(MRI) میگنیٹک ریزونینس امیجنگ

Magnetic resonance imaging (MRI) [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

میگنیٹک ریزونینس امیجنگ (MRI) اعصاب کی تصویر کشی کی تکنیک ہے جس سے دماغ کی ساخت میں غیر معمولی پن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ بچوں کیلئے MRI اسکینز کے بارے میں پڑھیں۔

ایم آر آئی کیا ہے ؟

میگنیٹک ریزونینس امیجنگ (MRI) ایکسرے کے بغیر جسم کے اندر کی تصویر لینے کا طریق ہے۔ ایم آر آئی تصویر لینے کے لئے مضبوط مقناطیس استعمال کرتا ہے۔ یہ ایم آر آئی سکین کہلاتا ہے۔

ایم آر آئی سکین خاصہ شور والا ہے لیکن یہ بے ضرر ہے۔ کئی چھوٹے چھوٹے ایم آر آئی سکین مکمل ایم آر آئی معائنہ بناتے ہیں۔ مکمل ایم آر آئی معائنہ کم از کم 30 منٹ سے 2 گھنٹے تک مکمل کرنے میں لے لیتا ہے۔

ایم آر آئی کے لئے تیاری کرنا

اگر آپ کے بچے کے جسم میں کوئی دھات ہو توایم آر آئی کی ٹیم کو بتائیں

چونکہ ایم آر آئی مضبوط مقناطیسی حلقہ عمل رکھتا ہے، کچھ دھاتی عناصر آپکے بچے کو زخمی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے بچے کی کوئی جراحی ہوئی ہو، طریق عمل ہوئے ہوں، یا چوٹیں لگی ہوں جس میں کوئی دھات کا عنصر شامل ہو جیسے کہ دھات کی سلاخیں، پلیٹیں، پیچ، جکڑنے والے پرخچے،چمٹیاں یا بدن میں گدے ہوئے زیور توایم آر آئی کی ٹیم کو بتائیں۔ اگر آپ کے بچے میں کوئی تنصیب کاری ہوئی ہے تو براہ مہربانی ایم آر آئی کی ٹیم کو اس آلے اور اس کے ساخت کنندہ کے بارے معلومات فراہم کریں۔ کچھ حالتوں میں آپ کے بچے کا ایکسرے کرنے کی ضرورت ہوگی یہ توثیق کرنے کے لئے کہ ایم آر آئی کا معائنہ کرنا اس کے لئے محفوظ ہوگا۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہوں تو براہ مہربانی ایم آر آئی کی ٹیم سے رابطہ کریں۔

آپ کے بچے کو سلانے یا مکمل بے ہوشی کے عمل کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

گر آپ کا بچہ اتنا بڑا ہے کہ وہ مکمل طور پر ایک گھنٹے کے لئے [ اوسطاً ] لیٹا رہے، تو اسے ایم آر آئی معائنہ کی تیاری کے لئے کوئی خاص کام کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

گر آپ کا بچہ پورے معائنے کے دوران لیٹ نہیں سکتا، اُسے خاص "نیند کی دوا" کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ کا بچہ داخل مریض نہیں ہے اور اسے طریق عمل کی تیاری کے لئے سلانے کی ضرورت ہے تو ایم آر آئی یونٹ آپ کو وقت مقررہ سے قبل معلومات فراہم کرے گا کہ کب سے اپنے بچے کا کھانا بند کردیں۔

اگر آپ کے بچے کو طریق عمل کی تیاری کے لئے سلانے کی ضرورت ہے تو نرس یا بے ہوشی کے عمل کے ماہر پورا طبیّ جائزہ لیں گے کہ آپ کے بچے کو سلانے کی دوا دینا محفوظ ہے۔ اگر یہ محفوظ نہیں ہوگا تو آپ کے ٹیسٹ کے وقت میں تاخیر ہو گی یا اُسے منسوخ کیا جائے گا۔

مزید معلومات کےلئے، براہ مہربانی" نیند کی گولیوں کے ذریعے سلانے کے عمل" یا "مکمل بے ہوشی کے عمل" کے بارے میں مطالعہ کریں۔

پنے بچے کے معائنہ کی تاریخ اور وقت کو یہاں تحریر کریں:

 

ایم آر آئی معائنہ کے لئے آپ کے بچے کو ٹیکے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

