گردن توڑ بخارکیا ہے؟
گردن توڑ بخار ( میننِجا ئٹس پکارئیے : مین ـ ان ـ جائی ـ ٹس ) مائع کی ایک انفیکشن ہے جوکسی شخص کی ریڑھ کی ہڈی اور دماغ میں ہوتی ہے ۔اس مائع کو سیریبرو سپائنال فلوئڈ یا سی ایس ایف کہتے ہیں ۔
گردن توڑ بخار کو بعض اوقات اسپائینل گردن توڑ بخار کہتے ہیں ۔
گردن توڑ بخار چھوٹے بچوں میں بڑے بچوں سےمختلف نظر آتا ہے
2 سال کی عمر سےبڑے بچے
2 سال کی عمر سے بڑے لوگوں میں عام طور پرگردن توڑ بخارکی درج ذیل علامات پائی جاتی ہیں:
- تیز بخار
- سردرد
- اکڑی ہوئی گردن
ان علامات کو ظاہر ہونے میں کچھ گھنٹوں سے ذیادہ لگ سکتے ہیں ، یا ایسا بھی ممکن ہے کہ یہ 1 سے 2 دن لیں ۔
گردن توڑ بخارکی دوسری امکانی علامتوں میں درج ذیل بھی شامل ہو سکتی ہیں:
- معدے تک بیمار محسوس کرنا ( متلی )
- قے ( اُلٹیاں )کرنا
- تیز روشنی کو دیکھنے میں بےچینی محسوس کرنا
- گھبراہٹ
- غنودگی
انفیکشن جاری رہنےکی صورت میں، ممکن ہےکہ کسی بھی عمر کے مریضوں پر بیماری کاحملہ ہو۔
چھوٹے بچے اور 2 سال کی عمر تک کے بچے
چھوٹے بچوں میں گردن توڑ بخارمختلف نظر آتا ہے ۔ ایسا بھی ہو سکتا ہےکہ گردن توڑ بخار میں مبتلا چھوٹے بچوں میں درج ذیل علامات ہوں:
- ذیادہ ہلنا جلنا یا ذیادہ حرکت نہ کر رہے ہوں
- تُنک مزاج یا چڑ چڑے ہوں
- قے ( اُلٹیاں ) آرہی ہوں
- صحیح مقدار میں دودھ نہ پی رہے ہوں
بڑے بچوں میں جو علامات ظاہر ہوتی ہیں ممکن ہےکہ چھوٹے بچوں میں وہ نہ ہوں،مثلاً بخار ، سردرد ، اور اکڑی ہوئی گردن۔ اگر اُن میں یہ علامات نہیں ہیں، تو عام رویہ کے برعکس ان کو یہ بتانا مشکل ہوسکتا ہے ۔
انفیکشن جاری رہنےکی صورت میں، ممکن ہےکہ کسی بھی عمر کے مریضوں پربیماری کاحملہ ہو۔
اگر آپ کے خیال میں آپ کے بچےکوگردن توڑ بخار ہے ،تو اسےفوراً ڈاکٹرکے پاس لےجائیے۔
اگر آپ کے بچے میں اوپر بیان کی گئی علامات ہیں، تو اس کو فوراً ڈاکٹرکو دکھانے کے لئے لے جائیے ۔ یہ معلوم کرنا بہت اہم ہے اورگردن توڑ بخارکا علاج جتنا جلد سے جلد ممکن ہوسکےشروع کیجئے۔
اگرکسی بچےکوگردن توڑ بخار ہے تو عام طور پر دماغ اور ریڑھ کی ہڈی (سی ایس ایف) کے اردگرد مائع کو ٹیسٹ کرنے سے ڈاکٹروں کو علم ہو جاتا ہے۔ آپ کے بچےکا سی ـ ایس ـ ایف کا نمونہ لینے کے لئے، ڈاکٹر لمبرپنکچر کرےگا ۔ آپ کے بچےکی کمر کے نچلے حصے تک ڈاکٹر آپ کے بچےکی ریڑھ میں سوئی لگاتا ہے، جہاں پر سی ایس ایف آسانی سے دستیاب ہے ۔اس کو اسپائینل ٹیپ کہتے ہیں ۔
پھر لیبارٹری میں اس نمونےکو ٹیسٹ کیا جائےگا ۔یہ ٹیسٹ ظاہرکرےگا کہ کس قسم کا گردن توڑ بخار ہے ۔جب ڈاکٹرکو علم ہو جاتا ہےکہ آپ کے بچےکوکس نوعیت کا گردن توڑ بخار ہے ، تو وہ آپ کے بچےکا موزوں علاج کرسکتی/سکتا ہے۔
گردن توڑ بخارکاسبب عام طور پر وائرس یا بیکٹریاہوتا ہے
