ٹرائ میتھوپرم

Trimethoprim [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکہ بچہ کو ٹرائ میتھوپرم لینے کی ضرورت ھے اپنے ۔ اس معلوماتی شیٹ سے آپکو پتہ چلے گا کہ ٹرائ میتھوپرم کیا ھے، اس کو کس طرح سے استمعال کرنا ھے، اس کہ ضمنی اثرات کیا ھوتے ھیں اور جب آپکا بچہ یہ دوائی استمعال کرے گا تو آپکہ بچی یا بچے کو کوئی مشکل پیش آسکتی ھے یا نہی۔

یہ دَوائی کیا ھے

ٹرائ میتھوپرم اینٹی بائیوٹِکس دوائی کہلاتی ھے۔ اینٹی بائیوٹِکس کو علاج کہ لیے یا اس طرح کی بیماریاں جو بيکٹيريا جراثیم سے پیدا ھوتی ھیں کو روکتی ھے۔ ٹرائ میتھوپرم گولی یا رَقيق مائع کی صورت میں ملتی ھے۔

:بچے کو اس دوائی دینے سے پہلے

  • اگر آپکہ بچہ کو ٹرائ میتھوپرم کہ استمعال سے کبھی غیر معمولی یا الَرجی کا ردعمل ھوا ھو تو ڈاکٹر کو بتائیں۔

اگر آپکے بچے کو نیچے لکھی ھوئی کوئی بھی تکلیف ھے تو ڈاکٹر یا دوا شناس کو بتائیں۔ اگر آپکہ بچہ کو نیچے لکھی ھوئی تکلیف ھے تو اس دوائی کہ استمعال میں بڑی احتِياط کی ضرورت ھے

  • جگر یا گردہ کا مرض
  • خون ميں ہوموگلوبين کی کمی

آپ بچے کو یہ دوائی کس طرح دیں

آپ بچہ کو ٹرائ میتھوپرم دوائی دیتے ھوئے نیچے لکھی ھوئی ہدايات پر عمل کریں

  • آپ بچہ کو یہ دوائی اس وقت تک دیتے رھیں جس کی ہدايت ڈاکٹر یا دوا شناس نے کی ھے چاھے آپکا بچہ پہلے سے بھتر محسوس کر رھا ھو۔
  • ٹرائ میتھوپرم ہر روز مقررہ وقت پر دیں ۔ وقت ایسا مقرر کریں جو کہ آپکہ لیے آسان ھو اور بھولنے کا امکان نہ ھو۔
  • یہ دوائی خالی پیٹ سَيّال سے بھرے گلاس کہ ساتھ دیں (کھانے سے 1 گھنٹہ پہلے یا کھانے کہ 2 گھٹہ بعد) ۔ اگر آپکہ بچہ کا پیٹ خراب ھو جاتا ھے تو خوراک کہ ساتھ بھی دوائی دی جاسکتی ھے
  • اگر آپکہ بچہ سیال ٹرائ میتھوپرم لے رھا ھے تو دوا شناس کہ دیے ھوئے چمچہ یا سرنج سے ناپیں۔ دوائی دینے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح سے ھلا لیں۔۔
  • اگر آپکہ بچہ گولی لے رھا ھے اور اس کو نگلنے میں مشکل ھوتی ھے تو گولی کو پیس کر تھوڑی سی خوراک یا سیال میں ملا کر دے سکتے ھیں

اگر آپکا بچہ دوائی لینا بھول جائے تو آپکو کیا کرنا چاھہیے

اگر آپکا بچہ ٹرائ میتھوپرم لینا بھول جائے

  • نا لینے والی دوائی جب بھی آپکو یاد آئے فوراً دے دیں
  • اگر دوائی کی اگلی خوراک کا وقت ھو گیا ھے تو نا لینے والی دوائی کی خوراک کو نظر انداز کر دیں۔ آپ دوائی کی اگلی خوراک وقت پر دیں۔
  • ایک وقت میں دوائی کی ایک خوراک ھی دیں

یہ دوائی کتنی دیر میں اثر کرتی ھے۔

آپکا بچہ دوائی لینے کہ کافی دنوں کہ بعد بہتر محسوس کر سکتا ھے

اس دوائی کہ کیا ضمنی اثرات ھو سکتے ھیں۔

ٹرائ میتھوپرم کہ استمعال کرنے سے آپکہ بچہ پر ضمنی اثرات ھو سکتے ھیں۔ اکثر ان وجوھات کہ لیے بچہ کو ڈاکٹر کو دیکھانے کی ضرورت نہی۔ جب آپکہ بچہ ٹرائ میتھوپرم کا عادی ھو جاتا ھے تو یہ ضمنی اثرات خود ھی ختم ھو جاتے ھیں

  • بھوک نہ لگنا
  • پیٹ میں درد اور اکڑن
  • ( پتلہ پاخانہ (دست)
  • پیٹ خراب ھونا, قے کرنا
  • سر درد

نیچے لکھے ھوئے ضمنی اثرات زیادہ عام نہی ھیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کا اشارہ دیتےھے . اگر ان میں سے کوئی بھی علامت نظر آئے تو اپنے ڈاکٹر سے فوراً رجوع کریں یا بچہ کو ایمرجنسی میں لے جائیں.

