لینسو پراذول

Lansoprazole [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپ کے بچے کو دوائی کی ضرورت ہے جیسے لینسو پراذول کہتےہیں۔ [کہیں: لین- سو- پرا ۔زول] یہ معلوماتی صفحہ بیان کرتا ہے کہ لینسو پراذول کیا کرتی ہے۔ اسے کیسے دینا چاہیے اور اس کے کیا سائیڈ افیکٹ یا مشکلات ہیں جو آپ کے بچے کو ہوسکتے ہیں جب وہ یہ دوائی لیتا ہے۔

یہ دوائی کیا ہے؟

لینسو پراذول معدے میں بننے والے تیزاب کی مقدار کو کم کرتی ہے۔ یہ ان مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جنہیں ریفلکس کی بیماری ہو۔ معدے یا گلے کی نالیوں میں جلن ہو یا معدے میں خون بہے۔ اس کو السر کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اینٹی بایوٹکس کے ساتھ۔

آپ نے لینسو پراذول کو اس کے برانڈ نیم سے سنا ہو سکتا ہے۔ پریواسٹو آر۔ لینسو پراذول کیپسول میں آتے ہیں اور تیزی سے گھلنے والی گولیوں کی صورت میں [فاس ٹیب آر]

اپنے بچے کی یہ دوائی دینے سے پہلے

اپنے ڈاکٹر یا فارمسٹ کو بتائیں اگر آپ کا بچہ:

  • لینسو پراذول سے الرجک ہے یا گولیوں میں شامل اجزاء سے
  • نینلکیٹو ٹوریا ھے) پی کے یو (: فاس ٹیب میں فینللائن شامل ہے جو جسم میں پی کے یو کو بڑھا سکتا ھے۔

آپ اپنے بچے کو یہ دوائی کیسے دے سکتے ہیں؟

ان ہدایات پر عمل کریں جب آپ اپنے بچے کو لینسوپراذول دیں۔

  • اس دوائی کو اپنے ڈاکٹر یا فارمسٹ کے بتائے ہوئے طریقے سے دیں۔ یہاں تک کہ آپ کا بچہ بہتر محسوس کرے۔
  • اس دوائی کو کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے دیں بہتر ہے کہ صبح کے وقت

اپنے بچے کو کیپسول کیسے دینا چاہیے:

  • اگر ممکن ہو سکے تو اپنے بچے کو پورا کیپسول دیں پانی یا جوس کے ساتھ
  • اگر آپ کا بچہ کیپسول نہیں نگل سکتا، آپ کیپسول کو دو طرف سے کھینچ کر کھول سکتے ہیں۔ کیپسول کے اندر چھوٹے پیلٹ ہوتے ہیں اور انہیں خوراک میں شامل کیا جاسکتا ہے جیسے کہ سیب کی چٹنی، پوڈنگ، پنیر، دہی میں۔
  • کیپسول کے اجزاء کو جوس کی تھوڑی مقدار میں حل کیا جاسکتا ہے جیسے کہ سیب، مالٹا، انناس، پرونے یا ٹماٹر۔
  • پیلٹ کو مسلیں نہیں۔ یہ بھی اہم ہے کہ آپ کا بچہ پیلٹ کو چبائے نہیں۔
  • پیلٹ اور خوراک کے محلول تیار کرنے کے بعد فوراً اپنے بچے کو دیں۔ وقت سے پہلے اس کو تیار نہ کریں۔

5۔7 ملی گرام کیپسول کی خوراک کے لیے:

  • اگر آپ کے بچے کی دوائی کی خوراک 5۔7ملی گرام ہے آپ کو 15 ملی گرام کیپسول کے اجزاء کو آدھا دینا ہے۔
  • کیپسول کو کھولیں اور پیلٹ کو ایک چھوٹے برتن میں انڈیل لیں۔
  • اب مقدار کو آدھا کرنے کی کوشش کریں اور صرف آدھا اپنے بچے کو دیں۔ )ہو سکتا ہے کہ مقدار جو آپ نے آدھی کی ہے بالکل آدھی نہ ہو(۔ باقی آدھی مقدار کو اگلی خوراک کے لیے محفوظ کر لیں لیکن زیادہ دیر کے لیے نہیں۔ کیپسول کو کھول کر دوائی کوفیڈنگ ٹیوب کے ذریعے دینا۔

اگلی خوراک کے لیے محفوظ کر لیں لیکن زیادہ دیر کے لیے نہیں۔ کیپسول کو کھول کر دوائی کوفیڈنگ ٹیوب کے ذریعے دینا۔

