آپ کے بچے کے سانچے کے بارے میں
سانچہ بدن کے ایک حصہ کو اس کی جگہ پر رکھتا ہے۔ ایسے سانچے ہڈیوں اور جوڑوں کا ماہر، ڈاکٹر، یا نرس لگاتے ہیں۔
تمام کاسٹس لوچ دار کپڑے سے شروع ھوتی ھیں، اس کے بعد نرم سوتی کپڑا اور اسے بعد پلاسٹر یا فائبر گلاس کا میٹیریل استعمال کیا جاتا ھے
پلستر کے سانچے
- پہلے پہل یہ لگاتے وقت پلستر گرم محسوس ہو سکتا ہے۔ یہ عام بات ہے۔ جب سانچے کو 10 سے 15 منٹ میں دیکھیں گے تو وہ ٹھوس محسوس ہو گا، لیکن یہ 48 گھنٹے یا 2 دن میں مکمل خشک ہونے میں لے گا۔
- جب تک یہ مکمل خشک نہیں ہوگا، سانچہ ٹھنڈا اور چپچپا محسوس ہوگا
فائبر گلاس کے سانچے
- فائبر گلاس کو اسی طرح لگایا جاتا ہے چس طرح کہ پلستر
- فائبر گلاس قریباً ایک گھنٹے میں خشک ہو جاتا ہے۔ یہ وزن میں ہلکا اور پلستر سے مضبوط ہو تا ہے۔
فائبر گلاس اور چند ایک دوسرے آلات کے لئے قیمت ہے۔ آپ کے بچے کا/کی نرس، ڈاکٹر، یا دیگربر سر عمل پیشہ ور آپ کے ساتھ بات کریں گے۔
مہربانی کرکے ان ھدائیات پر عمل کیجئے کہ آپ کا بچہ کاسٹ کو پہنے ھوئے کن جسمانی مشاغل میں حصہ لے سکتا ھے
اپنے بچے کی گھر میں نگہداشت کرنا
سانچے اس صورت میں تبدیل ہو جائیں گے کہ کس طرح آپ کا بچہ ہاتھ یا پاوں استعمال کرتا ہے۔ وہ اسے عام طورپر استعمال کرنے والی حالت میں استعمال نہیں کر سکے گا۔
آپ کے بچے کے سانچے میں مشکلاات
اپنے بچے کے سانچے کو دن میں 4 یا 5 مرتبہ دیکھیں۔ اگر آپ کے بچے میں ذیل میں سے کوئی آثارملیں تو اپنے ہڈیوں اور جوڑوں کے ماہر، ڈاکٹر، یا نرس کو بلائیں یا ہسپتال جائیں۔
انگلیاں یا پاوں کے پنجے جو نیلے، سفید یا بہت سوج گئے ہوں
آپ کے بچے کی انگلیاں یا پاوں کے پنجے گرم اور گلابی ہونے چاہئیں۔ آپ درجہ حرارت، رنگ، اور سائیزکا دوسرے بازو اور ٹانگ سے موازنہ کر سکتے ہیں۔
آپ کے بچے کو جب سانچہ لگا ہو تو اُسے ناخن پالش یا انگوٹھیان نہیں پہننی چاہئیں۔ آپ ضرور یہ دیکھنے کے لائق ہوں آیا کہ ناخن نیلے ہیں۔
ایسی انگلیاں اور پاوں کے پنجے جو نہ مُڑسکیں اور نہ سیدھے ہو سکتےہوں
ٹانگ میں سانچے کی صورت میں آپ کے بچے کو اپنا پنجہ نیچے کی طرف موڑنے کے قابل ہونا چاہئے اور سانچے سے دور کھینچ سکتے ہوں۔ بازو کے سانچے کی صورت میں، آپ کے بچے کو اپنی تمام انگلیاں اور انگوٹھا سیدھا کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔ اپنے بچے کو تمام انگلیوں اور پنجوں کو دن میں کئی مرتبہ حرکت کرنے کو کہیں۔
بعض اوقات ھڈی ٹوٹنے کے فوری بعد بچہ اپنی انگلیاں یا پیر کا اگلا حصہ پوری طرح کھولنے کے قابل نہیں ھوتا
بازو یا ٹانگ کا سُن ہونا
آپ کے بچے کو پورے بازو یا ٹانگ کو محسوس کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔
