پھپھوندی کی انفیکشن کیا ہے ؟
فنگی ایک عُضویہ ھے جیسے مشروم، پھپھوندی، اور خمیر وغیرہ۔ یہ ایسے طفیلی ھوتے ھیں جو دوسرے پودوں اور جانورں پر پرورش پاتے ھیں۔ کچھ فنگی انسانی جسموں پر بھی پرورش پاتے ھیں۔ کھ فنگل انفیکشنز کو ٹینی یا کھجلی کہتے ھیں
یہاں کچھ مشترک فنگل انفیکشنز کے متعلق بیان کیا جاتا ھے
- دھدری جسم پر فنگل انفیکشن کو وجہ سے پیدا ھوتی ھے
- چھوٹے بچوں میں کھوپڑی کی دھدری بہت مشترک ھے۔ یہ بھی فنگل انفیکشن کی وجہ سے پیدا ھوتی ھے
- اتھلیٹ فٹ پیروں کی بیماری ھے جو کہ نو جوانوں اور بڑے بچوں میں پیدا ھوتی ھے
- ناخن کی فنگس بہت کم بچوں میں پیدا ھوتی ھے
فنگل انفیکشن کے نشانات اور علامات
رنگ وارم یا خارش کے دائرے
- گول یا بیضوی دائرے ھوتے ھیں جن کا سرخ رنگ کا خاشیہ ھوتا ھے
- خارش
- سرخ حصہ جس میں سے پیپ نکلتی ھے
ٹینی کیپیٹس یا کھوپڑی پر دہدری
- ایک یا دو سے زیادہ حصے جہاں سے بال اڑ جاتے ھیں
- سر پر کالے دھبے بن جاتے ھیں
- دھبے خارش ذدہ ھوتے ھیں
- بال چھوٹے اور ٹوتے ھوئےکچھ حصے کا پلپلہ ھونا
- سر کے کچھ حصے میں پانی والے بلبلے بن جاتے ھیں
اتھلیٹ فٹ – ٹینی پیڈ س
- ٹوٹی اور گلی ھوئی جلد انگلیوں کے درمیان
- کھجلی اور جلد کا کچا ھونا
- ناخن کا بے رنگ اور موٹا ھونا
- پیر کے تلے کا خراب ھونا
فنگل انفیکشن کی وجوھات
فنگل انفیکشین اس وقت ھوتی ھے جب کھوپڑی یا جسم کی اوپری سطح پر پھپھوندی کا حملہ ھوتا ھے۔ کچھ فنگل انفیکشنز کو گرم، نم دار، غیر شفاف جلد کی ضرورت ھوتی ھے۔ اپنے بچے کی صاف رھنے اور فنگل انفیکشن سے بچنے کی حوصلہ افزائی کریں
عفونت زدہ انسان، پالتو جانور یا مٹی سے بجے رنگ وارم لے لیتے ھیں۔ آپکا بچہ ٹوپی، کنگھی، پالتو جانور، کپڑے، گھریلو اشیاء یعنی قالین وغیرہ سے بھی انفیکشن کے سکتا ھے
غیر شفاف اور پسینے والے پیر بڑوں میں اتھلیٹ فٹ کی بیماری پیدا کرتے ھیں۔ اگر ننگے پاؤں لاکر روم، شاور،کمیونٹی پول اور جم میں چلا جائے تو بیماری ھونے کے امکانات بڑھ جاتے ھیں
فنگل انفیکشن کا علاج
جسم اور چہرے کی فنگل انفیکشن کے لئے، آپکا ڈاکٹر اینٹی فنگل لوشن تجویز کرے گا۔ اگر انفیکشن زیادہ بڑھ جائےیا کھوپڑی پر بھی ھو جائے تو آپکا ڈاکٹر اینٹی فنگل دوا تجویز کرے گا جو منہ سے لی جائے گی
اتھلیٹ فٹ کی بیماری کے لئے خاص سپرے، پاوڈر، اور کریمیں ملتی ھیں جو کہ فارمیسی سے ملتی ھیں۔ سب سے ذیادہ اثر انداز ادویات یہ ھیں ٹربینا فاین،اوزولز، سیسلوپیراکسو لیمائن
فنگل انفیکشن سے بچاو طریقھ
فنگل انفیکشن کا ایک انسان سے دوسرے انسان کو لگ کر پھیلتی ھے۔ اپنے بچے کی حوصلہ افزائی کیجئے کہ وہ آلودہ لوگوں اور جانوروں سے دور رھیں۔ اپنے پالتو کا معائنہ کرائیں اگر اس مٰیں فنگل انفیکشن کا خطرہ ھے۔ اپنے بچوں کو دوسروں کی کنگھی، ٹوپی، استعمال کرنے سے منع کریں۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور پبلک جگہوں پر ننگے پیر نہ پھریں
اہم نکات
- نو عمر بچوں میں اتھلیٹ فٹ کی بیماری ھوتی ھے
- ناخن کی پھپھوندی بچوں میں بہت کم پائی جاتی ھے
- ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی فنگل لوشن تکلیف دور کرنے میں مدد کرتا ھے
- اگر انفیکشن شدید ھے اور سر کی کھال متاثر ھے تو بچے کا ڈاکٹر منہ سے کھانے والی دوا بھی تجویز کر سکتا ھے