نیزوجیسٹرک ٹیوب کیا ھے؟
نیزوجیسٹرک ٹیوب ایک لمبی، باریک اور کھوکھلی ٹیوب ہوتی ھے جسکو ناک کے نتھنے کے زریعے حلق اور معدے میں اتارا جاتا ھے۔ اگر آپکا بچہ منہ کے زریعے خوراک نہ لے سکتا ھو تو آپ اسکو خوراک دینے کیلئے اس ٹیوب کا استعمال کریں گے۔ مائع اس ٹیوب کے زریعے معدے میں اترتا ھے۔
آپ ٹیوب کو کس طرح داخل کریں گے؟
اے۔ ٹیوب کو داخل کرنے کیلئے تیار کرنا
یہ مراحل شیر خوار اور بچوں کیلئے تھوڑے سے مختلف ھیں۔ براہ مہربانی اس بارے میں اپنی نرس سے معلومات حاصل کریں۔
- ان آلات کو اکٹھا کریں:
- این جی ٹیوب، سائز _____
- نان الرجک ٹیپ جیسا کہ ہائپافکس کے ٹکڑے کاٹیں
- شیر خوار بچے کے پینے کیلئے پانی یا تسکین آور ڈالیں
- جراثیم سے پاک پانی یا پانی میں حل ہونے والی چکنائی [ٹیوب کو چکنا کرنے کیلئے]
- خشک سرنج اور سٹیتھوسکوپ
- مستقل لکھنے والا مارکر
- پی ایچ ٹیسٹ سٹریپ
- ان تمام اشیاء کو اپنی پہنچ میں رکھیں
- اپنے ہاتھ دھوئیں
- این جی ٹیوب کی پیمائش کریں تاکہ آپکو اسکی اصل لمبائی کا پتہ چل سک
- اپنے بچے کو سیدھا بٹھائیں۔ بچوں کیلئے، بچے کے چہرے کو اسکی تھوڑی کی مدد سے تھورا سا اونچا کریں
- ٹیوب کے آخری حصّے کو سوراخوں کی مدد سے بچے کے نتھنے پر پکڑیں اور سوراخوں سے پیمائش شروع کریں
- نتھنے سے لے کر کان کی لوب کی بنیاد تک، اس کے بعد نیچے چھاتی کی ہڈی تک خوراک دینے والی ٹیوب کی پیمائش کریں۔ [تقریباً 1 انگلی جتنی چوڑائی شیر خوار کیلئے اور 2 انگلیوں چتنی چوڑائی ایک بچے کیلئے]
- مستقل لکھنے والے مارکر سے تمام پیمائش کو ٹیوب کے اوپر لکھیں
- مددگار تار کو ڈھیلا کریں مگر اسکو ابھی مت اتاریں
بی۔ ٹیوب کو داخل کرنا
ھر دفعہ جب بھی آپ این جی ٹیوب کو داخل کر رہے ھوں تو پہلے والے نتھنے کی جگہ دوسرے نتھنے کا انتخاب کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے ساتھ یاد رکھیں کہ این جی ٹیوب کو ہر ماہ تبدیل کرنا ھے ۔
ھر دفعہ جب بھی آپ اپنے بچے میں این جی ٹیوب ڈال رہے ہوں تو آپکو یہ اقدامات ضرور کرنے چاھیں۔
- اپنے بچے کو سیدھا بٹھائیں۔ اگر وہ شیر خوار ہو یا بہت چھوٹا ھو تو اسکو نیچے لیٹائیں اور اسکی ٹانگوں اور ہاتھوں کو پکڑنے میں مدد حاصل کرنے کیلئے اسکو کمبل میں لپیٹ دیں۔
- یوب کے اوپر کے 2 سے چار انچ [5 سے 10 سنٹی میٹر] کو پانی یا پانی میں حل ھونے والی چکنائی میں ڈبوئیں[جیسا کہ کے وائی یا موکو جیلی]۔ یہ ٹیوب کے گزر کو آسان بنا دے گا۔
- جس نتھنے کا آپ نے انتخاب کیا ھو اس میں ٹیوب کو داخل کریں اور اسی طرف کے کان کی جانب ٹیوب کو آہستگی سے نیچے دھکیلیں۔ ٹیوب پر زور مت لگائیں۔
- اگر آپکے بچے کو پانی پینے کی اجازت ھو تو وہ سٹرا کے زریعے پانی کا گھونٹ لے سکتا ھے۔ آپ اپنے شیر خوار بچے کی ٹیوب نگلنے میں مدد کیلئے اسکو سود ر دے سکتے ھیں۔ اگر آپکے بچے کو پینے کی اجازت نہ ھو تو اسکو ٹیوب اندر جانے کے بعد نگلنے کو کہیں۔
- یوب کو تب تک مزید اندر داخل کرتے جائیں جب تک نشان والی جگہ بچے کے نتھنے تک نہ پہنچ جائے۔ اگر ٹیوب بچے کے منہ سے باہر آجائے تو ٹیوب کو واپس کھینچ لیں اور بچے کو ٹھیک ہونے دیں، اسکے بعد دوبارہ شروع کریں۔
- بچے کے چہرے پر ٹیوب کو محفوظ کرنے کیلئے ٹیپ کا ٹکرا لگائیں۔
