اپنے بچے کو بتی دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:
-
اپنے ہاتھوں کو پانی اور صابن سے دھوئیں۔
- اگر بتی بہت نرم ہو تو اس کا کاغذ اتارنے سے پہلے اسکو تیس منٹ کے لئے فریج میں رکھیں یا اس پر سے ٹھنڈا پانی گزاریں۔
- اگر بتی پر کاغذ ہو تو اسکو اتاریں۔
- اپنے ہاتھوں پر قابل تلف دستانے یا انگلی پر کپڑا پہنیں۔ یہ عام طور پر فارمیسی پر دستیاب ہوتے ہیں۔
-
اپنے بچے کو بازو کے بل لیٹائیں اور اسکی نیچے والی ٹانگ کو سیدھا اور اوپر والی ٹانگ کو معدے کی طرف موڑ کر پکڑیں۔ بتی کو انگلی سے بچے سرم میں ناف کی طرف داخل کریں۔ بتی کو آدھے سے ایک انچ سرم کے اندر رکھیں۔ اس سے ذیادہ اندر رکھنے پر یہ باہر آ جائے گی۔
- اگر بتی آرام سے اندر نہ جائے تو اس پر ٹھنڈا پانی یا چکنا کرنے والا محلول جیسا کہ کے-وائی جیلی یا موکو لگائیں۔ ایسا محلول استعمال کریں جس کہ اوپر لکھا ہو کہ یہ پانی میں قابل حل ہے۔ پٹرولیم جیلی یا ویزلین کا استعمال مت کریں۔ محلول کی شناخت کرنے میں مشکل کی صورت میں اپنے دواساز سے مشورہ مانگیں۔
-
بتی کو اندر داخل کرنے کے بعد اپنے بچے کے کولہوں کو کچھ دیر کے لئے پکڑ کر رکھیں۔
- اپنے بچے کو پندرہ منٹ لیٹا کر رکھیں تاکہ بتی باہر نہ نکل آئے۔
- غیر استعمال شدہ مواد کو ضائع کر دیں۔
-
اپنے ہاتھ دھوئیں۔
- اگر آپ اپنے بچے کو بتی کا آدھا یا ایک چوتھائی حصّہ دینا چاہتے ہوں تو اسکو درمیان سے کاٹنے کے بجائے دونوں اطراف سے کاٹیں۔ مشکلات کی صورت میں اپنے دواساز سے بات کریں۔
کچھ اقسام کی بتیوں کو ٹھنڈی جگہ پر یا فریج میں رکھنا چاہیے۔ اس سنبھالنے کی ہدایات کے بارے میں اپنے دواساز سے بات کریں۔
تمام ادویات کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں۔
اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں کوئی بھی دوا استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔
- اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
- اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
- اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔
دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ بتی کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو بتی کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں