آپکے بچے کو سالبیوتامال نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ سالبیوتامال کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔
یہ دوا کیا ہے؟
سالبیوتامال پھیپڑوں میں موجود پٹھوں کو جن میں ہوا کی نالیاں موجود ہوتی ہیں، سکون عطا کرتا ہے۔ یہ ہوا کی گزرگاہ کو کھُلا کرتا ہے اور سینے کی سختی، زکام اور ریشے سے نجات دلاتا ہے تاکہ آپ کا بچہ زیادہ آسانی سے سانس لے سکے۔ اِس کو تکلیف سے نجات دینے والی دوا یا برونکائیڈیلیٹر کہتے ہیں۔
سالبیوتامال کَثرت کے دوران سانس کے پھولنے اور اکھڑنے سے بچاو میں مدد کرتی ہے، جیسا کہ کثرت کے باعث ہونے والا دمہ۔
آپ نے سالبیوتامال کے برینڈ کا نام وینٹولِن یا ائیرمیرتو سنا ہی ہوگا۔ سالبیوتامال دَم کش، خشک پاوّڈر والا دم کُش، سانس لینے والے محلول اور نیبَلز میں مفید ہوتے ہیں۔
اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے
اگر آپکے بچے کو سالبیوتامال سے الرجی ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔
اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔
- دل کی یا خون کے ضرف کا مرض
- بیش درقیئی
- بیش طنابی
- بے ظابطہ دل کی دھڑکن بشمول تیزدل کی ڈھرکن
آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟
- بچے کو دوا ڈاکٹر یا دوا ساز کی عین ہدایات کے مطابق دیجیئے۔
- بچے کی خوراک میں تبدیلی سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
- اپنے بچے کو سالبیوتامال کو منہ کے زریعے سانس کے ساتھ اندر کھینچنے دیں۔
- اگر آپ کو سالبیوتامال دینے کا صحیح طریقہ معلوم نہیں تو اپنے دوا ساز یا دمہ کلینک میں موجود نرس سے رجوع کریں۔
- اگر آپ کے بچے کو دمہ کَثرت ہے تو اُسے سالبیوتامال کثرت یا کھیلنے سے 15 یا 20 منٹ پہلے دیجیئے۔
- اگر آپ کا بچہ کسی قسم کی مزاحم دوا کے ساتھ سالبیوتامال کا استعمال کر رہا ہے تو سالبیوتامال کو پہلے استعمال کرے۔ سالبیوتامال کے استعمال سے سانس کی گزرگاہ کھُل جائے گی اور مزاحم دوا اندر تک جا کر اچھی طرح اثر انگیز ہو گی۔
- سالبیوتامال اور مزاحم دوا کے استعمال میں 5 منٹ کا وقفہ رکھیئے۔ 5 منٹ کے وقفے سے آپ کے سانس کی گزرگاہ اچھی طرح سے کھُل جائے گی اور مزحم دوا اچھی طرح جزب ہو جائے گی۔
- آپ کا ڈاکٹر یا دمہ کی نرس آپ کے بچے کو دمہ کش استعمال کرنے کے لیے ایک سہارا دے گی جس کے زریعے آپ کا بچہ دمہ کَش کا بہتر استعمال کر سکے گا۔ اس طرح یہ دوا آپ کے بچے کے پھیپڑوں میں زیادہ اچھی طرح اُترے گی۔
اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟
- یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
- اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
- اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔
یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟
سالبیوتامال کے استعمال کے 5 سے 10 منٹ میں ہی آپ کا بچہ سکون سے سانس لینا شروع کر دیگا۔
اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟
ممکن ہے اس دوا کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
- سردرد
- چکر آنا
- ہلکی،تیز یا بے ظابطہ دِل کی دھڑکن
- بے چینی
- منہ کا مزہ خراب ہونا
- اُلٹی آنا
- خشک کھانسی
- سونے میں مشکلات
- گلے کا درد یا نگلنے میں مشکلات
دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔
