اس کتابچہ کا مقصد آپکو انتقالِ خون اور خون کی مصنوعات کے بارے میں معلومات مہیا کرنا ھے اور ان چند سوالات کے جوابات دینا ھے جوکہ والدین عموماً پوچھتے ھیں۔
انتقالِ خون کیا ھے؟
جب آپکے بچے میں انتقال خون کیا جاتا ھے تو اسکے خون کے ایسے حصّے جوکہ اُسکے پاس نہیں ھوتے، کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اسکو خون کی مصنوعات دی جاتی ھیں۔
خون کی مصنوعات کیا ھوتی ھیں؟
خون کی مصنوعات اس خون سے بنتی ھیں جوکہ لوگ عطیہ میں دیتے ھیں۔ ان لوگوں کو عطیہ کنندہ کہا جاتا ھے۔
عطیہ کنندہ جو خون عطیہ کرتا ھے اسکو مکمل خون کہا جاتا ھے۔ مکمل خون لال خلیات، سفید خلیات، پلیٹ لیٹس، اور پلازمہ نامی پیلے زرد سیال کا مرکب ھوتا ھے۔
مکمل خون کو اسکے حصّوں میں تقسیم کرنے کیلئے خاص عمل سے گزارا جاتا ھے۔ ان حصّوں کو خون کی مصنوعات کہا جاتا ھے۔
اس کتابچہ میں خون کی مصنوعات کی مختلف اقسام اور انکے استعمال کے بارے میں بعد میں وضاحت کی جائے گی۔ براہ مہربانی خون کی ان مصنوعات کے بارے میں پڑھیں جوکہ آپکا بچہ لے رھا ھو۔
خون کی مصنوعات کی اقسام
خون کی مصنوعات کی متعدد اقسام ھیں۔ اجزاء جوکہ خون سے بنائے جا سکتے ھیں وہ یہ ھیں:
- خون کے لال خلیات
- پلیٹ لیٹس
- پلازمہ
- کرائیوپری سیپاٹیٹ
پلازمہ سے یہ خاص مصنوعات بھی نکالی جا سکتی ھیں جیسا کہ:
- ایلبیومن
- کلوٹنگ فیکٹر کنسینٹریٹ
- امیون گلوبلین
ان مصنوعات کو پلازمہ پروٹین مصنوعات کہا جاتا ھے۔ آپ پلازمہ پروٹین مصنوعات کے بارے میں نیچے مزید پڑھ سکتے ھیں۔
انتقالِ خون کیلئے مکمل خون کی بجائے خون کی مصنوعات کا استعمال کیوں کیا جاتا ھے
خون کے ھر حصّے کا مختلف کام ھوتا ھے۔ خون کے مختلف حصّے کرکے مریض کو صرف وہ حصّہ دیا جاتا ھے جسکی اسکو ضرورت ھوتی ھے۔ ایسا کرنے سے مکمل خون کو بہت سے مریضوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جا سکتا ھے۔
خون کے لال خلیات
جسم سے خون کے اخراج کے بعد آکسیجن کی فراہمی میں اضافہ کرنے کیلئے جسم میں خون کے لال خلیات کا انتقال کیا جاتا ھے۔ ممکن ھے کہ آپکے بچے کا سرجری، ایکسیڈنٹ یا خون بہنے کے دوران خون ضائع ھوا ھو۔
خون کے لال خلیات کے انتقال کا استعمال انیمیا کی بہت سی اقسام کے علاج کیلئے کیا جاتا ھے۔ انیمیا کا مطلب آپکے بچے میں لال خلیوں کی کمی ھے۔ مثال کے طور پر ممکن ھے کہ آپکے بچے کو پیدائش کے بعد سے انیمیا ھو۔ یا ممکن ھے کہ آپکے بچے کو لمبی یا سنجیدہ بیماری یا کینسر کے علاج کی وجہ سے انیمیا ھو۔
پلیٹ لیٹس اور پلازمہ
پلیٹ لیٹس یا پلازمہ کے انتقال کا استعمال خون کے بہاو کو روکنے یا اس سے بچنے کیلئے کیا جاتا ھے۔ مثال کے طور پر ممکن ھے کہ کینسر کے علاج کیلئے کی گئی سرجری یا علاج کی وجہ سے آپکے بچے کا خون بہہ رھا ھو۔ آپکے بچے کو خون کے صرف وھی حصّے یا حصّہ دیا جائے گا جسکی اسکو ضرورت ھوگی کیونکہ خون کے ھر حصّے کا مختلف کام ھوتا ھے۔