چوٹ زدہ بازو یا ٹانگ میں سُن ہونے، چیونٹیاں رینگنے اور سوئیاں چبھنے ، یا سونے کا احساس نہیں ہونا چاہئے۔
سانچے سے بُو یا بدبو کا آنا
اگر سانچہ کافی عرصہ سے لگا ہوا ہے تو اس میں سے بُو کا شروع ہونا عام سی بات ہے۔ ہم اس میں سے بدبو یا بُری بو کے بارے میں متفکر ہوں گے کیوں کہ وہ سانچے کے نیچے کوئی انفیکشن ظاہر کر سکتے ہیں۔
ایسے سانچہ جو آپ کے بچے کو کسا ہوا محسوس ہوتا ہو
اگر آپ کا بچہ سانچے کو کسا ہوا محسوس کرتا ہے، اس کا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ بازو یا ٹانگ سانچے کے اندر سوج گئی ہے۔ سُوجن، بازو اور ٹانگ میں خون کے دوران میں مشکل کر سکتی ہے۔
ایسا سانچہ جو نرم یا ٹوٹا ہوا ہے
اگر سانچہ نرم یا ٹوٹا ہوا ہے، تو اسے مرمت یا تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنے بچے کے سانچے کی گھر میں نگہداشت کرنا
- اپنے بچے کے سانچے کوصاف اور خشک رکھیں۔
- گیلے کپڑے سے سانچے کا بالائی پرت صاف کریں۔ جگہ کو ہوا کے لئے کھلا رکھیں جب تک یہ خشک ہو۔ آپ بالوں کو خشک کرنے وا لے آلے کو ٹھنڈی یا ٹھنڈک والی سیٹنگ پر رکھ کربھی استعمال کر سکتے ہیں۔
- سانچے کے نیچے کوئی چیز نہ رکھیں کہ خراش پڑے، جیسے کہ روئی، سکے، یا قلم۔ سانچے کے اندر خارش زدہ ہونا معمول کی بات ہے۔
- اپنے بچے کے سانچے کی شکل کو مت کاٹیں یا تبدیل کریں۔
- سانچے کے کناروں پر جِلد کا معائنہ کریں۔ کسی چھالے یا سُرخی کو دیکھیں۔
- جب آپ کا بچہ آرام کر رہا ہو تو سانچے والے بازو یا ٹانگ کو تکیے پر رکھیں۔
سانچے کو اتارنا
سانچوں کو ایک بجلی کی آری سے کاٹ کر ہٹیا جاتا ہے۔ یہ کوئی تکلیف دہ نہیں، لیکن اس کا شور ہوتا ہے۔ آپ کے بچے کو کانوں کے بند دئے جائیں گے تاکہ اس طریق کار کے دوران کانوں کی جفاظت کی جا سکے۔
اگر آپ کو ئی خدشہ ہو تو کیا کریں گے
اگر آپ کو اس امر کے بارے میں کوئی خدشہ ہو کہ آیا ٹوٹی ہوئی ہٹی جُڑ گئی ہے یا جُڑ رہی ہے، تواپنے بچے کو فیملی ڈاکٹر یا بچوں کے ماہر ڈاکٹر کے پاس لے چائیں۔
کلیدی نکات
- آپ کے بچے کا سانچہ پلستر یا فائبر گلاس کا بنا ہوا ہو سکتا ہے۔
- اپنے بچے کے سانچے کو دن میں 4 سے 5 مرتبہ دیکھیں۔
- اگرآپ کے بچے کی انگلیاں اور پنجے نیلگوں، سفید یا سوجے ہوئے ہیں تو آپ کے بچے کے سانچے میں مسئلہ ہو سکتا ہے؛ اگر آپ کا بچہ جھُک نہیں سکتا یا اپنی انگلیاں اور پنچے سیدھے نہیں کر سکتا؛ اگر آپ کے بچے کا بازو یا ٹانگ سُن ہے یا چیونٹیاں رینگتی ہیں؛ اگرسانچے سے کوئی بدبوُ آ رہی ہے؛ اگر آپ کے بچے کا سانچہ کسا ہوا محسوس ہو رہا ہے؛ یا سانچہ نرم یا ٹوٹا ہوا ہے۔