دل کی جرّاحی کے بعد : اپنے بچے کی نگہداشت کرنا

After heart surgery: Caring for your child [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

دل کی سرجری کے بعد بچوں کو اضافی نگہداشت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچوں کی دل کی سرجری کے بعد نگہداشت اور بحالی صحت بشمول غذا اور درد کے نظم و نسق کے بارے میں پڑھیں۔

دل کی جرّاحی کے بعد جب آپ کے بچے کے گھر جانے کا وقت ہو تو آپ کو ہسپتال سے رخصت کے وقت مختصر معلوماتی پرچہ دیا جائے گا. یہ مختصرمعلوماتی پرچہ آپ کے بچے کے ہسپتال میں رہنے اور آئندہ معائنوں کےمتعین وقت کے بارے میں بتاتا ہے۔

یہ معلومات آپ کو بتاتی ہیں کہ اپنے بچے کی گھر میں کیسے نگہداشت کرنی ہے۔

ہسپتال سے رخصت ہونے سے پہلے، اپنے بچےکے نرس کی مدد سے مندرجہ ذیل معلومات پُر کریں:

میرے بچے کا ماہر امراض اطفال یا فیملی ڈاکٹر ہے:

میرے بچے کا ماہر امراض قلب ہے:

میرے بچے کی امراض قلب کلینک نرس ہے :

میرے بچے کا سرجن ہے:

امراض دل کے کلینک کا فون نمبر ہے:

دل کے کلینک میں آئندہ معائنوں کا متعین وقت

جب آپ کا بچہ ہسپتال سے رخصت ہوتا ہے، آپ کو اپنے بچے کے ماہر امراض قلب سے ملنے کا وقت دیا جائے گا۔ آئندہ کے لئے آپ اپنے بچے کے ماہر امراض قلب سے معائنوں کے لۓ وقت کا تعین کراسکتے ہیں۔

آپ کے بچے کے ہسپتال سے جانے کے ایک ہفتہ بعد، آپ کی جرّاحی کے بعد دیکھ بھال کرنے والے کلینک میں معائنے کے لۓ ملاقات ہو سکتی ہے۔ اس ملاقات کے دوران آپ کے بچے کو:

  • ماہر نرس اُس کا زخم چیک کر سکتا/سکتی ہے۔
  • سینے کا ایکسرے، ایکوکارڈیوگرام ) الٹرا ساونڈ( ، یا خون کا ٹیسٹ ہو سکتا ہے۔
  • ماہر خوراک یا پیشہ ورانہ ورزش کرانے والے سے ملنا
  • سوالات پوچھنا۔ آپ اور آپ کا بچہ دونوں ہی اپنے خدشات کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔

اپنے معائنے کےمقررہ وقت پر پہنچیں اور تیار ہو کر آئیں۔ اسے تبدیل کرنے کے لئے امراض دل کے کلینک کو جتنی جلد ممکن ہو کال کریں۔ معائنے کے وقت میں کبھی کبھار تاخیر ہو جاتی ہے یا آپ کو ٹیسٹ کے لئے انتظار کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ کتابیں، کھلونے، ہلکے ناشتے، ڈائیپرز، اور کوئی بھی ایسی چیز جس سے آپ اور آپ کا بچہ انتظار کے دوران آرام دہ محسوس کریں، ساتھ لاسکتے ہیں۔ ملاقات سے پہلے آپ کو جو سوالات ہو سکتے ہیں اُنہیں لکھ لیں اور کلینک میں لائیں۔

اگر آپ وقت ملاقات پر نہیں آ سکتے تو امراض قلب کے کلینک کو اس میں تبدیلی کے لئے جتنی جلد ممکن ہو، فون کریں۔

آپ کے بچے کے زخموں کی نگہداشت کرنا

دل کی جرّاحی کے بعد، آپ کے بچے کے زخم کا نشان سینے کے درمیان یا ایک طرف کو ہوگا اور اسی طرح دوسرے چھوٹے زخم جہاں نلکیاں اور تاریں ہو سکتی ہوں گی۔ یہ تمام زخم روزانہ چیک کریں ان علامات کے لئے، ممکن ہے وہ انفیکشن زدہ ہوں :

