آپ کے بچے کو بہت سے سنجیدہ طبی مسائل ہو سکتے ہیں جن کا حل آسان نہ ہو۔ اِس کی وجہ سے آپ اور آپ کے خاندان کو دوسری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپ کے بچے کی بیماری کے بائث آپ کو جذباتی، سماجی اور پیسوں کی مشکلات ہو سکتی ہیں۔ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ بہت سے خاندان جن کے بچے بیمار ہیں ایسی پریشانیوں سے ہی گزر رہے ہیں۔
سماجی کارکن آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
سماجی کارکن کیا کر سکتا ہے؟
سماجی کارکن بیماری کے باعث ہونے والی مشکلات حل کرنے میں مدد کرے گا جس میں کسی قسم کی طبی مدد شامل نہیں ہوگی۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بچے کی بیماری پورے خاندان کو کس قدر اثرانداز کر سکتی ہے اور روز مرہ کی زندگی کو کِس قدر مشکل بنا دیتی ہے۔
سماجی کارکن بیمار بچوں کے خاندانوں کی مدد کرتے ہیں چاہے بچہ ہسپتال میں ہو یا نہیں۔
سماجی کارکن بڑی مہارت رکھتا ہے۔ آپ کا سماجی کارکن آپ کے بچے کی ہیلتھ کیئر ٹیم کا اہم حصہ ہوتا ہے۔
سماجی کارکن مختلف طریقوں سے آپ کی اور آپ کے بچے کی مدد کر سکتا ہے
سماجی کارکن مختلف طریقوں سے آپ کی اور آپ کے بچے کی مدد کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر:
- وہ رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔ اِس طرح وہ آپ کی بات سنیں گے، آپ سے بات کریں گے اور حالات بہتر بنانے کے لیے آپ کو مشورے دیں گے۔
- وہ بچوں، بالغوں، والدین، جوڑوں یا خاندانوں کو رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔
- وہ آپ کو مدد کرنے والے مختلف گروپوں سے یا اُن خاندانوں سے جوڑے رکھتے ہیں جو اِس قسم کی مشکلات سے گزر رہے ہوتے ہیں۔
- وہ آپ کو بتا سکتے ہیں کہ گردونواح میں کہاں سے مدد طلب کی جا سکتی ہے، جیسا کہ مالی مدد یا گھریلو مدد۔
- وہ آپ کے لیے ہسپتال یا گردونواح میں اپیل کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کی طرف سے سوال کر سکتے ہیں، ڈاکٹر اور دیگر افراد کو آپ کی اصل ضروریات سمجھا سکتے ہیں۔
سماجی کارکن سے ملنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہے
ہر خاندان کو مختلف چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ سماجی کارکن سے رابطہ رکھنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ مندرجہ زیل کچھ ایسی باتیں ہیں جن کے بارے میں آپ پریشان ہوسکتے ہیں اور ہو سکتا ہے آپ بات کرنا چاہتے ہوں:
- آپ کا بچہ اور خاندان علاج اور بیماری کو کس طرح ترتیب دے
- اگر آپ کے بچے کو اسکول میں یا بیماری اور علاج کے باعث باقی بچوں سے مشکلات ہیں
- تناو کا کس طرح مقابلہ کیا جائے
- دُکھ، نقصان یا غلطی کا احساس
- دوسرے بچوں کے متعلق سوچنا
- اچھے والدین ہونے کا خیال
- خاندانی مسئلے جو آپ کے لیے جھیلنا مشکل ہوں
- مالی مشکلات کیونکہ آپ کا بچہ بیمار یا ہسپتال میں ہے
- اِس چیز کی فکر ہو کہ آپ کا بچہ اپنے آپ کو جذباتی، جسمانی یا جنسی طور پر غلط استعمال کر رہا ہے
- اگر آپ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ آپ ہیلتھ کیئر ٹیم کے باقی ممبران سے بات نہیں کر سکتے
- آپ کے بچے کے ہسپتال چھوڑنے کے بعد آپ کے خاندان کی مدد کرنے کے لئے
- آپ کے بچے اور آپ کے خاندان کی مدد کرتا ہے جب آپ کا بچہ غیر رہائشی مریض ہو
یاد رہے کہ ضرورت کے وقت مدد مانگنے میں کسی قسم کی شرم نہیں ہونی چاہیئے۔
پیچیدگیوں پر کام کرنا اور اکٹھے حل نکالنا
سماجی کارکن آپ کے حالات کے بارے میں آپ سے بات کرے گا اور یہ کہ آپ کو کس مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آپ مشکلات کو معلوم کریں گے جن کو آپ حل کرنا چاہتے ہیں۔ سماجی کارکن آپ کی اُن مشکلات کو حل کرنے میں مدد کرے گا۔ سماجی کارکن آپ کے بچے کے گھر جانے کے بعد بھی رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔
کونسلینگ زندگی کی مشکلات کے لیے جادوئِی حل نہیں۔ مگر سماجی کارکن اِن مشکلات کو حل کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سماجی کارکن سے رابطہ کیا جائے
آپ کے بچے کی ہیلتھ کیئر ٹیم آپ کو سماجی کارکن سے رابطہ کرنے کا مشورہ دے گی۔ یا پھر آپ اِس سروس کے لیے خود پوچھ سکتے ہیں۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر یا نرس سے اِس بارے میں بات کریں۔
اہم نکات
- بہت سے خاندان جن کے بچے شدید بیمار ہوتے ہیں وہ مشکلات سے گزرتے ہیں۔
- سماجی کارکن آپ کے خاندان کی جذباتی، مالی اور روزمرہ کے مسائل میں مدد کرتا ہے جو بیماری کے بائث یا راتوں کو ہسپتال میں دیر تک جاگنے سے پیدا ہوتے ہیں۔
- آپ اور سماجی کارکن گھر میں یا ہسپتال میں ہونے والی مشکلات کو مل کر کم کر سکتے ہیں۔