جب نارمل نومولود بچے کو غسل دینے کی بات ہو تو نئے والدین کے لئے بچے کو غسل دینے سے ذیادہ کوئی بھی چیز خوفناک نہیں ہوتی۔ پہلے دو ہفتے جب تک اسکی غذا کی نالی گر نہیں جاتی اور اسکے درمیان کا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا، اپنے بچے کو ٹب میں ڈالنے کے بارے میں پریشان نہ ہوں۔ اس دوران اسکو اسفنج غسل دیا جائے گا۔
اسفنج غسل
نومولود بچے کو ایک ہفتے میں دو یا تین دفعہ اسفنج غسل کی ضرورت ہوگی۔ جب آپ اپنے بچے کے اسفنج غسل کی تیاری کر رہی ہوں تو اس بات کا یقین کر لیں کے کہ کمرہ گرم ہو۔ کیونکہ نومولود بچے ننگے جسم پر سرد ہوا کے احساس سے نفرت کرتے ہیں۔ آپ اپنے باتھ روم میں کچھ منٹ پہلے گرم شاور چلا کر باتھ روم کو گرم کر سکتے ہیں۔ اس بات کا یقین کر لیں کے آپکے پاس صاف گدی، نیم گرم پانی والا برتن، ہلکا گیلا کپڑا، چند روئی کے ٹکڑے، بچوں کا صابن، بچوں کا شیمپو اور ہاتھ میں ایک زائد تولیہ اور کمبل موجود ہوں۔ بچے کو غسل دینے سے پہلے اپنے ہاتھ سے انگھوٹیاں اور باقی زیور اتار لیں کیونکہ انکی وجہ سے بچے کو خراش آ سکتی ہے۔
لیک سے بچنے کے لئے گدے کو پھیلائیں اور آرام دہ بنانے کے لئے اسے تولیے سے ڈھکیں۔ جیسے جیسے بچے کے جسم کے ایک حصے کو دھونا شروع کریں تو باقی حصوں کو دوسرے تولیے یا کمبل سے ڈھک کر گرم رکھیں۔
اپنے بچے کی ایک آنکھ کو تازہ اور ہلکے گیلے گرم پانی سے صاف کریں۔ اور اسی طرح منہ کے باقی حصے کو بھی صاف کریں۔ اس کے لئے آپکو صابن استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔
جسم کے باقی حصے کو ہلکے صابن سے دھوئیں۔ جسم کے سارے اشکان صاف کریں مثلاً بغلوں کو نیچے اور کانوں کو پیچھے سے صاف کریں۔ ڈائپر والے حصے کو آخر میں صاف کریں۔ جسم کے اندر والے دھانوں جیسا کہ کانوں کو اندر سے صاف کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ خودبخود صاف ہو جاتے ہیں۔ جسم کے جن حصوں پر صابن لگا ہو انکو اچھی طرح دھوئیں۔
اپنے بچے کے بالوں کو ہفتے میں ذیادہ سے ذیادہ ایک یا دو دفعہ شیمپو کریں۔ ایسا کرنے کے لئے اپنے بچے کو اپنے بازو سے اچھی طرح پکڑیں اور اپنے ہاتھوں سے اسکے سر کو سہارہ دیں۔ اسکے سر کو بیسن کے اوپر کرکے پکڑیں اور دوسرے ہاتھ سے اسکے سر پر آہستگی سے نیم گرم پانی چھڑکیں۔ اسکے سر کو سیدھا نلکے کے نیچے مت لے کر جائیں۔ تھوڑے سے شیمپو سے جھاگ بنائیں، اچھی طرح دھوئیں اور تولیے سے سکھا لیں۔
جب آپکے بچے کا اسفنج غسل مکمل ہو جائے تو اسکو آرام سے تولیے میں لپیٹ دیں اور خشک ہونے کے لئے کچھ وقت دیں۔
بچوں کا ٹب
آپکے بچے کی غذا کی ناڑ گرنے اور زخم ٹھیک ہونے کے بعد آپ اپنے بچے کو غسل کے لئے باتھ ٹب میں ڈالنا شروع کر سکتے ہیں۔ آپکا بچہ تب تک بڑے ٹب کو استعمال نہیں کر پائے گا جب تک وہ کسی بڑے کی مدد کے بغیر بیٹھنے کے قابل نہیں ہوگا۔
کچھ والدین پلاسٹک کے چھوٹے ٹب پسند کرتے ہیں اور کچھ بیسن کا استعمال پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ بچوں کے غسل والا ٹب خرید رہے ہوں تو وہ والا خریدیں جسکے نیچے سوراخ ہو تاکہ غسل کے بعد آپ آرام سے پانی بہا سکیں۔ کچھ غسل کے ٹب کچن کے بیسن میں بھی فٹ ہونے کے لئے بنائے جاتے ہیں۔
اپنے بچے کے لئے غسل کی تیاری کرتے وقت اس بات کا یقین کر لیں کے کہ کمرہ گرم ہو اور اپنے ہاتھوں سے انگوٹھیاں اور دوسرے زیورات اتار لیں۔ ایک پیالی، بچوں کو نہلانے کا کپڑا، ہلکا صابن، بچوں کا شیمپو اور نرم تولیہ اپنے پاس رکھیں۔ ٹب کو پانچ سے سات سنٹی میٹر یا دو سے تین انچ نیم گرم پانی سے بھرنے کے لئے پیالی کا استعمال کریں۔ پانی کا درجہ حرارت دیکھنے کے لئے کلائی کا اندرونی حصہ استعمال کریں۔
آہستگی سے بچے کو پانی میں اتاریں، اسکے سر اور گردن کو اپنے ہاتھوں سے سہارہ دینا یقینی بنائیں۔ ہلکے گیلے کپڑے سے بغیر صابن کے بچے کا منہ دھوئیں۔ پھر صابن لگائیں اور اسکے جسم کو گھنگھالیں۔ اگر آپ اپنے نومولود بچے کے جسم کو گرم رکھنے کے لئے مسلسل گرم پانی ڈالتی رہیں گی تو آپکا بچہ غسل سے لطف اندوز ہوگا۔
اپنے نومولود بچے کے بالوں پر تھوڑا سا شیمپو لگائیں اور اسکے پورے سر پر ملیں۔ پھر اپنے ہاتھوں سے یا پیالی کے ساتھ اسکے سر سے شیمپو دھوئیں۔
جب آپ اپنے بچے کو غسل دے کو فارغ ہو جائیں تو اسکو آرام سے تولیے میں لپیٹیں اور خشک ہونے دیں۔ بچے کی جلد کو خشکی سے بچانے کے لئے آپکو بچوں کے لوشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
حفاظتی اقدامات
جب آپکا بچہ ٹب میں ہو تو اسکو پکڑ کر رکھنا یقینی بنائیں۔ بچے کی غسل کے دوران اسکو اکیلا یا پھر کسی اور بچے کے ساتھ مت چھوڑیں۔ بچے کی آیا کو بچے کو غسل دینے کیلئے کہنے سے گریز کریں۔ باتھ رنگز یا کرسیاں استعمال کرنے سے گریز کریں۔
آخری لیکن ایک اہم بات، ہمیشہ یار رکھیں کہ گرم پانی آپکے بچے کی نازک جلد کو جلا سکتا ہے۔ اپنے بچے کو غسل کے لئے ٹب میں ڈالنے سے پہلے اس بات کا یقین کر لیں کہ پانی نیم گرم ہو اور ابلتا ہوا نہ ہو۔