- این جی ٹیوب کے غلطی سے سانس کی نالی میں جانے کیلئے تیار رھیں۔ اگر ٹیوب سانس کی نالی میں چلی جائے تو آپکے بچے کا دم گھٹ سکتا ھے، وہ کھانس سکتا ھے یا اسکو سانس لینے میں مشکل پیش آ سکتی ھے۔ اگر ایسا ھو تو این جی ٹیوب کو فوراً باھر نکالیں اور اپنے بچے کو آرام کرنے دیں۔ جب آپکا بچہ بہتر ھو جائے تو دوبارہ شروع کریں۔
- ار ہٹانے اور کسی بھی قسم کی خوراک یا دوا دینے سے پہلے این جی ٹیوب کی جگہ کی جانچ کر لیں۔ ٹیوب کی جگہ کی جانچ کرنے کیلئے نیچے دی گئی ہدایات دیکھیں۔
- ٹیوب کو نکالنے کیلئے اسکو بچے کے نتھنے پر مضبوطی سے مددگار تار کے اوپر پکڑ کر رکھیں اور آہستگی سے تار کی مدد سے اسکو باھر نکالیں۔
سی۔ ٹیوب کی جگہ کی جانچ کرنا
اپنے بچے کی ٹیوب کی جگہ کی جانچ کریں:
- ھر دفعہ خوراک دینے سے پہلے
- نئی ٹیوب ڈالنے کے بعد
- جب آپکو شک ھو کہ ٹیوب باھر آ سکتی ھے
- اگر آپکے بچے کا دم گھٹ رھا ہو، الٹیاں آ رھی ہوں، کھانسی آ رھی یا سانس لینے میں مشکل پیش آ رھی ھو۔
بچے کی ٹیوب کی جگہ کی جانچ کرنے کے دو طریقے ھیں۔ ان دونوں طریقوں کا استعمال کرکے جانچ کریں:
- خالی سرنج کو اڈاپٹر کے ساتھ جوڑیں اور معدے کا 2 ملی لیٹر مواد نکالنے کیلئے سرنج کے نیچے والے حصّے کو باہر کی طرف کھینچیں۔
- پی ایچ ٹیسٹ پیپر کو معدے کے مواد سے گیلا کریں اور اسکے رنگ کا کنٹینر کے اوپر والے لیبل کے ساتھ موازنہ کریں۔ سٹریپ کے رنگ کی _____ نمبر سے زیادہ والے رنگ سے مماثلت نہیں ھونی چاھیں۔
- اگر آپکو لگے کے ٹیوب صحیح جگہ پر نہیں ھے تو اسکو نکال کر دوبارہ داخل کرنے کی کوشش کریں۔
نئی ٹیوب داخل کرنے کے بعد جب آپکو اس بات کی تسلی ھو جائے کہ ٹیوب معدے میں صحیح داخل ھو گئی ھے تو ٹیوب میں سے 1 سے 2 ملی لیٹر پانی گزاریں۔ یہ مددگار تار کو چکنا کر دے گی اور اسکو نکالنا آسان ھو جائے گا۔
ڈی۔ جب آپکو یقین ھو جائے کہ ٹیوب معدے میں ھے
- ٹیوب کو محفوظ کریں۔ گال پر اسکو محفوظ کرنے کیلئے اس کے اوپر ٹیب لگائیں۔
- ٹیوب کو باھر آنے سے محفوظ رکھتے ھوئے تار کو خارج کریں۔ ٹیوب کے آخری حصّے کو بند کریں۔
- مددگار تار کو مستقبل کیلئے محفوظ کر لیں۔ اسکو صاف اور خشک کرکے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔
اگر وقت کے ساتھ جلد پر جھنجھلاہٹ محسوس ھو اور آپ اسکو ٹھیک کرنے کی قابل نہ ھوں تو اس بارے میں اپنی نرس یا ڈاکٹر سے بات کریں۔
مزید معلومات کیلئے، براہ مہربانیمہربانی نیزوجیسٹرک [این جی] ٹیوب: آپکے بچے کو خوراک دینااور نیزوجیسٹرک [این جی] ٹیوب سے خوراک دینا: عمومی مسائلدیکھیں۔
اہم نکات
- یزوجیسٹرک ٹیوب ایک لمبی، باریک اور کھوکھلی ٹیوب ہوتی ھے جسکو ناک کے نتھنے کے زریعے حلق اور معدے میں اتارا جاتا ھے۔
- ھر دفعہ جب بھی آپ این جی ٹیوب کو داخل کر رہے ھوں تو پہلے والے نتھنے کی جگہ دوسرے نتھنے کا انتخاب کرنے کی کوشش کریں۔
- گر ٹیوب سانس کی نالی میں چلی جائے تو آپکے بچے کا دم گھٹ سکتا ھے، وہ کھانس سکتا ھے یا اسکو سانس لینے میں مشکل پیش آ سکتی ھے۔ اگر ایسا ھو تو این جی ٹیوب کو فوراً باھر نکالیں اور اپنے بچے کو آرام کرنے دیں۔ جب آپکا بچہ بہتر ھو جائے تو دوبارہ شروع کریں۔