خون کہاں سے آتا ھے
کینیڈین بلڈ سروسز[سی بی ایس] رضاکاروں سے خون اکٹھا کرتا ھے۔ رضاکار وہ لوگ ھوتے ھیں جوکہ مفت میں خون کا عطیہ دیتے ھیں۔ خون کا عطیہ دینے سے پہلے یہ رضاکار ایک لمبے سوالنامے کا جواب دیتے ھیں اور انکا انٹرویو کی ساتھ جسمامی جانچ اور چیک اپ کیا جاتا ھے تاکہ اس بات کا یقین کیا جا سکے کہ وہ صحت مند ھیں۔
یہ خون کے عطیات ھی زیادہ تر خون کے لال خلیات، پلازمہ، کرائیوپری سیپاٹیٹ، پلیٹ لیٹس اور پلازمہ پروٹین کی مصنوعات کی فراھمی کرتے ھیں۔ لیکن کچھ پلازمہ پروٹین مصنوعات امریکہ [یو ایس] اور دوسرے ممالک سے بھی آتی ھیں کیونکہ کینیڈا میں اکٹھے کیے گئے خون سے جتنی پلازمہ پڑوٹین کی مصنوعات بنائی جاتی ھیں اس سے زیادہ کینیڈا کے افراد انکا استعمال کرتے ھیں۔
خون کی کس طرح جانچ پڑتال کی جاتی ھی
ھر خون کے عطیے کا ٹیسٹ کیا جاتا ھے تاکہ عطیہ کنندہ کے خون کے گروپ کا پتہ لگایا جا سکے مثلا اے بی او گروپ اور آرایچ جزو۔ ایسا اس لئے کیا جاتا ھے تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ عطیہ کنندہ کے خون کی وصول کنندہ سے مطابقت ھے یا نہیں[خون جوکہ انکے خون کی قسم سے مماثلت رکھتا ھو]۔
عطیہ کیے گئے خون کے انفیکشن والی بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جاتے ھیں۔ انفیکشن والی بیماریاں وہ بیماریاں ھوتی ھیں جوکہ ایک بندے سے دوسرے بندے میں پھیل سکتی ھیں۔ تمام خون کا جن انفیکشن والی بیماریوں کا ٹیسٹ کیا جاتا ھے وہ یہ ھیں:
- آتشک، انفیکشن جوکہ جنسی تعلقات کی وجہ سے پھیلتی ھے
- ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی جوکہ جگر کی انفیکشن ھیں
- ھیومن ٹی- سیل لیمفوٹروپک وائرس ٹائپ 1 [ایچ ٹی ایل وی- 1]، جوکہ لیوکیمیا یا خون کے کینسر کا سبب بنتا ھے
- ایچ آئی وی 1 اور ایچ آئی وی 2: ھیومن امیون ڈیفیشنسی وائرس جوکہ ایڈز کا سبب بنتا ھے
- مغربی نائل وائرس
عطیہ کیا گیا ایسا خون جوکہ ان انفیکشن کے ٹیسٹوں کو پاس نہیں کرتا اسکو انتقال کیلئے نہیں استعمال کیا جاتا۔
پلازمہ پروٹین مصنوعات کو اضافی جانچ پڑتال سے گزارا جاتا ھے
عطیہ دیے گئے خون سے بنی پلازمہ پروٹین کی مصنوعات کی حرارت اور کیمیائی مادوں سے اضافی جانچ پڑتال کی جاتی ھے تاکہ ان میں سے ایڈز، ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی کے جراثیم کو مارا جا سکے۔ وائرس جراثیم کی ایک قسم ھوتی ھے جوکہ بیماری کا بائث بنتی ھے۔ یہ جانچ پڑتال اس لئے کی جاتی ھے تاکہ کسی صورت میں بھی ٹیسٹوں کے دوران غلطی سے کوئی وائرس رہ نہ جائے۔
خون کی مصنوعات کے بارے میں مزید معلومات کیلئے براہ مہربانی کینیڈین بلڈ سروسز کی ویب سائٹ دیکھیں۔ blood.ca.
