یہ صفحہ اُن سنگِ میل میں سے کچھ کے بارے میں بیان کرے گا جہاں آپ کا بچہ اپنی زندگی کے پہلے سال کے دوسرےحصےمیں پہنچےگا ۔ایک بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ ہر بچہ ااپنی رفتار سے بڑھتا ہےاور یہاں بتائی گئی عمر پتھر پر لکیر نہیں ہے۔ یہ صفحہ اپنی پوری میعاد میں پیدا ہوا صحت مند بچے کی نشونما کےبارے میں بھی بتاےً گا ۔ ایک بچہ جوکہ اپنی میعاد سے پہلے پیدہ ہوا ہووہ اِن سنگِ میل پر تھوڑی دیر سے پہنچے گا۔
ماہ ۱
اب آپکا ایک ماہ کا ہے ، اس کی گردن اور کندھوں کے پٹھے پیدائش کی نسبت مزید مضبوط ہونگے اور اس کا اپنے سر پر بہترکنٹرول ہوگا۔ اگر وہ اپنے پیٹ کے بل لیٹا ہوا ہو تو ممکن ہے وہ کچھ وقت کے لیے اپنی تھوڈی کو زمین سے اوپر اُٹھانے کے قابل ہو۔ لیکن جب آپ نے اپنے بچے کو اٹھایا ہوا ہوگا تو آپکو اپنے بچے کے سر کو سہارا دینے کی ضرورت ہوگی اور جب آپ اُسکو لیٹے ہوئے سے اٹھا نے کی کوشش کریںگے اُسکا سر مسلسل پیچھے کی طرف جاےًگا۔ اور جب آپنے اسے بیٹھنے کی حالت میں پکڑا ہوگا تو اسکی پیٹھ پوری طرح گولائی میں ہوگی اور ممکن ہے وہ کچھ دیر کیلئے اپنی گردن سمبھالنے کے قابل ہو۔
اگرآپ کے بچے کو پکڑ کر کھڑا کیا جائے تو وہ گھٹنوں اور کولھوں کے بل نیچے گرے گا۔ اس کو ابھی سے چلنے کی شعور ہوگا اور جب اس کی ایڑیاں زمین پر پڑیں گی تو وہ قدم اٹھانے کی کو شش کرے گا۔
آپ کا بچہ ابھی بھی اکثر اپنے ہاتھ بند حالت میں رکھے گا۔ اگر آپ اس کی انگلیان کھول کے اسکو کچھ پکڑانے کی کوشش کریں گے تو وہ اسکو کچھ لمحوں کے لیے پکڑ لے گا اور پھر گرادے گا۔
ماہ ۲
دوسرے مہینے کے اختتام پر آپ اپنے بچے کے سر کے کنٹرول میں مسلسل بہتری محسوس کریں گے۔ جب وہ اپنے پیٹ کے بل لیٹا ہوگا تو وہ اس قابل ہو گا کہ اپنا سر اور کندھے اپنے بازوں کی مدد سے بستر سے کچھ انچ اوپر اٹھاےً۔ اگر آپ اُسے اپنے کندھوں سے لگائیں تو وہ کچھ لمحوں کے لیے اپنا سر اوپر اٹھانے کے قابل ہوگا۔
اگر آپ اپنے بچے کو کمر کے بل لیٹائیں گے تو وہ اپنے بازو اور سر اوپر کی طرف 'یو' کی شکل میں اٹھائے گا۔ اس سے یہ ظاہر ہوگا کہ آپکا بچہ متناسب طریقے سے اپنے بازو استعمال کر رہا ہے اور یہ بہت اہم کامیابی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپکا بچہ جلد ہی اپنے دونوں بازوں کا استعمال کرکے کوئی کام کرنے کے لئے تیار ہوگا۔
