پیشاب خارج کرنے کے لئے کاتھٹر کا استعمال- گھر پر احتیاط

Urinary catheter: Care at home [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

پیشاب کے کیتھتر کو درست حالت میں رکھنے کے لئے با قاعیدہ صفائ ضروری ھے۔ معلومات حاصل کریں کہ گھر پر بچے کے کیتھتر کی حفاظت کیسے ھو سکتی ہےپیشاب کا کیتھتر

آپ کا بچہ ہسپتال سے گھرآیا ھے جو کہ پیشاب کا کیٹھیٹر استعمال کر رھا ھے۔کیتھیٹر ایک پتلی نالی ھوتی ھے۔ پیشاب کا کیتھیٹر بچے کے بلیڈر سے پیشاب لیکر جسم سے باھر نکالتا ھے۔

جب آپ بچے کو گھر لیکر آتے ھیں تو کچھ باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ھے۔ ؤالدین اور بڑے بچوں کو سیکھنا ہے کہ کیتھٹر کی خفاظت کس طرح کرنی ھے۔ بچے کے گھر جانے سے پہلے نرس آپکو سمجھائے گی۔ یہ صفحہ یہ بیان کرتا ہے کہ اس صورت حال میں کیا کرنا چاھئے

پیشاب کے کیتھٹر کی مختلف اقسام

  • فولی کیتھٹر ایسا ھے جو کہ بچے کے مثانے کے ذریعے نالی ڈالی جاتی ھے جس سے پیشاب باھر آ جاتا ھے۔
  • سوپرا پیوبیک کیتھٹر ایسا ھے جس میں پیٹ میں چیرا لگا کر سیدھا مثانے سے جوڑا جاتا ھے

دونوں کیتھٹر کا کام ایک ہی ھے۔

کیتھٹر کے مسائل پر ڈاکٹر یا نرس کی ضرورت

یہاں پر ایسے کیتھٹر کے مسائل پر روشنی ڈالی جاتی ھے جن کے لئے لازمی ڈاکٹر یا نرس کی ضرورت ھوتی ھے

  • یہاں پر ایسے کیتھٹر کے مسائل پر روشنی ڈالی جاتی ھے جن کے لئے لازمی ڈاکٹر یا نرس کی ضرورت ھوتی ھے
  • اگر کیتھٹر باھر نکل آئے تو اسے خود اندر ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔ بلکہ فورن ھسپتال کے حادثاتی شبعہ میں لیکر جایئں
  • عام طور پر آھستہ سے پیشاب کا اخراج ھوتا ھے، اگر یہ معمول کے اخراج سے کم ھو رھا ھے تو بچے کے سرجن یا یورالوجی کے ڈیوٹی ڈاکٹر سے رجوع کریں

ضروری فون نمبرز

آپ کے بچے کا سرجن

یورالوجی کا ڈیوٹی ڈاکٹر

کیتھٹر کی کسطرح احتیاط کرنا ضروری ھے

  • آپنے بچے کو دن میں 6 سے 8 گلاس مشروب پلائیں
  • کیتھٹر یا پیشاب کو ھاتھ لگانے سے پہلے اور بعد میں صابن اور پانی سے ھاتھ دھوئیں
  • کیتھٹر کی نالی کو ھر گنھٹے نظرمیں رکھیں کہ اس میں کوئی اخراج یا گرہ نہ پڑ جائے
  • کیتھٹر کو اسکی جگہ پر رکھنے کے لئے ٹیپ سے جوڑ کر رکھیں۔ ہسپتال چھوڑنے سے پہلے بچے کی نرس بتائے گی کہ اسکو کیسے کیا جاتا ھے
  • کبھی خود سے کیتھٹر کو اندر ڈالنے یا باھر نکالنے کی کوشش نہ کریں
  • کیتھٹر کا پیشاب نکالنے والا تھیلا ہمیشہ بچے کے مثانے سے نچلی سطح پر رکھیں
  • پیشاب کے اخراج والا تھیلا کم از کم دن میں دو مرتبہ صاف کریں کیتھتر کے ارد گرد کی جلد ھر روز صاف کریں۔ اس کے لئے صاف ٹیشو اور پراویڈون کا محلول ھوتا ھے۔ اگر بیٹاڈائین دستیاب نھیں ھے تو آپ صابن اور پانی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ بیٹا ڈائین کو ایک منٹ تک خشک ھونے دیں۔ اسکے بعد پانی سے دھو ڈالیں
  • اپنے ڈاکٹر کی ھدایت کے مطابق بچے کو دوائیاں استعمال کرائیں
  • بچے کے کیتھتر کو ڈاکٹر کی ھدایت کے مطابق استعمال کریں

