سیفالیکسن

Cephalexin [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو سیفالیکسن نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ سیفالیکسن کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

سیفالیکسن ایک ایسی دوا ہے جسے اینٹی بائیوٹک کہا جاتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک کا استعمال ان جراثیم جنھیں بیکٹیریا کہتے ہیں، کی وجہ سے ہونے والی انفیکشن کے علاج اور اس سے بچاو کے لئے کیا جاتا ہے۔

آپ نے سیفالیکسن کے برینڈ کا نام کیفلیکس سنا ہوگا۔ سیفالیکسن گولی اور مائع کی شکل میں آتی ہے۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

اگر آپکے بچے کو ان میں سے کچھ ہو تو اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

  • سیفالیکسن، سیفالوسپورن اینٹی بائیوٹک یا پینسیلن اینٹی بائیوٹک سے الرجی ہو۔

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔

  • گردے کی بیماری

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

  • اپنے بچے کو تب تک سیفالیکسن دیتے رہیں جب تک آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔
  • اپنے بچے کو سیفالیکسن کھانے کے ساتھ یا بغیر دیں۔ سیفالیکسن کا استعمال معدے کی خرابی کا بائث بن سکتا ہے اس لئے ممکن ہے آپ محسوس کریں کہ اسکو کھانے کے ساتھ دے کر معدے کی خرابی سے بچا جا سکتا ہے۔
  • اگر آپکا بچہ گولیاں نہیں نگل سکتا توسیفالیکسن مائع میں بھی دستیاب ہے۔ اگر آپکا بچہ سیفالیکسن مائع کی شکل میں لے رہا ہو تو بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔ خاص چمچ سے یا پھر دواساز کی دی ہوئی بوتل سے دوا کی پیمائش کریں۔
  • اپنے بچے کو سیفالیکسن ہر روز ایک ہی وقت اور وقفوں پر دیں جس وقت آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز کہے۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ہو۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟

اسکا استعمال شروع کرنے کے چند دن کے اندر آپکا بچہ بہتر محسوس کرنا شروع کر دے گا۔ مکمل اثر دکھانے میں یہ دوا مزید دن لگا سکتی ہے۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے اس دوا کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • خراب معدہ بشمول معدے کی درد، سینے کی جلن، پانی والے پاخانے یا ڈائریا، الٹیاں آنا

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • منہ، ہونٹ، زبان یا حلق میں سوزش
  • شدید چکر آنا یا بے ہوشی
  • سانس لینے میں مشکلات، سینے کی اکڑن، خرخراہٹ اور شدید کھانسی
  • شدید متلی یا الٹیاں یا شدید پانی والے پاخانے جن میں خون یا لال دھبے ہوں
  • غیر معمولی خراش یا خون بہنا
  • شدید جلد ے ریش، خارش

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟

سیفالیکسن ڈائریا کا سبب بن سکتی ہے۔ خون آور ڈائریا یا بخار کے ساتھ ڈائریا کسی سنجیدہ انفیکشن کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اپنے بچے کو ڈائیریا کی کسی بھی قسم کی دوا دینے سے پہلے دوا ساز سے بات کریں۔

اگر آپکے بچے کو ذیابیطس ہو اور وہ پیشاب میں گلوکوز کے لیول کا ٹیسٹ یا کوئی اور ٹیسٹ استعمال کرتا ہو تو ٹیسٹ کے نتائج غلط آسکتے ہیں- گلوکوز کو دیکھنے کے لئے کسی اور ٹیسٹ کے بارے میں اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ، جڑی بوٹیوں والی یا قدرتی مصنوعات) دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں۔

ممکن ہے وہ ادویات جو خون کو پتلا کرتی ہیں مثلاً وارفارن یا ہیپارن، اگر آپکا بچہ سیفالیکسن لے رہا ہو تو اس کے ساتھ صحیح کام نہ کریں۔

ہو سکتا پے کہ سیفالیکسن کے ساتھ یا اس کے استعمال کے سات دن کے اندر پیدائش کو قابو میں رکھنے والی گولیاں کام نہ کریں۔ اگر آپکی بچی پیدائش کو قابو میں رکھنے والی دوا لے رہی ہو تو اسکے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جو آپکا بچہ لے رہا ہو اور اسکو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس سیفالیکسن کورس ختم کرنے کیلئے وافر مقدار میں موجود ہو۔ اگر ضروری ہو تو اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

سیفالیکسن کی گولیوں کو کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔

سیفالیکسن کو فریج میں رکھیں۔ اس دوا کو فریز مت کریں۔ کسی بھی قسم کے نہ استعمال ہوئے مائع کو دو ہفتوں کے بعد ضائع کر دیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

سیفالیکسن کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں سیفالیکسن استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ پرچہ سیفالیکسن کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو سیفالیکسن کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: 三月 25 2008