انتقالِ خون کا ردِعمل
بعض مریضوں میں انتقالِ خون کا معمولی سا ردِعمل واقع ھوتا ھے مثلاً جلد کے ریش یا بخار یا سردی محسوس ھونا۔ مریض میں انتقال کا ہیمولائٹک ردِعمل واقع ھو سکتا ھے۔ ایسا تب ھوتا ھے جب انتقالِ خون میں لال خلیات ٹوٹتے ھیں۔ انتقال کا ہیمولائٹک ردِعمل بہت کم پایا جاتا ھے اور یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ھو سکتا ھے۔ انتقالِ خون کے دوران آپکے بچے کی بہت قریب سے دیکھ بھال کی جائے گی۔
پلازمہ پروٹین مصنوعات انتقال کے ہیمولائٹک ردِعمل کا سبب نہیں بنتیں۔ لیکن پلازمہ پروٹین مصنوعات الرجک ردِعمل کا سبب بن سکتی ھیں۔ الرجک ردِعمل کی کچھ علامات یہ ھیں:
- بخار
- سر درد
- چھپاکی[ جلد پر ابھری ھوئی سرخ جگہیں]
- معدے کی بیماری محسوس ھونا
- الٹیاں کرنا
زیادہ تر بچے انتقالِ خون پر کوئی ردِعمل نہیں ظاھر کرتے۔ لیکن اگر آپکے بچے پر اسکا کوئی ردِعمل ھو تو براہ مہربانی فوراً اپنی نرس کو بتائیں۔
انتقالِ خون کے خطرات
خون کی فراھمی کا حفاظتی معیار بہت اونچا ھے۔ لیکن پھر بھی عطیہ کیے گئے خون سے بیماری یا زخم لینے کے بہت کم لیکن امکانات ضرور ھوتے ھیں۔
عطیے کا خون بعض اوقات سانس کے مسائل اور پھیپھڑوں کو زخمی کرنے کا سبب بن سکتا ھے۔ اسکو ٹرالی[ٹرانسفیوزن ریلیٹد اکیوٹ لنگز انجری] کہا جاتا ھے۔ ھر 5000 انتقالِ خون میں سے 1 مریض کو یہ مسئلہ درپیش آتا ھے۔
عطیے کا خون اکٹھا کرتے وقت بعض اوقات عطیہ کنندہ کی جلد سے جراثیم خون کے بستے میں داخل ھو جاتے ھیں۔ جب وصول کنندہ اس خون کو حاصل کرتا ھے تو یہ جراثیم انفیکشن کا سبب بن سکتے ھیں۔ ھر 10000 انتقالِ خون میں سے 1 مریض کو یہ مسئلہ پیش آتا ھے۔
اگر خون کے وصول کنندہ کا مدافعتی نظام کمزور ھو اور اس میں خون کی متقلی کی جائے تو عطیہ کنندہ کے خون کے سفید خلیات بعض اوقات وصول کنندہ کے بون میرو پر قابض ھو سکتے ھیں۔ نیا بون میرو پھر وصول کنندہ کے جسم پر حملہ کر سکتا ھے۔ اس حالت کو ٹرانسفیوزن ایسوسی ایٹڈ گرافٹ ورسز ھوسٹ ڈیزیز[ٹی اے جی وی ایچ ڈی] کہا جاتا ھے۔ یہ بہت خطرناک ھوتی ھے لیکن بہت کم پائی جاتی ھے۔ ایسے مریض بشمول کینسر کے مریض یا چھوٹے بچے جنکا مدافعتی نظام بہت کمزور ھوتا ھے کیلئے، انتقالِ خون کی تجربہ گاہ والے عطیے کے خون میں سے سفید خلیات کو مارنے اور اس مسئلے سے بچنے کیلئے اس خون میں سے شعائیں گزاریں گے۔
کینیڈا میں عطیہ کنندہ کی جانچ اور خون کے ٹیسٹ کیے جاتے ھیں اس لئے مریض کے وائرس والا خون حاصل کرنے کے امکانات بہت کم ھوتے ھیں:
- ایچ آئی وی [ایڈز] حاصل کے کرنے کے امکانات 10 ملین میں 1 سے بھی کم ھوتے ھیں۔
- یپاٹائٹس سی حاصل کے کرنے کے امکانات 3 ملین میں 1 سے بھی کم ھوتے ھیں۔
- ہیپاٹائٹس بی، ایچ ٹی ایل وی، ملیریا، مغربی نائل وائرس اور دوسری نادر انفیکشن کے امکانات بھی بہت کم ھوتے ھیں۔
پلازمہ پروٹین مصنوعات کو ان بیماریوں سے پاک کیا جاتا ھے تاکہ یہ انفیکشن نہ پھیلائیں۔
ھر طبی علاج کی طرح انتقالِ خون کے کچھ خطرات ھوتے ھیں۔ لیکن جب بچے کو علاج کے حصّے کے طور پر خون کی ضرورت ھو تو یقیناً اس کے فوائد خطرات سے زیادہ ھونے چاھیں۔
اپنے بچے میں انتقالِ خون کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بات کریں۔ پھر انتقالِ خون کرنے اور نہ کرنے کے خطرات کا موازنہ کریں۔