بچے کے کیتھتر کو دھونے کی ضرورت ھے

وقفے کے بعد آپکے بچے کے کیھتر کو دھونے کی ضرورت ھے۔ اس طرح سے پیشاب کو بہنے میں آسانی ھوتی ھے

ؤالدین یا بڑے بچوں کو سیکھنا چاہیے کہ کیتھتر کو کس طرح صاف کرنا ھے کیونکہ

اسے اکثر ذیل کی وجوھات کی وجہ سے کیتھتر کو صاف کرنے کی ضرورت پڑے گی :

  • اگر بچے کے مثانے میں رکاوٹ آ جائے
  • اگر کتھتر سے پیشاب کا نکاس بند ھو جائے
  • اگر پیشاب میں ریشہ آنا شروع ھو جائے

گاھے بگاھے بچے کے کیتھتر کو دھونے کی ضرورت ھے ۔ کچھ بچوں کو اکثر وقفے کے ساتھ دھونے کی ضرورت ھوتی ھے۔ اگر آپ کے بچے کے لئے بھی یہ ضروری ھے تو آپ کا ڈاکٹر اس کے لئے گوشوارہ بنا کر دے گا

نیچے دی گئی خالی جگہ پر کیتھتر صاف کرنے کے اوقات لکھیے

 

 

 

نرس آپ کو بتائے گی کہ کیتھتر کو کیسے صاف کیا جاتا ھے

اس سے پہلے کہ اپ ھسپتال سے گھر جائیں نرس آپ کو بتائے گی کہ کیتھتر کو کیسے صاف کیا جاتا ھے

آپ کو خاص قسم کی رسد کی ضرورت ھو گی

جب بھی آپ کو کیتھتر کو صاف کرنا ہو گا تو آپ کو خاص قسم کی رسد کی ضرورت ھو گی

  • روئی کا ٹکڑا جس پر الکوحل لگا ہو گا
  • نمک ملا پانی، جسے سلائین سلوشن کہتے ھیں
  • ساٹھ ایم ایل کی نوک دار سرنج
  • پیپر ٹاول

اس سے پہلے کہ آپ کا بچہ گھر جائے ہسپتال سے چھٹی کا گوشوارہ سپلائی میں آپ کی مدد کرے گا

کیتھتر کی صفائی کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کیجئے

  1. ہاتھوں کو صابن اور پانی سے دھونا

    اپنے ھاتھوں کو صابن سے دھو کر ساری اشیاء کو اکٹھا کیجئے

  2. جرا ثیم سے پاک سرنج کا پیکٹ کھول کر 30 ایم ایل کا سلائین سلوشن اس میں ڈالیں۔ سرنج کو دوبارہ اسے چھوئے بغیر پیکٹ میں رکھ دیں ۔ اس کی نوک کسی چیز سے چھونے نہ پائے
  3. کیتھیٹرجوڑنے والی جگہ کو الکوحل والے پھائے سے صاف کرنا

    کیتھتر جہاں نکاس کی نالی کو ملتا ھے اس کے نیچے صاف تولیہ رکھیں۔ پھر الکوحل والی پٹی سے جوڑ کی جگہ کو صاف کریں

