سیفاکلور

Cefaclor [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو سیفاکلور نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ سیفاکلور کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

سیفاکلور ایک ایسی دوا ہے جسے اینٹی بائیوٹک کہا جاتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک کا استعمال ان جراثیم جنھیں بیکٹیریا کہتے ہیں، کی وجہ سے ہونے والی انفیکشن کے علاج اور اس سے بچاو کے لئے کیا جاتا ہے۔

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو سیفاکلور دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں۔

  • اپنے بچے کو تب تک سیفاکلور دیتے رہیں جب تک آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔ کسی بھی وجہ سے اس دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • اپنے بچے کو سیفاکلور ہر روز ایک ہی وقت پر دیں جس وقت آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز کہے۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ہو۔
  • اپنے بچے کو سیفاکلور کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بغیر دیں۔ اگر اس دوا کا استعمال معدے کی خرابی کا بائث بنے تو اسکو کھانے کے ساتھ لیں۔
  • اگر آپکا بچہ سیفاکلور مائع کی شکل میں لے رہا ہو تو اسکو سیفیاکلور کی بوتل اچھی طرح ہلا کر دوا دیں۔
  • اگر آپکا بچہ مائع سیفاکلور لے رہا ہو تو اس کو سیفاکلور دواساز کے دیے ہوئے خاص چمچ یا بوتل سے دیں۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپکے بچے کی سیفاکلور کی خوراک چُھوٹ جائے تو:

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر آپکو چُھوٹی ہوئی خوراک اگلی خوراک سے چار گھنٹے پہلے یاد آئے تو چُھوٹی ہوئی خوراک چھوڑ دیں۔
  • اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کو ایک وقت میں ایک ہی خوراک دیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے اس دوا کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ عام طور پر ان کے لئے ڈاکٹر کو دکھانا ضروری نہیں ہوتا۔ جیسے جیسے آپکے بچے کا جسم سیفاکلور کا عادی ہوگا، یہ اثرات خودبخود ختم ہو جائیں گے۔

اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • پانی والے پاخانے یا ڈائریا
  • معدے میں مڑور اٹھنا اور درد ہونا
  • خراب معدہ یا الٹیاں آنا

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • ریش، جلد پے خراش یا چھپاکی[ابھری ہوئی جلد، جلد پرخراش والی جگہیں]
  • منہ پر سوزش
  • سانس لینے میں مشکلات
  • نیا بخار یا نہ بہتر ہونے والا بخار
  • چھالے یا چِھلی یوئی جلد
  • جوڑوں مثلاً گھٹنوں، کندھوں اور انگلیوں کی ہڈیوں میں درد

اگر آپکا بچہ دو دن تک بہتر نہ ہو یا اسکی حالت ، مزید خراب ہو رہی ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

آپکو اس دوا کے بارے میں کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

اگر آپکے بچے پر کبھی بھی سیفاکلور یا کسی اور دوا کا برا ردِعمل ہوا ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

سیفاکلور کو فریج میں رکھیں۔ اسکو فریز مت کریں۔

ایسی سیفاکلور استعمال مت کریں جوکہ آپ نے استعمال نہ کرنی ہو۔ ایسی سیفاکلور جس کی میعاد ختم یو گئی ہو اسکو ضائع کر دیں۔

تمام ادویات بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں۔

اگر آپکا بچہ کوئی بھی دوا بہت ذیادہ مقدار میں استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ پرچہ سیفاکلور کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو سیفاکلور کے بارے میں مزید معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: اپریل 23 2008