  • سُرخی
  • سوجن
  • رطوبت کا زخم سے رسنا
  • درد

اگر آپ ان میں سے کوئی علامات دیکھیں، اگر آپ کے بچے کو بخار ہو گیا ہے، یا آپ کو کوئی خدشات ہیں تو امراض دل کے کلینک نرس کو عام اوقات کار میں کال کریں یا اپنے بچے کے ماہر امراض اطفال سے ملیں۔

آپ کے بچے کے زخموں کو جب تک کہ وہ رَستے نہ ہوں، پٹی سے ڈھانپنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ کے بچے کو ٹانکے لگے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ اپنے بچے کی نرس سے معلوم کریں کہ انہیں کب کھولا جائے گا۔ معلومات یہاں تحریر کریں :

وہ تاریخ جس دن میرے بچے کے ٹانکے کھلیں گے :

وہ شخص جو ٹانکے کھولے گا :

خصوصی ہدایات :

 

آپ کے بچے کی سینے میں ٹیوب کی جگہ

دو دن بعد آپ کے بچے کے سینے سے ٹیوبیں ہٹا دی جاتی ہیں، جو پٹی سینے کی ٹیوب کی جگہوں پر ہوتی ہے اُسے بھی ہٹا دیا جاتا ہے۔

وہ تاریخ جس دن مجھے پٹیاں ہٹانی چاہِئیں:

زخموں کو صاف رکھنا

اپنے بچے کے زخموں کو پانی سے ترَ نہ رکھیں جب تک کہ سارے زخموں کے کھُرنڈ گر نہ جائیں اور زخموں والی جگہ مندمل نظر آنے لگے۔ اس وقت تک، آپ کے بچے کوکم گہرے پانی میں نہا نا یا شاور لینا چاہئے تاکہ زخم پانی میں ترَ نہ رہیں۔

نرم کپڑے، صاف پانی، اور ملائم ، پی ایچ متوازن بےبی صابن سے زخموں کو روزانہ صاف کریں۔ اُس کے بعد اسے ملائمت سے تھپتھپا کر سلائیں۔

وہ صابن کی قسم جس سے ہم زخموں کو صاف کریں گے:

زخموں کے کھرنڈوں کو گرنے میں کچھ وقت درکا ر ہو گا۔ ان کو کھینچ کر نہ اُتاریں تاکہ وہ جلدی جھڑ جائیں۔ اس سے سوزش اور انفیکشن ہو سکتا ہے۔

زخموں پر کوئی کریم نہ لگائیں جب تک کہ سارے زخموں کے کھُرنڈ گر نہ جائیں اور زخموں والی جگہ مندمل نظر آنے لگے۔ زخموں کے مندمل ہو جانے کے بعد، آپ بچے کا ملائم کریم سے مساج کر سکتے ہیں جیسے کہ وٹامن- ای، زخموں کے نشان کے اندر۔

پرانا مندمل شدہ سکڑا ہوا زخم

آپ کے بچے کے سینے کے زخم جلد ہی مندمل ہو جانے چاہئیں۔ زخموں کےنشان وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتے جائیں گے۔ کبھی کبھار زخموں کے نشان اُبھرے ہوئے بڑے ہوجا تے ہیں۔ اگر آپ اس بارے میں فکرمند ہیں کہ آپ کے بچے کے زخم کا نشان کیسا نظر آتا ہے، تو براہ کرم اپنے بچے کے ماہر امراض اطفال یا فیملی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

زخم کو پوری طرح مندمل ہونے کے لئے قریباً ایک سال درکار ہوگا۔

دھوپ سےبچاؤ

جب تک کہ تمام کھُرنڈ اُتر کر گر نہ جائیں اور زخم کی جگہ مندمل نظر آنے لگے، تو زخم) وں(کو ایسے کپڑے سے ڈھانپ دیں جس سے روشنی کا گذر نہ ہو سکے۔ اپنے بچے کی تمام ننگی جلد پر دھوپ سے بچاؤ کی کریم لگائیں۔ زخموں کے مندمل ہونےکے بعد نئے زخموں پر دھوپ سے بچاؤ کی کریم لگاتے وقت خاص طور پرمحتاط رہیں۔