اگر آپ بچے کو بیٹھی ہوئی حالت میں پکڑیں گے تو آپ محسوس کریں گے کہ اس کی کمر جوکہ ابھی تک گولائی میں تھی اب سیدھا ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ اب شاید وہ اس قابل ہوگا کہ اپنا سر تھوڑی دیر کے لیے اسی حالت میں اوپر اُٹھا لے۔
اس ماہ آپ کے بچے کا پکڑنے کا شعورمسلسل کمزور ہوگا۔ جیسے ہی آپ کے بچے کےپکڑنے کی ساخت غائب ہوگی وہ ازخود چیزیں پکڑنا شروع کردے گا۔ اگر آپ اس کو کچھ پکڑانے کی کوشش کریں گے تو اُسکی انگلیاں کُھل جائیں گی۔ اگر وہ چیز پکڑے گا تو اسےمنہ میں لینے کی کوشش کرےگا۔
ماہ ۳
اس مہینے آپکے بچے کی گردن اور کندھوں کے پٹھےمسلسل مضبوط ہو رہے ہوں گے۔ تیسرے مہینے کے آخر میں اگر آپ اسے پیٹ کے بل لیٹائیں تو وہ باقی جسم کے مقابلے میں سرکو اوپر رکھنے کے قابل ہونا چاہیے۔ تیسرے ماہ کے بعد آپکا بچے کو پیٹ کےبل لیٹا کے سر کو اٹھانا اُسکے سر کے کنٹرول کو جانچنے کے کام نہیں آئے گا۔
آپ کے بچے کے بازوں اور ہاتھوں کی ہم آہنگی بڑھتی رہے گی اور زیادہ کارآمد ہو جائے گی۔ اس کا پکڑنے کا شعورغائب ہو چکا ہوگا اوراس کے ہاتھ اب زیادہ تر کھلے ہونگے۔ اگر آپ اسے کوئی کھلونہ پکڑنے کو دیں گے تو اسے ہتھیلی اور انگلیوں کے بیچ سے پکڑنے کی کوشش کرے گا۔ اس کو النڑ گراسپ کہتے ہیں۔ کیونکہ اس نی ابھی انگوٹھے کا استعمال نہیں سیکھا اس لئے یقیناً وہ چیز پکڑنے کے بعد جلد ہی گرا دے گا۔
اگر آپ اپنے بچے کو کمر کے بل یا پیٹ کی بل لیٹائیں گے تو وہ زور سے ٹانگیں چلائے گا۔ یہ اگلے میہنے میں رینگنے اور چلنے کی تیاری کے لئے اچھی مشق ہوگی۔
اگر آپ اسے بیٹھائیں گے تو اس کے سر کو معمولی سا جھٹکا لگے گا۔ لیکن ایک دفہ بیٹھ جانے کے بعد وہ اپنے سر کو لمبے عرصے تک قابو میں رکھ سکے گا۔
ماہ ۴
چوتھے مہینے کے آخر پر آپ کے بچے کے کمر کے پٹھے پہلے سے اور زیادہ مضبوط ہوں گے اوراب اس کا بازوں اورٹانگوں کی حرکت پر زیادہ بہتر کنٹرول ہوگا۔ اس مہارت کا ملاپ اسکو اجازت دے گی کہ وہ تھوری سی محنت کے بعد اپنے آپ کو پیٹ سے پیٹھ تک گھوما سکے۔ تاہم ابھی بھی اس میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ خود کو کمر سے پیٹ تک گھما سکے۔ یہ چیز اسکو اکثر پریشان کرے گی۔
آپ کے ننھے بچے کو جب بٹھایا جائے گا تو اُسکی اپنے سر کو کنٹرول کرنے میں اچھی مہارت ہوگی اور وہ اپنے سر کو لگاتار اوپر اُٹھا سکے گا۔ لیکن اگر آپ اچانک اسے جھولائیں گے تو اس کا سر ڈگمگائے گا جوکہ ظاہر کرے گا کہ ابھی اسکا اپنے سر پو مکمل کنٹرول نہیں ہوا۔
