پیشاب کے اخراج کے دوران مَثانے اور پیشاب کی نالی کے اندر پریشر معلوم کرنے کا طریقہ (VCUG) کیا ہوتا ہے۔
پیشاب کے اخراج کے دوران مَثانے اور پیشاب کی نالی کے اندر پریشر معلوم کرنے کے طریقہ (VCUG ) کا ایک خاص یسٹ ہے جو ایکسریز کو استعمال کرتے ہوئے یہ ظاہر کرے گا کہ جب آپ کا بچہ پیشاب کرتا ہو تو کیا ہوتا ہے۔
وی سی یو جی (VCUG) " وائڈنگ سسٹویو ریتھروگرام" ) کا مخفف ہے جس کا مطلب ہے پیشاب کرنا۔ "سسٹو" مثانے کے لئے ہے۔ "یوریتھرو" برائے یوریتھرا ہے، یعنی وہ نلکی جو مثانے سے پیشاب کو خالی کرتی ہے۔ "گرام" کا مطلب ہے تصویر۔ لہذا وی سی یو جی (VCUG) پیشاب کے مثانے سے یوریتھرا کے ذریعے خارج ہونے کی تصویر ہے۔
ٹیسٹ میں ایک خاص قسم کی رطوبت استعمال ہوتی ہے جسے کنٹراسٹ میڈیم کہتے ہیں تاکہ ایکسرے میں پیشاب کو بہتر طور پر ظاہر کیا جائے۔
اپنے بچے کو ٹیسٹ کے لئے تیار کرنا
یہ معلومات دھیان سے پڑھنے اور اپنے بچے کو واضح کرنے کے لئے وقت لیں۔ ایسے بچے جنہیں یہ معلوم ہو کہ کس بات کی توقع رکھنی چاہئے، وہ کم بے چین ہوتے ہیں۔ ٹیسٹ کے بارے میں اپنے بچے کو اُن الفاظ میں بتائیں جو وہ سمجھتا ہے، مع اُن الفاظ کے جو آپ کا خاندان استعمال کرتا ہے کہ جسم کیسے کام کرتا ہے ۔
ٹیسٹ کا ایک حصہ ہونے کے ناطے، ایک چھوٹی نلکی جسے کیتھیٹر کہتے ہیں آپ کے بچے کے یوریتھرا میں لگائی جائے گی۔ کیتھیٹر کو لگانا تکلیف دہ ہوگا۔ لیکن آپ کا بچہ اگر پُرسکون رہے گا تو اس کا لگانا زیادہ آرام دہ ہو گا۔ آپ اپنے بچے کو اس طرح سکھا سکتے ہیں کہ وہ آہستہ گہرے سانس لے کر پُر سکون ہو سکتا ہے۔ اپنے بچے کو جنم دن کی موم بتیوں کو بجھانے، غُبارے میں ہوا بھرنے یا بُلبلے چھوڑنے کی نقل کرنے کو کہیں۔ ہسپتال میں آنے سے پہلے گھر پر سانس کی یہ مشق کروائیں۔
نوعمر بچے کبھی کبھار کوئی آرام دہ چیز ٹیسٹ کے دوارن پکڑنے کے لئے لے آتے ہیں۔ آپ کا بچہ روئی بھرا کھلونا یا کوئی کمبل گھر سے لا سکتا ہے۔
والدین میں سے ایک ٹیسٹ کے دوران ہمہ وقت بچے کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ حمل سے ہیں، جب تک کیتھیٹر لگائی جائے، آپ کمرے میں رہ سکتی ہیں۔ لیکن آپ نے بچے کے ایکسرے کے دوران لازماً کمرہ چھوڑنا ہے۔
آپ نے اپنے بچے کو یہ بتا نا ہوگا کہ ڈاکٹر یا ٹیکنالوجسٹ اُس کے مخفی حصوں کو چھو سکتے ہیں تاکہ اُنہیں صاف کریں اور اُن میں نلکی لگائیں۔ آپ اپنے بچے کو بتائیں کہ آپ نے اُنہیں چھونے کی اجازت دی ہے کیوں کہ ٹیسٹ بچے کی مدد کرے گا۔
ٹیسٹ دو ٹیکنالوجسٹ کریں گے
ٹیکنالوجسٹ، کیتھیٹر کو لگانے اور ایکسرے لینے میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔ کبھی کبھار ریڈیولوجسٹ بھی ٹیسٹ کے دوران لازماً کمرے میں ہوتا ہے۔ ریڈیولوجسٹ ایکسرے پڑھتا ہے۔