اپنے بچے کے درد کا بندوبست کرنا

جرّاحی کے بعد آپ کے بچے کو کئی ہفتوں تک درد رہ سکتاہے۔ جوں جوں وقت گذرتا جائے گا، درد کی شدّ ت کم ہوتی جائے گی۔ جب آپ کا بچہ ہسپتال سے رخصت ہو گا تو عموماً اسے درد کی دوا کے لئے نسخہ دیا جائے گا۔ جیسے وقت گذرتا جائے گا ویسے ہی آپ کے بچے کو اس دوا کو کم سے کم لینے کی ضرورت ہو گی۔

اگر آپ کے بچے کا درد بد تر ہو جاتا ہے تو ماہر امراض اطفال یا فیملی ڈاکٹرکو دکھائیں۔ اپنے بچے کی نرس سے پوچھیں کہ آپ کے بچے کے درد کا کیسے جائزہ لیا جائے۔

آپ کے بچے کو جسمانی سرگرمی کئی ہفتوں کے لئے محدود کرنی ہو گی۔

بچوں کے لئے باقاعدہ ورزش صحتمند طرز زندگی کے لئے ضروری ہے۔ تاہم آپریشن کے بعد آپ کے بچے کو کئے ہفتوں تک محتاط ہونا پڑے گا۔ براہ مہربانی مزید معلومات کے لئے اس ٹیبل کو دیکھیں۔

بےبیز کے لئے ہدایات

متعین وقت سرگرمی سے متعلق تجاویز

جرّاحی کے 2 ہفتے بعد تک، یا جب تک کہ سینے کا زخم پوری طرح مندمل ہو جائے

ایسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں جو زخم کو خراب کر سکتی ہوں۔

پیٹ کے بل لیٹنے سے احتراز کریں۔ تا ہم، اس وقت کے بعد، معمول کی نشوء نما کے لئے، پیٹ کے بل لیٹنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

جرّاحی کے 6 ہفتے بعد تک

تمام سرگرمیوں کے دوران سینے کے مسلز اور ہڈیوں کی حفاظت کریں۔

پیٹ کے بل لیٹنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ یہ معمول کی نشوء نما کو فروغ دیتی ہے۔

سر/گردن اور نچلے حصے سے اٹھیں۔

بغلوں سے اوپر ہاتھ کے اٹھانے سے پرہیز کریں۔

کپڑے بدلتے وقت اور جب بیٹھنے لگیں تو ہاتھوں کو کھینچنے سے پرہیز کریں۔

نئے پاؤں پاؤں چلنے والے بچے، چھوٹے بچے اور نوعمر بچوں کے لئے ہدایات

متعین وقت سرگرمی سے متعلق تجاویز

جرّاحی کے 2 ہفتے بعد تک، یا جب تک کہ سینے کا زخم پوری طرح مندمل ہو جائے

ایسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں جو زخم کو خراب کر سکتی ہوں۔

پیٹ کے بل لیٹنے سے احتراز کریں۔

جرّاحی کے 6 ہفتے بعد تک

تمام سرگرمیوں کے دوران سینے کے مسلز اور ہڈیوں کی حفاظت کریں۔

نئے پاؤں پاؤں چلنے والے بچے کو سر/گردن اور نچلے حصے سے اُٹھائیں۔

بغلوں سے اوپر ہاتھ کے اٹھانے سے پرہیز کریں۔

وزنی چیزیں کھینچنے اور دھکیلنے سے پرہیز کریں۔

اٹھک بیٹھک،بغیر سہارا بیٹھنے کی ورزش، یا اپنے آپ کو فرنیچر پر جھٹکے سے گرانے سے پرہیز کریں۔

تیراکی کی طرح بازوؤں کو دائرے کی شکل میں پیچھے کی طرف حرکت کرنے سے پرہیز کریں۔

جرّاحی کے 12 ہفتے بعد تک

تمام سرگرمیوں کے دوران، سینے کی ہڈی کی حفاظت کریں۔

اپنے تمام معمول کی سرگرمیوں کی طرف واپس چلے جائیں ماسوائے وہ جو سینے کو اُڑا دیں۔ ان میں جارحانہ کھیل، گیند پھینکنا ، فٹ بال، ہاکی، کراٹے ، بین بیگ فائیٹس، ریڈ روور شامل ہیں۔