اگر آپکے بچے کو انتقالِ خون کی ضرورت ھو تو کیا ھوگا
آپکے بچے کا ڈاکٹر آپکو وضاحت کرے گا کہ آپکے بچے کو انتقالِ خون کی کیوں ضرورت ھے، انتقالِ خون کے کیا فوائد اور خطرات ھیں، اور اگر آپکے بچے کیلئے انتقالِ خون کا کوئی متبادل علاج موجود ھوگا تو اس کے بارے میں بتائے گا۔
اگر آپ آمادہ ھوں جائیں کہ آپکے بچے میں انتقالِ خون کیا جانا چاھیے تو آپکے بچے کا ڈاکٹر بلڈ ٹرانسفیوزن تجربہ گاہ سے اُن خون کی مصنوعات کا پوچھے گا جنکی آپکے بچے کو ضرورت ھوگی۔ بلڈ ٹرانفیوزن تجربہ گاہ پھر وہ خون کی مصنوعات تیار کرے گی۔
اگر آپکے بچے میں انتقالِ خون کیا جائے تو آپکو اس بارے میں بتایا جائے گا
اگر آپکے بچے میں انتقالِ خون کیا جائے تو آپکو اس بارے میں بتایا جائے گا۔ آپکے بچے کے ہسپتال کے ریکارڈ میں آپکے بچے کے انتقالِ خون کے بارے میں معلومات ھوں گی۔ اگر آپکے بچے میں انتقالِ خون پہلی دفعہ کیا گیا ھو تو آپکو ایک انتقال کارڈ دیا جائے گا جس میں آپکے بچے کے نام، ہسپتال کے نمبر، خون کے گروپ، اور انتقالِ خون کی لسٹ ھوگی۔ یہ آپکے بچے کے طبی ریکارڈ کا حصّہ ھوگا جسے آپکو ہمیشہ اپنے پاس رکھنا ھوگا۔
انتقال کے متبادل
چونکہ خون کے ھر حصّے کا اپنا کام ھوتا ھے اس لئے ممکن ھے کہ آپکے بچے کیلئے انتقالِ خون کا متبادل علاج موجود نہ ھو۔ بعض اوقات ممکن ھے کہ رضاکاروں کے عطیہ کردہ خون کی منتقلی کے علاوہ آپکا بچہ ان میں سے کچھ کرنے کے قابل ھو:
- آٹولوجس خون کا عطیہ: آپکا بچہ اپنے لئے خود خون کا عطیہ دے گا۔
- ھیموڈیلیوشن: آپکے بچے کا کچھ خون سرجری کے دوران نکالا جائے گا اور مائع سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ سرجری کے آخر میں اس خون کو واپس ڈال دیا جائے گا۔
- بلڈ سالویج: آپکا بچہ سرجری کے دوران جو خون کھوئے گا اسکو اکٹھا کیا جائے گا اور سرجری کے بعد اسکو واپس ڈال دیا جائے گا۔
- ادویات
ایک آٹولوجس خون کا عطیہ
اگر آپکے بچے کی ایسی سرجری کی جا رھی ھو جوکہ ھنگامی طور پر نہ کی جا رھی ھو اور اس میں بہت سارے خون کے ضائع ھونے کا خدشہ بھی ھو تو ممکن ھے کہ آپکا بچہ اپنے لئے خون کا عطیہ دینے کے قابل ھو۔ اس طرح کے خون کے عطیے کو آٹولوجس خون کا عطیہ کہا جاتا ھے۔ آپکے بچے کا ڈاکٹر اس طرح کے خون کے عطیے کا انتظام کر سکتا ھے۔
ھیموڈیلیوشن
ھیموڈیلیوشن میں سرجری سے پہلے آپکے بچے کا خون نکال کر محفوظ کرنا شامل ھوتا ھے۔ اس کے بعد آپکے بچے کی نس میں مائع مثلاً پانی کو ٹیوب کے زریعے ڈال دیا جاتا ھے۔ یہ مائع اس خون کی جگہ لیتا ھے جسکو خون کی مقدار کو متناسب رکھنے کیلئے نکالا گیا تھا۔ ممکن ھے کہ اگر سرجری کے بعد آپکے بچے کو خون کے لال خلیات کی منتقلی کی ضرورت ھو تو جس خون کو نکالا گیا ھو اسکو واپس ڈالا جائے۔
بلڈ سالویج
جب آپکے بچے کے ڈاکٹر ایسا سوچیں کہ سرجری کے دوران آپکے بچے کا بہت زیادہ خون بہہ سکتا ھے تو ممکن ھے کہ وہ آپکے بچے کے ضائع ھونے والے کچھ خون کو اکٹھا کر لیں۔ سرجری کے دوران یا بعد میں اس خون کا واپس بچے کے جسم میں انتقال کیا جا سکتا ھے۔
اگر آپکے بچے کے دل یا گردن کی سرجری ھو رھی ھو تو ممکن ھے آپکے بچے میں اس قسم کا انتقالِ خون کیا جائے۔ لیکن اس قسم کے انتقالِ خون کا استعمال پاخانے پر کی جانے والی سرجری میں نہیں کیا جاتا کیونکہ اس خون میں ایسے بیکٹیریا یا جراثیم ھو سکتے ھیں جوکہ بعد میں انفیکشن کا سبب بنیں۔