آپ کے بچےکے علاج کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ گردن توڑ بخار ہونےکا سبب کیا ہے ۔
وائرل گردن توڑ بخار
اگر وائرس گردن توڑ بخارکا سبب بنتا ہے تو اسے وائرل گردن توڑ بخارکہا جاتا ہے ۔عام طور پر وائرل گردن توڑ بخار زیادہ خطرناک نہیں ہے۔ یہ کسی مخصوص طریقہ علاج کے بغیرعام طور پر ختم ہوجاتا ہے ۔
جراثیمی گردن توڑ بخار
اگرگردن توڑ بخار جراثیموں کے سبب ہو تو اسےجراثیمی گردن توڑ بخار کہتے ہیں۔جراثیمی گردن توڑ بخار بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔ یہ دماغ کو نقصان ، سماعت کے ضائع ہوجانے یا سیکھنے سمجھنےکی صلاحیت سے معذوری کا سبب بن سکتا ہے ۔
جراثیمی گردن توڑ بخار کا علاج اینٹی بائیوٹک کے ذریعے سے ہوتا ہے جوکہ سیدھی بچےکے خون میں ورید کے اندر سوئی کے ذریعے دی جاتی ہے۔ عموماً، یہ اینٹی بائیوٹک جراثیمی گردن توڑ بخارکا علاج کرسکتی ہیں ۔ یہ بہت ضروری ہےکہ علاج جلد سے جلد شروع کریں ۔
جراثیمی گردن توڑ بخارکی مختلف قسمیں ہیں۔ اینٹی بائیوٹک کچھ اقسام کو پھیلنے اور دوسرے لوگوں کو متاثر کرنے سے روک سکتی ہے ۔اسی وجہ سے، یہ جاننا ضروری ہےکہ بیکٹریا کی کون سی قسم گردن توڑ بخارکا باعث ہے ۔
گردن توڑ بخار دوسرے لوگوں میں پھیل سکتا ہے
گردن توڑ بخار کی کچھ اقسام متعدی ہیں ۔ "متعدی" کا مطلب ہےکہ وہ دوسرے لوگوں میں پھیل سکتی ہیں۔ یہ بیکٹریا اس صورت میں پھیلتا ہےجب کسی متاثرہ فردکےمنہ سی نکلی لعاب یا ناک سے نکلا ہواموادکسی دوسرےشخص کولگ جائے۔درج ذیل ذریعےگردن توڑ بخارکو پھیلاتے ہیں :
- کھانسنا
- بوسہ کرنا
- ایک ہی پیالے سے پینا
گردن توڑ بخار اتنی آسانی سے نہیں پھیلتا جیسا کہ انفیکشنز ہیں مثلاً عام نزلہ و زکام یا فلو ۔ یہ اتفاقیہ رابطہ سے بھی نہیں پھیلتا ۔اس کا مطلب یہ ہےکہ ایسی جگہ ہوا میں سانس لینے سے جہاں پر ایک گردن توڑ بخار والا شخص رہا ہو آپ کو گردن توڑ بخار نہیں لگ سکتا۔
گردن توڑ بخار ایک انفیکشن ہے جس کی اطلاع پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمینٹ کو دی جانی ضروری ہے۔ ممکن ہےکہ آپ کے بچے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنےکے لئے اور یہ جاننےکیلئےکہ ان کو یہ گردن توڑ بخارکیسے لگا آپ کے علاقے میں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمینٹ آپ سے رابطہ کرے ۔
گردن توڑ بخار والے مریضوں کے ساتھ قریبی رابطہ سےگریزکیجئے
ذیل میں دیئےگئے ایسے لوگ شامل ہیں جن کو غالباً گردن توڑ بخار متاثرہ شخص سےلگ سکتا ہے:
- ایک دوست لڑکا یا دوست لڑکی
- ایک ہی گھر میں رہنے والےخاندان کے افراد
- اسکول یا ڈےکیئر میں لوگوں کا رابطہ کسی ایسے شخص کے ساتھ جس کو گردن توڑ بخار ہو
ان افرادکوگردن توڑ بخار والے شخص سے قریبی رابطہ رکھنے والا کہا جاتا ہے۔
