پیشاب کے اخراج کے دوران طریقہ کار اور پیچیدگی کو دیکھا جاتا ہے۔

(VCUG) کی تفصیلی معلومات کے لئے براہ مہربانی پیشاب کے اخراج کے دوران مَثانے اور پیشاب کی نالی کے اندر پریشر معلوم کرنے کا طریقہ (VCUG)پیشاب کے اخراج کے دوران مَثانے اور پیشاب کی نالی کے اندر پریشر معلوم کرنے کے طریقہ کا مطالعہ کریں

ٹیسٹ کے بعد آپ کا بچہ معمول کی مصروفیات شروع کر سکتا ہے۔ معائنہ کے بعد پہلے یا دوسرے دن آپ معمول کے واقعات دیکھیں گے۔

  • جب وہ پیشاب کرے گا/گی تو اُس کے پیشاب کا رنگ گلابی ہو گا یہ پیشاب میں خون کی کچھ مقدار کی وجہ سے ہوتا ہے۔
  • پہلی بارپیشاب کرتے وقت آپ کا بچہ اس کے زور آور آنے یا درد سے آنے کے بارے میں شکایت کر سکتا ہے۔
  • جس جگہ نلکی گئی ہو گی وہاں اُسے سوزش ہو گی، اور آپ کا بچہ پیشاب کرنے کے بارے میں تشویش ظاہر کرے گا۔

والدین کس طرح مدد کر سکتے ہیں

  • عام طور پر بہت زیادہ پانی کا پینا ان علامات سے نجات دے گا اور بچے کو معمول کے مطابق پیشاب کرنے میں مدد دے گا۔
  • معائنے کے بعد 24 گھنٹے تک اپنے بچے کو نہلانے کے لئےصابن یا ببل باتھ کا استعمال نہ کریں۔

بچے کے ڈاکٹر کو کب بلایا جائے

اگر مندرجہ ذیل میں سے کوئی بات ہوتی ہے تو بچے کے ڈاکٹر کو فوری بلائیں:

  • اگر آپ کا بچہ پیٹ میں شدید درد کی شکایت کرتا ہے۔
  • آپ کے بچے کو  38ڈگری سے زائد بخار ہے، جو مقعدانہ لیا گیا ہے۔
  • اگر آپ کے بچے کا پیشاب شوخ سُرخ ہے۔
  • اگر آپ کا بچہ 2 سال سے کم عمر ہے: آپ کے بچے نے 4 گھنٹے سے پیشاب نہیں کیا جب سے کیتھیٹر کی نلکی نکالی گئی۔
  • اگر آپ کا بچہ 2 سال کا ہے: آپ کے بچے نے 6 تا 8 گھنٹے سے پیشاب نہیں کیا جب سے کیتھیٹرنکالی گئی۔

اگر مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک بات بھی ہوتی ہے تو بچے کے ڈاکٹر کو دفتری اوقات میں کال کریں :

  • طریق عمل کے 24 گھنٹے بعد اب بھی آپ کے بچے کو پیشاب کے ساتھ جلن ہوتی ہے۔
  • آپ کے بچے کا پیشاب اب تک ہلکا گلابی مائل ہے۔
Last updated: நவம்பர் 10 2009