آپکے بچے کو لورازیپم نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ لورازیپم کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آنے کی توقع ھے۔
یہ دوا کیا ہے؟
لورازیپم کو سکون آور اور پٹھوں کو راحت بخشنے والی دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال دوروں کے علاج کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔
آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟
- دوا کو بالکل اسی طرح دیں جس طرح کہا جائے۔
- اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکے پاس ہر وقت یہ دوا وافر مقدار میں موجود ہو۔
- اس دوا کو فریج میں اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔
اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟
- یہ دوا آپکے بچے کو چکر آنے، غنودگی یا معمول کی نسبت کم چست ہونے کا بائث بن سکتی ہے۔
مجھے اپنے ڈاکٹر سے کب رابطہ کرنا چاہیے؟
اپنے ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں اگر آپکے بچے کو:
- گھبراہٹ
- سانس کی کمی
- شدید غنودگی
- سانس لینے میں مشکلات
- کپکپاہٹ
- بہکی گفتگو
- شدید کمزوری
انتظامیہ کے لئے ہدایات
- دوا کی شیشی کو دھات والے حصّے سے کھینچ کر کھولیں۔
- دوا کی دواساز کی دی ہوئی سرنج کے نشانات سے یا ملی لیٹر میں بڑے احتیاط سے پیمائش کریں۔
- اسی سرنج میں اتنی ہی مقدار میں نلکے کا پانی ڈالیں۔
- ان اجزاء کو مکس کرنے کے سرنج کو آہستگی سے چند دفعہ الٹائیں۔
- کے وائی جیلی یا موکو کے ساتھ سرنج کو چکنا کریں۔
- سرنج (تین سے پانچ سنٹی میٹر یا ڈیرھ سے دو انچ) کو تھرمومیٹر کی طرح بڑی آنت میں داخل کریں۔
- کولہوں کو زور سے پکڑنے کے بعد سرنج دبا کر لورازیپم کو آرام سے اندر داخل کریں۔ اسکے بعد سرنج نکال لیں لیکن کولہوں کو کچھ دیر کے لئے پکڑ کر رکھیں۔
- اگر دورے 5 منٹ کے اندر مت رکیں اور آپکے ڈاکٹر نے آپکو اس بارے میں ہدایات نہ دیں ہوں تو اپنے بچے کو فوراً ہسپتال کے ہنگامی ڈپارٹمنٹ میں لے کر جائیں۔
لورازیپم کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں لورازیپم استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔
- اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
- اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
- اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔
دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ لورازیپم کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو لورازیپم کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