ادویات
ایسی بہت سی ادویات ھیں جوکہ سرجری کے دوران آپکے بچے میں انتقالِ خون کی ضرورت کو کم کر دیتی ھیں:
- کچھ ادویات آپکے بچے کے بلڈ پریشر کو کم کرتی ھیں۔ بلڈ پریشر پیمائش کرتا ھے کہ دل کتنے دباو سے پورے جسم میں خون کو دھکیل رھا ھے۔ ان ادویات کے استعمال کا انحصار آپکے بچے کی حالت اور اسکی سرجری کی قسم پر ھوگا۔
- کچھ ادویات خون کے کلاٹ جنھیں منجمد خون کہا جاتا ھے بنا کر، یا بنے ھوئے منجمد خون کے ٹوٹنے کی رفتار کو کم کرکے خون بہنے کی مقدار کو کم کرتی ھیں۔ ان ادویات کے استعمال کا انحصار آپکے بچے کی حالت اور اسکی سرجری کی قسم پر ھوگا۔
- ممکن ھے کہ اختیاری سرجری کے دوران خون کے لال خلیات کی ضرورت کو کم کرنے کیلئے سرجری سے پہلے ایریتھروپوئیٹن نامی دوا کا استعمال کیا جائے۔ اختیاری سرجری ایسی سرجری ھوتی ھے جوکہ ہنگامی حالات میں نہیں کی جاتی۔ ایریتھروپوئیٹن جسم میں زائد لال خلیات بننے کا سبب بنتی ھے۔ ھیموگلوبن بنانے کیلئے آئرن کی بھی ضرورت ھوتی ھے، خون کا وہ حصّہ جو آکسیجن سمبھالتا ھے۔ اگر آپکے بچے کو ایریتھروپوئیٹن دی جانی ھو تو، اسکو سرجری سے پہلے چار ہفتوں تک، ھر ہفتے میں ایک یا دو دفعہ سرنج کے زریعے لینی ھوگی۔ اس کے ساٹھ آپکا بچہ آئرن کی گولیاں بھی لے گا۔
مصنوعی خون اس وقت عام استعمال کیلئے نہیں ھے
نمکین پانی [سیلائن] اور مائع جن میں گاڑھا کرنے والے نشاستے موجود ھوتے ھیں، کو آغاز میں تو بچے کے ضائع ھونے والے خون کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ھے۔ لیکن اگر آپکے بچے کا بہت زیادہ خون ضائع ھو جائے تو وہ کافی نہیں ھوتے۔
ایسا کوئی مصنوعی یا لیباریٹری کا بنا خون نہیں ھوتا جوکہ وہ تمام کام کر سکے جوکہ خون کرتا ھے۔ خون کے لال خلیات جوکہ آکسیجن کو سمبھالتے ھیں کے متبادل اس وقت لیباریٹری میں بنائے جا رھے ھیں۔ لیکن وہ ابھی بھی تجرباتی عمل میں ھیں اور کینیڈا میں اس وقت انکو عام استعمال نہیں کیا جا رھا۔
براہ راست خون کو عطیہ
اگر آپکا اور آپکے بچے کے خون کا گروپ ایک ھو تو آپ اپنے بچے کو خون کا عطیہ دے سکتے ھیں اگر آپکے بچے:
- کی سرجری ھونے والی ھو جوکہ ھنگامی حالات میں نہ ھو رھی ھو
- کو خون کی ضرورت پڑنے کے امکانات ھوں
- کی عمر آٹولوجس خون کے عطیہ کیلئے بہت کم ھو
- کو انیمیا کے علاج کیلئے خون کے لال خلیات کی ضرورت ھو[مثال کے طور پر اگر آپکے بچے کی پیدائش جلدی ھو گئی ھو]
اس قسم کا خون کا عطیہ جوکہ کسی خاص مریض کیلئے دیا جاتا ھے اسکو براہ راست خون کا عطیہ کہتے ھیں۔ زیادہ تر لوگ پرسکون محسوس کرتے ھیں اگر وہ خون کے عطیہ کنندہ کو جانتے ھوں۔ لیکن کوئی طبی مطالعہ یہ ثابت نہیں کرتا کہ براہ راست خون کا عطیہ ان عام خون کے عطیات سے جمع کیے گئے خون سے زیادہ محفوظ ھوتا ھے۔ کینیڈین بلڈ سروسز [سی بی ایس] براہ راست خون کے عطیے کی صرف اس وقت اجازت دیتی ھے جب والدین یا قانونی وارث اپنے چھوٹے بچے کیلئے خون کا عطیہ دے رھے ھو۔
مزید معلومات کیلئے
اس دستاویز میں بیان کیے گئے کتابچے آپ یونٹ یا کلینک کے اس ڈاکٹر سے جس نے آپکے بچے کا علاج کیا ھو یا اس نرس سے جس نے آپکے ڈاکٹر کے ساتھ کام کیا ھو، سے حاصل کر سکتے ھیں۔