کیا کوئی اور بھی سرگرمیاں ہیں جن میں آپ کا بچہ شامل ہوتا ہے اور آپ صحت کی نگہداشت کرنے والی ٹیم کے رکن سے اس کے بارے میں معلوم کرنا چاہیں گے ؟ اگر ایسا ہے، تو اُنہیں یہاں تحریر کریں :

 

آپ کے بچے کا طرز عمل

جرّاحی کے بعد آپ اپنے بچے کے طرز عمل میں تبدیلی محسوس کرسکتے ہیں۔ ہسپتال سے جانے کے بعد مندرجہ ذیل تبدیلیاں عام ہیں:

  • سونے کا خلل آمیز طریق
  • بستر پر پیشاب
  • مزید شور اور ضد کرنا اور چمٹے رہنا ۔

یہ مسائل عام طور پر 1 سے 2 ہفتوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔ اس ذہنی دباؤ کے وقت کے دوران، آپ کو انے بچے کو سنبھالنے کی ضرورت ہوگی لیکن مناسب حدود بھی تعین کریں۔

اسکول یا ڈے کیئر میں واپس جانا

جرّاجی کے بعد 2 ہفتوں میں آپ کا بچہ واپس اسکول جا سکتا ہے، یا جب وہ جسمانی طور پرکسی قدر صحتمند سمجھے توجا سکتا ہے۔

بےبیز اور پاؤں پاؤں چلنے والے بچے ڈے کیئر میں 2 ہفتوں کے بعد واپس جا سکتے ہیں۔

اگر اسکول یا ڈے کیئر میں کوئی وبا ئی مرض پھیلا ہوا ہے تو آپ کے بچے کو جرّاجی کے بعد 4 ہفتوں تک نہیں جانا چاہئے۔ اچھی طرح ہاتھ دھونا اور بیمار لوگوں کو چھونے سے پرہیز کرنا، انفیکشن کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔

صحت کی معمول کی نگہداشت

آپ کا بچہ جب ہسپتال سے رخصت ہوتا ہے تو اُسے 1 تا 2 ہفتوں میں ماہر امراض اطفال یا فیملی ڈاکٹر کو دکھانا چاہئے۔ یہ ڈاکٹر آپ کے بچے کی موجودہ بنیادی صحت کی ضروریات کے بارے میں معائنہ کرے گا۔ اگر آپ کو اپنے بچے کی صحت کے بارے میں کوئی خدشات ہیں تو آپ اس ڈاکٹر سے بات کریں۔

اپنے بچے کی پہلی ملاقات کی تاریخ اور وقت یہاں لکھیں :

قوت مدافعت

اگر آپ کو اپنے بچے کی قوت مدافعت کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی ماہر امراض اطفال یا فیملی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ مزید تفصیلی معلومات کے لئے کینیڈین امونائیزیشن گائیڈ ) کینیڈین قوت مدافعت کی رہنما( سے استفادہ کریں۔ یہ یہاں پر موجود ہے:

https://www.canada.ca/en/services/health/publications/vaccines-immunization.html (صرف انگریزی زبان میں دستیاب).

دل کی جرّاحی والے کچھ بچوں کے لئے خصوصی رعایت ہے۔ یہ وقت اور قوت مدافعت کی قسم کو متاثر کر سکتے ہیں۔ جن میں یہ شامل ہیں :

  • اگر آپ کے بچے کودل کی جرّاحی کے لئے خون کی اشیاء دی گئیں تھیں۔ آپ کے بچے کےگھر جانے سے پہلے اپنی نرس سے اس کے بارے میں معلوم کریں۔

    میرے بچے نے خون کی یہ شئے لی ہے :

    اس تاریخ پر :
  • اگر آپ کے بچے کا دفاعی نظام کمزور ہے جسکی وجہ 22q11 ڈیلیشن سنڈروم ہے جو ڈائی جارج سنڈروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ختنے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے کے ختنے ہوں، تو آپ جرّاحی کے بعد 8 ہفتے تک انتظار کریں۔ اگر آپ کا بچہ خون کو پتلا کرنے والا علاج کروا رہا ہے  توختنے کروانے سے پہلے براہ مہربانی اپنے بچے کے ماہر امراض دل اور خون کے جمنے کی نگرانی کرنے والی ٹیم سے بات کریں۔

