مایوسی

Depression: Overview [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

مایوسی یا افسردگی کیا ھے ؟

ڈپریشن کوئی عام اداسی کا نام نہیں۔ یہ نا امیدی اور مایوسی کا مجموعہ ھے جو کچھ دن تک جاری رھتا ھے۔ ڈپریشن چھوٹے بچوں کی نسبت نو عمر جوانوں میں زیادہ ھوتی ھے

ڈپریشن ایک دماغی بیماری ھے ۔ڈپریشن ھونا کوئی بے عزتی کی بات نہیں۔ اس کا علاج تھراپی اور دواوں سے ممکن ھے۔ اس کے بعد بچے یا نوجوان معمول کی زندگی گزار سکتے ھیں۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو اس کے نتائج میں اپنے آپ کو نقصان پہچانا اور خود کشی بھی ھو سکتے ھیں۔

ڈپریشن کی علامات اور نشانات

چھوٹے بچوں میں ڈپریشن کا پتہ کرنا بہت مشکل کام ھے۔ بعض اوقات بچے کی سمجھ اورسوچ سے ڈپریشن کے نشانات ملتے ھیں۔ ڈیپریشن عمومآ نوجوانوں میں چھپا ھوتا ھے۔ اگر آپ کے بچے میں نیچے دی گئی علامات نظر آئیں تو فورآ ڈاگٹر سے رجوع کریں۔

  • بغیر وجہ کے اکثر اداس رھنا
  • جلدی پریشان ھو جانا
  • اکثر رونا آ جانا
  • کسی چیز پر توجہ نہ دینا
  • خودداری میں کمی
  • اپنے اوپر تنقید برداشت کرنے میں انتہائی حساس ھونا
  • غصے کی زیادتی
  • اپنے پسندیدہ کام کرنے میں بھی خوشی محسوس نہ کرنا۔
  • جسمانی طاقت میں بدتریج کمی ھونا
  • ملنے جلنے سے علہدگی اختیار کرنا
  • بول چال میں خرابی
  • اپنے آپ کو مجرم سمجھنا
  • بہت زیادہ وزن بڑھنا یا کم ھونا، بھوک میں کمی یا زیادتی
  • سونے کی عادات میں تبدیلی
  • اکثر سر درد یا پیٹ میں درد
  • سکول سے غیر حاضر رھنا یا حاضری میں کمی کا ھونا
  • توجہ میں واضع کمی
  • گھر سے بھاگنے کی دھمکی یا کوشش
  • منشیات یا شراب کی عادت
  • خودکشی کی سوچ یا بات کرنا

وجوھات

بچوں اور نوجوانوں میں ڈپریشن ھونے کی بہت سی وجوھات ھو سکتی ھیں، عضو تناسل کا علم، خاندان یا زندگی کی طرف سے دباو بھی مایوسی کا سبب بن سکتا ھے۔

خطرے کے عوامل

چھوٹی عمر میں ڈپریشن ھونے کا بژی وجہ دونوں والدین میں سے ایک کا ڈپریشن کی بیماری میں مبتلا ھونا ھے یا پھر خاندانی تاریخ میں ڈپریشن کا پایا جانا ھے۔

تحقیق نے یہ ثابت کیا ھے کی ایسے بچے جو زیادہ توجہ چاھتے ھیں، کسی متعدی بیماری یا اندیشے میں مبتلا رھنے والی بیماری میں مبتلا ھوتے ھیں وہ جلدی ڈپریشن کا شکار ھوتے ھیں۔ ایسے بچے جنہیں جسمانی یا جنسی طور پر نقصان پہنچا ھو، انہیں دماغی صحت کے بارے میں زیادہ خطرات لاحق ھوتے ھیں۔ ھم جنس مرد و خواتین، دو جنسیے نوجوان زیادہ دماغی بیماریوں کا شکار ھوتے ھیں

