درجہ حرارت کی پیمائش کرنا

Temperature taking [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

یہ صفحہ اس بات کی وضاحت کرتا ھے کہ شیرخوار اور بڑے بچوں کے بخار کی پیمائش کیسے کرنی ھے۔

عام طور پر جب بچوں کو بخار ھو تو انکو چُھونے پر وہ گرم محسوس ھوتے ھیں۔ بچے کو بخار ھے یا نہیں، کے بارے میں جاننے کے کیلئے صرف بچے کے ماتھے پر ہاتھ رکھنا کافی نہیں ھوتا۔ ان بات کا یقین کرنے کیلئے کہ آپکے بچے کو بخار ھے یا نہیں، بچے کے جسم کے درجہ حرارت کی پیمائش تھرمامیٹر سے کریں۔ ایسا کرنے کے بہت سے طریقے ھیں۔

تھرمامیٹر کی اقسام

بچے کا درجہ حرارت ماپنے کا سب سے آسان طریقہ ڈیجیٹل تھرمامیٹر کا استعمال ھے۔ یہ زیادہ تر ڈرگ سٹور پر موجود ھوتے ھیں۔ تھرمامیٹر کی دوسری اقسام بھی ھیں جن میں شیشے میں پارے والا تھرمامیٹر، کان[طبلی] والا تھرمامیٹر اور پیسیفائر کی قسم کا تھرمامیٹر شامل ھیں۔

زیادہ تر شیشے کے تھرمامیٹر میں پارا ھوتا ھے جوکہ زھریلا ھوتا ھے۔ ایسے شیشے کے تھرمامیٹر کا استعمال مت کریں جس میں پارا ھو۔

اگر آپکے پاس صرف شیشے کا تھرمامیٹر موجود ھو تو بہت احتیاط کریں۔ اگر تھرمامیٹر ٹوٹا ھو یا کہیں سے بھی خراب ھو تو اسکو مت استعمال کریں۔ حتٰی کہ ایسا تھرمامیٹر بھی آپکے بچے کیلئے نقصان دہ ھو سکتا ھے جوکہ خراب نہ ھو۔ اگر آپکو شک ھو کہ آپکا بچہ تھرمامیٹر کو کاٹ سکتا ھے تو اس تھرمامیٹر کو منہ کے زریعے درجہ حرارت کی پیمائش کیلئے مت استعمال کریں۔

بچے کے درجہ حرارت کی پیمائش کیلئے چار جگہیں

  • منہ کے اندر
  • مقعد کے اندر
  • بغل کے نیچے
  • کان کے اندر

مقعد کے تھرمامیٹر کو منہ میں اور منہ والے تھرمامیٹر کو مقعد میں مت استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے اور استعمال کے بعد میں ہمیشہ تھرمامیٹر کو نیم گرم پانی اور صابن سے دھوئیں۔

بچے کے درجہ حرارت کی پیمائش کا بہترین طریقہ اسکی عمر پر منحصر ھوتا ھے

درجہ حرارت کی پیمائش کے مختلف طریقوں کی تفصیل مندرجہ زیل ھے۔

نومولود سے 2 سال تک کے بچے

چھوٹے بچے کا درجہ حرارت دیکھنے کا بہترین طریقہ مقعد میں داخل کرنے والا تھرمامیٹر کا استعمال ھے۔ اگر یہ ممکن نہ ھو تو بغل والے طریقے کا استعمال کریں۔

2 سے 5 سال تک کے بچے

2 سے 5 سال تک کے ڈگمگا کر چلنے والے بچوں کیلئے درست طریقہ مقعد کے تھرمامیٹر کا استعمال ھے۔ کان اور بغل والے تھرمامیٹر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ھے۔

5 سال سے زیادہ عمر کے بچے

5 سال سے بڑے بچوں کے درجہ حرارت کی منہ کے زریعے پیمائش کریں۔ کان اور بغل والے طریقے کا استعمال بھی کیا جا سکتا ھے۔