دانتوں کی نگہداشت، جرّاحی اور دیگر طریق عمل

قبل اس کے کہ آپ کا بچہ دانتوں کا علاج، جرّاحی یا دیگر طریق عمل کرائے اپنے بچے کے ماہر امراض دل سے بات کریں۔ اپنے بچے کے ماہر امراض دل سے پوچھیں آیا کہ آپ کے بچے کو ان طریق عمل سے پہلے خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ قبل اس کے کہ آپ کے بچے کا کوئی طریق عمل ہو، اس بات پر دھیان دیں کہ آپ کے بچے کی صحت کی نگہداشت کرنے والا اس بات کو جانتا ہے کہ اُس کے دل کی جرّاحی ہوئی ہے۔

سفر

اگر آپ اور آپ کا بچہ شہر سے باہر رہتے ہیں، تو آپ کو ہسپتال کے قریب رہنا ہو گا جب تک کہ آپ کے دل کی جرّاحی کے بعد والے کلینک کی ملاقاتیں پوری ہوں۔ ایک مرتبہ جب آپ کے بچے کا ماہر امراض دل آپ کے بچے کی صحت سے مطمئن ہو جاتا ہے تو آپ گھر جا سکتے ہیں۔

اگر آپ کے بچے کے صحت کے بارے میں خدشات موجود ہیں تو یہ آپ کے سفر اور چھٹیوں کےمنصوبوں کو محدود کر سکتا ہے۔ اگر آپ کو اس بات کا یقین نہیں کہ آپ کا بچہ کیا کر سکتا ہے تو اپنے بچے کے ماہر امراض دل سے رابطہ کریں۔

کار نشست

کار میں سفر کرتے وقت تو اس بات کا یقین کریں کہ آپ کے بچے کار نشست پر حفاظت سے بیٹھے ہیں اور ہمہ وقت نشست کی پیٹیوں سے محفوظ کئے ہوئے ہیں۔ یہ قانون ہے۔ براہ مہربانی یاد رکھیں کہ جب بھی آپ ہسپتال آنے یا یہاں سےجانے کے لئے کار سے سفر کریں تو اپنے بچے کی کار نشست کو ہمراہ لانا نہ بھولیں۔ اگرآپ کے پاس کار نشست نہیں ہے تو ہسپتال آپ کو اُدھار دے سکتی ہے۔

فوری طبّی امداد کے بارے میں جاننا

فوری طبّی امداد اور سی پی آر یا جسے بیسک لائف سپورٹ[بی ایل ایس] بھی کہا جاتا ہے  تمام والدین کے لئے اس کی تربیت تجویز کی جاتی ہے۔ یہ مہارتیں آپ کو اپنے یا کسی اور کی زندگی بچانے میں مدد دیں گے۔ اپنے بچے کی نرس سے معلوم کریں کہ آپ اس طریق تک کیسے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے بچے کو کھانا کھلانا

جب آپ ہسپتال سے رخصت ہوں گے تو ڈسچارج فہرست آپ کو ان امور کے بارے میں بتائے گی:

  • کھانے کی قسم جو آپ کا بچہ لیتا ہے
  • آپ کے بچے کو ایک دن میں اپنی نشوء نما اور جسم میں پانی کی کمی سے بچاؤ کے لۓ کھانے کی کم ازکم مقدار لینے کی ضرورت ہے

تمام بچوں کو اپنی نشوء نما اور افزائش کے لئے متوازن خوراک، پھل، سبزیاں، اور پروٹین (لحمیات) کھانی چاہئے۔

آپ کے بچے کی دل کی جرّاحی کے بعد اُسے وزن بڑھانے کے لئے خاطر خواہ کھانے میں مشکل ہو سکتی ہے۔ ایسے بچے جو دل کے مسائل کے ساتھ ہیں اُنہیں زیادہ طاقت اور زیادہ کیلوریز(حراروں) کی ضرورت پڑتی ہے۔

