ڈائپر

How to change a diaper [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

نومولود کے ڈائپر بدلنے کے بارے میں جانئے کہ اس میں کیا چیز شامل ہے۔ کچھ کارآمد مشوروں کے ساتھ ڈائپر ریش سے نمٹنے کے بارے میں معلومات بھی دی گئی ہیں۔

کبھی ڈائپر نہیں بدلا؟ پریشان نہ ہوں، آپکو اسکی کافی عادت ہونے والی ہے۔ جب بات ہو ڈائپر کی تو اسکی مشق واقعی آپکو ماہر بناتی ہے۔ بہرحال آپ نے حمل کے دوران گڑیا کے ڈائپر بدل کر جو مشق کی تھی اُسکا موازنہ اصلی چست نومولود بچے کا ڈائپر بدلنے سے نہیں کیا جا سکتا۔

بچے کا ڈائپر بدلنے کے دوران اپنے ہاتھ میں ضروری سازوسامان رکھنا کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنی ساری ضروری اشیاء اس جگہ رکھنے کی کوشش کریں جہاں آپکا بچہ اپنا ذیادہ وقت گزارتا ہو۔ ایک چھوٹا ڈائپر کا بستہ اپنے صوفے کی پیچھے رکھنا آپکے سیڑیوں کے اوپر نیچے جانے کے کافی چکر بچا سکتا ہے۔ ہاتھ میں رکھنے والی چیزوں میں بچوں کے وائپ، بچوں کی گدی، ڈائپر اور کریم یا پٹرولیم جیلی ہو سکتی ہے۔ کچھ والدین وائپ کی بجائے نیم گرم پانی اور دھلے ہوئے کپڑے کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں کیونکہ بچوں کے وائپ کبھی کبھی نومولود بچے کی جلد کو تکلیف پہنچا سکتے ہیں۔

یہ کچھ اور مشورے ہیں۔

  • اپنے بچے کا ڈائپر تقریباً ہر تین سے چار گھنٹے بعد یا جب بھی اسکو فیڈ کروائیں تو بدلیں تاکہ ڈائپر ریش ہونے سے بچا جا سکے۔ وہ بچے جوکہ باربار پاخانہ کرتے ہوں اور جن کا وقت پر ڈائپر نہ بدلہ جائے وہ ڈائپر ریش کا شکار بنتے ہیں۔
  • بچے کا خراب ڈائپر اتارنے سے پہلے اسکے نیچے نیا ڈائپر رکھیں تاکہ اگر آپکا بچہ ڈائپر بدلنے کے دوران پاخانہ یا پیشاب کر دے تو وہ نئے ڈائپر کی اندر ہی گرے۔ یہ آپکی امید سے ذیادہ دفعہ ہوگا۔
  • جب آپ اپنے بچے کا گندا ڈائپر اتاریں تو اسے فوراً پہنچ سے دور پھینک آئیں
  • اگر آپکا بیٹا ہو تو دھار سے بچنے کے لئے اسکے ذکر کو کپڑے یا وائپ سے ڈھانپیں۔
  • گر آپکے بچے کے ختنے نہیں ہوئے تو اسکے ذکر کو ہلانے یا اسکے ذکر کے نیچے کی جلد کو صاف کرنے کی کوشش مت کریں کیونکہ اس طرح آپکے بچے کے ذکر کے نازک خلیوں کو نقصان پہنچنے کو خطرہ ہوگا۔
  • گر آپکی بیٹی ہو تو اسکی آگے اور پیچھے سے صفائی کریں تاکہ بیکٹیریا کے اندر جانے سے فرج میں ہونے والے انفیکشن کو روکا جا سکے۔
  • اپنے بچے کا نچلا حصہ صاف کرنے کے بعد اسکو کچھ دیر کے لئے ہوا سے سوکھنے دیں۔ کچھ والدین ڈائپر لگانے سے پہلے کریم یا پٹرولیم جیلی لگاتے ہیں اور کچھ نہیں لگاتے۔ وقت کے ساتھ ساتھ آپکو پتہ چل جائے گا کہ آپکے بچے کے لئے کیا بہتر ہے۔
  • ڈائپر بدلتے وقت اس چیز کا خیال رکھیں کہ آپکے بچے کی ذکر کا منہ نیچے کی طرف ہو تاکہ ڈائپر کے آگے سے لیکج کو روکا جا سکے۔
  • اگر آپکے نومولود بچے کی غذا کی ناڑ ابھی تک نہیں گری تو ڈائپر کو آگے سے رول کرنا مت بھولیں تاکہ ناڑ تک ہوا پہنچتی رہے۔ یہ آپکے بچے کے لئے آرام دہ ہوگا اور اس سے ناڑ بھی خشک رہے گی اور انفیکشن کے امکانات بھی کم ہوں گے۔

ڈائیپر ریش

اگر آپکے بچے کو ڈائیپر ریش ہو جائے تو اسکے ڈائیپر کو بار بار تبدیل کریں خاص کر ہر پاخانے کے بعد ۔ بیبی وائپ کا استعمال چھوڑ دیں کیونکہ بچے کے لئے یہ بھی تکلیف کا بائث بن سکتے ۔ اس کی بجائے اپنے بچے کو گیلے کپڑے سے صاف کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے بچے کی پیٹھ کو جتنا ممکن ہو کھلا رکھیں تاکہ ہوا گزر سکے۔ اگلا ڈائپر لگانے سے پہلے ڈائیپر کریم کی ایک موٹی تہہ لگائیں۔ اسکی پشت پر پاوڈر لگانے سے گریز کریں کیونکہ پاوڈر غیرموثر ہوتا ہے۔ اگر آپ واقعی ڈائپر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو سادہ کارنسٹارچ پاوڈر کا استعمال کریں اور ہر دفعہ ڈائپر بدلتے وقت اسکو اچھی طرح دھوئیں۔ پاوڈر کو جسم پر جمے رہنے دینا آپکے بچے کے جسم کے اس حصے میں بیکٹیریا بننے کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر آپکے نومولود بچے کو ییسٹ انفیکشن ہو جائے جوکہ تناسلی پر سخت ریش ہوتے ہیں اور بڑھ کر پیٹ اور کولہوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں، جتنی جلدی ہو سکے اسکا طبی معائنہ کروائیں۔

Last updated: 十月 18 2009