منہ کے زریعے درجہ حرارت کی پیمائش کرنا

منہ کے زریعے درجہ حرارت کی پیمائش صرف اس صورت میں کی جا سکتی ھے جب آپکا بچہ اتنا بڑا ھو کہ تھرمامیٹر کو منہ میں زبان کے نیچے پکڑ کر رکھ سکے اور اسکو مت کاٹے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپکے بچے نے درجہ حرارت کی پیمائش کروانے سے 30 منٹ پہلے تک کوئی بھی ٹھنڈی یا گرم چیز مت پی ھو۔

  • زبانی درجہ حرارتزبانی درجہ حرارت

    درست پیمائش حاصل کرنے کیلئے، تھرمامیٹر کے اوپر والی نوک کو احتیاط سے بچے کی زبان کے نیچے رکھیں۔

  • اپنے بچے کو تھرمامیٹر ھونٹوں کے زریعے دبا کر رکھنے کو کہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکا بچہ تھرمامیٹر کو مت کاٹے۔ اگر آپکا بچہ ناک کے زریعے سانس نہ لے سکتا ھو تو اِس صفحے پر بتائے گئے کسی اور طریقے کا استعمال کریں۔
  • شیشے کے تھرمامیٹر کو 3 منٹ منہ میں رکھیں۔ ڈیجیٹل تھرمامیٹر کو تب تک منہ میں رکھیں جب تک آپکو بیپ نہ سنائی دے۔
  • احتیاط سے تھرمامیٹر پر درجہ حرارت پڑھیں۔
  • تھرمامیٹر کو بند کریں اور اسکے سرے کو نیم گرم پانی [زیادہ گرم نہیں ھونا چاھیے] اور صابن سے دھوئیں اور الکوہل سے صاف کرنے کے بعد اچھی طرح خشک کریں۔
  • اگر آپکے بچے کا درجہ حرارت 5۔37 سینٹی گریڈ سے زیادہ ھو تو اسکو بخار ھے۔

سے زیادہ درجہ حرارت بخار ھوتا ھے۔37.5°C (99.5°F) منہ کا

مقعد کے زریعے درجہ حرارت کی پیمائش کرنا

مقعد والے طریقے کا استعمال چھوٹے بچوں اور شیرخوار بچوں کیلئے بہترین ھوتا ھے۔ بڑے بچے اپنے مقعد میں کچھ بھی ڈالنے کی مخالفت کر سکتے ھیں۔

  • اگر آپ شیشے کا تھرمامیٹر استعمال کر رھے ھیں تو اسکو اوپر سے پکڑ کر تب تک ھلائیں جب تک اسکی لائن 2۔37 سینٹی گریڈ یا 99 فارنہائٹ سے نیچے نہ آ جائے۔
  • اپنے بچے کا درجہ حرارت معلوم کرنے سے پہلے اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکا بچہ پرسکون ھو۔ اپنے بچے کو بستر یا صوفے جیسی آرام دہ جگہ پر معدے کے بل لیٹائیں۔
  • تھرمامیٹر داخل کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ صاف ھو۔ اسکو صابن اور نیم گرم پانی سے دھوئیں۔ اس کے بعد اسکے داخل کرنے والے سرے پر پٹرولیم جیلی لگائیں۔ ایسا کرنا اسکو داخل کرنا آسان بنا دے گا۔
  • تھرمامیٹر کو مقعد میں آرام سے تقریباً 2 سینٹی میٹر[1 انچ] تک داخل کریں۔ اگر آپکو کسی قسم کی رکاوٹ محسوس ھو تو تھرمامیٹر کو واپس نکال لیں۔ تھرمامیٹر کو زور لگا کر رکاوٹ پار کروانے کی کوشش مت کریں۔ ایسا کرنا پخانے کی دیوار کو نقصان پہنچا سکتا ھے۔
  • جب تک تھرمامیٹر اندر ھو اپنے بچے کو پکڑ کر رکھیں۔
  • شیشے کے تھرمامیٹر کو 2 منٹ مقعد میں رکھیں۔ ڈیجیٹل تھرمامیٹر کو تب تک مقعد میں رکھیں جب تک اسکو اتارنے کا اشارہ[عام طور پر ایک یا ایک سے زیادہ بیپ] نہ ملے۔
  • درجہ حرارت پڑھیں۔ اگر آپ شیشے کا تھرمامیٹر استعمال کر رھے ھوں تو ممکن ھے کہ آپکو لائن کے اختتام کی جگہ نظر آنے تک تھرمامیٹر کو موڑنا پڑے۔
  • تھرمامیٹر کو بند کریں اور اسکے سرے کو نیم گرم پانی [زیادہ گرم نہیں ھونا چاھیے] اور صابن سے دھوئیں اور الکوہل سے صاف کرنے کے بعد اچھی طرح خشک کریں۔