پیچیدگیاں

اگر ڈپریشن کا علاج نہ کیا جائے تو یہ خودکشی کی طرف لے جاتا ھے۔ ڈپریشن کا شکار نو جوان زیادہ تر منشیات اور شراب کے عادی ھو جاتے ھیں اور اس کے علاوہ غیر محفوظ جنسی تعلقات کی طرف راغب ھو جاتے ھیں۔

آپ اپنے بچے کی ڈپریشن سے نکلنے میں کیا مدد کر سکتے ھیں

اپنے بچے کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں اور اس کے مسائل کو پوچھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں، اس کو متوازن خوراک کھلائیں، اچھی نیند لانے میں مدد کریں اور جسمانی ورزش کرائیں۔ ایسے کام کرنے میں اس کا حوصلہ بڑھائیں جنہیں کرنے میں اسے خوشی ملتی ھو۔ اگر آپ کے بچے میں ڈپریشن کی علامات موجود ھوں تو آپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں اگر بچہ خود کشی کا سوچتا ھے یا اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ھے تو فورآ طبی امداد حاصل کریں۔

اگر آپکا بچہ خودکشی یا اپنے آپکو نقصان پہنچانے کے خیالات رکھتا ھو تو فوراً طبی توجہ حاصل کریں-

آپ کے بچے کا ڈاکٹر کیا کر سکتا ھے

ڈپریشن کا علاج عموماّ تھراپی یا ادویات سے ھوتا ھے یا پھر دونوں سے۔

تھراپی

آپ کے بچے کا ڈاکٹربچے کو تھراپسٹ کے پاس بھجوائے گا، تھراپی کی قسم بچے کی عمر، بلوغت، اور بیماری کی شدت پر منحصر ھے۔ اکیلے بچے کی یا خاندان کی تھراپی بھی ھو سکتی ھے۔

بڑے بچے سلوک سے متعلق احساس یعنی کاگنیٹیو بیحیورل کی تھراپی بہتر طور پر کر سکتے ھیں۔ یہ تھراپی انسان کی غلط سوچ کو بد لتی ھے جس سے ڈپریشن کی علامات میں کمی آتی ھے۔

پری سکول بچوں کو والدین اور بچوں کی تھراپی سے مدد ملتی ھے جو کہ ان کی جذباتی ترقی میں کام آتی ھے۔

ادویات

ڈپریشن دور کرنے کے لئے تھراپی اور دوا، دونوں ضروری ھیں۔ ھو سکتا ھے ۔ ڈپریشن کے لئے جو دوا زیادہ استعمال ھوتی ھے اسے ایس ایس آر آئی کہتے ھیں- اس دوا کو اثر کرنے میں چند ھفتے لگتے ھیں- شروع میں بیماری کی علامات بڑھ جاتی ھیں اور خود کشی کے خیالات بڑھ جاتے ھیں- جب بچہ پہلی بار نسخے والی دوا شروع کرے تو اس کی نگرانی ضروری ھے

سکول جانے کی عمر سے پہلے ڈپریشن کا شکار بچوں کو ان کی حفاظت کے پیش نظر دوا نہیں دی جاتی۔ ان کی سلوک پر مبنی تھراپی سے ھی علاج کیا جاتا ھے

اھم نکات

  • ھر عمر کے بچوں کو ڈپریشن کی بیماری لاحق ہو سکتی ھے
  • ڈپریشن کوئی عام اداسی کا نام نہیں۔ یہ نا امیدی اور مایوسی کا مجموعہ ھے جو کچھ دن تک جاری رھتا ھے
  • ڈپریشن کا بتاتے وقت شرم وقت نہیں آنی چاھیے – یہ ایک دماغی بیماری ھے، یہ آپ کا شوق نہیں ھے
  • ڈپریشن کا علاج نہ کیا جائے تو یہ جوانوں اور بڑوں میں خود کشی کا روجہان پیدا کرتا ھے۔
  • ڈپریشن کا علاج عموماّ تھراپی یا دوا یا دونوں سے کیا جاتا ھے​
Last updated: مارچ 05 2010