والپروئک ایسڈ، ڈائیوالپروکس

Valproic acid and derivatives [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو والپروئک ایسڈ اور ڈائی والپروکس نامی ادویات لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ والپروئک ایسڈ اور ڈائی والپروکس کیا کرتی ہیں، انکو کس طرح دیا جاتا ہے اور انکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

والپروئک ایسڈ اور ڈائی والپروکس کو مختلف اقسام کے دوروں کو قابوں میں رکھنے اور ان سے بچاؤ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈائی والپروکس جسم میں والپروئک ایسڈ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ نیچے دی گئی معلومات دونوں ادویات کے لئے ہیں۔

آپ نے ان ادویات کے برینڈ کا نام سنا ہوگا، ڈیپاکین یا ایپیوال۔

مجھے اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو والپروئک ایسڈ اور ڈائی والپروکس دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:

  • اپنے بچے کو یہ دوا روزانہ اُسی طرح دیں جیسا کہ آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے۔ دوا کو روزانہ ایک ہی وقت پر دے کر خوراک چُھوٹنے سے گریز کریں۔ کسی بھی وجہ سے اس دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس دوا ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔
  • معدے کی خرابی سے بچنے کے لئے اپنے بچے کو دوا کھانے یا سنیک کے ساتھ دیں۔
  • اگر آپکا بچہ والپروئک ایسڈ مائع کی شکل میں لے رہا ہو تو اپنے بچے کو یہ دوا خاص چمچ سے یا پھر دواساز کی دی ہوئی بوتل سے دیں۔ اگر آپکے بچے کو اس کا ذائقہ پسند نہ ہو تو اس دوا کو دوسرے مائع میں ملا کر یا کھانے میں ڈال کر دیا جا سکتا ہے۔
  • اگر آپکا بچہ گولی یا کیپسول لے رہا ہو تو اپنے بچے کو یہ دوا پیس کر یا چبانے کی بجائے سالم کھانے کو دیں۔

اگر میرے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپکے بچے کی دوا کی خوراک چُھوٹ جائے تو:

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک چھوڑ دیں۔
  • اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کو ایک وقت میں ایک ہی خوراک دیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

اگر آپکے بچے کو ان میں سے مسلسل کوئی علامات یا اشارات محسوس ہوں تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں:

  • معدے کی خرابی، الٹیاں
  • بھوک کا ختم ہونا
  • جلد پر ریش
  • بالوں کا گرنا
  • ہاتھوں اور بازوں کا لرزنا
  • وزن کا غیر معمولی بڑھنا یا کم ہونا

اگر آپکے بچے میں یہ نشونما پائیں تو اپنے ڈاکٹر سے فوراً رابطہ کریں:

  • غیرمعمولی خون کا بہنا یا خارش ہونا
  • چیزوں کا دہرا نظر آنا
  • کالا یا خون آور پیشاب
  • دوروں کی تعداد میں اضافہ
  • غیر معمولی تھکاوٹ یا کمزوری
  • معدے میں شدید مروڑ اٹھنا

مجھے کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

ممکن ہے اس دوا کا استعمال آپکے بچے کو چکر آنے، غنودگی یا عام حالات کی نسبت کم چست ہونے کا بائث بنے، خاص طور پر اس کے علاج کے شروع میں۔ اپنے بچے کے استاد کو بتائیں کہ آپکا بچہ یہ دوا لے رہا ہے۔

اپنے ڈاکٹر کے دفتر اور خون کے ٹیسٹ کے لئے وقت کا تقرر کرکے رکھیں تاکہ آپکے بچے پر اس دوا کا اثر کو دیکھا جا سکے۔

اپنے بچے کی کسی بھی قسم کی سرجری مشمول دانتوں کی سرجری یا کوئی بھی ہنگامی طور پر علاج کروانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا ڈینٹسٹ کو بتائیں کہ آپکا بچہ یہ ادویات لے رہا ہے۔

اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ) دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں۔ مثال کے طور پر بہت سی سردی اور الرجی کی ادویات کو اگر اس دوا کے ساتھ دیا جائے تو ان کے ضمنی اثرات بڑھ سکتے ہیں۔

تمام ادویات کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں۔ ان ادویات کو سورج کی سیدھی روشنی پڑنے سے بچائیں اور بند جگہوں مثلاً غسل خانے میں مت رکھیں۔

ہر ایسی دوا کو ضائع کر دیں جوکہ بعد میں استعمال نہ ہونی ہوں۔

تمام ادویات اپنے بچوں کی پہنچ اورنظر سے دور رکھیں۔

اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں کوئی بھی دوا استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ پرچہ آپکو والپروئک ایسڈ اور ڈائی والپروکس کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں ان ادویات کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو والپروئک ایسڈ اور ڈائی والپروکس کے بارے میں اور مزید معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔​

​​
Last updated: جنوری 29 1901