نیسوگیسٹرک (NG) ٹیوب: اپنے بچے کو فیڈ کرنا

Nasogastric (NG) tube: Feeding your child [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

  اپنے بچے کو نیسوگیسٹرک ٹیوب کے ذریعے کیسے فیڈ کریں، ٹیوب کو کب فلش کرنا ہے اور سامان کو کیسے صاف کرنا ہے، کے بارے میں ایک گائیڈ۔  

کلیدی نکات

  • ٹیوب کو ہر فیڈنگ کے آخر میں اور ہر دوا کے بعد فلش کریں۔
  • فیڈنگ بیگ اور نالیاں صابن والے نیم گرم پانی سے صاف کریں۔
  • جب بھی فیڈنگ یا دوائیں دینے کے لیے NG ٹیوب ڈالی جاتی ہے، اس کے دخول کی جگہ کی لازماً جانچ کر لینی چاہئے۔

درج ذیل معلومات آپ کے بچے کو ان کی نیسوگیسٹرک (NG) ٹیوب کے ذریعے فیڈنگ کے بارے میں ہدایات فراہم کرتی ہیں۔ گھر میں، NG ٹیوب کے ذریعے فیڈنگ کا عمل گریویٹی کی مدد سے انجام دیا جانا چاہیے۔

اپنے بچے کو NG ٹیوب کے ذریعے فیڈ کرنا

Connect tubes and roller clamp on infusion tubing for attaching a feeding bag to a child’s NG tube
  1. مندرجہ ذیل سامان جمع کریں:
    • اڈاپٹرز
    • 5 یا 10 ایم ایل کی سرنج
    • تیار شدہ فارمولا
    • فیڈنگ بیگ
    • انفیوژن نالیاں
    • آئی وی پول
  2. اپنے ہاتھ دھو لیں۔
Two millilitres of liquid in a syringe attached to an NG tube
pH test papers and a pH colour guide
  1. ٹیوب کی درست جگہ کا تعین کریں۔
    • خالی 10 ایم ایل کی سرنج کو اڈاپٹر سے جوڑیں اور ٹیوب کو صاف کرنے کے لیے آہستگی سے ہوا سے فلش کریں۔ اس کے بعد پیٹ کا تقریباً 2 ملی لیٹر مواد نکالنے کے لیے پلنجر کو پیچھے کھینچیں۔
    • پیٹ کے سیال سے پی ایچ ٹیسٹنگ پیپر کو گیلا کریں اور اس کے رنگ کا کنٹینر پر لگے لیبل کے ساتھ موازنہ کر lیں۔ زیادہ تر بچوں کے لیے، پٹی کا رنگ 4 سے کم ہونا چاہیے۔ بچے جو پیٹ میں تیزاب کو دبانے والی ادویات لے رہے ہیں یا جنہوں نے ابھی کھانا کھایا ہے، ان کے لیے ان پٹی کا رنگ 6 سے کم ہونا چاہیے۔ اپنے بچے کے نگہداشت صحت فراہم کنندہ سے پوچھیں کہ کس رنگ کی توقع کی جاتی ہے۔
  2. اگر آپ یقینی ہوں کہ NG ٹیوب صحیح طریقے سے نہیں لگائی گئی ہے، تو اسے نکال دیں اور دوبارہ کوشش کریں۔ اگر آپ کو پی ایچ ٹیسٹ کرنے کے لیے پیٹ کے کچھ مائع کو واپس کھینچنے میں دشواری ہو تو درج ذیل آزمائیں:
    • ایک بڑی سرنج استعمال کریں اور زیادہ نرمی کے ساتھ پیچھے کی طرف کھینچیں تاکہ ٹیوب گر نہ سکے۔
    • NG ٹیوب کے ذریعے 1 سے 2 ملی لیٹر ہوا پیٹ میں ڈالیں اور آہستہ سے سرنج واپس کھینچیں۔
    • پیٹ میں ٹیوب کی پوزیشن کو حرکت دینے کے لیے اپنے بچے کو چند منٹ کے لیے دائیں یا بائیں جانب لٹا کر اس کی پوزیشن تبدیل کریں۔
انفیوژن ٹیوبنگ پر کلیمپ کو بند کرناAn open clamp and a closed clamp on infusion tubing
ٹیوب کو بند کرنے کے لیے انفیوژن ٹیوبنگ کے کلیمپ پر موجود پہیے کو نیچے کی طرف گھمائیں۔ ٹیوب کو دوبارہ کھولنے کے لیے پہیے کو پیچھے سے اوپر لپیٹیں۔
فیڈنگ بیگ کو سنبھالناPouring formula into feeding bag and closing the seal on the feeding bag
  1. انفیوژن ٹیوب کے اوپر موجود کلیمپ کو بند کریں۔
  2. تیار شدہ فارمولے کو فیڈنگ بیگ میں ڈال دیں، سیل کو مضبوطی سے بند کر دیں اور بیگ کو آئی وی پول پر لٹکا دیں۔
  3. کلیمپ کو کھولیں تاکہ اندر جانے والا محلول تمام ہوا کو انفیوژن ٹیوب سے باہر نکال دے۔ جب آپ ٹیوبنگ کے سرے سے سیال ٹپکتے ہوئے دیکھیں تو کلیمپ کو بند کردیں۔
  4. ٹیوب کو اپنے بچے کی NG ٹیوب سے منسلک کر دیں۔ آپ کے بچے کی NG ٹیوب میں موجود ہوا مسائل پیدا نہیں کرے گی۔
  5. حسب خواش بہاؤ حاصل کرنے کے ليے کلیمپ کو اتنا ہی کھولیں۔ ایسا کرنے کے لیے دیکھیں کہ فارمولہ کتنی تیزی سے ٹپکتا ہے - زیادہ تیز ٹپکنے کا مطلب ہے کہ فیڈ تیزی سے اندر جائے گی۔
  6. جب فیڈ مکمل ہو جائے تو کلیمپ کو بند کر دیں اور NG ٹیوب سے انفیوژن ٹیوبنگ کو نکال دیں۔ اسے ایک طرف رکھ دیں۔ NG
  7. ٹیوب کے ڈھکن کو بند کر دیں۔
  8. اگر فیڈنگ ٹیوب آپ کے بچے کے اندر رہتی ہے، تو ٹیوب کو 5 ملی لیٹر پانی سے فلش کریں تاکہ فیڈ کے بیچ میں بچا ہوا کوئی بھی فارمولہ صاف ہو جائے۔ ٹیوب کو بند کرنے کے لیے منسلک پلگ استعمال کریں۔