سے زیادہ درجہ حرارت بخار ھوتا ھے۔ 38.0°C (100.4°F) مقعد کا

بغل کا درجہ حرارت

اپنی پشت پر لیٹا ہوا بچہ اور تھرما میٹر اس کی بغل میں لگایا گیا ہے

بغل کا درجہ حرارت معلوم کرنے کیلئے، آپکے بچے کو اس قابل ھونا چاھیے کہ وہ 4 سے 5 منٹ تک اپنے بازو کو بغیر ھلائے پکڑ کر رکھ سکے۔

  • اگر آپ شیشے کا تھرما میٹر استعمال کر رھے ھوں تو اسکو اوپر سے پکڑیں اور تب تک ھلائیں جب تک لائن 37.2°C (99°F) سے نیچے نہ چلی جائے۔ اگر آپ ڈیجیٹل تھرمامیٹر استعمال کر رھے ھوں تو اسکو آن کریں۔
  • تھرمامیٹر کو اپنے بچے کی بغل میں رکھیں۔ اسکا چاندی والا حصّہ جلد کو چھُونا چاھیے۔
  • تھرمامیٹر کے اوپری حصّے کو اپنے ایک ہاتھ سے اور بچے کے بازو کو دوسرے ہاتھ سے پکڑ کر رکھیں
  • اگر آپ شیشے کے تھرمامیٹر کا استعمال کر رھے ھوں تو تھرمامیٹر اتارنے سے پہلے 4 سے 5 منٹ انتظار کریں۔ ڈیجیٹل تھرمامیٹر کو تب تک مت اتاریں جب تک اسکو اتارنے کا اشارہ[عام طور پر ایک یا ایک سے زیادہ بیپ] نہ ملے۔
  • تھرمامیٹر کو بند کریں اور اسکے سرے کو نیم گرم پانی [زیادہ گرم نہیں ھونا چاھیے] اور صابن سے دھوئیں اور الکوہل سے صاف کرنے کے بعد اچھی طرح خشک کریں۔

سے زیادہ درجہ حرارت بخار ھوتا ھے۔37.3°C (99.1°F) بغل کا

طبلی تھرمامیٹر کے استعمال کے زریعے، کان کا طریقہ کار

ایک سال سے کم عمر بچوں کیلئے طبی تھرمامیٹر کے استعمال کا مشورہ نہیں دیا جاتا۔ یہ تھرمامیٹر بچے کے کان کے ڈھول کے اندر کا درجہ حرارت لینے کیلئے انفراریڈ کا استعمال کرتا ھے۔ استعمال سے پہلے ہمیشہ اسکو اچھی طرح صاف کریں اور انکو بنانے والوں کی دی گئی ھدایات پر سختی سے عمل کریں۔

  • کان کو آہستہ سے اوپر اور پیچے کی طرف کھینچیں۔ ایسا کرنا کان کی نالی کو سیدھا کرے گا اور کان سے کان کے ڈھول تک کا راستہ ھموار کر دے گا۔
  • آرام سے تھرمامیٹر کو داخل کرتے جائیں جب تک کال کی نالی بالکل بند نہ ھو جائے۔
  • بٹن کو دبائیں اور ایک سیکنڈ کیلئے پکڑ کر رکھیں۔
  • تھرمامیٹر کو اتاریں اور درجہ حرارت پڑھیں۔