  • اگر آپ دوائی کو فیڈنگ ٹیوب کے ذریعے دے رہے ہیں۔ کیپسول کھولیں اور پیلٹ کو ایک خالی سرنج میں انڈیل لیں جسکا پلنگر ہٹا دیا گیا ہو۔
  • سیب کا جوس شامل کریں )پانی استعمال نہیں کریں یہ پیلٹ کو سخت بنا دے گا اور تیوب کو بند کر دے گا(اور سرنج کو ہلکا سا ہلائیں تاکہ پیلٹ برابر پھیل جاءے۔ ٹیوب کے زریعے دوائی آہستہ آہستہ دیں۔
  • سیب کے جوس کی دو سرنج ٹیوب میں ڈالیں تاکہ پیلٹ ٹیوب سے مکمل طور پر نکل جائے۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ ٹیوب یا سرنج میں پیلٹ نہ رہے۔

اپنے بچے کو تیزی سے کھلنے والی گولی کی خوراک کیسے دیں:

  • اگر آپ کو گولی کو دو حصے کرنے کی ضرورت ہے اس کو گولی آدھی کرنے والے آلہ سے کریں۔ آپ اس آلہ کو فارمیسی سے خرید سکتے ہیں۔
  • تیزی سے گھلنے والی گولی کو اپنے بچے کی زبان پر رکھیں۔
  • تقریباً ایک منٹ میں گولی چھوٹے چھوٹے پیلٹ میں ٹوٹ جائے گی۔
  • آپ کے بچے کو چاہیے کہ وہ منہ میں باقی رہنے والی دوائی کو نگل لے۔ پیلٹ کو چبانا نہیں چاہیے۔ اگر ضرورت ہو تو اسے پانی سے نگل سکتا ھے۔

کیا اگر میرا بچہ تیزی سے گھلنے والی گولی نگل نہیں سکتا یا اسے فیڈنگ ٹیوب کے زریعے تیزی سے گھلنے والی گولی دینے کی ضرورت ھے؟

  • گولی کو ایک خالی سرنج میں رکھیں۔
  • 5۔7 ملی گرام خوراک کے لیے [15 ملی گرام گولی کا آدھا یا 30 ملی گرام گولی کا چوتھائی] 4 ملی لیٹر پانی کے ساتھ، آہستہ سے پلائیں۔
  • گولی کو ٹوٹنے میں 15 منٹ لگیں گے۔ تب سرنج میں پڑے ہوئے اجزاء کو اپنے بچے کو دیں۔
  • اس بات کا یقین کریں کہ تمام دوائی دی جاچکی ہے۔ سرنج میں 5 ملی لیٹر پانی اور ڈالیں۔ آہستہ سے ہلائیں اور اپنے بچے کو دیں۔
  • 15 ملی گرام یا 30 ملی گرام گولی کے لیے 10 ملی لیٹر پانی ملائیں اور جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے اس طریقے کو دہرائیں۔

مجھے کیا کرنا چاہیے اگر میرا بچہ اس دوائی کی ایک خوراک کو لینا بھول جائے۔

  • جیسے ہی آپ کو یاد آءے اس بھولی ہوئی خوراک کو دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہو گیا ھے تو بھولی ہوئی خوراک کو چھوڑ دیں۔ اپنے وقت پر اگلی خوراک دیں۔
  • بھولی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لیے اپنے بچے کو دو خوراک مت دیں۔

اس دوائی کو کام کرنے کے لیے کتنا عرصے درکار ہوتا ھے؟

آپ کے بچے کو اچھا محسوس کرنے کے لیے اس دوائی کو کئی دن لگ سکتے ہیں۔ اس دوائی کو پورا اثر دکھانے کے لیے ایک مہینہ لگ سکتا ھے۔

اس دوائی کے ممکن سائڈ افیکٹ کیا ہیں؟

لینسو پراذول لیتے ہوئے آپ کے بچے کو ان میں سے کچھ سائڈ افیکٹ ہو سکتے ہیں۔ عام طور پر آپ کو بچے کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیںہوگی۔ آپ کے بچے کا جسم جیسے جیسے لینسو پراذول کو استعمال کرے گا یہ سائڈ افیکٹ ختم ہو جائیں گے۔

اپنے بچے کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اگر آپ کے بچے کو ان حالتوں کا سامنا رہتا ہے اور وہ ختم نہیں ہوتی ہیں اور آپ کے بچے کو پریشان کرتی ہیں۔

