مسکن دوا : بچے کی گھر میں حفاظت

Sedation: Caring for your child at home [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

مسکن دوا ایسی دوا ھوتی ھے جوکہ آپکے بچے کی آرام دہ، پرسکون رھنے اور سونے میں مدد کرتی ھے۔ مسکن دوا دیے جانے کے بعد بچے کی گھر میں دیکھ بھال کرنا سیکھیے۔

آپکے بچے کو ہسپتال کے دورے کے دوران مسکن دوا دی گئی تھی۔ مسکن دوا ایسی دوا ھوتی ھے جوکہ آپکے بچے کی آرام دہ، پرسکون رھنے اور سونے میں مدد کرتی ھے۔

مزید معلومات کیلئے براہ مہربانی "مسکن دوا" پڑھیں۔

جب آپکا بچہ پوری طرح جاگ جائے گا یا اس حالت میں آجائے گا جس حالت میں وہ مسکن دوا لینے سے پہلے تھا، تو وہ گھر جانے کیلئے تیار ھوگا۔ اس میں 1 یا 2 گھنٹے لگ سکتے ھیں۔

آپکے بچے کو دی گئی مسکن دوا کے بارے میں اھم معلومات

مسکن دوا کا نام:                                  
آپ کے بچے کو مسکن دوا دیے جانے کا وقت اور تاریخ: 
مسکن دوا کی مقدار اور دیے جانے کا طریقہ: 
آپکے بچے کا آج چیک کا گیا وزن: 
آپکے بچے کو مسکن دوا دینے والی نرس یا ڈاکٹر کا نام: 
ٹیلی فون: 

ممکن ھے کہ آپکا بچہ اپنے آپکو مسکن دوا لینے کے بعد غیر مستحکم یا مدھوش محسوس کرے

ممکن ھے کہ آپکا بچہ اپنے پاوں پر غیر مستحکم ھو۔ اگر ایسا ھو تو اسکو خود سے بھاگنے، چلنے یا رینگنے مت دیں۔ ممکن ھے کہ آپکا بچہ 1 دن تک پہلے کی نسبت کم چست یا چکرانا اور مدھوشی محسوس کرے۔

ممکن ھے کہ آپکا بچہ اگلے 1 دن تک مسکن دوا کے اثرات محسوس کرے۔ اسکی قریب سے نگہداشت کریں۔ یہ بھی ممکن ھے کہ وہ چڑچڑا، بدمزاج یا بہت زیادہ چست ھو جائے۔

مسکن دوا لینے کے بعد کی سرگرمیاں

مسکن دوا لینے کے بعد اگلے 24 گھنٹے جب تک آپکے بچے سے مسکن دوا کا اثر ختم نہیں ھو جاتا کسی ایک شخص کو آپکے بچے کی تمام سرگرمیوں کی جن میں آپکے بچے کا توازن یا توجہ درکارھوں مثلا بھاگنا، بال کھیلنا اور پڑھنا، کی نگرانی کرنی چاھیے۔ زیادہ تر بچے مسکن دوا لینے کے اگلے دن اپنی تمام معمول کی سرگرمیوں پر واپس آنے کیلئے تیار ھوتے ھیں۔

اگر آپکا بچہ نوجوان ھو تو اسکو مسکن دوا لینے کے بعد کم از کم 1 دن کچھ بھی ڈرائیو نہیں کرنا چاھیے اور نہ ھی کوئی مشین استعمال کرنی چاھیے۔

بچے کو خوراک دیںا

اپنے بچے کو تب تک کھانے کو کچھ نہ دیں جب تک وہ پوی طرح جاگ نہ جائے۔ اسکو کھانا بہت ذیادہ، یا بہت تیز مت کھلائیں کیونکہ ایسا کرنا بچے کے الٹی کرنے کا بائث بن سکتا ھے۔

بچے کو پہلے واضع مائع دیں۔ واضع مائع سے مراد میٹھا پانی، سیب کا جوس، مشروبِ ادرک، پاپسائکل، شوربا یا چائے شامل ھیں۔ جب آپکا بچہ بغیر الٹیاں کیے واضع مائع لینے کے قابل ھو جائے تو آہستگی سے اپنے بچے کو معمول کی خوراک دینا شروع کریں۔

اگر آپکا بچہ بوتل کے زریعے پینے کے قابل ھو جائے تو اسکو فارمولا یا چھاتی کا دودھ پلانے سے قبل 1 یا 2 مرتبہ واضع مائع دینے کی کوشش کریں۔

اگر آپکا بچہ بوتل سے نہ پی سکتا ھو تو اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکا بچہ پوری طرح جاگ رھا ھو اور چھوٹی خوراک سے آغاز کریں۔