  4. نکاسی کی ٹیوب سے کیتھیٹرکو الگ کرنا

    کیتھتر کو انگوٹھے اور بڑی انگلی سے دبائیں اور اسے نکاسی کی نالی سے الگ کر دیں۔ نالی کا آخری حصہ صاف تولئے پر رکھیں

  5. سرنج سے کھاری محلول کو کیتھیٹر میں داخل کرنا

    جراثیم سے پاک سرنج کو کیتھتر کے ایک سرے سے لگائیں اور سلائن سلوشن کو اس میں ڈال دیں۔ جب سارا سلوشن اس میں چلا جائے تو آھستہ سے اسے سرنج میں واپس کھینچنا شروع کر دیں

  6. کیتھیٹرکی نوک کو الکوحل کے پھائے سے صاف کرنا

    اب کیتھتر کی نوک کو الکوحل والی پٹی سے صاف کریں۔ نکاس والی نالی کی چونچ کو بھی الکوحل والی پٹی سے صاف کریں

  7. اب کیتھتر کو نکاسی نالی سے دوبارہ ملا دیں اور اپنے ھاتھ دوبارہ دھو لیں

نوزل کو نکالنے کے لئے زور نھ لگائیں

نوزل کو کھچنے کے لئے زیادہ زور نہ لگائیں۔ یہ بچے کے مثانے کو نقصان پہنچا سکتا ھے۔ بہت اختیاط اور آھستگی سے اسے کھینچنے کی ضرورت ہے۔

کیا اب بھی نوزل کو کھنچنے میں مشکل ھوتی ھے

اب کیتھتر کو دوبارہ نکاسی کی نالی سے لگا دیں اور پیشاب کی روانی کو جانتے رھیں۔

  • اگر پیشاب کی روانی درست ھے تو اگلی صفائی مقررہ وقت پر کریں۔
  • اگر پیشاب کی روانی درست نہیں ھے تو بچے کو اسی وقت حادثاتی شبعہ میں لے کر آئیں۔ آگر بچے کا یورالو جسٹ کوئ مشورہ دیتا ھے تو اس پر من و عن عمل کریں۔

آگر یورالو جسٹ کوئ خاص ھدائیات دیتا ھے تو انہیں نیچے نوٹ کریں

 

 

 

ہسپتا ل کو کب کال کرنے کی ضرورت ہے

اگر ذیل کی تین چیزیں وقوع پزیر ھوں تو ھسپتال کو کال کر کے ڈیوٹی یورالوجسٹ سے رجوع کریں :

  • اگر آپ کیتھتر میں عام سلائن داخل نہیں کر سکتے
  • پچھلے ایک گھنٹے سے پیشاب باہر نھیں نکل سکا
  • حد نظر نالی میں کوئی بل نظر نہیں آ رھا

اھم نکا ت

  • پیشابی کیتھٹر ایسی باریک نالی ھے جو کہ بچے کے مثانے میں ڈالی جاتی ھے جس سے جسم کا پیشاب باھر آ جاتا ھے۔
  • ؤالدین یا بژے بچوں کو سیکھنا چاہیے کہ کیتھتر کو کس طرح صاف کرنا ھے
  • گاھے بگاھے بچے کے کیتھتر کو دھونے کی ضرورت ھے۔ دھونے سے پیشاب کی روانی اچھی رھتی ھے
  • اگر کیتھٹر باھر نکل آئے تو اسے خود اندر ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔ بلکہ فورن ھسپتال کے حادثاتی شبعہ میں لیکر جایئں۔
  • اگر صفائی کے بعد پیشاب کی روانی درست نہ ھو تو فورن ھسپتال کے حادثاتی شبعہ میں
  • لیکر جایئں ۔ اگر کتھتر سے پیشاب کا نکاس بند ھو جائے یا بچے کو بخار کی وجہ سے پیشاب کا رنگ بدل گیا ھو تو فورن بچے کے سرجن یا ھسپتال کے حادثاتی شبعہ سے رابطہ کریں
Last updated: مارچ 05 2010