سیسے سے زہر خوردنی کیا ہے؟
سیسہ تھوڑی سی مقدار میں ہوا، مٹی، گھر کے گردوغبار، کھانے، پینے کے پانی اور اس طرح کی مصنوعات مثلاً زیور اور کھلونوں میں موجود ہوتا ہے۔ سیسہ زہر خوردنی کا سبب تب بنتا ہے جب سیسہ جسم کے اندر جمع ہو جاتا ہے۔ سیسہ کے بننے کا عمل مہینوں یا سالوں میں پورا ہوتا ہے۔
سیسہ کی تھوڑی سی مقدار بچوں کو پیدائش سے پہلے بچہ دانی میں اور پیدائش کے بعد شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ بچوں کے چھوٹے سے جسم سیسہ کو آسانی سے جزب کر لیتے ہیں اور اسکے مضر اثرات کے ذیادہ خطرے پر ہوتے ہیں۔ ذیادہ مقدار میں سیسہ سے زہر خوردنی بچوں اور بڑوں کیلئے مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔
سیسہ سے زہر خوردنی کی علامات اور نشانات
سیسہ کی اچانک زہر خوردنی دماغ کونقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس سے بچے کو دورے پڑ سکتے ہیں اور وہ کومہ میں بھی جا سکتا ہے۔ اچانک سیسہ کا اونچے درجے کا ظہور ان علامات اور نشانات کا سبب بن سکتا ہے:
- الٹیاں
- ڈائریا
- تَشَنُّج
- کومہ
- موت
سیسہ سے زہر خوردنی کے کیس کینیڈا میں کم ہی ہوتے ہیں۔ لمبے عرصے کا ظہور ذیادہ عام ہے۔ اسکی علامات میں شامل ہو سکتے ہیں:
- بھوک ختم ہو جانا
- معدے کی درد
- قبض
- تھکاوٹ
- بے خوابی
- سردرد
وجوہات
سیسہ سے زہر خوردنی کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں- چھوٹے بچوں میں سب سے عام وجہ ایسی چیزوں کو کھانا یا چاٹنا ہے جن پر سیسہ لگا ہو۔ نومولود اور چھوٹے بچے اکثر اوقات اپنے منہ میں ایسی اشیاء ڈالتے ہیں جوکہ کھانے والی اشیاء نہیں ہوتیں۔ بچے گھر بدلنے یا گھر کی تجدید کے دوران آلودہ مٹی سانس کے ساتھ اندر کھینچ سکتے ہیں یا سیسہ کے پینٹ کے چپس کھا سکتے ہیں۔ سیسہ سے ڈھکی پلمبنگ سے پانی پینے سے بھی سیسہ کی زہر خوردنی واقع ہو سکتی ہے۔ سیسہ کی زہر خوردنی کے دوسرے زرائع یہ ہیں:
- آلودہ ہوا یا مٹی
- کچھ کھلونے، گھر کی اشیاء یا کاسمیٹکس
- آنکھوں کا سرمہ
- شیشے سے بنی سفالیات جوکہ کینیڈا سے باہر بنی ہو
- سیسہ والا شیشہ
- بیٹری کا کور
- گولی
پیچیدگیاں
سیسہ سے زہر خوردنی کا تعلق بچے کی نشونما، توجع اور مزاج پر بہت بُرے اثرات سے ہوتا ہے۔ دوسری پیچیدگیوں میں شامل ہیں:
- اینیمیا
- دماغ، گردے یا عصبی نظام کو نقصان
سیسہ کی تھوڑی سی مقدارسوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو کم اور سننے کی صلاحیت کو خراب کرتی ہے۔
آپکے بچے میں سیسہ کی زہر خوردنی کے بارے میں آپکا ڈاکٹر کیا کر سکتا ہے
آپکے بچے کا ڈاکٹر آپکے بچے میں سیسہ کا ظہور دیکھنے کیلئے آپکو بچے کے خون کا ٹیسٹ کروانے کا کہہ سکتا ہے۔ اگرچہ یہ عموماً ضروری نہیں ہوتا کیونکہ کینیڈا میں سیسہ کی زہر خوردنی بہت کم ہے۔ اپنے بچے میں سیسہ کے ظہور کے بارے میں اپنے ڈاکٹر کو دکھائیں کہ بچے کے خون کا ٹیسٹ ضروری ہے یا نہیں۔ اگر آپکا بچہ سیسہ کے ظہور کے ذیادہ خطرے پر ہو تو آپکے بچے کے خون کے معائنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے کیونکہ بچوں میں عام طور پر سیسہ کے ظہور کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ خون میں سیسہ کی مقدار کا ٹیسٹ صرف ان بچوں کو تجویز کیا جاتا ہے جوکہ ذیادہ خطرے پر ہوتے ہیں۔
