مامون سازی(ویکسین) آپکے بچے کی مختلف سنجیدہ اور جان بحق انفیکشن آور بیماریوں سے حفاظت کرتی ہے۔ آپکے بچے کو اپنی ریاست، صوبے اور ملک کیلئے تجویر کردہ شیڈول کے مطابق مامون سازی کروانی چاہیے۔ آپکے بچے کو دی گئی مامون سازی کے نام اور وقت کا ریکارڈ آپکے پاس لکھا ہوا ہونا چاہیے۔
ممکن ہے کہ جو بچے کینیڈا میں نئے ہوں (ہجرتی، پناہ گزین یا گود لیے ہوئے بچے ) انکی کینیڈا کے معیار کے مطابق مامون سازی نہ ہوئی ہو۔
کینیڈا میں مامون سازی کا شیڈول
کینیڈا میں بچے عمر کے ان مراحل پر ویکسین حاصل کرتے ہیں:
- 2 ماہ
- 4 ماہ
- 6 ماہ
- 12 ماہ
- 15 ماہ
- 18 ماہ
- 4 سے 6 سال
- 9 سے 13 سال
- 14 سے 16 سال
اگر آپکے بچے کی پوری طرح مامون سازی نہ کی گئی ہو
آپکے بچے کی پوری طرح مامون سازی نہ ہونے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جیسا کہ:
- ایک یا ذیادہ تقرر کردہ ملاقاتوں کا چھوٹنا
- ویکسین لینے کے دنوں میں بیمار ہونا
- کینیڈا میں نیا ہونا(ہجرتی، پناہ گزین یا کسی دوسرے ملک سے گود لیے ہوئے بچے جنکو کینیڈا کے معیار کے مطابق مامون نہ کیا گیا ہو یا پھر چند ویکسین اس ملک میں موجود نہ ہو جہاں سے وہ آئے ہوں)
یہ بچے خطرناک بیماریوں کر پکڑنے کے خطرے میں ہوتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کی کسی بھی وجہ سے پوری طرح مامون سازی نہیں ہوئی تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر یا ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والوں سے بات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے بچے کو دی گئی ویکسینیشن جدید ہو۔
اگر آپکا بچہ پیدائش کے بعد سے آپکے ساتھ نہیں ہے تو آپکے لئے اسکی ویکسین کی تاریخ کا جاننا مشکل ہو سکتا ہے۔ اگر آپکے بچے کو دی گئی مامون سازی کا آپکے پاس لکھا ہوا ریکارڈ ہو تو اپنے ڈاکٹر کو دکھائیں۔
ایسے تمام بچے جوکہ پوری طرح مامون نہ ہوں یا پھر جنکا لکھا ہوا مامون سازی کا ریکارڈ نہ ہو ان کو ویکسین مقررہ شیڈول کے مطابق دینی چاہیے۔ شیڈول آپکے بچے کی عمر کے مطابق بنایا جائے گا۔ اس بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کریں کہ آپکے بچے کے لئے کیا صحییح ہے۔
اگر بچے کی مامون سازی کی تاریخ کے بارے میں آپ مشکوک ہوں تو بچے کو ویکسین دینے کو ترجیع دی جاتی ہے۔ اگر آپکے بچے پر ماضی میں کسی ویکسین کا الرجک ردِعمل نہ ہوا ہو یا اسکو کوئی ایسی نظر نہ آنے والی بیماری جوکہ اس ویکسین کی عمل پر اثر انداز ہو سکتی ہو، نہ ہو تو کسی بھی مامون کو دہرانے میں کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
بعض اوقات آپکا ڈاکٹر آپکے بچے کے خون کا ٹیسٹ کر سکتا ہے تاکہ وہ یہ دیکھ سکے کہ آپکے بچے میں کس اینٹی بائیوٹک کی کمی ہے۔ یہ ٹیسٹ ڈاکٹر کو یہ بھی بتائے گا کہ آپکے بچے کو ابھی بھی کس ویکسین کی ضرورت ہے۔
تمام ویکسین کے ساتھ اگر آپکا بچہ شدید بیمار ہو جائے یا اسکو شدید بخار ہو جائے تو آپکو اسے ویکسین کیلئے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
مامون نہ کرنے کی وجوہات
اگر ان میں سے کوئی بھی کیفیات آپکے بچے پر اطلاق ہوتی ہوں تو اپنے بچے کی مامون سازی کروانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں:
- اگر آپکے بچے پر پہلے دی گئی ویکسین کا الرجک ردِعمل ہوا ہو۔
- آپکے بچے کو دورے پڑتے ہوں یا پھر اسکو کوئی شدید اعصابی بیماری ہو۔
- آپکے بچے کو قوت مدافعت بہت کم ہو۔ جن بچوں کی قوت مدافعت کم ہو انکو زندہ وائرس والی بیماریوں مثلا چکن پاکس یا ایم ایم آر کی ویکسین نہیں دینی چاہیے۔ کیونکہ زندہ وائرس والی ویکسین زندہ رہتی ہے اور مامون کیے گئے انسان کے اندر تقسیم ہو جاتی ہے اور اگر قوت مدافعت کم ہو تو یہ اصل بیماری کی وجہ بن سکتی ہے۔
- آپکے بچے کو انڈے سے الرجی ہو۔ وہ بچے جنکو انڈے سے شدید الرجی ہو انکو وبائی زکام کی ویکسین نہیں دینی چاہیے۔ تاہم ان بچوں کو معمول کی تمام ویکسین دی جا سکتی ہیں۔ حالانکہ خسرے اور کنپیڑے کی ویکسین چوزے کے سیل میں بنتی ہے لیکن ان میں سے انڈے کے پروٹین نکال لیے جاتے ہیں اس لیے انکو بچے کی جلد کا انڈے کی الرجی کا ٹیسٹ کیے بغیر یہ ویکسین دی جاتی ہے۔
اہم نکات
- مامون سازی آپکے بچے کی مختلف بیماریوں سے حفاظت کرتی ہے۔
- کینیڈا میں بچے عام طور پر معمول کے مطانق ویکسین لیتے ہیں۔
- بچے کے مامون نہ ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں بشمول بیماری اور کینیڈا میں نئے ہونا۔
- اگر آپکے بچے کی معمول کے شیڈول کے مطابق مامون سازی نہ ہوئی ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
- آپکے بچے کی مامون سازی کا ایک لکھا ہوا ریکارڈ آپکے پاس ہونا چاہیے۔