  • غیر معمولی خون نکلنا یا خراش آنا
  • چوٹ کا دیر سے ٹھیک ھونا
  • گلا خراب اور بخار ھونا
  • سر میں شدید درد , گردن کا اکڑنا
  • جوڑوں اور پٹھو میں درد
  • لال , چھالے دار یا جھڑتی ھوئی جلد
  • چھپاکی یا خارِش دار جلد
  • ناخن , ھونٹ یا جلد کا نیلا ھونا
  • سانس لینے میں مشکل
  • غیر معمولی تھکاوٹ یا کمزوری
  • گھبراہٹ
  • جلد یا آنکھوں کا پیلا ھونا
  • سياہ رنگ کا پیشاب

جب آپکا بچہ یہ دوائی استمعال کر رھا ھو تو آپکو کس قسم کہ احتیاط کی ضرورت ھے

  • ٹرائ میتھوپرم کہ استمعال سے زیادہ خطرہ ھوتا ھے کہ آپکہ بچہ کی جلد پر دھوپ سے جلن ھو . جب گھر سے باھر ھوں تو اپنے بچہ کا سر ٹوپی سے ڈھانپ کر رکھیں . بچہ کو سن سکرین بھی لگائیں . دوا شناس سے معلوم کریں کہ کونسی سن سکرین بہتر ھو گی
  • ٹرائ میتھوپرم کہ استمعال سے خون کہ خلیوں کی تعداد میں کمی آ سکتی ھے . اگر آپکہ بچہ کافی عرصہ سے یہ دوائی استمعال کر رھا ھے تو اسکو خون کہ ٹیسٹ کی ضرورت ھو سکتی ھے . اگر آپکہ بچہ میں خون کہ خلیوں کی تعداد میں کمی ھے تو آپکہ ڈاکٹر , نرس یا دوا شناس بتا سکتا ھے کہ بچہ کو بیماری کہ حَملے اور خون کو بہنے سے کیسے روکا جا سکتا ھے
  • ٹرائ میتھوپرم دوسری دوائیوں کہ استمعال کہ ساتھ مکمن ھے کہ مفید نہ ھو. کسی بھی اور قسم کی دوائی دینے سے پہلے چاھے وہ ڈاکٹر کی لکھی یا دیسی یا ھربل دوائی ھو اپنے بچہ کہ ڈاکٹر یا دوا ساز سے مشورہ کر لیں
  • کسی قسم کا اپریشن کرنے سے پہلے چاھے وہ دانت یا ایمرجنسی میں علاج ھو دندان ساز یا ڈاکٹر کو بتا دیں کہ آپکہ بچہ ٹرائ میتھوپرم لے رھا ھے

آپکو کونسی دوسری ضروری اطلاح ھونی چاہییے

سیال ٹرائ میتھوپرم صرف دواخانے کا بنا ھو. آپ اطمنان کر لیں کہ آپکہ دواخاناں یہ سیال آپکہ بچہ کہ لیے بنا سکتا ھے

آپ اطیمنان کر لیں کہ ٹرائ میتھوپرم دوائی آپکہ پاس اتنی مقدار میں موجود ھے جو کہ اِختتام ہفتہ یا چھٹیوں کہ لیے کاقی ھو. دوائی ختم ھونے کہ قم سے قم 2 دن پہلے اپنے دواخانے کو فون کر دیں تاکہ آپکہ بچہ کی دوائی ختم ھونے سے پہلے دوائی تیار ھو جائے

ٹرائ میتھوپرم کو اسکی اپنی اصلی بوتل میں ھی رھنے دیں اور کمرے کہ درجہ حرارت پر ٹھنڈی, خشک اور سورج کی روشنی سے دور کی جگہ پے رکھیں. کچن یا باتھ روم میں نہ رکھیں

آپکہ بچہ جو دوایاں لے رھا ھے اس کی لسٹ بنا لیں اور یہ لسٹ ڈاکٹر کو یا دوا ساز کو دکھائیں

آپکہ بچہ کی دوائی کسی اور کو نہ دیں اور کسی اور کی دوائی اپنے بچہ کو نہ دیں

کوئی بھی دوائی جس کی معیاد ختم ھو گئی ھو گھر میں نہ رکھیں. اپنے دوا ساز سے پوچھیں کہ معیاد ختم ھوئی یا بچی ھوئی دوا کو پھینکنے کا بہتر طریقہ کیا ھے

ٹرائ میتھوپرم کو اپنے بچہ کی نظروں اور پہنچ سے دور رکھیں اور بڑی محفوظ جگہہ پے تالے کہ ساتھ بند رکھیں. اگر آپکہ بچہ نے ٹرائ میتھوپرم زیادہ لے لی ھے تو انٹاریو کہ زہر کہ سنٹر کو ان نمبروں پر فون کریں. یہ فون کالز مفت ھیں

  • اگر آپ ٹورانٹو میں رھتے ھیں تو یہ نمبر ملائیں; 4168135900
  • اگر آپ انٹاریو میں کسی اور جگہہ رھتے ھیں تو یہ نمبر ملائیں; 18002689017
  • اگر آپ انٹاریو سے باہر کسی اور جگہہ رھتے ھیں تو اپنے علاقے کہ زہر والے ادارے کو فون کریں

دست برداری : اس فیملی طبی امدادی شیٹ میں اِطلاع پرنٹ ھونے تک سہی تھی. اس میں ٹرائ میتھوپرم کہ بارے میں خلاصہ بتایا گیا ھے اور دوسری ھر قسم کی اطلاع شامل نہی ھے. سارے ضمنی اثرات اس شیٹ میں بیان نہی ھیں. اگر آپکو ٹرائ میتھوپرم کہ بارے میں مزید معلومات یا کوئی سوال ھو تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں

Last updated: مارچ 12 2010