آپکے بچے کے ساتھ ڈرائیونگ کرنا

جب آپکا بچہ گاڑی میں بیٹھ جائے تو گاڑی کی سیٹ کو تھوڑا سا نیچے جھکا دیں۔ آپکے بچے کا سر اوپر اور تھوڑا سا پیچھے ھونا چاھیے۔ اگر اسکا سر آگے کی طرف جُھک جائے تو اسکو سانس لینے میں دشواری پیش آسکتی ھے۔ بچے کو ہسپتال سے گھر جاتے وقت گاڑی میں اچھی طرح سے بیلٹ باندھی چاھیے۔

براہ مہربانی بچے کے ساتھ بیٹھ کر بچے کی نگرانی کرنے کیلئے ایک شخص[ڈرائیور کے علاوہ] کے ساتھ ھونے کو یقینی بنائیں۔

ممکن ھے کہ مسکن دوا لینے کے بعد آپکا بچہ معمول کے مطابق سو نہ پائے

ہسپتال سے گھر جانے کے بعد 3 سے 4 گھنٹے تک اپنے بچے کی متعدد دفعہ نگرانی کریں کہ وہ سوتا ھے یا نہیں۔ آپکے تنگ کرنے پر وہ تھوڑا سا اٹھے گا لیکن بعض اوقات بچے بہت غنودگی میں ھوتے ھیں اور ان کو اٹھانے کیلئے تھوڑی سے محنت کی ضرورت ھوتی ھے۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکا بچہ صحیح طرح سانس لے رھا ھو اور اسکی جلد کا رنگ بھی نارمل ھو۔

ممکن ھے کہ آپکا بچہ گھر آکر نہ سوئے کیونکہ اس نے ہسپتال میں سو لیا تھا۔ یہ بھی ممکن ھے کہ وہ بار بار سوئے اور اُٹھے۔

اگر آپکو کسی قسم کے خدشات ھوں تو کس کو کال کرنی ھے

اگر آپکو ان میں سے کوئی سے بھی مسائل محسوس ھوں تو 911 پر مدد کیلئے کال کریں:

  • آپکے بچے کو سانس لینے میں مشکل پیش آ رھی ھو۔
  • آپکا بچہ کم گہرے، آہستہ یا معمول سے مختلف انداز میں سانس لے رھا ھو۔
  • آپکے بچے کی جلد کا رنگ بہت سلیٹی یا نیلے رنگ کا محسوس ھو۔
  • آپ اپنے بچے کو نیند سے جگا نہ پا رھے ھوں۔

یہ مسائل بہت کم پائے جاتے ھیں۔

اگر آپکا بچہ دو دفعہ سے زیادہ مرتبہ اُلٹی کرے تو اپنے ڈاکٹر یا نرس کو کال کریں

اگر آپکا بچہ دو دفعہ سے زیادہ مرتبہ اُلٹی کرے تو اپنے خاندانی ڈاکٹر کو کال کریں یا قریبی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں اپنے بچے کو لے کر جائیں۔ اپنے ساتھ یہ معلومات لے کر جائیں تاکہ ڈاکٹر یا نرس کو آپکے بچے کو دی گئی مسکن دوا کا نام ، وقت اور مقدار کا پتہ چل سکے۔

اگر آپکے کوئی ایسے خدشات یا سوالات ھوں جوکہ بہت ضروری نہ ھوں تو اس ڈپارٹمنٹ میں فون کریں جہاں آپکے بچے کو مسکن دوا دی گئی ھو۔

اھم نکات

  • ممکن ھے کہ آپکا بچہ مسکن دوا لینے کے ایک دن بعد تک مختلف محسوس کرے۔ اگر آپکا بچہ کوئی ایسا کام کررھا ھو جس میں توجّہ یا توازن کی ضرورت ھو تو اسکی قریب سے نگرانی کریں۔
  • بچے کو پہلے واضع مائع دیں۔ جب آپکا بچہ بغیر الٹیاں کیے واضع مائع لینے کے قابل ھو جائے تو آہستگی سے اپنے بچے کو معمول کی خوراک دینا شروع کریں۔
  • اگر آپکا بچہ بوتل کے زریعے پینے کے قابل ھو جائے تو اسکو فارمولا یا چھاتی کا دودھ پلانے سے قبل 1 یا 2 مرتبہ واضع مائع دینے کی کوشش کریں۔
  • اگر آپکا بچہ بوتل سے نہ پی سکتا ھو تو اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکا بچہ پوری طرح جاگ رھا ھو اور چھوٹی خوراک سے آغاز کریں۔
  • اگر آپ ڈرائیونگ کر رھے ھو تو ایک شخص کو اپنے بچے کی ساتھ اسکی نگرانی کیلئے بٹھائیں۔
  • ہسپتال سے گھر جانے کے بعد 3 سے 4 گھنٹے تک اپنے بچے کی متعدد دفعہ نگرانی کریں کہ وہ سوتا ھے یا نہیں۔ ۔ جب وہ اٹھے تو اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکا بچہ صحیح طرح سانس لے رھا ھو اور اسکی جلد کا رنگ بھی نارمل ھو۔ اگر آپ سانس کا کوئی بھی مسئلہ محسوس کریں تو 911 پر مدد کیلئے کال کریں۔
Last updated: 三月 03 2011