اپنے بچے کی دیکھ بھال اور انتقالِ خون کی ضرورت سے متعلق مخصوص سوالات کیلئے اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بات کریں۔
خون کی مصنوعات
یہ حصّہ آپکو خون کی چند مصنوعات کے بارے میں وضاحت کرے گا جوکہ ممکن ھے کہ آپکا بچہ انتقالِ خون کی تجربہ گاہ سے حاصل کرے۔ اس کے ساتھ اس حصّے میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ یہ مصنوعات کس لئے استعمال ھوتی ھیں:
خون کی مصنوعات کی 2 بنیادی اقسام ھیں:
- ۔ خون کے اجزاء
- پلازمہ پروٹین مصنوعات
خون کے اجزاء ایک عطیہ کنندہ کے خون سے بنتے ھیں۔ پلازمہ پروٹین مصنوعات متعدد عطیہ کنندہ کے خون سے بنتی ھیں۔
خون کے اجزاء
عطیہ کنندہ جو خون عطیہ کرتا ھے اسکو مکمل خون کہا جاتا ھے۔ مکمل خون لال خلیات، سفید خلیات، پلیٹ لیٹس، اور پلازمہ نامی پیلے زرد سیال کا مرکب ھوتا ھے۔
خون کے اجزاء ایسے خون کی مصنوعات ھوتی ھیں جوکہ ایک عطیہ کنندہ کے مکمل خون سے بنتی ھیں۔ ان میں سے تین خون کے اجزاء عطیہ کردہ ایک مکمل خون سے بن سکتی ھیں:
- خون کے لال خلیات
- پلیٹ لیٹس
- منجمد پلازمہ
- کرائیوپری سیپاٹیٹ
خون کے لال خلیات
خون کے لال خلیات کا استعمال جسم میں آکسیجن کی مقدار کو بڑھانے کیلئے کیا جاتا ھے۔ لال خلیات آکسیجن کو جسم کے تمام حصّوں تک پہنچاتے ھیں۔ ممکن ھے کہ اگر آپکے بچے کا خون ضائع ھو جائے یا اسکو انیمیا ھو تو اسکو خون کے لال خلیات کے انتقال کی ضرورت ھو۔ ایسے افراد جنکو انیمیا ھوتا ھے ان میں خون کے لال خلیات وافر مقدار میں موجود نہیں ھوتے۔
پلیٹ لیٹس
پلیٹ لیٹس کٹی ھوئی رگوں پر چپک کر خون کے کلاٹ کی مدد کرتے ھیں۔ ممکن ھے کہ آپکے بچے کا خون بہے اور اس میں پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ھو یا اسکے پلیٹ لیٹس صحیح طرح کام نہ کر رھے ھوں تو اسکو پلیٹ لیٹس کی منتقلی کی ضرورت ھوگی۔
پلازمہ
پلازمہ خون کا مائع والا حصّہ ھوتا ھے جس میں پروٹین ھوتے ھیں جیسا کہ منجمد جزو۔ منجمد جزو خون کا کلاٹ بنا کر اسکو کٹی ھوئی نالی سے باھر نکلنے سے روکتا ھے۔
منجمد پلازمہ اور کرائیوپری سیپاٹیٹ
منجمد پلازمہ اور کرائیوپری سیپاٹیٹ پلازمہ سے بنتے ھیں۔ یہ ان مریضوں کے علاج کیلئے استعمال کیے جاتے ھیں جن کے خون میں منجمد جزو وافر مقدار میں نہیں ھوتا۔
- منجمد پلازمہ میں مکمل منجمد جزو ھوتا ھے۔
- کرائیوپری سیپاٹیٹ منجمد پلازمہ سے بنتا ھے اور اس میں بنیادی طور پر فیبرینوجن، فیکٹر VIII اور وون وِلی برینڈ فیکٹر ھوتے ھیں۔ فیبروجن اور فیکٹر VIII خون کے کلاٹ بننے میں مدد کرتے ھیں۔ وون وِلی برینڈ فیکٹر پلیٹ لیٹس کی کٹی ھوئی رگوں پر جمنے میں مدد کرتے ھیں۔ فیکٹر VIII اور وون وِلی برینڈ کی پلازمہ پروٹین مصنوعات موجود ھیں۔ کرائیوپری سیپاٹیٹ کا بنیادی استعمال فیبرینوجن کے متبادل طور پر کیا جاتا ھے۔
پلازمہ پروٹین مصنوعات
پلازمہ پروٹین مصنوعات ایسی مصنوعات ھوتی ھیں جوکہ متعدد لوگوں کے عطیہ کردہ خون سے نکالے گئے پلازمہ سے بنتی ھیں۔ پلازمہ کو مکس کیا جاتا ھے اور پھر مختلف حصّوں میں تقسیم کر دیا جاتا ھے۔ تقسیم کرنے کے اس عمل کو پروٹین کی تکسیر کہا جاتا ھے۔
