اینٹی بائیوٹک سے منسوب پیچش کیا ہے ؟
پانچ میں سے ایک بچہ جو اینٹی بائوٹک لیتا ھے اسے ڈائریا ھو جاتا ھےزیادہ تر بچوں میں یہ پیچش ہلکی نوعیت کےہوتےہے ۔عام طور پر یہ نقصان دہ نہیں ہے، جبتکہ آپ کا بچہ کافی مقدار میں پتلی پینے والی چیزیں (مائعات) نہ پی رہا ہو یا اس میں بڑی مقدار میں پانی پاخانے کے ذریعے ضائع ہو رہا ہو ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ وافر مقدار میں مائعات پی رہا ہے۔ پانی کی کمی کی علامات میں پیشاب کم آنا، چڑچڑاپن ، تھکن، اور منہ کا خشک ہونا شامل ہیں ۔ ایک ہنستا مسکراتا اور کھیلنے والا بچہ اس بات کی علامت ہے کہ جسم میں پانی اچھی مقدار میں موجود ہے۔
زیادہ تر بچوںمیں پیچش کا حملہ ھلکا ھوتا ھے۔ عام طور پر یہ اس وقت خطر ناک ھوتا حے جب بچے کے جسم میں مایع یا پانی کی مقدار میں کمی واقع حو جاتی ھے۔ ڈی ھاہیڈریشن کا مطلب جسم میں مائع کا کم ھونا ھے اس بات کی تسلی کر لیں کہ بچہ کافی مقدار میں پانی یا مشروب پی رھا ھے۔ ڈی ھائڈریشن کی علامات میں پیشاب کا کم آنا، ، چڑچڑا پن، تھکن، اور منہ کا خشک ھونا شامل ھے۔ ھنستا مسکراتا بچہ اس بات کی علامت ھے کہ اس کے جسم میں پانی کی بری مقدار موجود ھے
اگر آپ کے بچے میں پاخانے کے ذریعے بڑی مقدار میں پانی ضائع ہو رہا ہے ، یا اس میں پانی کی کمی کی علامات نظر آ رہی ہیں تو فوری طور پر طبی مدد حاصل کریں۔
مزید معلومات کیلئے، براہ مہربانی "پانی کی کمی" کے بارے میں پڑھیئے ۔
اینٹی بائیوٹک سے منسوب پیچش کی نشانیاں اور علامات
اینٹی بائیوٹکس لینے کے دوران ایک بچے کو اینٹی بائیوٹک سے منسوب پیچش کی وجہ سے پتلے یا پانی کی طرح کے پاخانے ہوں گے ۔ زیادہ ترصورتوں میں ڈائیریا ایک سے سات دن تک رھتا ھے۔
اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے 2 دن سے لے کر 8 دن کے درمیان پیچش عام طور پر شروع ہوتے ہیں، لیکن یہ کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں جس دن اینٹی بائیوٹکس شروع کی جاتیں ہیں سے لے کر ان کے روکے جانے کے چند ہفتوں بعد تک رہ سکتے ہیں۔
اینٹی بائیوٹک سے منسوب پیچش کی وجوہات
ہماری آنتیں (معدے سے مقعد تک کی نالی) بہت چھوٹے ، زندہ ، ایک خلئیے والے عضویے جسے بیکیٹریا کہتے ہیں سے بھری ہوئی ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ تناسب میں رہتے ہیں۔ جب نقصان دہ بیکٹریا کو مارنے کے لئیے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کیا جاتا ہے تو یہ آنتوں کے بیکٹریا کا توازن بھی منتشر کر دیتی ہیں ۔ اور انفیکشن کا باعث بنتی ھیں۔ یہ اچھے بیکٹیریا کو ختم کر دیتی ھیں۔ اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے ختم کئے گئے بیکٹریا کی جگہ لینے کیلئے جیسے جیسے آنتوں کے اندر بیکٹریا کی نشوونما ہوتی ہے، تو وہ پیچش کا سبب بنتے ہیں ۔
اینٹی بائیوٹک سے منسوب پیچش کی پیچیدگیاں ۔ ڈی ھائڈریشن اور انفلامیشن
ڈیھائڈریشن، جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ھے، بچے کے لئے خطرناک ثابت ھو سکتی ھے۔ آیسے بچے جو ایک سال سے کم عمر کے ہیں ، ان کے لئے خسم میں پانی کی کمی خطرناک ھو سکتی ھے۔ اس بات کی تسلی کر لیں کہ بچھ زیادہ مقدار میں مائع اشیا پی رھا ہے تا کہ اس کا نقصان پورا ہو سکے۔ ڈی ھائدریشن کے نشانات کا خیال رکھئے۔ جسم میں پانی کی کمی کی نشانیوں میں پیشاب کم آنا ، چڑچڑاپن ، اور منہ کا خشک ہونا شامل ہیں