علاج
سیسہ کی زہرخورنی کا علاج کرنے کیلئے ڈاکٹر بچے کی آنتوں میں سے سیسہ کو بہانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر بچوں کو ادویات جنہیں چیلیٹنگ ایجنٹ کہتے ہیں، بھی دے گا۔ یہ ایسے کیمیائی مادے ہوتے ہیں جو سیسہ کو خون سے نکال کر پیشاب میں لے آتے ہیں تاکہ پیشاب کے زریعے سیسہ جسم سے خارج ہو جائے۔
بچے کے ماحول سے سیسہ کو ختم کرنا اصل علاج ہے۔
بچاو
یہ وہ مراحل ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے گھر میں سیسہ کے ظہور کی مقدار کو کم کر سکتے ہیں۔
اپنے نلکے کے پائپ میں سے پانی بہائیں
اگر آپنے چند گھنٹے سے پانی کا استعمال نہ کیا ہو تو کم سے کم ایک منٹ تک پائپوں سے پانی کو بہائیں۔
ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں
گرم پانی میں ٹھنڈے پانی کی نسبت ذیادہ سیسہ ہوتا ہے۔ اپنی پائپوں میں سے صرف ٹھنڈے پانی کو کھانے میں اور پینے کیلئے استعمال کریں۔
بچے کو چھاتی کا دودھ پلائیں
چھاتی کے دودھ میں نلکے کے پانی کی نسبت بہت کم مقدار میں سیسہ ہوتا ہے۔
ہاتھ دھوئیں
اپنے بچوں کو کثرت سے ہاتھ دھونے کو کہیں۔ اچھی طرح ہاتھ دھونے سے سیسہ نگلنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
اپنے جوتے اتاریں
اپنے جوتوں کو اپنے گھر سے باہر رکھیں۔ جوتوں کے نیچے لگی گرد میں مٹی سے آیا ہوا سیسہ ہو سکتا ہے۔
پینٹ سے ہوشیار رہیں
پرانے گھروں میں پینٹ کے ساتھ سیسہ ہو سکتا ہے۔ پینٹ کی ریت مت بنائیں اور اسکو کھرچنے سے گریز کریں کیونکہ یہ گرد میں سیسہ کی مقدار بڑھاتی ہے۔
گھر کو کثرت سے صاف کریں
اپنے گھر سے باقائدگی سے ان گرد کے زرات کی صفائی کریں جن میں سیسہ ہو سکتا ہو۔
سیسہ کے کرسٹل کو ختم کریں
کھانے اور پینے کی اشیاء کو رکھنے کیلئے سیسہ کے شیشوں سے بنے ڈبوں کا استعمال مت کریں۔ خاص طور پر بچوں اور حاملہ خواتین کو شیشے کے گلاس میں پینے کی اشیاء مت دیں۔
طبی مدد کب ڈھونڈنی چاہیے
اپنے بچے کے ڈاکٹر سے ملیں اگر آپکو لگے کہ:
- آپکے بچے میں سیسہ کی تھوڑی کی مقدار کو ظہور ہوا ہے۔
اپنے بچے کو قریبی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں لے کر جائیں یا 1-1-9 پر کال کریں اگر:
- سیسہ لگے کھلونے یا چیز کو نگل لیا ہو یا چاٹ لیا ہو۔
- دوروں، تشنج یا کومہ میں مبتلا ہو۔
اہم نکات
- سیسہ زہر خوردنی کا سبب تب بنتا ہے جب سیسہ جسم کے اندر جمع ہو جاتا ہے۔
- سیسہ کے بننے کا عمل مہینوں یا سالوں میں پورا ہوتا ہے۔
- سب سے عام وجہ ایسی چیزوں کو چاٹنا ہے جن پر سیسہ لگا ہو یا سانس کے زریعے سیسہ والے پینٹ کو کھینچنا ہے۔
- سیسہ سے زہر خوردنی کا تعلق بچے کی نشونما، توجع اور مزاج پر بہت بُرے اثرات سے ہوتا ہے۔ سیسہ کی تھوڑی مقدارسوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو کم اور سننے کی صلاحیت کو خراب کرتی ہے۔
- بچے کے ماحول سے سیسہ کو ختم کرنا اصل علاج ہے۔
- سیسہ سے زہر خوردنی کینیڈا میں بہت کم پائی جاتی ہے۔