کچھ ایم آر آئی سکین ڈاکٹر کو مزید معلومات فراہم کرتےہیں جب وہ ایک خاص سیال مائع جسے کنٹراسٹ میڈیم کہتے ہیں اس کے ذریعے کیا جا تا ہے۔ یہ رطوبت ہاتھ یا بازو کی رگ میں انٹراوینس کے خط (IV) کو استعمال کرکے دی جاتی ہے۔ آئی وی (IV) ایک چھوٹی سوئی کے ذریعے دی جاتی ہے۔ اگر ضروری ہو تو آئی وی (IV)ایم آر آئی سکین سے پہلے داخل کی جائے گی۔

کنٹراسٹ میڈیم عام طور پر بہت محفوظ ہے لیکن بہت کم کیسز میں یہ ردّعمل پیدا کر سکتا ہے. یہ دیکھنے کے لئَے کہ آپ کے بچے کو ردّ عمل ہوتا ہے، ٹیم آپ کے بچے کی ایم آر آئی سے پہلے اوربعد میں قریب سے نگرانی کرے گی۔ ٹیم ایسے مسائل سے، اگر ہوتے ہیں تو نمٹنے کے لئے تربیت یافتہ ہے۔ ایم آر آئی سے پہلے ٹیم کا رکن اُن خطرات کے بارے میں آپ سے گفتگو کرے گا۔

ایم آر آئی ٹیم کے ارکان

یم آر آئی معائنہ میں 3 یا 4 ارکان کی ٹیم شامل ہوتی ہے۔

  • میڈیکل ریڈی ایشن ٹیکنالوجسٹ ایم آر آئی اسکین کرے گا۔
  • o نرس آپ کے بچے کو اسکین کے لئے تیار کرے گی/گا۔ اگر آپ کے بچے کو سلانا ہے تو نرس نیندکی دواؤں کے ذریعے سلانے کا عمل کرے گی/گا۔ اگر آپ کا بچہ مکمل بے ہوشی کے عمل پر ہے تو نرس مکمل بے ہوشی کے عمل کے ماہر کی مدد کرے گی/گا۔
  • مکمل بے ہوشی کے عمل کا ماہر وہ ڈاکٹر ہے جو مکمل بے ہوشی کا عمل کرتا ہے۔
  • ڈاکٹر ہر ایم آر آئی اسکین کو چیک کرے گا تاکہ یہ یقین کرے کہ معائنہ مکمل ہے۔ بیشتر اوقات یہ ایک ریڈیالوجسٹ ہوگا۔ یہ ایک ڈاکٹر ہے جو تشخیصی خاکوں جیسے کہ ایم آر آئی اسکین میں خصوصی مہارت رکھتا ہے۔

اپنے بچے کو ایم آر آئی کے بارے میں کیا بتانا ہوگا۔

پنے بچے کو بالکل صحیح بتائیں کہ ایم آر آئی اسکین کے دوران کیا ہوگا۔ اسے واضح کریں کہ وہ کیا دیکھے، سُنے، اور محسوس کرے گا۔ یہ ان باتوں کی تفصیل ہے کہ ایم آر آئی اسکین کے دوران کیا ہوگا۔ یاد رکھیں کہ ایم آر آئی اسکین کوئی تکلیف نہیں دیتا۔

ایم آر آئی سے پہلےکیا ہوتا ہے

  • قبل اس کے کہ آپ کا بچہ کمرے میں جائے، عملہ کچھ سوالات پوچھے گا۔ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیں گے کہ آپ کے بچے کو طاقت ور مقناطیس، ایم آر آئی اسکینر کے قریب جاکر کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔ کچھ دھاتی آلات اور تنصیبات ایسے ہیں جو ایم آر آئی کے عمل کو ناممکن بناتے ہیں۔
  • آپ کے بچے کو اپنی جیبیں مکمل طور پر ہر چیز سے خالی کرنی ہوں گی جیسےسکے،چابیاں،پین،سیل فونز،پرس،اوربینک کارڈزسے۔اسے گھڑی بھی اتارنا ہوگی۔ آپ کا بچہ کوئی میک اپ یا زیور نہیں پہن سکتا۔
  • آپ کا بچہ ہسپتال کا گاؤن پہنے گا۔