پلازمہ پروٹین مصنوعات کو حرارت اور کیمیائی مادوں سے گزارا جاتا ھے تاکہ اس میں سے ایڈز، ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی کا سبب بننے والے جراثیم کو مارا جا سکے۔ ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی جگر کی بیماری کا سبب بنتے ھیں۔ ملیریا اور مغربی نائل وائرس کو بھی ان میں سے ختم کیا جاتا ھے۔
پلازمہ پروٹین مصنوعات کی 3 بنیادی اقسام ھیں جوکہ آپکا بچہ لے سکتا ھے:
- ایلبیومن
- کلوٹنگ فیکٹر کنسینٹریٹ
- امیون گلوبلین
ایلبیومن
ایلبیومن خون کی مقدار کو زیادہ کرتا ھے۔ ممکن ھے کہ آپکے بچے کو البیومن کی منتقلی کی ضرورت ھو اگر:
- آپکے بچے کا خون ضائع ھوا ھو
- آپکے بچے کا بلڈ پریشر بہت کم ھو
- آپکا بچہ جل گیا ھو
- آپکے بچے کے دل کی سرجری ھوئی ھو۔
- آپکے بچے کا پلازمہ تبدیل کرنے کی ضرورت ھو؛ پلازمہ تبدیل کرتے وقت پلازمہ جوکہ صحت مند نہیں ھوتا کو صحت مند پلازمہ یا ایلبیومن سے تبدیل کیا جاتا ھے۔
فیکٹر کنسینٹریٹ
فیکٹر کنسینٹریٹ کا استعمال خون کے بہاو کو کنٹرول کرنے یا اس سے بچنے کیلئے کیا جاتا ھے۔ اگر آپکے بچے میں خون میں وافر مقدار میں کلوٹنگ جزو نہ ھو تو ممکن ھے کہ اس میں فیکٹر کنسینٹریٹ کی منتقلی کی جائے۔
- فیکٹر VIII ، فیکٹر IX یا فیکٹر ولا؛ تجربہ گاہ میں تیار کیے جاتے ھیں۔ انکو ریکامبینینٹ فیکٹر کہا جاتا ھے اور یہ عطیہ کنندہ کے پلازمہ سے نہیں بنتے۔
- فیکٹر XIII
- وون وِلی برینڈ فیکٹر
- اینٹی تھروبن III
امیون گلوبلین
امیون گلوبلین میں ایسے دافِع جِسم ھوتے ھیں جوکہ انفیکشن سے بچاو کیلئے استعمال کیے جاتے ھیں۔ ممکن ھے کہ آپکے بچے کو پٹھے میں سوئی کے زریعے امیون گلوبیلن دیا جائے۔
- امیون سیرم گلوبلین
- واریسیلا زوسٹر امیون گلوبلین
- ہیپاٹائٹس بی امیون گلوبلین
- ٹٹنس امیون گلوبلین
ممکن ھے کہ آپکے بچے کو خون کی رگ کے زریعے یہ امیون گلوبلین دیے جائیں:
- انٹراوینس گیما گلوبلین
- سائٹومیگالو وائرس امیون گلوبلین
- آر ایچ امیون گلوبلین
امیون سیرم گلوبلین کسی بھی شخص کو ہیپاٹائٹس اے اور خسرے سے تھوڑے عرصے تک بچاو کیلئے دیا جاتا ھے۔ ہیپاٹائٹس اے جگر کی انفیکشن ھے۔ خسرہ ایسی انفیکشن ھے جوکہ جلد پر لال دھبوں کا بائث بنتا ھے۔ خسرہ آجکل بہت کم نظر آتا ھے کیونکہ زیادہ تر بچوں کو خسرے سے بچاو کیلئے ویکسین یا شاٹ دی جاتی ھے۔ امیون سیرم گلوبلین ان افراد کو بھی دیے جاتے ھیں جن میں وافر مقدار میں اپنے دافع جسم نہیں ھوتے۔
واریسیلا زوسٹر امیون گلوبلین کو چکن پوکس سے بچاو کیلئے یا کسی ایسے شخص جسکو چکن پوکس ھو، کو چھونے کے بعد اسکی شدت کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ھے۔ چکن پوکس صحت مند بچوں کی جلد پر ریش اور چھپاکی بننے کا سبب بنتے ھیں۔ چکن پوکس ایسے فرد میں شدت اختیار کر سکتے ھیں جسکا مدافعتی نظام کمزور ھو [ایسا فرد جسکی انفیکشن سے لڑنے کی قابلیت کمزور ھو]۔
ہیپاٹائٹس بی امیون گلوبلین کو ہیپاٹائٹس بی سے بچاو کیلئے یا کسی ایسے شخص جسکو ہیپاٹائٹس بی ھو، کو چھونے کے بعد اسکی شدت کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ھے۔ ہیپاٹائٹس بی جگر کی انفیکشن ھوتی ھے
ٹٹنس امیون گلوبلین کو ٹٹنس سے بچاو یا اسکی شدت کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ھے۔ ٹٹنس ایک بیماری ھے جوکہ پٹھوں کے اکڑاو اور سختی کا بائث بنتی ھے۔ بعض صورتوں میں یہ شدت اختیار کرکے موت کا سبب بن سکتی ھے۔