ایکسرے ٹیکنالوجسٹ آپ کے بچے کو ٹیسٹ کے لئے اس طرح بتاتے ہوئے تیار کرے گا کہ اُس دوران کیا ہوگا۔ ریڈیولوجسٹ آپ کے بچے کے آلہء تناسل یا یوریتھرا کو جانے والی جگہ کو صاف کرے گا۔ پھر ٹیکنالوجسٹ مڑنے کے قابل نلکی کو اُس کھلی جگہ میں لگائے گا۔ کیتھیٹر ایک لمبی، پتلی، نرم، ملائم نلکی ہے جو یوریتھرا سے ہوکر مثانے میں جاتی ہے۔ ٹیکنالوجسٹ جیسے جیسے وہ کر رہے ہوں گے، ہر موڑ پر اُس کی وضاحت کریں گے۔
اگر آپ کے بچے کو کوئی دل کا عارضہ ہے
آپ کے بچے کا کوئی بھی ٹیسٹ ہونے سے پہلے اُسے اینٹی بائیوٹکس کھانی پڑ سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر ایسے بچے جنہیں دل کا عارضہ لاحق ہو اُنہیں دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے اینٹی بائیوٹکس لینی پڑتی ہیں۔ اینٹی بائیوٹک ایسی دوا ہے جو انفیکشن کو ختم کرتی ہے۔ اگر آپ کے بچے کو اس دوا کی ضرورت ہے تو براہ مہربانی تو اُس ڈاکٹر کو بتائیں جو آپ کے بچے کو وی سی یو جی لگانے کو کہہ رہا ہے۔ ڈاکٹر آپ کے بچے کو وی سی یو جی لگانے سے پہلے یہ دوا حاصل کرے گا۔
وی سی یو جی عام طور پر ہسپتال میں کرتے ہیں
پیشاب کے اخراج کے دوران مَثانے اور پیشاب کی نالی کے اندر پریشر شعبہ ڈائیاگناسٹک امیجنگ میں معلوم کیا جاتا ہے۔ اسے اکثر ایکسرے کا شعبہ بھی کہتے ہیں۔ اگر آپ کو اس شعبہ کے مقام کے بارے میں علم نہیں تو مین ریسیپشن سے معلوم کریں۔
یہ معائنہ 20 تا 30 منٹ کا ہوتا ہے۔ ٹیسٹ کے بعد آپ کو اس شعبہ میں قریباً 15 منٹ تک ٹہرنا ہوگا جب تک کہ خاکے تیار ہو رہے ہوں گے۔
ٹیسٹ کے دوران
جب آپ شعبہ ڈائیاگناسٹک امیجنگ میں داخل ہو جائیں گے تو آپ کے بچے کو کسی ایک کپڑے بدلنے والے کمرے میں، ہسپتال کا گاؤن پہنا دیا جائے گا۔ پھر آپ کے بچے کو ایکسرے کے کمرے میں لے جایا جائے گا۔ والدین میں سے صرف ایک بچے کے ساتھ جا سکے گا۔
ایکسرے کے کمرے میں
ایک مرتبہ جب آپ اور آپ کا بچہ ایکسرے کے کمرے میں ہوں گے تو ٹیکنالوجسٹ آپ کو کہے گا کہ اپنے بچے کا انڈر ویئریا ڈائیپر اُتاریں۔ پھر آپ کا بچہ ایکسرے کی میز پر لیٹ جائے گا۔ ایک حفاظتی بند آپ کے بچے کے پیٹ یا ٹانگوں پر لگایا جا سکتا ہے تا کہ اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ آپ کا بچہ محفوظ ہے۔
میز کے اوُپر کیمرہ تصاویر اُتارے گا۔ ٹیکنالوجسٹ ٹیلیویژن کا پردہ استعمال کرے گا تا کہ وہ یہ دیکھے کہ ٹیسٹ کے دوران کیا ہو رہا ہے۔
جب ٹیکنالوجسٹ ایکسرے کر رہا ہوگا تو آپ کے بچے کو جس قدر ممکن ہو ساکت رہنا ہو گا تاکہ بہترین نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ آپ اپنے بچے کے ہاتھوں کو ہلکا سا اوپر کرکےسینے تک پکڑ سکتے ہیں تاکہ بچے کا کسی بھی طرف دھیان بٹا سکیں۔ مثال کے طور پر آپ نظم یا گیت گا سکتے ہیں۔
کیتھیٹر کا لگانا
ایکسرے ٹیکنالوجسٹ آپ کے بچے کی مخفی جگہوں کو صاف کرکے نلکی لگا کر ٹیسٹ کا آغاز کرے گا۔ کیتھیٹر مثانے کو خود ہی خالی کر دے گا۔