بےبیز کو کھانا کھلانا

ماں کے دودھ یا فارمولا دودھ میں اکثر فاضل کیلوریز ملائی جاتی ہیں۔ اگر آپ کے بچے کو فاضل کیلوریز کی ضرورت ہے تو ماہر خوراک آپ کو پکانے کی ترکیب دے گا۔

کھانے اور وزن میں آہستہ اضافہ والے مسائل کے ساتھ بچوں کو ماہر خوراک کیلنک کی ملاقاتوں میں غور سے دیکھتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ آہستہ وزن بڑھا رہا ہے تو آپ کو ہسپتال سے رخصت ہونے سے پہلے بچے نے دن بھر جو کھایا اسکا فارم دیا جائے گا۔ آپ ان فارموں کو یہ تحریر کرنے کے لئے کہ آپ کا بچہ کتنا کھاتا ہے، استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کے بچے کا ماہر خوراک یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ آپ اپنے بچے کی رطوبتوں کے اخراج کا بھی ریکارڈ رکھیں کہ وہ کتنا پیشاب کرتا ہے، اُلٹی کرتا ہے یا پا خانہ کرتا ہے۔ براہ مہربانی ان فارموں کو اپنے کلینک کی ملاقاتوں پر لائیں۔ ماہر خوراک ان کو آپ کے بچے کی خوراک کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے استعمال کرے گا۔

بچے کو کھانا کھلانے کا وقت 30 منٹ تک محدود کرنے کی کوشش کریں تا کہ آپ کا بے بی تھک نہ جائے۔ کچھ بچوں کو فارمولا دودھ نگلنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اگر آپ کے بچے کو کھانے میں مشکل ہوتی ہے، تو پیشہ ورانہ معالج یا ماہر خوراک آپ کے بچے کی نگہداشت میں شامل ہو جاتے ہیں۔

کچھ بے بیز کو نلکی سے خوراک معمول کے کھانے کے ساتھ شامل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ کے بچے کو کھانے کی نلکی کی ضرورت ہے، نرسنگ کا عملہ آپ کو دکھاۓ گا کہ اس نلکی کو کیسے استعمال اور اس کی گھر پر کیسے نگہداشت کرتے ہیں۔

دھیان رکھیں کہ آپ کا بچہ جسم میں پانی کی کمی کا شکار نہیں ہوتا

یہ بہت ضروری ہے کہ آپ جسم میں پانی کی کمی کی علامات کو دیکھتے رہیں۔ جسم میں پانی کی کمی اس وقت وقع ہوتی ہے جب بدن میں کافی پانی نہیں ہوتا کہ وہ پوری طرح کام کرے۔ جسم میں پانی کی کمی کی علامات یہ ہیں :

  • کم ڈائیپروں کا گیلا ہونا
  • خشک منہ
  • ڈوبتی ہوئی آنکھیں یا بچے کے سر کی سطح کے نیچے تالو کے اوپرنرم دھبے

پانی کی کمی سے بچاؤ کے لۓ، اپنے بچے کے ہسپتال سے رخصت کے مختصر معلوماتی پرچے پر پانی کی کم سے کم مقدار کا اندراج بھی کریں ۔ رطوبت کا مطلب ہے ماں کا دودھ ، فارمولا دودھ ، یا دیگر رطوبتیں۔

اگرآپ کا بچہ پینے سے انکار کرے تو اپنے ماہر امراض اطفال سے ملیں۔ گرمیوں کے دنوں میں یا جب وہ ورزش سے پسینے میں ہو تو اپنے بچے کو اضافی مشروبات دیں۔

دوائیں

اگر آپ کے بچے کو گھر پر دواؤں کی ضرورت ہے تو آپ کو ہسپتال سے رخصت ہونے سے پہلے نسخہ دیا جائے گا۔ کوشش کریں کہ ہسپتال کی فارمیسی سے وہ نسخہ والی دوائیں لے کر جائیں۔ ممکن ہے کہ مقامی فارمیسی کے پاس وہ خصوصی دوائیں نہ ہو٘ں جو آپ کے بچے کے لئے ضروری ہیں۔ نرس یا دوا فروش آپ کو بتائیں گے کہ یہ دوا کیا ہے اوراسے کیسے استعمال کرنا ہے۔

