آنکھ کا زخمی ھونا : ابتدائی طبی امداد

Eye injuries: First aid [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آنکھ کا زخم بچے کے لئے بہت تکلیف دہ ھوتا ھے، مہیا کی گئی معلومات سے آپ بہتر طریقے سے اپنے بچے کی زخمی آنکھ کی حفاظت کر سکتے ھیں اور یہ فیصلہ کر سکتے ھیں کہ کس مرحلے پر آپ کے بچے کو طبی امداد کی ضرورت ھے۔

آنکھ کا زخم کیا ھے ؟

بچوں میں آنکھ کا زخم ایک عام بات ھے۔ چھوٹی اشیاء یا کوئی مائع چیز آنکھ میں چلی جائے تو بے چینی کا سبب بنتی ھے آنکھ کے زخم کی وجہ سے آنکھ سرخ ھو جاتی ھے

آنکھ کے زخم کی علامات و نشانات

بچہ اپنی آنکھ میں تکلیف کی شکایت کرے گا۔ اسکی آنکھ سرخ ھو گی اور اسے کھولنا بھی مشکل ھو گا۔ بعض اوقات کوئی چھوٹی سی شئے آنکھ کے پپوٹے کے اندر ھوتی ھے، اور زیادہ تر حالتوں میِں وہ شئے آپ کو بچے کی آنکھ میں دکھائی بھی دیتی ھے۔

وجوھات

آنکھ میں زخم ھونے کی عمومی وجوھات، جن میں مندرجہ ذیل شامل ھیں :

  • اپنی انگلی کا ناخن لگنا یا کوئی باھر کی شئے کا آنکھ میں جانا
  • لوھے کا ٹکڑا، کانچ، پتھر، لکڑی یا کرا فٹ میٹیریل
  • ریت کے ذرات
  • کسی کیمیکل کا آنکھ میں پڑنا
  • کسی متحرک شئے کا اچانک اڑتے ھوئے آ کر آنکھ میں پڑنا

آنکھ کا زخم بہت تکلیف دہ اور ڈرانے والا ھو سکتا ھے۔ اپنے بچے کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ پر سکون رھے اور بیٹھ جائے۔ آنکھ کو اچانک ادھر ادھر ھلانے جلانے سے زخم کے بڑھنے کا خطرہ ھوتا ھے۔ اپنے بچے کو ھدایت کریں کہ سیدھا دیکھے یا آنکھ بند کرکے رکھے۔ اس طرح سے آنکھ کا درد کم ھو گا۔ جب آپ بچے کی آنکھ پر پٹی باندھیں تو بچے کا سر پکڑ کر رکھیں تا کہ ھلائے نہیں

علاج

طریقہ علاج زخم کی نوعیت پر منحصر ھے

چھوٹے ذرے

ریت یا مٹی کے چھوٹے چھوٹے ذرات تو آنکھ کو چلتے ھوئے پانی کے دھونے سے ھی صاف ھو جاتے ھیں۔ آھستہ سے چلتے ھوئے پانی سے زخمی آنکھ کو 10 منٹ تک دھوئیں۔ درست آنکھ اور منہ پر زور سے پانی کے چھینٹے نہ ماریں ۔

مسسلسل جھنجلاھٹ

اگر بچہ درد کی شکایت کرے لیکن آنکھ صاف ستھری ھو تو فورآ ڈاکٹر سے رابطہ کریں، ڈاکٹر آنکھ میں ایک خاص قسم کا محلول ڈال کر آنکھ کی خراش کا مطالعہ کرے گا تا کہ جلدی آرام آئے اور انفیکشن سے بچا جا سکے۔ ممکن ھے ڈاکٹر کوئی دوا بھی تجویز کرے۔

ایمبیڈڈ اشیاء

ایسی اشیاء جو کہ آنکھ میں جا کر پھنس جاتی ھیں کوشش کریں کہ انہیں مزید آنکھ میں نہ دھکیلا جائے کیونکہ اس سے آنکھ کو مستقل نقصان پہنچنے کا اندیشہ ھے۔ بچے کو ھدایت کریں کہ اپنی آنکھ کو بند رکھے اور بچے کی آنکھ پر کوئی صاف کپڑا یا پٹی باندھ دیں۔ پٹی کے اوپر ٹیپ لگا کر اسے محفوظ کر دیں۔ آنکھ کے اوپر کسی قسم کا دباو ڈالنے سے گریز کریں، اگر ممکن ھو تو دونوں آنکھوں پر پٹی باندھ دیں تا کہ حرکت سے نقصان نہ پہنچے۔ بچے کو ّپرسکون رھنے کی ھدائت کریں کیونکہ دونوں آنکھیں بند کرنے سے اسے بے چینی محسوس ھو گی اس کے بعد فورآ طبی امداد کا بندوبست کریں

کیمیائی مادے کا چھینٹا پڑنا

اگر آپکے بچے کی آنکھ میں کیمیائی مادے کا چھینٹا پڑ جائے تو جلدی سے 10 منٹ تک چلتے ھوئے پانی سے دھوئیں۔ پانی منہ اور دوسری آنکھ پر ڈالنے سے گریز کریں۔ آنکھ کو صاف پٹی سے ڈھانپ دیں اور فورآ طبی امداد کے لئے کال کریں۔ اگر ممکن ھو تو کیمیائی مادے کی شیشی ساتھ لے آئیں [ اگر کنٹینر بڑا ھو اور لانا مشکل ھو تو اس کا نمونہ بوتل میں ڈال کر لے آئیں ] تا کہ ڈاکٹر کو اسکی پہجان کرنے میں آسانی ھو

پرھیز

جب آپ مشینوں اور اوزاروں کا استعمال کر رھے ھوں تو بچے کو حفاظتی چشمہ لگانے کا کہیں جیسا کہ لان موور سے گھاس کاٹتے وقت ضروری ھے کیونکہ کچرا اّڑ کر بچے کی آنکھ میں جا سکتا ھے۔ اگر آپکا بچہ ھاکی یا باسکٹ بال کھیلتا ھے تو اسے حفاظتی چشمہ لگانے کی ھدائت کریں۔ اگر آپکے بچے کے ھاتھوں پر کوئی کیمیائی یا زھریلا مادہ لگ جائے تو ھاتھوں کو آنکھوں سے دور رکھنے کو کہیں۔۔

اھم نکات

  • بچوں میں آنکھ کا زخمی ھونا ایک عام بات ھے
  • چھوٹی چھوٹی اشیاء جیسے کہ مٹی کے ذرات، کیمیائی مادے آنکھوں کو زخمی کر سکتے ھیں
  • آنکھ کے زخم سے بچے خوف زدہ ھو جاتے ھیں اپنے بچے کو ھدایت کریں کہ وہ بیٹھ جائے اور پر سکون رھے
  • اگر کوئی شئے آنکھ میں گھس کر چپک جائے تو آنکھ پر صاف پٹی لپیٹ کر فورآ طبی امداد بلائیں
  • اگر آپکے بچے کی آنکھ میں کیمیائی مادے کا چھینٹا پڑ جائے تو جلدی سے 10 منٹ تک ٹھنڈے چلتے ھوئے پانی سے دھوئیں اور فورآ طبی امداد کے لئے کال کریں۔
Last updated: 十二月 03 2010