بغیر اترے ہوئے خصیے کیا ہیں ؟
عام طور بچے کے پیدا ہونے سے پہلے، خصیے سکروٹم [ خصیوں کی تھیلی] میں چلے جاتے ہِیں۔ کبھی کبھار، اگریہ ایک یا دونوں ہی خصیے تھیلی میں جانے کی بجائے، جسم کے کسی خانے میں رہ جاتے ہیں۔ اسے بغیر اُترے ہوئے خصیے یا کریپٹورکڈازم کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے چھپا ہوا خصیہ۔
مزید جاننے کے لئے برائے مہربانی مطالعہ کریں : ' بغیر اترے ہوۓ خصیہ' “ نا لٹکنے والا خصیہ".
اورکیڈوپیکسی کیا ہے ؟
آرکیڈوپیکسی خصیوں کے نیچے سکروٹم ) خصیوں کی تھیلی( کا آپریشن ہے۔ آپ کے بیٹے کا ایک یا دونوں خصیوں کا آپریشن ہو گا۔
آپریشن کے دوران کیا ہوتا ہے
آپ کے بچے کو نیند آور خصوصی دوا دی جائے گی جسے مکمل بے ہوشی کا عمل کہتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آپ کا بچہ آپریشن کے دوران سوتا ہے۔
ڈاکٹر ایک ہلکا سا چیرا دیں گے آپ کے بچے کی ٹانگ کے اوپر کے حصہ میں جسے گروئن کہتے ہیں۔ وہ آہستہ سے آپ کے بیٹے کا خصیہ سکروٹم ) خصیوں کی تھیلی( میں ڈال دیں گے۔ اگر دونوں خصیوں کو سکروٹم ) خصیوں کی تھیلی( میں اُتارنا ہوا تو ٹانگوں کے دونوں طرف گروئن کے حصے میں دو چیرے لگائے جائیں گے۔
آپریشن عام طور پر ایک گھنٹہ فی خصیہ لیتا ہے۔
عام طور پر اورکیڈو پیکسی ہسپتال میں بغیر داخل ہوئے کا آپریشن ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپریشن اُسی دن ہو جاتا ہے جس دن آپ کا بچہ ہسپتال میں آتا ہے۔ آپ کا بچے کو کچھ گھنٹے جرّاحی کے بعد جاگنے میں لگیں گے۔ آپ کا بیٹا جرّاحی کے بعد غالباً گھر جا سکے گا۔ وہ ہسپتال میں رات بھر کے لئے نہیں رکے گا۔
جرّاحی کے عمل کے بعد اپنے بچے کی گھر پر دیکھ بھال کرنا
درد سے آرام
آپریشن کے بعد آپ کا بچہ پہلے کچھ دنوں تک ٹانگ کے اوپر والے حصے گروئن میں غالباً درد محسوس کر سکتا ہے۔ آپ کے بچے کا ڈاکٹر درد کےلۓ کوڈین تجویز کرسکتا ہے۔آپ اپنے بچے کو درد کے لئے ایسیٹامینوفین ٹائیلینول یا آئبوپروفین بھی دے سکتے ہیں۔ اس دوا کو ڈاکٹر کے کہنے کے عین مطابق دیں۔
آپ کے بچے کے درد میں ہونے کی علامات
بڑے بچے آپ کو بتا سکتے ہیں جب بھی اُنہیں درد ہوگا۔ چھوٹے بچوں میں درد ہونے کے لئے ان علامات کو دیکھیں :
- بہت زیادہ افراتفری اور شور مچانا
- پسینے کا بڑھ جانا
- جلد کا پیلا رنگ
- چلنے سے انکار یا چلنے میں تکلیف
- عام طور پر خاموش رویہ
ٹانکوں کی دیکھ بھال کرنا
آپ کے بچے کو چیرے کی جگہ یا جگہوں پر پٹی لگائی ہو گی۔ یہ پٹیاں ٹانکوں کو ڈھانپے ہوں گی۔ آپ پٹی پر معمولی سا خون دیکھ سکیں گے، یہ حسب معمول ہے۔ خون کا بہنا بتدریج رُک جائے گا۔
کچھ عرصہ بعد آپ پٹی کو نہانے کے ٹب میں تر کر سکتے ہیں۔
ایک مرتبہ جب پٹی اُتار دی جاتی ہے، چیرے کی جگہ دن میں دو مرتبہ صاف کریں۔ نرس آپ کو ہدایات دیں گے کہ یہ کام کیسے کرنا ہے۔
- صاف گیلا کپڑا استعمال کرتے ہوئے آہستہ سے چیرے کی جگہ صاف کریں
- ایک ہفتہ تک اینٹی بائیوٹک مرہم جیسے کہ پولی سپورین ٹانکوں کی جگہ پر لگائیں۔ اینٹی بائیوٹک ایک خاص کریم ہے جو جراثیموں کو مارتی ہے۔ آپ اینٹی بائیوٹک کریم دواؤں کے اسٹور سے بغیر ڈاکٹری نسخے کے خرید سکتے ہیں۔
