وگاباٹرن

Vigabatrin [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکہ بچہ کو وگاباٹرن لینے کی ضرورت ھے۔ اس معلوماتی پرچے سے آپکو پتہ چلے گا کہ وگاباٹرن کیا ھے، اس کو کس طرح سے استمعال کرنا ھے، اس کہ ضمنی اثرات کیا ھوتے ھیں اور جب آپکا بچہ یہ دوائی استمعال کرے گا تو آپکہ بچہ کو کوئی مشکل پیش آسکتی ھے یا نہی۔

یہ دَوائی کیا ھے

وگاباٹرن وہ دوائی ھے جس سے بیماری کا اچانک حملے کا علاج ھوتا ھے. یہ دوائی آپکہ بچہ پر ممکنہ حملوں کو کم کرنے کہ لیے دی جاتی ھے

وگاباٹرن کا نام اس کہ ٹریڈ نام سابرل سے بھی لیا جاتا ھے

آپ بچہ کو یہ دوائی کس طرح دیں

بچہ کو وگاباٹرن دیتے وقت ان ھدایات پر عمل کریں

  • اس دوائی کو اسی طرح دیں جس طرح آپکہ بچہ کہ ڈاکٹر یا دوا ساز نے ھدایات دی ھیں.
  • ڈاکٹر سے بات کئیے بغیر دوائی کی مقدار میں کوئی کمی یا بڑھاوا ھرگز نہ کریں
  • بچہ کو دوائی اچانک بند نہ کریں کیونکہ بیماری کے اچانک حملے بڑھ سکتے ھں
  • وگاباٹرن خوراک کہ ساتھ یا بغیر خوراک کہ دے سکتے ھیں
  • اگر آپکہ بچہ کو گولی نگلنے میں مشکل ھوتی ھے تو گولی کو کاٹ یا پیس سکتے ھیں. پیسی ھوئی گولی کو تھوڑے سے پانی یا سیب کی سوس پر چھڑک کر دیں. پانی یا سیب کی سوس تھوڑی مقدار میں ھونی چاہیے تاکہ بچہ سارہ پانی پی لے یا ساری سیب کی سوس کھا سکے تاکہ پوری گولی استمعال ھو جائے

اگر آپکہ بچہ دوائی لینا بھول جائے تو آپکو کیا کرنا چاھہیے

  • دوائی جتنی جلدی ممکن ھو دے دیں
  • اگر دوائی کی اگلی خوراک کا وقت 4 گھنٹہ سے کم ھے تو نا لینے والی دوائی کی خوراک کو نظر انداز کر دیں اور دوائی کی اگلی خوراک وقت پر دیں۔
  • ایک وقت میں دوائی کی دو خوراکیں مت دیں

اس دوائی کہ کیا ضمنی اثرات ھو سکتے ھیں۔

نیچے لکھے ھوئے ضمنی اثرات میں سے کوئی بھی علامت برقرار رھے یا تقلیف دے تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں

  • غنودگی, تھکاوٹ , تکان
  • چکر
  • بینائی میں تبدیلی
  • سر درد
  • خراب پیٹ
  • گھبراہٹ
  • تیزرفتاری, بے چینی
  • وزن بڑھنا

ڈاکٹر سے فوراً رابطہ کریں اگر

  • آپکہ بچہ کی بیماری کہ اچانک حملوں میں اضافہ ھو جائے
  • آپکہ بچہ کو کوئی غیر معمولی یا الرجک ردعمل ھوا ھو

آپکو کونسی دوسری ضروری اطلاح ھونی چاہییے

  • وگاباٹرن آپکہ بجہ کی ذہنی چوکسی یا جسمانی ہم آہنگی کو متاثر کر سکتی ھے. یہ بہت ضروری ھے کہ بچہ کو کوئی خطرے والا کام نہ کرنے دیں جب تک آپ کو اطیمنان نہی ھو جاتا کہ یہ دوائی آپکہ بجہ کی ذہنی چوکسی یا جسمانی ہم آہنگی کو متاثر نہی کر رھی

  • آپکہ بچہ کو وگاباٹرن کی وجہ سے ماہرِ بصارت کو با قاعِدہ طور پر دکھانا پڑے گا تاکہ بصارت میں غیر معمولی تبدیلی کا پتہ چلے

  • وگاباٹرن جسم سے گردوں کہ ذریعہ خارج ھوتی ھے. اگر بچہ کو گردوں کی کوئی بھی تکلیف ھے تو بچہ کہ ڈاکٹر کو بتا دیں کیونکہ دوائی کی مقدار میں تبدیلی کی ضرورت ھو سکتی ھے

  • یہ بہت ضروری ھے کہ آپ ڈاکٹر کی مقرر کردہ ملاقات کہ دن ضرور جائیں تاکہ وگاباٹرن کہ استمعال سے بچہ کہ رد عمل کی پوری نگرانی کی جا سکے

  • کسی بھی اور قسم کی دوائی دینے سے پہلے چاھے وہ ڈاکٹر کی لکھی یا دیسی دوائی ھو اپنے بچہ کہ ڈاکٹر یا دوا ساز کو بتائں کہ آپکہ بچہ وگاباٹرن استعال کر رھا ھے

  • اس دوائی کو کمرے کہ درجہ حرارت پر رکھیں - 15 سے30 سنٹی گریڈ

سب دوائیں اپنے بچہ کی نظروں اور پہنچ سے دور رکھیں

اگر آپکہ بچہ نے کوئی بھی دوائی زیادہ لے لی ھے تو انٹاریو کہ زہر کہ سنٹر کو ان نمبروں پر فون کریں. یہ کالیں مفت ھیں

  • اگر آپ ٹورانٹو میں رھتے ھیں تو یہ نمبر ملائیں; 4168135900
  • اگر آپ انٹاریو میں کسی اور جگہہ رھتے ھیں تو یہ نمبر ملائیں; 18002689017
  • اگر آپ انٹاریو سے باہر کسی اور جگہہ رھتے ھیں تو اپنے علاقے کہ زہر والے ادارے کو فون کریں

دست برداری : اس فیملی طبی امدادی شیٹ میں اِطلاع پرنٹ ھونے تک سہی تھی. اس میں وگاباٹرن کہ بارے میں خلاصہ بتایا گیا ھے اور دوسری ھر قسم کی اطلاع شامل نہی ھے. سارے ضمنی اثرات اس شیٹ میں بیان نہی ھیں. اگر آپکو وگاباٹرن کہ بارے میں مزید معلومات یا کوئی سوال ھو تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں

Last updated: March 12 2010