دواؤں کو کب اور کیسے دینا ہے :

  • ہر روز دوا کو ایک ہی وقت پر دیں۔ اگر آپ کا بچہ بہت سی ادویات لے رہا ہے، تو آپ اپنے نرس یا دوا فروش کو کہیں کہ وہ آپ کو چارٹ دے تاکہ آپ کو دواؤں کے دینے کے وقت کو یاد رکھنے میں مدد ملے۔
  • ہمیشہ آپ کو اپنے بچے کے کھانے سے پہلے دوا دینی چاہئے۔ بچے جب بھوکے ہوتے ہیں تو ان کے دوا کھانے کے زیادہ امکان ہوتے ہیں اور ان کے دوا اگلنے کے کم امکان ہوتے ہیں قبل اس کے کہ اُن کے پیٹ بھرے ہوں۔
  • دواؤں کو کھانے اور مشروبات کے ساتھ ملانے کی کوشش نہ کریں۔ اگر آپ دوا کو کھانے یا پانی کے ساتھ ملائیں گے تو یہ جاننا مشکل ہوگا کہ دوا کی پوری خوراک لی گئی ہے۔ اگر آپ کو لازماً دوا کھانےیا پانی کے ساتھ ملا کر دینی پڑے تودوا کو کھانے کی تھرڑی مقدار میں ملائیں تاکہ بچہ اسے پورا ختم کر لے۔
  • ہربار استعمال کے بعد سرنجیں، چمچے، یا دواؤں کے کپ، صابن اور گرم پانی سے صاف کریں۔
  • مختلف سرنجیں، مختلف دواؤں کے ساتھ نہ ملائیں۔ ہر دوا کے لئے لازماً اپنی سرنج ہو۔

اپنے بچے کی دوا کے بارے میں تمام معلومات کا مطالعہ کریں :

  • ہسپتال سے رخصت ہونے سے پہلے اپنے بچے کی دواؤں کے بارے میں تحریری معلومات کا مطالعہ کریں۔ نرس،ڈاکٹر یا دوا فروش آپ کے جو بھی سوالات ہوں گے اُن کا جواب دے سکتے ہیں۔
  • جو دوا آپ فارمیسی سے لیں، ہمیشہ ان پر لگے ہوئے لیبلوں کو پڑھیں۔ دھیان رکھیں کہ آپ کو علم ہے کہ دوا کب اور کتنی مقدار میں دینی ہے۔
  • کچھ دوائیں جو آپ کا بچہ لیتا ہے اُنہیں فرج میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ دھیان رکھیں کہ ان کے لیبلوں کو چیک کریں اور اُنہیں صحیح طریق پر سنبھالیں۔

اگر آپ دوا کی خوراک کسی وقت پر نہ دے سکیں یا بچہ اُگل دے :

  • اگر آپ کا بچہ ساری دوا اُسی وقت اُگل دیتا یا تھوک دیتا ہے تو اپنے بچے کو ایک اور خوراک دیں۔
  • اگر آپ کا بچہ دوا دینے کے بعد 15 سے 20 منٹ میں دوا اُلٹتا ہے تو اُسے دوسری خوراک دینے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کو یہ معلوم نہ ہو کہ کیا کرنا چاہئے تو اپنے ڈاکٹر یا دوا فروش کو کال کریں۔
  • ا اگر آپ دوا کی خوراک کسی وقت پر نہ دے سکیں تو آپ دوسرے وقت پر دوا کی خوراک کو دگنا نہ کریں۔ اگردوا دینے میں ایک گھنٹے سی کم تاخیر ہوئی ہے تو دوا کی خوراک دے دیں۔ اگردوا دینے میں ایک گھنٹے سی زائد تاخیر ہوئی ہے تو اگلی دوا کی خوراک اپنے مقررہ وقت پر دیں۔ اگر آپ کو یہ معلوم نہ ہو کہ کیا کرنا چاہئے تو اپنے ڈاکٹر یا دوا فروش کو کال کریں۔

یاد رکھنے کی دوسری باتیں :

  • کوئی بھی بغیر نسخہ دوا دینے سے قبل اپنے ڈاکٹر یا دوا فروش سے چیک کریں۔
  • اپنے بچے کی تمام دوائیں ہسپتال کی ہر ملاقات پر اپنے ہمراہ لائیں۔