انٹراوینس گیما گلوبلین کو ان لوگوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ھے جن میں انفیکشن سے بچاو کیلئے وافر مقدار میں دافع جسم موجود نہیں ھوتے۔ انٹراوینس گیما گلوبلین کو ان بیماریوں کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ھے جوکہ دافع جسم کی وجہ سے پیدا ھوتی ھیں جیسا کہ آئڈیوپیتھک تھرومبوسائٹوپینک پرپرا جسکو آئی ٹی پی بھی کہا جاتا ھے، اور کاواساکی کی بیماری۔
آئی ٹی پی والے افراد ایسے دافع جسم پیدا کرتے ھیں جوکہ انکے اپنے پلیٹ لیٹس کو تباہ کر دیتے ھیں۔ گیما گلوبلین سے علاج اس عمل کو آہستہ کر دیتا ھے۔
کاواساکی کی بیماری بچپن کی بیماری ھوتی ھے۔ کاواساکی والے افراد کو بخار، ریش اور گردن پر سوجن کے غدور ھوتے ھیں۔ گیما گلوبلین سے علاج کاواساکی کو دل کو نقصان پہنچانے سے روکتا ھے جوکہ عموماً دل کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ھے۔
سائٹومیگالو وائرس امیون گلوبلین کو ایک ایسی انفیکشن کے علاج یا اس سے بچاو کیلئے استعمال کیا جاتا ھے جوکہ سائٹومیگالووائرس یا سی ایم وی نامی وائرس کی وجہ سے پھیلتی ھے۔ سائٹومیگالو وائرس صحت مند لوگوں کو بیمار نہیں کرتی لیکن یہ کمزور مدافعتی نظام والے افراد [ایسے افراد جنکی انفیکشن سے لڑنے کی قابلیت کمزور ھوتی ھے] کو شدید بیمار کر سکتی ھے۔
آر ایچ امیون گلوبلین کو آر ایچ نگیٹو افراد میں، آر ایچ پوزیٹیو خون سے ملتے وقت آر ایچ دافع جسم بننے سے روکنے کیلئے استعمال کیا جاتا ھے- مثال کے طور پر یہ ملاپ حمل یا انتقالِ خون کے دوران واقع ھو سکتا ھے۔
بہت کم افراد آر ایچ نگیٹو ھوتے ھیں۔ اسکا مطلب یہ ھے کہ ان افراد کے خون کے لال خلیات میں زیادہ تر لوگوں کی طرح ریوسس فیکٹر جسے آر ایچ فیکٹر کہا جاتا ھے، نہیں ھے۔
آر ایچ امیون گلوبلین کا استعمال ان بچوں کی پلیٹ لیٹس کی تعداد کو بڑھانے کیلئے کیا جاتا ھے جوکہ آر ایچ پوزیٹو ھوتے ھیں یا پھر انکو آئڈیوپیتھک تھرومبوسائٹوپینک پرپرا [آئی ٹی پی] ھوتا ھے۔ ایسے افراد جنکو آئی ٹی پی ھوتا ھے وہ ایسے دافِع جِسم پیدا کرتے ھیں جوکہ انکے اپنے پلیٹ لیٹس کو تباہ کرتے ھیں۔
آر ایچ امیون گلوبلین کو ان بچوں کو بھی دیا جا سکتا ھے جوکہ آر ایچ نیگیٹو ھوتے ھیں تاکہ ان بچوں میں آر ایچ پوزیٹو خون کی منتقلی کے بعد آر ایچ دافع جسم کو بننے سے روکا جا سکے۔
مزید معلومات کیلئے
اپنے بچے کی دیکھ بھال اور انتقالِ خون کی ضرورت سے متعلق مخصوص سوالات کیلئے اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بات کریں۔ اگر آپکے آٹولوجس اور براہ راست خون کے عطیہ کے پروگراموں کے بارے میں کوئی بھی سوالات ھوں تو براہ مہربانی ٹرانسفیوزن ریسورس نرس کو کال کریں۔
اھم نکات
- جب آپکے بچے میں انتقال خون کیا جاتا ھے تو اسکو خون کے ایسے حصّے جوکہ اسکے پاس نہیں ھوتے، کی کمی کو پورا کرنے کیلئے خون کی مصنوعات دی جاتی ھیں۔
- خون کی مصنوعات اس خون سے بنتی ھیں جوکہ لوگ عطیہ میں دیتے ھیں۔
- خون کی مصنوعات کی بہت سی اقسام ھیں۔ خون سے جو اجزاء بنائے جا سکتے ھیں وہ لال خلیات، پلیٹ لیٹس، پلازمہ اور کرائیوپری سیپاٹیٹ ھیں۔
- جب بچے کو علاج کے حصّے کے طور پر خون کی ضرورت ھو تو یقیناً اس کے فوائد خطرات سے زیادہ ھونے چاھیں۔