- ٹانکے گر جائیں گے اس لئے انہیں ہٹانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اگر آپ کا بچہ ابھی بھی ڈائپرمیں ہے تو آپ کو چاہئے کہ جب وہ گیلا ہو تو اُسے بدل دیں۔ قریباً 30 منٹ روزانہ بغیر ڈائپر کے رہنے دیں۔ اگر آپ کا بچہ بڑا ہے تو وہ اپنی معمول کی خوراک کھا سکتا ہے۔ آپ کے بچے کو روزانہ پاخانہ کرنا چاہئے۔
آپ کے بچے کو کلینک میں معائنے کی ضرورت ہو گی
ہسپتال کا عملہ آپ کے بیٹے کے لئے دوبارہ معائنے کا وقت دے گا کہ وہ معائنہ کے لئے آئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ ٹھیک ہو رہا ہے۔ اگر آپ کو دوبارہ معائنے کا وقت نہیں دیا گیا، تو اس کے لئے کہیں۔
آپکے بچے کی سرگرمیاں
جب تک کہ کلینک میں معائنہ نہ ہو جائےآپ کے بچے کو کچھ سرگرمیوں سے پرہیز کرنا چاہئے جو اُس کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں یہ شامل ہیں۔
- محنت طلب سرگرمیاں
- مڈ بھیڑ والی کھیلیں جیسے فٹ بال یا ہاکی
- بائی سائیکل سواری
چند ہفتوں کے بعد، آپ کا بچہ معمول کی تمام جسمانی سرگرمیاں کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
اس بات کا یقین کرنا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے
بیشتر بچوں کو آپریشن کے بعد بحال ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ آپریشن کے بعد آپ کے بچے کے خصیوں کی تھیلی سوجی ہوئی اورنیلگوں ہو سکتی ہے۔ یہ چند دنوں کے بعد دور ہوجائے گی۔ کچھ بچوں کو خصیوں کی تھیلی میں یا چیرے کی لکیر جہاں جلد میں ڈاکٹر آپریشن کی خاطر چیرا لگاتے ہیں اُن میں انفیکشن ہو جاتے ہیں۔ آپ کے بچے کو بھی انفیکشن ہو سکتا ہے اگر اُسےذیل میں سے ایک یا زائد علامات ہیں:
- چیرے کی جگہ پر درد کا زیادہ ہونا
- چیرے کی جگہ سُرخ ہے
- چیرے کی جگہ سوج یا پھول جاۓ
- چیرے کی جگہ سے رطوبت خارج ہونا
- 5۔38 سینٹی گریڈ سے زائد بخار
- قے ) اُلٹیاں(
- معدہ میں درد یا معدے میں تکلیف
- بھوک کا نہ لگنا
- تھکاوٹ یا کمزوری
اگر آپ کے بچے کو ان میں سے کوئی ایک یا زائد علامات ہیں تو اپنے بچے کے ڈاکٹر کو دکھائیں ۔
کبھی کبھار، آپریشن کے بعد خصیہ گھوم جائے گا یا دوبارہ اوپر کو چلا جائے گا۔ ڈاکٹر کو آپ کے بچے کو اُسی وقت دیکھنا چاہئے اگراس میں ان میں سے کوئی بھی ایک علامت پائی جائے
- شدید درد یا سوجن ہے
- اُسے پیشاب کرنے میں دقت یا پیشاب نہیں کر سکتا
اگر آپ اپنے بچے کے خصیے کے بارے میں کہ وہ گھوم گیا یا اوپر چلا گیا ہے ، پریشان ہیں تو ہسپتال کو کال کریں اور سرجن کے بارے میں پوچھیں۔
اگر آپ کو مسئلے کے بارے میں شبہ ہو
اگر آپ کو کوئی خدشات ہیں تو ڈاکٹر سے بات کریں۔ اپنے بچے کے سرجن کو کال کریں، وہ ڈاکٹر جس نے آپ کے بچے کا آپریشن کیا ہے۔
کلیدی نکات
- اورکیڈوپیکسی خصیوں کے نیچے نہ اُترنے کا آپریشن ہے۔
- عام طور پر آپریشن کے باعث ہسپتال میں رات بھر رکنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
- آپریشن کےچند دنوں بعد تک، آپ کے بچے کو زور آور سرگرمیوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔
- والدین کو چیرے کی جگہ کی پٹی کو صاف اور بدلتے رہنا ہے۔