آپریشن کے بعد اور اینیستھیزیا کے بعد : بچے کی گھر پر حفاظت

Post-operative and post-anesthetic care: Caring for your child at home [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

جنزل اینیستھیٹک ایک خاص دوا ھوتی ھے جوکہ آپریشن یا عمل کے دوران بچے کو سُلائے رکھنے کیلئے دی جاتی ھے۔ بچے کی عمل کے بعد گھر میں دیکھ بھال کرنا سیکھیں۔

یہ معلومات آپکو اس بات کی وضاحت کریں گی کہ جنرل اینیستھیٹک دیے جانے بعد بچے کی کیسے دیکھ بھال کرنی ھے۔ جنزل اینیستھیٹک ایک خاص دوا ھوتی ھے جوکہ آپریشن یا عمل کے دوران بچے کو سُلائے رکھنے کیلئے دی جاتی ھے۔

(Clinic information sticker to be placed here)

آپکے بچے کے علاج سے متعلق اھم معلومات

آپکے بچے کی نرس یا ڈاکٹر ان معلومات کو پُر کرے گا:

آپکے بچے کا نام / Your child's name : _________________________________

تاریخ / Date : ______________________________________________________

عمل / Procedure : __________________________________________________

ڈاکٹر / Doctor: _____________________________________________________

مورفن کس وقت دی گئی / Morphine given at : __________________________________________________________________

ایسیٹامینوفن [ٹائلینول] کس وقت دی گئی / Acetaminophen (Tylenol) given at :_________________________________________________________________

گرائول کس وقت دی گئی / Gravol given at : __________________________________________________________________

بقیہ / Other : ______________________________________________________

__________________________________________________________________

__________________________________________________________________

کوڈل\ایپیڈورل / Caudal/Epidural :    ھاں (y)      نھیں (n)

نسخہ برائے / Prescription for : __________________________________________________________________

اگلی ملاقات ان سے ھوگی / Next follow-up appointment will be with : __________________________________________________________________



اگر آپکو اپنے بچے کو واپس ہسپتال یا ڈاکٹر کے پاس لیجانے کی ضرورت ھو تو اس صفحے کو اپنے ساتھ لے کر جائیں۔ یہ معلومات ڈاکٹر کو بچے کے آپریشن اور علاج کے بارے میں معلومات دیں گی۔

آپریشن کے بعد کی سرگرمیاں

ممکن ھے کہ آپکا بچہ اینیستھیٹک یا مسکن دوا کے 6 گھنٹے بعد تک چکر یا اپنے آپکو غیر مستحکم محسوس کرے۔ آپکے بچے کو آج صرف پرسکون کام کرنے چاھیں مثلاً ویڈیوز یا ٹی وی دیکھنا، یا گانے سننا۔

اپنے بچے کو ایسی سرگرمیوں میں مت حصّہ لینے دں جن میں توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ھو مثلاً اپنے بچے کو یہ سب مت کرنے دیں، ہاکی یا فٹ بال کھیلنا، رولر بلیڈ، سائکل چلانا، یا تیراکی۔

آج کے دن اپنے بچے کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔

اگر آپکا ڈاکٹر کچھ مختلف نہ کہے تو آپکا بچہ کل اپنی معمول کی سرگرمیوں پر واپس آ سکتا ھے۔

آپریشن کے بعد کھانا اور پینا

آپکے بچے کو آج کثیر مقدار میں سیال مائع کی ضرورت ھوگی۔ اپنے بچے کو واضع مائع مثلاً پانی، شوربا، پاپسائکل، مشرُوبِ ادرک جس میں گیس نہ ھو، یا جیل او [جیلی کی شکل کا واضع مائع] دیں۔

ان سیال مائع یا جیل او کے بعد، اگر بچے کا معدہ خراب نہ ھو اور وہ الٹیاں نہ کر رھا ھو تو آپکا بچہ کچھ مقدار میں کھانا شروع کر سکتا ھے۔ یہ کھانا ڈبل روٹی یا کریکرز کے ساتھ سوپ کی شکل میں ھو سکتا ھے۔