ایم آر آئی کے دوران کیا ہوتا ہے

  • ایم آر آئی اسکینرایک بڑی، گول مشین ہے جس کے درمیان میں ایک چوڑا سرنگ نما خول ہے۔
  • آپ کا بچہ بستر پر لیٹے گا۔ ٹیکنالوجسٹ، ایم آر آئی اسکین کےلئے اسے صحیح حالت میں لٹائے گا۔
  • جب ہر چیز تیار ہو جائے گی تو بستر اس سرنگ نما خول میں داخل کر دیا جائے گا۔ آپ کے بچے کا زیادہ تر بدن اُس سرنگ نما خول میں ہوگا۔
  • آپ کے بچے کو ہر ایم آر آئی سکین کے دوران لازماً تمام وقت پوری طرح ہلے بغیر لیٹے رہنا ہے۔
  • اسکینر، اسکیننگ کے دوران زوردارکھٹکھٹانے جیسی یا ڈھول نما آواز نکالتا ہے۔ ہر ایک جو اس کمرے میں ہو، اسے کانوں کے ڈھانپنے کے ڈاٹ یا ہیڈ فونز پہننے ہوں گے تا کہ وہ اپنی سماعت کی حفاظت کر سکیں۔
  • ٹیکنالوجسٹ آپ کے بچے سے سپیکر کے ذریعے بات کرے گا۔ جب ایم آر آئی اسکین مکمل ہو جائے گا، تو ٹیکنالوجسٹ آپ کے بچے کو میز سے اُتارنے میں مدد کرے گا۔
  • کچھ اسکینرز میں، تفریح کا سامان ہے تاکہ اسکین کے عمل کے دوران آپ کا بچہ فلم دیکھنے کے قابل ہوگا۔
  • اگر آپ کے بچے کو معائنہ کے دوران نیند دلانا ضروری نہ ہوا تو آپ چاہیں تو بچے کے ساتھ کمرے میں ٹہر سکتے ہیں۔ اگر آپ کمرے میں ٹہرنا چاہیں تو آپ کا بھی دھات کی تنصیبات کے لئے معائنہ ضروری ہو گا۔

ایم آر آئی کے بعد کیا ہوتا ہے

یم آر آئی معائنہ کے بعد، بلا داخل مریض گھر جاسکتے ہیں ماسوائے اس کے کہ اُن کی ہسپتال میں کوئی اور ملاقات ہے۔ اگر آپ کا بچہ دواؤں کے ذریعے سلانے پر عمل پیرا ہے یا مکمل بے ہوشی کے عمل پر ہے توآپ لازماً ہسپتال میں رُکیں جب تک کہ وہ ہوش میں نہ آ جائے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ملاقات عام طور پر 3 سے 4 گھنٹے لے سکتی ہے۔

آپ کا ڈاکٹر ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ وصول کرے گا۔ آپ کا ڈاکٹر ایم آر آئی اسکین کے نتائج کے بارے میں آپ سے بات کرے گا۔

اگر آپ بچے کی ملاقات کا وقت منسوخ کرنا چاہتے ہیں تو کیا کرنا ہوگا۔

اگر آپ نے اپنے بچے کی ایم آر آ‏‏ئی ملاقات کا وقت منسوخ کرنا ہی ہے تو جس قدر جلد ممکن ہو، محکمہ کو کال کریں۔

اگرآپ کے بچے کو شدید نزلہ اور کھانسی ہے تو آپ کو چاہئے کہ اپنے بچے کی ملاقات کا وقت تبدیل کرلیں۔ آپ کا بچہ ایم آر آئی کے پورے معائنے کے لئےسارا وقت لیٹنے کے قابل نہ ہوسکےگا۔ دوسرا کوئی مریض آپ کا اصل وقت ملاقات لے لے گا۔ ایم آر آئی کے معائنے کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

اگر آپ اپنے بچے کے معائنے کی ملاقات میں تاخیر سے پہنچتے ہیں تو ہم آپ کی ملاقات میں تاخیر یا اسے منسوخ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو کوئی سوالات ہوں تو کسے کال کریں

اگر آپ کو کوئی سوالات ہوں تو ایم آر آئی مرکز کو کال کریں۔

کلیدی نکات

  • ایم آر آئی آپ کےاندرونی بدن کی بغیر ایکسرے تصاویر لینے کا طریق ہے۔ یہ تکلیف دہ نہیں۔
  • اگر آپ کے بچے کے بدن میں کوئی دھات ہو توایم آر آئی کی ٹیم کوقبل از وقت بتائیں۔
  • تصویری ماہر ایم آر آئی کے معائنہ کو دیکھے گا اور آپ کے ڈاکٹر کو رپورٹ بھجوائے گا۔ آپ کا ڈاکٹر ایم آر آئی کے نتائج کے بارے میں آپ سے بات کرے گا۔
Last updated: 十一月 17 2009