اگر آپ یا آپ کےخاندان کے دیگر افرادکا گردن توڑ بخار والے شخص سے قریبی رابطہ ہو،تو اپنےڈاکٹر سے ملئے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہےکہ آپ کو اینٹی بائیوٹک لینی پڑ جائے تاکہ گردن توڑ بخار آپ کو نہ لگے ۔
اگر آپکا بچہ گردن توڑ بخارکی وجہ سے ہسپتال میں ہے
اگر آپ کا بچہ گردن توڑ بخار کی وجہ سے ہسپتال میں ہے ،تو ہسپتال کا عملہ جو آپ کے بچےکی تیمارداری پر معمور ہے اس بات کو یقینی بنائےگا کہ یہ انفیکشن دوسرے لوگوں میں نہ پھیلے ۔ گردن توڑ بخارکو پھیلنے سے روکنے کے لئے ذیل میں دیئے گئے کچھ طریقے ہیں:
- آپ کے بچےکو ایک الگ کمرے میں رکھا جائےگا ۔ایسا بھی ہو سکتا ہےکہ وہ کھیلنے والےکمرے میں نہ جاسکے۔چائلڈ لائف اسپیشلٹ سے کہئیےکہ کھلونے اوردوسری دستیاب چیزیں آپ کےکمرے میں لے آئے ۔
- خاص کر ابتدائی 24 گھنٹوں میں جب آپ کا بچہ اینٹی بائیوٹک پر ہوگا، ہسپتال کا عملہ منہ کو ڈھانپےگا،آنکھوں کو محفوظ کرکے ، دستانے، اور چوغہ پہن کر دیکھنے آئےگا۔
- اپنے بچے کےکمرے میں سے باہرنکلنے سے پہلے،اور اپنے بچےکو ہاتھ لگانے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے دھوئیے ۔ہسپتال کے عملےکو بھی ایسا ہی کرنا چاہیئے۔
- ممکن ہےکہ آپ اور آپ کےخاندان کے دوسرے افراداورقریبی رابطہ رکھنے والوں کو اینٹی بائیوٹک لازماًلینی پڑے۔
اگر آپ یا کوئی دوسرا ملاقاتی بیمار ہو جاتا ہےاورگردن توڑ بخارکی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو جتنی جلدی ممکن ہوسکے اپنے بچےکے ڈاکٹر یا نرس کو بتائیے۔
حفاظتی ٹیکےگردن توڑ بخارکی کچھ اقسام کے خلاف مزاحمت کرسکتےہیں
کچھ حفاظتی ٹیکے ایسے ہیں جوجراثیمی گردن توڑ بخارکی کچھ قسموں کے خلاف مزاحمت میں مددکرتے ہیں ۔درج ذیل دیئےگئےکچھ بیکٹریا ایسے ہیں جن کے حفاظتی ٹیکے دستیاب ہیں ۔
- گردن توڑ بخار انفلوئنزا( ایچ آئی بی )
- نیسیریاگردن توڑ بخار کی کچھ اقسام
- زنجیری نبقہ نمونیہ کی بہت سی اقسام
یہ ویکسینیں دوسرے لوگوں میں بیماری کو پھیلنے سے روکنے میں مددکرسکتی ہیں ۔ ممکن ہے جہاں پر آپ کی رہائش ہو یہ ویکسینس مفت دستیاب ہوں ۔ اپنےڈاکٹر سے مشورہ کیجئے ۔
اہم نکات
- گردن توڑ بخار دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں پائے جانے والے مائع کی ایک انفیکشن ہے۔
- گردن توڑ بخارکی بہت سی اقسام ہوتی ہیں ۔
- عام طور پر جراثیمی گردن توڑ بخارکا اینٹی بائیوٹک کے ذریعےسےعلاج ہوتا ہے۔
- گردن توڑ بخار کی کچھ اقسام دوسرے لوگوں میں پھیل سکتی ہیں ۔
- ایسے افراد جن کا کسی ایسے فرد سے قریبی رابطہ رہا ہو جس کو گردن توڑ بخار ہو تو ممکن ہےکہ ان کو بھی اینٹی بائیوٹک سے علاج لازماً کرناپڑے ۔
- گردن توڑ بخار کی کچھ اقسام کے خلاف ویکسین کے ذریعے سے مزاحمت کی جا سکتی ہے۔