ابتداء میں اپنے بچے کو تلے ھوئے کھانے جیسا کہ برگر یا فرائز، دودھ سے بنی کھانے کی اشیاء مثلاً مکھن، دھی یا آئس کریم مت دیں۔ یہ کھانے اینیستھیٹک یا مسکن دوا کے بعد آپکے بچے کا معدہ خراب کرنے یا اُلٹی کا بائث بن سکتے ھیں۔

اپنے بچے کو خراب معدے کیلئے واضع مائع دیں

اگر آپکے بچے کے معدے میں خرابی ھو یا وہ الٹیاں کر رھا ھو تو اسکو کثرت سے تھوڑی مقدار میں واضع مائع دیتے رھیں۔

آپ تھوڑی مقدار میں کھانا مثلاً ڈبل روٹی یا کریکرز دینے کی کوشش کر سکتے ھیں۔ بعض اوقات یہ خوراک خراب معدے کے بہتر محسوس ھونے میں مدد کرے گی۔

اگر آپکے بچے کا معدہ 6 گھنٹے سے زیادہ خراب رھے یا وہ الٹیاں کرتا رھے تو اپنے ڈاکٹر کو فون کریں یا اپنے مقامی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں جائیں۔

بچے کی درد کیلئے آپکو کیا کرنا ھے

بچے کی درد کا علاج کرنا اسکے جلدی زخم ٹھیک ھونے میں مددگار ثابت ھوگا۔

اگر آپکے بچے کو درد ھو تو اسکو وہ دوا دیں جوکہ آپکے ڈاکٹر نے درد کیلئے بتائی ھو۔ یا پھر اسکو وہ دوا دیں جوکہ آپکے خاندانی ڈاکٹر نے آپکے خاندان کو درد اور بخار کیلئے تجویزکی ھو۔

کمر کے نیچے اینیستھیٹک

ممکن ھے کہ آپکے بچے کو کمر کے نیچے اینیستھیٹک دی گئی ھو جسکو ایپیڈیورل یا کوڈل بلاک کہا جاتا ھے۔

اگر آپکے بچے کو ایپیڈیورل یا کوڈل بلاک دی گئی ھو تو ممکن ھے کہ اسکو ٹانگوں میں کمزوری محسوس ھو۔ کمزوری کو چند گھنٹوں میں خود ھی ختم ھو جانا چاھیے۔ جب تک آپکے بچے کی ٹانگوں میں جان واپس نہیں آ جاتی آپکو اپنے بچے کی احتیاط سے نگرانی کرنی ھوگی۔

آپکے بچے کے بخار کیلے کیا کرنا چاھیے

بہت سے بچوں کو اینیستھیٹک یا آپریشن کے بعد ہلکا سا بخار ھو جاتا ھے۔ یہ بخار ایک دن یا اس سے ذیادہ میں ختم ھو جائے گا۔ اگر آپکے بچے کو بخار ھو، اسکو کثرت سے مائع اور ڈاکٹر کی بتائی ھوئی دوا دیں۔ اگر آپکے بچے کا بخار تیز ھو یا آپکو کسی قسم کی پریشانی ھو تو اپنے ڈاکٹر کو فون کریں۔

اگر آپکو کسی قسم کی پریشانی ھو تو کس کو فون کرنا ھے

اگر آپکو اپنے بچے کی صحت سے متعلق کوئی بھی پریشانی ھو تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ اپنی اگلی ملاقات کے وقت کا انتظار مت کریں۔

اھم نکات

  • آپکے بچے کو اینیستھیٹک یا مسکن دوا کے بعد صرف پرسکون کام کرنے چاھیں۔
  • آپکے بچے کو کثیر مقدار میں مائع کی ضرورت ھوگی۔ اگر آپکا بچہ بغیر خراب معدے یا بغیر الٹیوں کے مائع پی رھا ھو تو آپ اسکو تھوڑی مقدار میں کھانا دے سکتے ھیں۔
  • اگر آپکے بچے کا معدہ 6 گھنٹے سے زیادہ خراب رھے یا وہ الٹیاں کرتا رھے تو اپنے ڈاکٹر کو فون کریں یا اپنے مقامی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں جائیں۔
  • اگر آپکے بچے کو بخار یا درد ھو تو اسکو ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا دیں۔
  • اگر آپکو اپنے بچے کی صحت سے متعلق کوئی بھی پریشانی ھو تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ ان معلومات کو اپنے ساتھ رکھیں۔
Last updated: نومبر 05 2010