انفلوئنزا کیا ہے ؟
انفلوئنزا[ فلو] پھپھڑوں کا انفیکشن ہے جو وائرس کے ذریعے ہوتا ہے۔ لوگوں کو سال میں کسی بھی وقت فلو ہو سکتا ہے لیکن یہ موسم خزاں اور سردیوں میں عام ہے۔
فلو کی عام علامات
جن لوگوں کو فلو ہوتا ہے ان کو مندرجہ ذیل میں سے کچھ یا ساری علامات ہوتی ہیں:
- بخار
- پٹھوں میں درد
- سر درد
- گلے میں خراش
- کھانسی
- کمزوری
ان علامات میں سے زیادہ تر 2 تا 7 دن تک رہتی ہیں۔ کھانسی اور کمزوری 6 ہفتوں تک رہ سکتی ہے۔ یہ ورزش اور روز مرّہ کی سرگرمیوں کو مشکل کر سکتی ہے۔
فلو کچھ لوگوں کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے۔
زیادہ تر جن لوگوں کو فلو ہوگا وہ شدید بیمار نہیں ہوں گے لیکن بعض لوگوں کے لئے فلو خطرناک ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر جو زیادہ خطرے کی حالت میں ہیں وہ اس گروپ میں سے ہوں گے:
- ایسے لوگ جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے
- ایسے لوگ جو طویل المدت نگہداشت کی عمارات میں رہتے ہیں جیسے نرسنگ ہوم ، عمر رسیدہ لوگوں کے گھر، یا پُرانے مرض کی نگہداشت کے ہسپتال میں
- ایسے لوگ جنہیں دل، پھیپھڑوں، یا گردے کا پُرانا مرض ہے
- ایسے لوگ جنہیں شوگر۔کینسر،قوت مدافعت کے مسائل،خون کے خلیوں کے ٹوٹنے کی بیماری ہے۔
- بچے اور نوجوان بعمر 6 ماہ تا 18 سال جن کا اے ایس اے ) ایسیٹائل سیلی سائیکلک ایسڈ یا اسپرین( کے ذریعہ لمبی مدت تک علاج کیا گیا ہو۔
- بہت ہی کم عمر بچے 6 ماہ تا 24 ماہ کی درمیانی عمر کے
ایسے لوگ جنہیں کمزوری یا اصل بیماری کے باعث ناک اور گلے سے بلغم صاف کرنے میں مشکل ہوتی ہے
ایسا کوئی شخص جو اس گروپ کے لوگوں میں رہتا یا کام کرتا ہے، اُسے فلو کی قوت مدافعت کا ٹیکہ لگوانا چاہئے۔ اس طرح وہ لوگ جو فلو کے خطرے کے اونچے درجہ پر ہیں اُنہیں فلو سے متاثر ہونے کے کم امکان ہیں۔ فلو کے حفاظتی ٹیکے کے بارے میں ذیل کے صفحات میں مزید گفتگو کی گئی ہے۔
فلو کا علاج کرنا
عام طور پر علاج کسی شخص کی علامات جو اُسے ہیں اُس پر مرکوز کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے بچے کو بخار ہے تو آپ اُسے ایسیٹامینوفین ) ٹائیلینول( دے سکتے ہیں تاکہ بخار کم کیا جائے۔
1 سال اور زائد عمر کے مریضوں کے لئے فلو کا علاج کرنے کےلئے دوائیں بھی ہیں۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر سے مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں۔
فلو کیسے پھیلتا ہے
فلو کسی متاثرہ شخص کی چھینکوں اور کھانسنے کے ذریعے بہ آسانی دوسروں میں پھیلتا ہے۔ یہ اشیاء کو چھونے سے بھی پھیلتا ہے ، جسے پہلے کسی فلو کے متاثرہ شخص نے چھوا ہو۔
اگر آپ کے بچے کو ہسپتال میں فلو ہو جاتا ہے
آپ کے بچے کو علیحدہ کمرے میں رکھا جائے گا ااور اُسے کھیل کے کمرے میں نہیں جانے دیا جائے گا جب تک کہ وہ ٹھیک نہ ہو جائے۔ بچے کی زندگی کے ماہر کو کہیں کہ وہ کھلونے اور دیگر اشیاء آپ کے کمرے میں لائے۔
ہسپتال کا عملہ جب بھی وہ دیکھنے آئیں گے تو ماسک، آنکھوں کی حفاظت، دستانے، اور گاؤن پہنیں گے۔
اپنے بچے کو چھونے سے پہلے اور بعد میں اور اپنے بچے کے کمرے کو چھوڑنے سے پہلے اکثر اپنے ہاتھ دھوئیں، یاتو الکوحل پر مبنی ہاتھوں پر ملنے والا محلول یا صابن اور پانی سے۔ ہسپتال کے عملے کو بھی اسی طرح اپنے ہاتھ دھونے چاہئیں۔
اگر آپ یا کوئی دوسرا ملاقاتی فلو کی علامات کے ساتھ بیمارہو جاتا ہے تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا نرس کو بتائیں۔
فلو سے حفاظت کرنا
فلو سے بچنے کے مندرجہ ذیل طریق ہیں۔
- اپنے ہاتھوں کو خوب اچھی طرح دھوئیں۔ یہ آپ کو فلوکے ہونے یا اس کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔ یہ ہسپتال میں بہت اہم ہے لیکن یہ دوسری جگہوں کے لئے بھی اسی طرح ٹھیک ہے۔
- ہر سال فلو سے حفاظت کا ٹیکہ لگوائیں