آپ کا بچہ اپنے ہاتھوں سے اور ان سے جو کچھ کر سکتا ہوگا اس سے بہت مسحور ہوگا۔ جیسے ہی وہ اپنے ہاتھوں کو چیزوں کی طرف بڑھائے گا تو وہ اپنا زیادہ تر وقت ہاتھوں کو دیکھنے میں صرف کرے گا ۔ لیکن ابھی بھی اسکی ہاتھوں کی ہم آہنگی کافی محدود ہوگی اور وہ اپنے انگھوٹے کو آزادانہ طور پر انگلیوں سے الگ نہیں ہلا سکتے گا۔اسی لیے وہ ابھی کھلونوں اچھی طرح سے نہیں پکڑ سکے گا۔
ماہ ۵
آپکا بچہ بہت لچکدار ہو چکا ہوگا اور ایک چیز اسے بہت خوشی دیگی جب وہ اپنی پاؤں کی انگلیاں کو چکھنے کیلیے منہ تک لا سکے گا۔
اسکی گردن ، کندھے اورسینے کے پٹھے مسلسل طاقتور ہوں گے۔ اُسکی کمر سیدھی ہوچکی ہوگی اور اسکے جسم کے پٹھوں کی حالت مزید مستحکم ہوگی۔ یہ اسے جسم کے اُوپر والے حصَے کو سہارہ دینے اور کچھ لمحوں کیلے گرے بغیر بیٹھ سکنے کی اجازت دے گی۔ اب وہ پوری طرح پیٹ سے کمر تک اور کمر سے پیٹ تک گھوم سکے گا- اب وہ باضابطہ طور پرحرکت کر سکتا ہوگا۔
اب جب آپ اسے بیٹھنے کے لئے کھینچیں گے تو اسکا سر میں زرا بھی نہیں ہلے گا۔ اب اُسکا سرکا کنٹرول زبردست ہوگا اور اگر وہ بیٹھا ہوا ہواور آپ اسے ہلائیں گے تو اسکا سر ذرا بھی نہیں ڈگمگاےً گا۔
بڑی چیزیں پکڑنے میں اور اٹھائے رکھنے میں آپکا بچہ کافی بہتر ہو رہا ہوگا۔ جو کھلونا وہ اٹھانا چاہے گا وہ اس کے گرد اپنا ہاتھ گولائی میں لاےً گا۔ اگر وہ کھلونے کو پکڑنے کے قابل ہوجاےً گا تو وہ اسے مزید جاننے کیلے انگلیوں اور منہ کا استعمال کرے گا۔ بچے چیزوں کو منہ میں ڈالنا پسند کرتے ہیں کیونکہ زبان اور ہونٹ بہت نازک ہوتے ہیں اور ںئی چیزیں کے بارے میں جاننے کے لے یہ بہت اچھے زرائع ہیں۔
ماہ ۶
اب سے گھومنا آپکے بچے کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ۔آپ کا بچہ اپنے آپکو پیٹ کے بل دھکیلے گا یا اپنے ہاتھوں سے خود کو پیچھے کی طرف کرے گا ۔ ممکن ہے اس ماہ آپ کا بچہ بیٹھنا سیکھ لے،اگر آپ اسے اس حالت میں بیٹھائیں گےتو وہ کافی لڑکھڑائے گا،اسے بیٹھنے کے لئے ابھی آپکے سہارے ضرورت ہوگی۔ کچھ لمحوں کے لئے آپکی مدد کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے اسکی ٹانگیں کافی مضبوط ہوں گی۔
اس دوران آپکا بچہ اپنے ہاتھوں کی حرکت کو گھورنے میں دلچسبی کھونا شروٕع کردے گا۔ کیونکہ آخرکار اب وہ خود حرکت کر سکتا ہوگا اور خود اس قابل ہوگا کہ نئی چیزوں کے بارے میں جان سکے ۔