- اگر آپ کا بچہ کسی قسم کے زندگی کے خطرے کی علامات ظاہر کرے جن میں سینے کی گھُٹن، بُخار، خارش، خشک کھانسی، جِلد کا رنگ نیلا ہونا، چہرے کی سوجن، زبان، ہونٹ اور گلے کی سوجن، یا اگر آپ کا بچہ کسی اور قسم کے غیر ضروری برتاو کا دکھاوا کرے۔
- اگر آپ کا بچہ دمے کا حملہ برداشت نہ کر پائے
- دورے
جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟
ڈاکٹر سے تمام ملاقات کلینک یا ڈاکٹر کے دفتر پہ منعقد کریں تاکہ ڈاکٹر آپ کے بچے پر سالبیوتامال کے اثرات دیکھ سکے۔ ڈاکٹر کو خوراک میں بدلاو کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاکہ اُس کو صحیح مقدار مل سکے۔
یہ خطرناک علامات اِس چیز کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آپ کے بچے کی حالت خراب سے خراب تر ہو رہی ہے اور آپ کے بچے کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے:
- کئی بار علامات بہت سنجیدہ ہو جاتی ہیں جیساکہ کھانسی، سینے کی گُٹھن اور سانس کا اُکھڑنا۔
- آپ کا بچہ سینے کی گھُٹن یا سانس کے اُکھڑنے کے باعث نیند سے جاگ سکتا ہے۔
- دمہ کے باعث آپ کا بچہ اسکول کی اور دوسری مشقوں میں حصہ نہ لے رہا ہو۔
سکون بخش ادویات جیسا کہ سالبیوتامال آتش زنی جیسی مشکلات میں کسی قسم کا کام نہیں کر سکتی۔ یہ ادویات صرف مختصر عرصے کے لیے ہی سانس کی مشکلات کو ہل کرتی ہیں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کا بچہ یہ ادویات کس طرح استعمال کر رہا ہے۔ اِن ادویات کا زیادہ استعمال نشاندہی کرتا ہے کہ دمہ خطرناک مراحل میں داخل ہو رہا ہے اور آپ کے بچے کوعلاج درکار ہے۔
اگر آپ کا بچہ کسی اور قسم کے ریلیور استعمال کر رہا ہے تو اُسے اِن ادویات کا استعمال جاری رکھنا ہوگا۔ اِن ادویات کا استعمال بند نہ کریں بےشک آپ کے بچے کی حالت بہتر ہو جائے یا جب تک آپ کے بچے کا ڈاکٹر نہ منع کر دے۔
اپنے بچے کو کسی بھی قسم کی ادویات دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز سے رجوع کریں۔
مجھے کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟
سالبیوتامال دمے کا خطرہ لاحق ہونے کے امکانات سے نہیں بچاتی۔ روز مرہ کے استعمال کے لیے آپ کے بچے کو دمہ کش کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
اپنے بچے کی ادویات میں کسی اور کو شریک مت کیجیئے گا نہ ہی کسی کی ادویات اپنے بچے کو دیجیئے۔
اِس بات کا مکمل دھیان رکھیے کہ آپ کے پاس ہفتہ کے آخر میں اور چُھٹیاں گزارنے کے لیے کافی دوا موجود ہے۔ اپنے بچے کی دوا کے ختم ہونے سے 2 روز قبل ہی دواخانے کال کر کےادویات کی شیشی بھروا لیجیئے۔
سالبیوتامال کو ٹھنڈی ، خشک جگہ پر رکھیں جہاں دھوپ نہ ہو۔ اِس کو غسل خانے یا باورچی کھانے میں مت رکھیے۔
دمہ کش کو گرم جگہوں جیساکہ ہیٹر، گرم پانی، چولہوں سے دور رکھیے کیونکہ گرم ہونے پر یہ دمہ کش پھٹ بھی سکتا ہے۔ دمہ کش کے دھاتی حصے میں کسی قسم کے سوراخ مت کیجیئے۔
ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔
اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں سالبیوتامال استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔
- اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
- اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
- اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔
دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ اس میں سالبیوتامال کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو سالبیوتامال کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