برقی معائنہ قلب کیا ھے ?
برقی معائنہ قلب ایک ٹیسٹ ھے جس سے آپکے بچے کے دل کی برقی سرگرمی گراف کی صورت میں ریکارڈ کی جاتی ھے
ٹیسٹ سے ڈاکٹر کو مندرجہ ذیل چییزوں کا پتہ چلتا ھے۔
- آپکے بچے کہ دل کے دھڑکنے کی رفتار
- دل کے دھڑکنے کی رفتار میں کوئی بے قاعدگی
- دل کے پٹھوں کا ناپ
برقی معائنہ قلب کس طرح کیا جاتا ھے
ٹیسٹ کو تقریباً 10 منٹ لگتے ھیں اور اس میں کوئی درد نھیں ھوتی
ٹیکنالجسٹ اپکے بچے کا ٹیسٹ کرے گا۔ ٹیکنالجسٹ وہ لوگ ھوتے ھیں جو کہ ھسپتال میں مشینوں پے ٹیسٹ کرنے کے ماہر ھوں
ٹیکنالجسٹ 13 چھوٹے چپک جانے والے برقیرہ آپکے بچہ کے بازو ، ٹانگوں اور چھاتی پے لگائے گا۔ ہر برقیرہ کہ ساتھ ایک تار لگی ھوتی ھے
آپکا بچہ بستر پر لیٹ جائے گا۔ بچے کو ریکارڈنگ کہ دوران مکمل طور پے تقریبناً 1 منٹ کیلیے ساکت لیٹنا پڑے گا۔
ٹیکنالجسٹ ٹیسٹ مکمل ھونے کے بعد چپک جانے والے برقیرہ ہٹا دے گا
نتیجہ حاصل کرنا
ماہر امراض قلب برقی معائنہ قلب کا ریکارڈ پڑھے گا۔ ماہر امراض قلب نتیجہ ا’س ڈاکٹر کو بیھج دے گا جس نے اس کی درخواست کی تھی۔ آپکے بچہ کا ڈاکٹر آپ سے نتیجہ کہ بارے میں بات کرے گا۔
کليدی نکات
- برقی معائنہ قلب ایک ٹیسٹ ھے جس سے آپکے بچے کے دل کی برقی سرگرمی ریکارڈ کی جاتی ھے
- ٹیسٹ کو تقریباً 10 منٹ لگتے ھیں اور اس میں کوئی درد نھیں ھوتی
- آپکے بچے کو ریکارڈنگ کہ دوران مکمل طور پے تقریبناً 1 منٹ کیلیے ساکت لیٹنا پڑے گا۔