حمل اور ایچ آئ وی

HIV and pregnancy [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

اگر آپ کو دوران حمل HIV سے متاثر ہوجاتی ہیں تو معلوم کریں کہ کس طرح کچھ مخصوص معالجات سے آپ کے بچے کو HIV منتقل ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔


ایچ آئ وی کیا ھے؟

ایچ آئ وی (ھیومن ایمیون ڈیفیشینسی )مطلب وائرس کی وجہ سے جسم میں سے مدافعت کا ختم ھونا ھے۔ایچ آئ وی ایک ایسا وائرس جو جسم کے مدافعاتی نظام کچھ خلیوں پر حملہ آور ھوتا ھے۔ یہ مدافعاتی نظام کو بتدریج کمزور کر دیتا ھے۔انسان کو دوسری خطرناک بیماریاں لاحق ھونے کا خطرہ رھتا ھے

زیادہ تر بچے اپنی ماں سے ایچ آئ وی کی بیماری لیتے ھیں ۔ ایچ آئ وی بچے کوحمل کے دوران ، پیدائش کے وقت،یا چھاتیوں کا دودھ پلانے سے ھوتی ھے۔

اگر آپ ایچ آئ وی پازیٹیو ھیں اور بچے کی ماں بھی ھیں، تو مندرجہ ذیل صفحات آپ کو بتائیں گے کہ آپکے بچے کو ایچ آئ وی کی بیماری لگنے کے خطرے کو کیسے کم کیا جا سکتا ھے

آپ کےبچے کے لئے ایچ آئ وی کا خطرہ کم ھو سکتا ھے اگر آپ پیدائش سے پہلے،دوران اور پیدائش کے بعد احتیاط کریں

ا گر آپ ایچ ائ وئ پازیٹیو ھیں تو آپ کو ایچ آیئ وی کے ماھر کو ملنا ضروری ھے۔ اگر آپ حمل سےھیں بچہ پیدا کرنے کا منصوبہ ھے تو یہ اوربھی زیادہ ضروری ھوجاتا ھے۔ آپکا ایچ ائ وئ ماھر صحیع مندرجہ ذیل مشورہ دے گا

  • وہ اچھی اور پر اثر دوا کی شفارش کرے گا
  • آپ کے خون میں وائرس کی مفدار کا جاہزہ لے گا اور خیال رکھےگا کہ حمل کے دوران دوا کا اثر رھے

حمل کے دوران وضع حمل کے ماھر طبیب سے معائنا کرائیں جو کہ حمل ژچگی اور پیدائش میں اورپیدائش کے پہلے چند مہینوں میئں خواتین کی مدد کرنے کا ماھر ھے

آپ کا خاندانی ڈاکٹر جس نے آپکی بیماری کی تشخیش کی ھے وھی آپکو وضع حمل اور ایچ آیئ وی کے ماھر کے پاس بھجوا دے گا

ایچ آئی وی کی دوا

ایچ آئی وی کا کوئی علاج نیئں ھے لیکن ایسی بہت ساری ادویات ھیں جو آپکو تندرست رکھ سکتی ھیں۔ دوائیاں وئراس کو فابو میں رکھتی ھیئں اور آپ کے بچے کو ایچ آئی وی وئراس سے محفوظ رکھتی ھیں

اگر آپ حاملہ ھونے سے پہلے ایچ آئ وی کی دوا لے رھی ھیں تو کیا کرنا چاھیے؟

آپکا تندرست رھنا بچے کی صحت کے لئے ضروری ھے لیکن کچھ ادویات حمل کے لئے ٹھیک نھیں۔اگر آپ پہلے سے ایچ آئ وی کی دوا لے رھی ھیں اور آپ حاملہ ھونا چاھتی ھیں تو اپنے ایچ آئ وی ماھر سے مشورہ کریں جو کہ آپ کو بہترین دوا تجویز کر سکتے ھیں

دوا بچے میں ایچ آی وی کا حطرہ کم کردیتی ھے

دوا خون میںایچ آئ وی کی مقدار کو کم کرتی ھے۔جتنے وائرس خون میں پائے

ایچ آئی وی : دوائیں اور " وائرل لوڈ" ( خون میں وائرس کی تعداد )
ایچ آئی وی کی دوائیں لینے سے خون میں ایچ آئی وی کی مقدار کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ خون میں وائرس کی تعداد کو " وائرل لوڈ" کہتے ہیں۔ جب وائرل لوڈ کم ہوتا ہے تو ایچ آئی وی کا آپکے بچے کے جسم کو چھونے کا امکان بہت کم ہوجاتا ہے

ایچ آئ وی کی ادویات کا استعما ل اور مدت آپ کی حالت پر منحصر ھے

ایچ آئ وی کا ماھر آپ سے ادویات کے استعمال کے بارے میں بات کرے گا

  • اگر آپکو اپنی صحت کے لئے دوا کھانی ھے تو بچے کی پیدائش کے بعد بھی اسےجاری رکھیں
  • ممکن ھے روسری حواتین کو اس مرحلے میں دوا لینے کی ضرورت نہ ھو۔ اگر آپ کو ایچ آئ وی کی دوا اپنی صحت کے لئے لینی ھے حمل کےتیسرے مھینے میں شروع کر دیں اور صرف اس وقت تک لیں جب تک بچہ پیدا ھو گا۔ا پنے ایچ آئ وی کے ماھر سے پوچھیں کہ دوا کب ختم کرنی ھے

