سالمیٹیرول

Salmeterol [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو سالمیٹیرول[Salmeterol ] نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ سالبیوتامال کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

سالمیٹیرول ایک ایسی دوا ہے جو پھیپڑوں میں ہوا کے گزر کی نالیاں کھولتا ہے۔ اس طرح آپ کے بچے کو سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔

سالمیٹیرول لمبے عرصے تک کام کرنے والی دوا ہے۔ عام طور پر اِسے ایک ریلیور اور اثرانگیز دوا کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کسی ریلیور یا اثر انگیز دوا کی جگہ استعمال نہیں ہوتی۔

اگر آپ کے بچے کو دمے کے خطرات لاحق ہیں تو تیز اثرانگیز دوا کا استعمال کرنا چاہیے۔ سالمیٹیرول دمے کےاچانک حملے کو نہیں روکتی۔

سالمیٹیرول کَثرت کے دوران سانس اکھڑنے سے بچا سکتی ہے۔

آپ نے سالمیٹیرول کے برینڈ کا نام سرونٹ تو سنا ہی ہو گا۔ سالمیٹیرول خشک پاوڈر کی صورت میں آتی ہے۔ کچھ ادویات ایک ہی ترکیب میں سالمیٹیرول کو اپنے ساتھ ملا لیتی ہیں جیساکہ اڈوائر۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

اگر آپکے بچے کو سالمیٹیرول یا اس کے کسی اور جُز سے الرجی ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے

  • دل کی یا خون کے ضرف کا مرض
  • بیش درقیئی
  • بیش طناب
  • بے ظابطہ دل کی دھڑکن

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

  • بچے کو دوا ڈاکٹر یا دوا ساز کی عین ہدایات کے مطابق دیجیئے۔
  • بچے کی خوراک میں تبدیلی یا اِس کی بند کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
  • اپنے بچے کو سالمیٹیرول کو منہ کے زریعے سانس کے ساتھ اندر لینے دیں۔
  • اگر آپ کو سالمیٹیرول دینے کا صحیح طریقہ معلوم نہیں تو اپنے دوا ساز یا دمہ کلینک میں موجود نرس سے رجوع کریں۔
  • ہر روز اپنے بچےکو ایک ہی وقت پر یہ دوا دیں۔
  • سالمیٹیرول کو ایک دن میں دو سے زائد مرتبہ دینا نقصان دہ ہو سکتا ہے، جیسا کہ دل کی دھڑکن بڑھنا۔
  • اگر آپ کا بچہ کسی قسم کی مزاحم دوا کے ساتھ سالمیٹیرول کا استعمال کر رہا ہے تو سالمیٹیرول کو پہلے استعمال کرے۔ سالمیٹیرول کے استعمال سے سانس کی گزرگاہ کھُل جائے گی اور مزاحم دوا اندر تک جا کر اچھی طرح اثر انگیز ہو گی۔
  • سالمیٹیرول اور مزاحم دوا کے استعمال میں 5 منٹ کا وقفہ رکھیئے۔ 5 منٹ کے وقفے سے آپ کے سانس کی گزرگاہ اچھی طرح سے کھُل جائے گی اور مزحم دوا اچھی طرح جزب ہو جائے گی۔
  • اگر آپ کے بچے کا کَثرت کرنا دمہ کا باعث ہے تو اُسے سالمیٹیرول کثرت یا کھیلنے سے 15 یا 20 منٹ پہلے دیجیئے۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں

یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟

آپ کا بچہ یہ دوا استعمال کرنے کے تھوڑے دیر بعد ہی بہتر محسوس کرنے لگے گا۔ اس کو پوری طرح اثر انداز ہونے کے لیے کچھ گھنٹے درکار ہوں گے۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے اس دوا کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • سردرد
  • چکرانا
  • منہ کا خشک ہونا
  • کھانسی
  • دِل کی دھڑکن میں تیزی

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں

  • اگر آپ کا بچہ کسی قسم کے زندگی کے خطرے کی علامات ظاہر کرے جن میں سینے کی گھُٹن، بُخار، خارش، خشک کھانسی، جِلد کا رنگ نیلا ہونا، چہرے کی سوجن، زبان، ہونٹ اور گلے کی سوجن، یا اگر آپ کا بچہ کسی اور قسم کے غیر ضروری برتاو کا دکھاوا کرے۔
  • اگر آپ کا بچہ دمے کا حملہ برداشت نہ کر پائے۔
  • آگر آپ کا بچہ شدید غنودگی کے اثرات نمودار کرے۔

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟

ڈاکٹر سے تمام ملاقات کلینک یا ڈاکٹر کے دفتر پہ منعقد کریں تاکہ ڈاکٹر آپ کے بچے پر سالمیٹیرول کے اثرات دیکھ سکے۔ ڈاکٹر کو خوراک میں بدلاو کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاکہ اُس کو صحیح مقدار مل سکے۔

یہ خطرناک علامات اِس چیز کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آپ کے بچے کی حالت خراب سے خراب تر ہو رہی ہے اور آپ کے بچے کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے:

  • سنجیدہ علامات جیسا کہ کھانسی، سینے کی گُٹھن اور سانس کا اُکھڑنا۔
  • ریلیور دوا کھانے کے بعد اُس کا اثر 3 گھنٹوں تک ہی رہتا ہے۔
  • آپ کا بچہ سینے کی گھُٹن یا سانس کے اُکھڑنے کے بعث نیند سے جاگ سکتا ہے۔
  • دمہ کے بعث آپ کا بچہ اسکول کی اور دوسری مشقوں میں حصہ نہیں لے رہا ہے۔

اپنے بچے کو کسی بھی اور قسم کی ادویات دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز سے رجوع کریں۔

مجھے کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

اپنے بچے کے استعمال کی تمام ادویات کی ایک لِسٹ تیار کرلیں اور اُسے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیے۔

اپنے بچے کی ادویات میں کسی اور کو شریک مت کیجیئے گا نہ ہی کسی کی ادویات اپنے بچے کو دیجیئے۔

اِس بات کا مکمل دھیان رکھیے کہ آپ کے پاس ہفتہ کے آخر میں اور چُھٹیاں گزارنے کے لیے کافی دوا موجود ہے۔ اپنے بچے کی دوا کے ختم ہونے سے 2 روز قبل ہی دواخانے کال کر کےادویات کی شیشی بھروا لیجیئے۔

سالمیٹیرول کو ٹھنڈی ، خشک جگہ پر رکھیں جہاں دھوپ نہ ہو۔ اِس کو غسل خآنے یا باورچی خانے میں مت رکھیے گا۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں سالمیٹیرول استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ اس میں سالمیٹیرول کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو سالمیٹیرول کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: 一月 31 2010