کیتھیٹر کو پھر ایک بوتل کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا جس میں کنٹراسٹ میڈیم ہوگا۔ یہ کنٹراسٹ میڈیم نلکی سے ہوتا ہوا مثانے کے اندر بہے گا۔ یہ ٹیکنالوجسٹ کو مثانےاور یوریتھرا کے اندر بہتر طور پر مشاہدہ کرنے دے گا۔ آپ کا بچہ کنٹراسٹ کو محسوس کر سکے گا جیسے جیسے وہ مثانے سے گزرے گا۔ یہ ٹھنڈا محسوس ہو سکتا ہے لیکن یہ تکلیف دہ محسوس نہیں ہوگا۔
جب کنٹراسٹ میڈیم مثانے کے اندر بہہ رہا ہوگا تو ایکسرے ٹیکنالوجسٹ کچھ ایکسرے لے گا۔ جب آپ کے بچے کا مثانہ بھرا ہو گا تو آپ کے بچے کو بستر کے پین یا ڈائیپر میں پیشاب کرنے کو کہا جائے گا۔ آپ کا بچہ جیسے ہی پیشاب کرتا ہے تو کیتھیٹرخود ہی آسانی سے باہر آجائے گا۔ جب آپ کا بچہ پیشاب کر رہا ہوگا تو ٹیکنالوجسٹ کچھ ایکسرے لے گا۔ یہ ٹیسٹ کی اہم ترین تصاویر ہیں۔
ایک مرتبہ جب آپ کا بچہ پیشاب کر چکے گا اور تصاویر بنا لی جاتی ہیں تو ٹیسٹ ختم ہو جاتا ہے۔ ایکسرے ٹیکنالوجسٹ آپ کے بچے کو میز سے اُترنے میں مدد دے گا اور اس بات کا دھیان رکھے گا کہ وہ صاف اور خشک ہے۔
ٹیسٹ ہو جانے کے بعد
ایکسرے ٹیکنالوجسٹ آپ کو بتائیں گے کہ کپڑے بدلنے والے کمرے میں کیسے پہنچنا ہوگا تاکہ بچہ اپنے کپڑے پہن سکے۔ پھر آپ انتظار گاہ میں بیٹھیں۔ ایکسرے کے خاکوں کو چیک کرلینے کے بعد ٹیکنالوجسٹ آپ کو بتائیں گے کہ آپ کب جا سکتے ہیں۔
اگر کلینک میں آپ کی کوئی ملاقات ہے کہ ٹیسٹ کے بعد آپ ڈاکٹر کو دیکھیں تو ٹیکنالوجسٹ کو بتائیں۔ وہ اس بات کا دھیان رکھیں گے کہ آپ کے نتائج کلینک کو بھجوائے جاتے ہیں۔ اگر ٹیسٹ کے بعد آپ ڈاکٹر سے نہیں مل رہے تو نتائج آپ کے بچے کے ڈاکٹر کو ایک ہفتے کے اندر بھجوا دئے جائیں گے۔
اپنے بچے کو گھر پر بہت سے مائع مشروبات دیں
ٹیسٹ ہو جانے کے بعد کچھ مرتبہ جب آپ کا بچہ پیشاب کرے گا تو اُسے کچھ تکلیف جیسے کہ پیشاب میں جلن محسوس ہو سکتی ہے۔ آئندہ ایک دو دن تک اپنے بچے کو بہت سے مائع مشروبات پینے کو دیں جیسے کہ پانی یا سیب کا جوس۔ مشروبات کے پینے سے آپ کے بچے کو اگر اُسے کوئی تکلیف ہے تو اس سے آرام ملے گا۔
اگر آپ کوٹیسٹ کے اثرات کے بارےمیں کوئی سوالات ہوں، براہ کرم ٹیکنالوجسٹ سے معلوم کریں۔ اگر آپ کا بچہ 24 گھنٹوں سے زائد بے آرام رہتا ہے تو اپنے فیملی ڈاکٹر کو کال کریں۔
کلیدی نکات
- (VCUG) ایک ٹیسٹ ہے جو ایکسریز کو استعمال کرتا ہے تا کہ یہ معلوم کیا جائے جب آپ کا بچہ پیشاب کرتا ہو تو کیا ہوتا ہے۔
- ٹیسٹ کے دوران بچے کو پیشاب کی نلکی اُس کے یوریتھرا میں لگائی جائے گی۔
- ٹیسٹ تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ آپ اپنے بچے کو ٹیسٹ سے پہلے گھر پر جس قدر ممکن ہے آرام دہ کرنے جیسے کہ پُر سکون ہونے کی مشقیں کروا سکتے ہیں۔