کبھی کبھار، اُن بچوں کی بڑی آنت میں سوزش ہوسکتی ہے جن کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا گیا ہو۔ یہ مندرجہ ذیل کا باعث بنتا ہے:
- شدید پیچش جس میں ممکن ہے کہ خون یاچپچپا مادہ شامل ہو
- بخار
- پیٹ میں درد
- حد سے زیادہ کمزوری
گھر پر اپنے بچے کی حفاظت کرنا
اینٹی بائیوٹکس کو ہدایت کے مطابق جاری رکھیں
اگر پیچش کم ہیں اور آپ کا بچہ بصورت دیگر ٹھیک ہے، تو آپ کو اینٹی بائیوٹکس دینا جاری رکھنا چاہیئے اور گھر پر اپنے بچےکی دیکھ بھال کریں ۔
اپنے بچے میں پانی کا توازن برقرار رکھیں
وقفے وقفے سے بچے کو پانی پینے کے لئے دیں۔ پھلوں کے جوس یا کاربونیٹڈ یعنی گیس سے بھرے ہوئے مشروبات نہ دیں، ایسا کرنے سے پیچش مزید بگڑ سکتے ہیں۔
کچھ مخصوص کھانوں سے پرہیز کریں
عام طور پر بچہ جو کھاتا ہے اس کو وہ دیتے رہیں ، لیکن اس کو بینز اور مرچوں والی غذائیں نہ دیں۔
ڈائیپر ریش کا علاج
اگر پیچش آپ کے بچے کے مقعد کے اردگرد یا ڈائیپر والی جگہ پر ریش کا سبب بنتے ہیں تو :
اس حصےکو پانی کے ساتھ آرام سے دھوئیں ۔
تھپکی سے خشک کریں ۔
اس حصے پر پیٹرولیم جیلی ( مثلاً ویسیلین ) ، زنک سے بنی کریم (پیناٹن یا ینکوفیکس )، یا کوئی دوسری ڈائیپر ریش کریم کی تہ لگائیں۔
ڈاکٹر کے زیرنگرانی پروبائیوٹکس
ممکن ہے کے آپ پروبائیوٹکس کےبارے میں سن چکے ہوں جوکہ "صحت مند" بیکٹریا کی تیاریاں ہیں ۔ اس بات پر تحقیق جاری ہے کہ آیا پروبائیوٹکس اینٹی بائیوٹکس سے منسوب پیچش کی روک تھام یا علاج کر سکتی ہیں، لیکن ان کے استعمال کیلئے یہ تحقیق ابھی تک کوئی فائدہ نہیں دکھا سکی ہے۔ پروبائیوٹکس صرف ڈاکٹر کے زیرنگرانی استعمال کرنی چاہیئے، اگرچہ کہ دہی یا دیگرکھانے کی اشیاء جن میں پروبائیوٹک شامل ہوتے ہیں وہ ٹھیک ہیں۔
اس وقت تک دوااستعمال نہ کریں جبتکہ آپ کا ڈاکٹر آپ کو اس کا مشورہ نہ دے
اپنے بچے کو پیچش کی روک تھام کے لئے ادویات مت دیں مثلاً لوپیرامائیڈ [اموڈئیم ]جب تک کہ آپ کا ڈاکٹر آپ کو وہ تجویز نہ کرے۔ یہ ادویات آنتوں کی سوزش کو مزید بگاڑ سکتی ہیں ۔
طبی مدد کب حاصل کریں
اپنے معمول کے ڈاکٹر کو فوراً کال کریں اگر آپ کے بچے کو:
- شدید پیچش ہیں
- نیا بخار ہے
- پاخانے میں خون آرہا ہے
- بہت تھکا ہوا ہے اور کچھ پی نہیں رہا ہے
- اس کےجسم میں پانی کی کمی کی نشانیاں ظاہر ہو رہی ہیں، مثال کے طور پر پیشاب میں کمی ،چڑچڑاپن ، اورخشک منہ
اگر پیچش بہت شدید ہیں، تو ہو سکتا ہےکہ تجویز کردہ اینٹی بائیوٹک میں تبدیلی کی ضرورت ہو۔
اپنے بچے کو قریبی ایمرجنسی ڈیپارٹمینٹ میں لے جائیں، یا اگر ضروری ہو تو 911 پرکال کریں، اگر آپ کے بچے کو:
- شدید درد ہے
- پاخانے میں بہت زیادہ خون آرہا ہے
- مزید بیمار لگ رہا ہے یا ٹھیک ھو رھا ھے
اہم ہدایات
- جو بچے اینٹی بائیوٹکس لیتے ہیں اُن میں پیچش عام ہے۔ زیادہ تر معاملات میں، یہ ہلکے ہوتے ہیں۔
- جن بچوں میں ہلکے پیچش ہوں اُن کو تجویز کردہ اینٹی بائیوٹکس ختم کرنی چاہیئے ۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ جسم میں پانی کا توازن برقرار رکھنے کیلئےآپ کا بچہ مائعات وافر مقدار میں پی رہا ہے۔