    اگر فیڈنگ ٹیوب ہمیشہ آپ کے بچے کے اندر نہیں رہتی ہے، فیڈ کے تقریباً 30 منٹ بعد، تو ٹیوب کے سرے کو پکڑ کر رکھیں تاکہ سیال بہہ کر بچے کے اندر چلا جائے۔ ٹیپ کو ہٹا دیں اور آہستہ سے ٹیوب کو ہٹا دیں۔

ٹیوب کو کب فلش کرنا ہے

NG ٹیوب کو فلش کریں:

  • ہر کھانے کے آخر میں
  • دوا دینے کے بعد

اپنے سامان کی صفائی

  • فیڈنگ بیگ اور ٹیوبنگ گرم صابن والے پانی سے فلش کریں۔ اچھی طرح کھنگالنے کے لیے، پانی کو ٹیوبنگ سے بہا کر سنک میں گرائیں۔ ٹیوب اور بیگ کو ہوا سے خشک ہونے دیں۔ بیگ اور انفیوژن ٹیوبنگ کو ہر سات دن بعد اپنے معمول کے کوڑے دان میں پھینک دیں اور ایک نیا حاصل کریں۔
  • سرنجوں کو الگ کریں اور صابن والے گرم پانی سے سرنجوں کو دھو لیں۔ گرم، صاف پانی سے اچھی طرح کھنگالیں اور ہوا سے خشک ہونے دیں۔ ہر سات دن میں ایک نئی سرنج استعمال کریں۔ استعمال شدہ سرنجوں کو اپنے معمول کے کوڑے دان میں پھینک دیں۔
  • سرنجوں اور فیڈنگ بیگ کو کوڑے کے ڈھیروں میں پھینکا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے، براہ کرم نیسوگيسٹرک (NG) ٹیوب دیکھیں: اپنے بچے کی NG ٹیوب اور ناسوگیسٹرک (NG) ٹیوب فیڈنگ کیسے ڈالیں: عمومی مسائل۔

Last updated: جنوری 25 2024