تمام دوائیں تالے میں اور ہر وقت بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

ڈاکٹر یا نرس سے کب مدد حاصل کریں

ہنگامی حالات

اگر آپ کو اپنے بچے کے بارے میں فوری خدشات ہیں، تو 911 / ہنگامی خدمات کو کال کریں ۔ کچھ فوری خدشات کی مثالیں یوں ہیں :

  • سانس لینے میں دشواری
  • دورے پڑنا
  • غشی
  • نہ جاگنا

صحت کے عام خدشات

اگر آپ کو اپنے بچے کی صحت کے بارے مِیں کوئی سوالات یا خدشات ہوں جو آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے بچے کے دل کے مسائل سے متعلق نہیں تو اپنے بچے کے ماہر امراض اطفال یا فیملی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ اس کی چند ایک مثالیں یوں ہیں۔

  • نزلہ کی علامات، جیسے کہ ناک کا بہنا اور کھانسی
  • جلد پر سرخ نشانات دھپڑ
  • قوت مدافعت کے بارے میں سوالات
  • عام سرگرمیوں سے لگنے والی چوٹیں

آپ کے بچے کے دل کے مسائل سے متعلق خدشات

اگر آپ کو اپنے بچے کے ہسپتال سے رخصت ہونے کے پہلے 6 ہفتے کے اندر کوئی سوالات یا خدشات ہوں جنہیں آپ سمجھتے ہیں کہ وہ آپ کے بچے کے د ل کے مسائل سے متعلق ہیں تو:

  • امراض دل کے کلینک کی نرس سے عام کاروباری اوقات میں رابطہ کریں۔
  • عام کاروباری اوقات کے بعد، امراض دل کی داخل مریضوں کے یونٹ امراض دل کے زیر تربیت  ڈاکٹر جو ڈیوٹی پر ہو اُ سے کال کریں۔

کچھ خدشات میں یہ باتیں شامل ہیں:

  • خوراک میں تبدیلی، جیسے کہ پینے میں کمی، بھوک کی کمی ، وزن میں کمی ، کھانے کے دوران تھکاوٹ اور سونا ؛ کھانے کے لئے نہ جاگنا ؛ کھانے کے دوران سانس لینے میں دشواری ؛ قے یا دست کرنا ؛ کھانے کے دوران زیادہ پسینہ آنا
  • سانس لینے میں تبدیلی جیسے تیز تیز سانس لینا ؛ خصوصاً جب سو رہا ہو؛ آواز کے ساتھ سانس یا سانس میں غُرّاہٹ کی آواز؛ زیادہ پسینہ آنا ؛ کھانسی کا جاری رہنا
  • رویہ میں تبدیلی جیسے کہ حد سے زائد سونا یا چڑچڑا پن
  • رنگ میں تبدیلی جیسے کہ پیلاہٹ ؛ جلد کا دودھیا ہونا ) جلد کا سنگ مر مر کی طرح لگنا( ؛ ہونٹوں ؛ زبان ؛ ناخنوں کی جڑوں کا نیلگوں ہونا ؛ ہاتھ ، پاؤں یا جسم پر دھپڑ
  • زخم کے انفیکشن کی علامات جیسے بخار ؛ سُرخی ، سوجن ؛ بڑھتی ہوئی ملائمیت یا زخموں کا رسنا
  • پانی کی بندش کی علامات ؛ جیسے کے آنکھوں کی پلکوں، چہرہ، ہاتھ،یا پاؤں یا لڑکوں میں جنسی اعضاء کا ، یا بڑے بچوں کی ٹانگوں یا ٹخنوں کا سوجنا یا پھولنا ؛ کم پیشاب یا گیلے ڈائیپروں کی تعداد میں کمی

دل کے پیدائشی مرض کے بارے میں معلومات

www.aboutkidshealth.ca/heart

www.heartandstroke.ca (صرف انگریزی زبان میں دستیاب)

www.americanheart.org (صرف انگریزی زبان میں دستیاب)

www.pediatricheartnetwork.org (صرف انگریزی زبان میں دستیاب)​

Last updated: 十二月 18 2008