سے زیادہ درجہ حرارت بخار ھوتا ھے۔ 38.0°C (100.4°F) کان کا

تھرمامیٹر کی دوسری اقسام

ڈیجیٹل الیکٹرانک پیسیفائر تھرمامیٹر

ڈیجیٹل الیکٹرانک پیسیفائر تھرمامیٹر کا استعمال چھوٹے بچوں کے منہ کا درجہ حرارت معلوم کرنے کیلئے کیا جاتا ھے۔ بخار کی تصدیق کرنے کیلئے کسی اور طریقے کا استعمال کریں۔ تھرمامیٹر کو آن کریں اور اسکو بچے کے منہ میں رکھ کر اشارے کا انتظار کریں۔

سے ذیادہ درجہ37.5°C (99.5°F) ڈیجیٹل پیسیفائر تھرمامیٹر کا استعمال کرتے ھوئے، حرارت بخار ھوتا ھے۔

درجہ حرارت کی سٹریپ

بچے کے ماتھے پر مائع کرسٹل سٹرپس کا استعمال بچے کے درجہ حرارت کو ماپنے کا درست طریقہ نہیں ھے۔ بخار کا پتہ لگانے کیلئے کسی اور طریقے کا استعمال کریں۔

چُھونا

بخار کا پتہ لگانے کیلئے بچے کے ماتھے کو چھُونا قابلِ اعتماد طریقہ نہیں ھے۔ اس طریقے سے بخار کی تصدیق ھونے کیلئے بچے کو بہت تیز بخار ھونا ضروری ھے۔ ہمیشہ درست پیمائش کیلئے اوپر بتائے گئے طریقوں کا استعمال کریں۔

اپنے ڈاکٹر یا صحت کی دیکھ بھال مہیا کرنے والے کو کال کریں اگر آپکا بچہ:

  • کو بخار ھو اور وہ 6 ماہ سے کم عمر ھو
  • کو 72 گھنٹے [تین دن] سے زیادہ بخار رھے
  • بہت چڑچڑا اور تُنُک مِزاج محسوس ھو
  • غنودگی میں ھو اور کوئی ردِعمل نہ دکھائے
  • سانس لینے کے ساتھ خرخرائے یا کھانسے
  • کو بخار اور ریش ھو یا غیر معمولی علامات ھوں

اھم نکات

  • بچے کو بخار ھے یا نہیں، کے بارے میں جاننے کے کیلئے صرف بچے کے ماتھے پر ہاتھ رکھنا کافی نہیں ھوتا۔
  • بچے کے درجہ حرارت کی پیمائش کا بہترین طریقہ اسکی عمر پر منحصر ھوتا ھے۔
  • ہمیشہ درجہ حرارت لینے سے پہلے اور بعد میں تھرمامیٹر کو دھوئیں۔
  • اگر آپکے بچے کو تیز بخار ھو، یا اگر آپکے بچے کو پچھلے تین دن سے بخار ھو، یا اگر آپکے بچے کو بخار ھو اور اسکی عمر 6 ماہ سے کم ھو تو اپنے ڈاکٹر کو کال کریں۔
  • شیشے میں پارے والا تھرمامیٹر مت استعمال کریں۔

درجہ فارن ہائیٹ اور درجہ سنٹی گریڈ کو تبدیل کرنا

درجہ حرارت کی پیمائش درجہ فارن ہائیٹ اور درجہ سنٹی گریڈ میں کی جاتی ھے۔ مندرجہ ذیل ٹیبل مساوی درجہ فارن ہائیٹ اور درجہ سنٹی گریڈ دکھا رھا ھے۔

درجہ سنٹی گریڈدرجہ فارن ہائیٹ
37سی98.6ایف
37.2سی99ایف
37.5سی99.5ایف
37.8سی100ایف
38سی100.4ایف
38.3سی101ایف
38.9سی102ایف
39.5سی103ایف
40سی104ایف
40.6سی105ایف
41.1سی106ایف
41.7سی107ایف
Last updated: May 09 2011