بہت سی ایچ آئ وی ادویات حمل کے لئے محفوظ ھیں

۔بہت سی ایچ آئ وی ادویات حمل کے لئے محفوظ ھیں ۔ محفوظ ادویات کے نام یہ ھیں،لامیوڈائن، زیڈووڈائن,  دوسری ادویات ماضی میں استعمال ھوتی رھی ھیں لیکن اب نئ کا استعمال ھوتا ھے ۔کچھ ادویات حمل میں محفوظ نہیں ھیں۔ اپنے ایچ آئ وی ماھر سے مشورہ کریں جو کہ آپ کو بہترین دوا تجویز کر سکتے ھیں

فطری عمل پیدائش یا پیٹ کاٹ کر( سی سیکشن ) بچہ پیدا ھونا

اگر پیدائش کے وقت وائرل لوڈ ایک ھزار سے زیادہ ھے تو سی سیکشن بچے کو ایچ آئ وی کے منتقل ھونے کے خطرے کو کم کر سکتا ھے۔ وائرل لوڈ کے زیارہ ھونے کی مندرجہ ذیل وجوھات ھو سکتی ھیں۔

  • اگر ادویات وائرس کو دبا نھیں سکیں
  • اگر دوران حمل دیر سے دوا شروع کی ھے
  • یا آپ نے پابندی سے دوا نہیں کھایئ

اگر آپ کا وائرل لوڈ ایک ھزار سے کم ھے تو سی سکشن بھی بچے کو محفوظ نہیںرکھ سکتا۔ یاد رھے کہ سی شیکشن پیدائش کے قدرتی ذریعہ سے زیادہ محفوظ نھیں ھے۔ اس لئے جب آپ پیدائش ک لئےجایئں اور آپکا وائرل لوڈ کم ھو تو پیدائش قدرتی ھونی چاھیے۔ اپنے ایچ آئ وی ماھر سے مشورہ کریں کہ

کونسنا پیدائشی طریقہ آپ کے لئے بہتر ھے۔

جب آپ پیدائش کے لئے جائیں تو آپ کو کیا کرنا ھے؟

پیدائشی کمرے میں جاتے وقت اپنی دوایئیاں ساتھ لے کر جایئں۔ جونہی آپ کو درد زہ محسوس ھو فوراْ اسپتال کا رخ کریں۔ اے زیڈ ٹی ایک دوا ھے جو کہ بازو کی نس کے ذریعہ دی جاتی ھے آپ کو دییا ضروری ھے۔ زیادہ بہتر یہ ھے کہ بچے کی بیدائش سے دو سے چار گھنٹے پیشتر یہ ٹیکا لگوایئں

منہ سے دوائیں دینا

بچے کی پیدائش کے بعد کیا کرنا چاھیے

بچے کی پیدائش کے چوبیس گنھٹے کے اندر ھی اے زیڈ ٹی کی دوا شروع کر دی جائے گی۔ آپکو یہ دوا چھ ماہ تک دن >میں چار مرتبہ دینی ھے۔ یہ آپکے بچے کو ایچ آئ وی کی بیماری سے محفوظ رکھے گی۔ آپکے بچے کو ایچ آئ وی ک لئے خون کے معاینہ کی بھی ضرورت ھے۔ بچے کو اپنی چھا تیوں کا دودھ نہ پلا ئیں۔ چھاتی کے دودھ سے ماں کی ایچ آئ وی بچے کو منتقل ھو جاتی ھے۔بچے کے لئے فارمولہ دودھ بہترین محفوظ غذا ھے

آپ کے ایچ آئی وی کے لئے خون کے تجزئےکی ضرورت ھے.

 اپنے بچے کو پستان کا دودھ نہ پلائیں۔ چھاتی کے دودھ سے ایچ آئی وی ماں  سے بچے کو منتقل ھو جاتی ھے۔ ایسی حالت میں فارمولا بچے کے لئیے محفوظ ترین ھےمعلومات کے لئے پڑھیے،" ایچ آئی وی اور آپکا بچہ" ایچ آئ وی اور آپکا بچہ".

زیادہ معلومات کے لئے

گر آپکے کچھ سوالات ھیں تو اپنے طبیب یا ایچ آئ وی کلیننک سے رجوع کریں،مزید معلو ما ت کے لئے یہ سائٹ دیکھی

مدر رسک[ یہ لنک صرف انگریزی میں دستیاب ھے]

www.motherisk.org

کمیونیٹی ایڈز کی معلو ما ت کے لئے[ یہ لنک صرف انگریزی میں دستیاب ھے]

www.catie.ca

ضروری نکات

  • ایسی حاملہ خواتین جو ایچ آئ وی کا شکار ھوں انہیں بچے کی بیماری کا رسک کم کرنےکے لئے دوا لینا ضروری ھے
  • آپ دوا لے رھی ھیں اور پیدائش کے وقت وائرل لوڈ کم ھے تو بچے کو ایچ آئ وی منتقل ھونےکا خطرہ کم ھو سکتا ھے
  • اگر آپکا وائرل لوڈ وقت پیدائش ایک ھزار سے ذیادہ ھے تو سی سیکشن کی وجہ سے ایچ آئ وی بچے کو منتقل ھونے کا حطرہ کم ھو جاتا ھے
  • آپکا وائرل لوڈ وقت پیدائش ایک ھزار سے کم ھے تو سی سیکشن زیادہ مدد گارنھیں ھو گا۔ اس لئے آپ نارمل یعنی وجائنا کے زریعے بچہ پیدا کر سکتی ھیں​
Last updated: دسمبر 17 2009