- کسی شخص کے وائرس کے ظاہر ہونے پر کچھ دوائیں ہیں جو کچھ حالات میں استعمال کی جاسکتی ہیں تا کہ فلو سے حفاظت میں مدد دی جاۓ
اگر آپکو فلو ہے ،تواسکے پھیلاؤ کو روکنے کے لۓ مندرجہ ذیل چیزوں کو کرنا چاہیۓ
- جب بھی آپ کھانسیں یا چھینکیں، اپنا منہ ٹشو پیپر سے ڈھانپیں۔ ٹشو پیپر کو پھینک دیں۔ پھر ہاتھ دھوئیں۔ یہ اقدام فلو اور سانس کے دیگر وائرسوں کوپھیلنے سے بچانے میں مدد دیں گے۔
- جب آپ فلو کی علامات سے بیمار ہوں تو ہسپتال ملاقات کی غرض سے مت جائیں۔ کوئی بھی جو بیمار ہے اُسے مریض کو دیکھنے ہسپتال نہیں جانا چاہئے، حتیٰ کہ وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔
فلو کا ٹیکہ
انفلوئنزا کی ویکسین مرے ہوۓ جراثیم (وائرس ) کے اجزاء سے بنائی جاتی ہے۔ اس میں 3 مختلف قسموں کے فلو وائرس ہوتے ہیں۔ جو شخص فلو کا حفاظتی ٹیکہ لگواتا ہے وہ اُس قسم کے فلو جو حفاظتی ٹیکے میں ہوتے ہیں اُس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرلیتا ہے۔ "ایمیونٹی" کا مطلب ہے کہ جسم وائرس کے خلاف حفاظتی حصار قائم کرلیتا ہے۔
جسم کو 2 ہفتوں کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ وائرس کے خلاف محفوظ کرسکے۔ یہ حفاظت قریباً 6 ماہ تک رہتی ہے۔
فلو کا ٹیکہ دوسرے وائرسوں کے خلاف حفاظت نہیں کرے گا۔
ہر سال فلوکا حفاظتی ٹیکہ
لوگوں کو ہر سال نئے فلو شاٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔ فلو وائرس ہر سال تبدیل ہوتا ہے اس لئے ہر سال مختلف ویکسین استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔ ڈاکٹرز اور سائنس دان دُنیا کے گرد گھومنے والے فلو کے وائرسوں کی قسموں کا پتہ لگاتے ہیں۔ اُس کے بعد ویکسین بنائی جاتی ہے تاکہ اُس وائرس کے خلاف محفوظ کیا جائے جس کا ہر سال واقع ہونے کا زیادہ امکان ہے۔
بیشتر لوگ فلو کا حفاظتی ٹیکہ لگوا سکتے ہیں
اونٹاریو میں رہنے والے لوگوں کے لئے فلو کا ٹیکہ لگوانا مفت ہے۔ ہر کوئی جو 6 ماہ کی عمر کا ہے اُسے فلو کا حفاظتی ٹیکہ لگوانا چاہئے جب تک کہ اُس کے نہ لگوانے کی کوئی وجہ نہ ہو۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر سے معلوم کریں آیا کہ آپ کا بچہ فلو کا ٹیکہ لگوا سکتا ہے۔
پینڈیمک [ وبائی] فلو کیا ہے ؟
پینڈمک ) وبائی( فلو وہ فلو ہے جو فلو وائرس کا پھوٹ پڑنا اور دُنیا میں تیزی سے پھیلنا ہے۔ فلو پینڈمک ) وبائی( اُس وقت واقع ہوتا ہے جب نئی قسم کا فلو ظاہر ہوتا ہے۔ کیوں کہ یہ نیا ہوتا ہے، لوگوں میں اس کے خلاف یا تو کم یا با لکل قوت مدافعت نہیں ہوتی۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام لوگ شدید بیماری کے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں۔
ایوین انفلوئنزا ) پرندوں کا فلو( نئی قسم کے فلو کی ایک مثال ہے۔ یہ پرندوں کے درمیان پھیلا اور اب انسانوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ اب تک انسانوں میں کم پھیلا ہے۔ اگر انسان سے انسان میں پھیلنا عام ہو جائے اور ایوین فلو دُنیا بھر میں پھیل جائے تو پینڈمک ) وبائی فلو( کا اعلان کر دیا جائے گا۔
اپنے خاندان کو [ وبائی فلو] سے بچانا
اگر وبائی فلو کا اعلان کر دیا جائے تو پبلک ہیلتھ کے پیغامات پر کہ کیا کرنا ہے اور کون خطرے میں ہے، اُس پر توجہ دیں۔ بایں ہمہ :
- ہر سال فلو کا حفاظتی ٹیکہ لگوائیں۔
- اکثر اپنے ہاتھ دھوئیں۔
- جب بھی کھانسیں یا چھینکیں، اپنا منہ اور ناک ڈھانپیں۔
- اگر آپ بیمار ہیں تو کام پر یا اسکول مت جائیں۔
اپنے خاندان کو وبائی فلو سے بچانے کے لئے مزید کچھ
کچھ اور بھی اقدام ہیں جن پر آپ اور آپ کا خاندان عمل کر کے اپنے آپ کو وبائی فلو سے بچا سکتے ہیں۔
اپنے آپ کو وبائی فلو کے لئے تیار کرنے اور فلو کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے اس ویب سائیٹ پر جائیں: www.canada.ca/en/public-health/services/diseases/flu-influenza.html.
یہ لنک صرف انگریزی میں دستیاب ھے