گلے میں کوئی چیز پھنسنا: ابتدائِ طبی امداد

Choking: First aid [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

نظام تنفس میں خرابی، ھیملیچ مینوور، سانس، سانس لینے کا نظام، جسم کا اوپری حصہ

گلہ بند ھونے کی وجوھات

گلے میں کوئی چیز پھنس جانے سے گلہ بند ھو جاتا ھے اور پھپھڑوں کو جانے والی سانس کی نالی بند ھو جاتی ھے، نالی جزوی یا پوری بند ھو سکتی ھے۔ سانس کی نالی کے راستے ھوا پھپھڑوں تک جاتی ھے۔ زیادہ تر گلہ بند ھونے کی وجہ مائع مشروب ھوتے ھیں جو کہ کسی مدد کے بغیر ھی نگلے جاتے ھیں۔ جب سانس کی نالی بند ھوتی ھے تو اسے باھر کی چیز کا سانس کی نالی میں رکاوٹ ڈالنا کہتے ھیں

گلہ بند ھونے پر بچے کا ردعمل کیا ھو گا

ھلکا سا دم گھٹنے سے بچے کو کھانسی آئے گی یا وہ الٹی کرے گا۔ چہرا سرخ ھو جائِے گا، اگر آپ کے بچے کو شدید گلا بندی ھوئی ھے تو اسے سانس لینے اور بولنے میں مشکل ھو گی۔ اس کے ھونٹ اور ناخن کاسنی- نیلے رنگ کے ھو جائیِں گے۔

اگر آپ کے بچے کا گلا بند ھو جائے تو کیا کریں

چیک کریں کہ بچہ آپ کے بلانے پر جواب دے رھا ھے

اپنے بچے کوآہستہ سے ھلائیں اور پوچھیں کہ وہ ٹھیک ھے ؟ اگر وہ کوئی جواب نہ دے سکے تو فورآ 911 کال کریں ، اگر گھر میں کوئی اور موجود ھے تو اسے کال کرنے کو کہیں ۔

اگر بچہ جواب دیتا ھے تو اسے کہیں کہ کھانسی کرکے پھنسی شے کو باھر نکال دے، یاد رھے کہ بچے کی پشت پر نہ ماریں اور نہ ھی پینے کو پانی دیں ، اس سے اس کی سانس کی نالی بند ھونے کا خدشہ ھو گا۔

دریافت کریں کہ آپ کا بچہ سانس لے رھا ھے

اگر آپ کا بچہ سانس نہیں لے رھا تو 911 کو کال کریں یا کسی سے کال کرنے کو کہیں

اگر آپکا بچہ سانس لے رھا ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ سانس کی نالی پوری بند نہیں ھوئی، اپنے بچے کو کروٹ کے بل لٹا دیں تا سانس بحال رھے اور سانس کی نالی میں مزید رکاوٹ کا خطرہ نہ ھو۔ جب تک سانس درست نہ ھو جائے آپ بچے کے پاس رھیں۔

اگر گلا پوری طرح سے بند ھے تو فورآ 911 کال کریں اگر گھر میں کوئی اور موجود ھے تو اسے کال کرنے کو کہیں لیکن گلا کھولنے کے لئے آپ کو فورآ عمل کرنا ضروری ھے

ھیملچ مینوور

ھیملچ مینوور کے طریقہ میں بچے کی چھاتی پر ھاتھوں سے بوجھ ڈالا جاتا ھے جس سے پھنسی ھوئی چیز سانس کی نالی سے نکل جاتی ھے۔

گلے میں بھنسی چیز نکالنا[کھڑے ھوئے]عورت جھک کرکھڑے ہوئے بچےکے گلے سے پھنسی ہوئی غذا وغیرہ نکالنے میں کوشاں ہے