  • غنودگی
  • پیٹ کا درد یا پانی جیسی حرکات کا محسوس ہونا ڈائریا
  • سر کا درد

ان میں سے زیادہ تر سائڈ افیکٹ عام نہیں ہیں لیکن یہ ایک مشکل کا نشان بھی ہو سکتے ہیں۔ فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں اگر آپ کا بچہ ان میں سے کسی نشان میں مبتلا ہے۔

  • بخار
  • غیر معمولی خون آنا
  • جوڑوں یا سینے میں درد
  • متلی اور الٹی
  • جلدی زخم
  • جلد کا سرخ ہونا
  • انگلیوں یا پنجے کا بے حس یا سن ہو جانا
  • اچانک وزن میں اضافہ یا چہرے، ہاتھوں یا پاوں پر سوجن

جب آپ کا بچہ یہ دوائی استعمال کر رہا ہے تو آپ کو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہے؟

اپنے بچے کو کوئی اور دوا دینے سے پہلے ڈاکٹر یا فارمسٹ سے پوچھیں۔ )نسخہ یا بغیر نسخہ کے، ہربل یا قدرتی چیزیں(

اس بات کا یقین کریں کہ آپ کا ڈاکٹر اور فارمسٹ کو پتہ ہو کہ آپ کا بچہ یہ چیزیں بحی لے رہا ہے:

  • سکرلنیٹ سلکریٹ (سلکریٹ )
  • وارفرین (کومڈن )

آپ کو اس کے علاوہ کیا دوسری اہم معلومات ہونی چاہے؟

تمام دوائی والی دوکانوں پر لینسوپراذول ہوتی ہے۔ کیپسول اور جلدی گھلنے والی گولیاں دونوں 15 اور 30 ملی گرام میں ملتی ہیں۔ 5۔7 ملی گرام خوراک کے لیے ان کو آدھا کرنا چاہے۔ لینسوپراذول محلول کی صورت میں نہیں آتی۔

اس بات کا یقین کرلیں کہ ہفتہ کے آخر تک آپ کے پاس ہمیشہ کافی لینسوپراذول ہونی چاہیے۔ چھٹیوں میں اور فراغت کے دنوں میں ۔اپنی فارمیسی کو کم از کم دو دن پہلے اطلاع دیں کہ آپ کے بچے کی دوائی ختم ہو رہی ہے تاکہ اس کو پورا کیا جاسکے۔

آپ کا بچہ جو دوائیاں لے رہا ہے اس کی تمام لسٹ اپنے پاس رکھیں اور ڈاکٹر یا فارمسٹ کو دکھائیں

اپنے بچے کی دوائی کو دوسروں کو مت دیں۔ کسی کی دوائی کو اپنے بچے کو نہیں دیں ۔

لینسو پراذول کو کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی، خشک جگہ پر رکھیں جہاں دھوپ نہ ہو۔ اس کو باورچی خانے یا غسل خانے میں محفوظ نہیں کریں۔

کوئی ایسی دوائی نہیں رکھیں جس کا وقت گزرچکا ہو۔ باقی ماندہ یا وقت گزری ہوئی دوائیوں کو پھینکنے کے لیے اپنے فارمسٹ سے بہترین طریقہ دریافت کریں۔

لینسو پراذول کو اپنے بچے کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور ایک محفوظ جگہ پر مقفل رکھیں۔ اگر آپ کا بچہ لینسو پراذول بہت زیادہ استعمال کر تا ہے تو ان نمبرز پر اونٹیریو پوازن سنٹر میں رابطہ کریں ۔ یہ کالز مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورنٹو میں رہتے ہیں تو بتائیں۔ 5900-813-416
  • اگر آپ اونٹیریو میں کہیں رہتے ہیں تو بتائیں۔ 9017-268-800-1
  • اگر آپ اونٹریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے علاقائی پوانزن انفارمیشن سنٹر میں بتائیں۔

اعلان: معلومات جو اس خاندانی میڈ۔ ایڈ میں ہیں چھپائی کے وقت صحیح ہیں۔ یہ معلومات لینسو پراذول سے متعلق ایک خلاصہ پیش کرتی ہیں لیکن یہ اس دوائی سے متعلق تمام معلومات نہیں ہیں۔ نہ ہی تمام سائڈ افیکٹ بتائے گئے ہیں۔ اگر لینسو پراذول سے متعلق آپ کے کچھ سوالات ہیں یا آپ کو مزید معلومات درکار ہیں تو آپ کو اپنے ہیلتھ کئیر پرووائڈر سے پوچھنا چاہیے۔

Last updated: مارچ 08 2010