اگر بچہ ایک سال سے بڑا ھے

توبچے کے پیچھے گھٹنے کے بل کھڑے ھو کر پیچھے سے جپھی ڈالیں، اپنے بازو اسکی پسلیوں سے نیچے رکھیں اور 45 درجے کے زاوئے پیٹ کو دبائیں ، اس عمل سے چھاتی میں رکی ھوئی ھوا باھر نکلے گی ساتھ ھی پھنسی ھوئی شے باھر نکل آئے گی۔ اس عمل کو دس بار دھرائیں۔

ھیملچ مینوور آپ اپنے بچے کو پیٹ کے بل لٹا کر بھی کر سکتے ھیں، اپنی ھتھیلی کو بچے کی پسلیوں کے نیچے رکھیںں اوردوسرا ھاتھ پشت پر رکھ کر دباتے جائیں

گلے میں بھنسی چیز نکالنا[لیٹا کر ]عورت پیٹھ کے بل لیٹے ہوئےبچےکے گلے سے پھنسی ہوئی غذا وغیرہ نکالنے میں کوشاں ہے

اگر آپ کا بچہ ایک سال سے کم عمر کا ھے

اپنے بچے کو گھٹنوں پر الٹا لیٹا ئیں اور اپنی ھتھیلی کی پشت سے بچے کے کندھوں کے درمیان پانچ بار زور سے دبائیں

پشت پر ضرب لگانادودھ پیتے بچےکی پشت تھپکانا جبکہ کسی فرد نے بچےکو اپنےگھٹنوں پر اوندھا لٹاکر پکڑا ہوا ہے

اگر اب بھی بچہ سانس نہ لے رھا ھو تو بچے کو سیدھا لیٹا کر اپنی دو انگلیوں سے چھاتی کے درمیان نچلے حصے کو پانچ بار تیزی سے دبائیِں

چھاتی پر دباو ڈالیںاپنی پشت پر لیٹے ہوئے دودھ پیتے بچےکے سینے کو دبانا

میں اپنے بچے کو گلا بند ھونے سے کیسے محفوظ رکھ سکتی ھوں

جونہی بچے بڑا ھونا شروع ھوتے ھیں تو ارد گرد کے ماحول سے ان کا تجسس بڑھتا ھے ، سب سے پہلے تو وہ نئی اور غیر مانوس چیزوں کی طرف ھاتھ بڑھاتے ھیں اور پھر ایک سیکنڈ کے وقفے میں وہ چیز ان کے منہ میں ھوتی ھے۔ اس حادثے سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل ھدائیات پر عمل کیجئے:َ

  • چھوٹی چھوٹی اشیاء اور خوراک بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
  • اگر آپ کا بچہ چار سال سے کم عمر کا ھے تو اسے پاپ کارن، گم، اور سخت کینڈی دینے سے گریز کیجئے، اسے نرم غذا جیسے ھاٹ ڈاگ، ساسیجیز، اور انگور کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر دیجئے
  • بچے کو سکھائیں کہ نگلنے سے پہلے خوراک کو کس طرح چبانا ھے
  • پارٹی کے بعد فورآ گھر کی صفائی کریں، خوراک کے علاوہ ربڑ کے غبارے بچوں کے حلق میں پھنس کر موت کی بڑی وجہ بنتے ھیں

اھم نکات

  • پھپھڑوں کی طرف ھوا کی نالی بند ھونے سے سانس بند ھو جاتا ھے
  • اگر آپ کا بچہ سانس نہیں لے رھا تو 911 کو کال کریں یا کسی سے کال کرنے کو کہیں
  • اگر بچہ ایک سال سے بڑا ھے تو اس کے پیچھے گھٹنوں کے بل کھڑے ھو کر ھیملیچ مینوور کا عمل دھرائیں
  • اگر آپ کا بچہ ایک سال سے کم عمر کا ھے اپنے بچے کو گھٹنوں پر الٹا لیٹا ئیں اور اپنی ھتھیلی کی پشت سے بچے کے کندھوں کے درمیان پانچ بار زور سے دبائیں
  • چھوٹی چھوٹی اشیاء اور خوراک بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں

Last updated: نومبر 01 2010