مسکن دوا

Sedation [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

مسکن دوا کے بارے میں جانئے۔ مسکن دوا ایسی دوا ھوتی ھے جوکہ ہسپتال کے ٹیسٹ یا علاج کے دوران آپکے بچے کو سلائے رکھنے یا پرسکون محسوس کروانے کیلئے دی جاتی ھے۔

مسکن دوا کیا ھے؟

مسکن دوا ایسی دوا ھوتی ھے جوکہ ہسپتال کے ٹیسٹ یا علاج کے دوران آپکے بچے کو سلائے رکھنے یا پرسکون محسوس کروانے کیلئے دی جاتی ھے۔

یہ معلومات آپکی ہسپتال کے ٹیسٹ یا علاج کیلئے بچے کو تیار کرنے میں مدد کریں گی۔ یہ وضاحت کریں گی کہ مسکن دوا کیا ھے، بچے کے مسکن دوا کو لینے سے کیا ھوگا، اور ٹیسٹ یا علاج کے بعد بچے کی کیسے دیکھ بھال کرنی ھے۔

مسکن دوا آپکے بچے کی پرسکون محسوس کرنے میں مدد کرتی ھے

ممکن ھے کہ ٹیسٹ یا علاج آپکے بچے کیلئے خوف یا پریشانی کا بائث بنے۔ ٹیسٹ یا علاج کے دوران آپکے بچے کو پرسکون اور ساکن رکھنے کیلئے مسکن دوا دینے کی ضرورت پڑ سکتی ھے۔ مسکن آپکے بچے پرغنودگی طاری کر سکتی ھے یا اسکو سُلا سکتی ھے۔ مسکن دوا آپکے بچے کی علاج کے دوران کیے جانے والے عمل کو بھولنے میں بھی مدد کر سکتی ھے۔

تکلیف دہ علاج کے دوران آپکے بچے کو درد کی دوا بھی دی جائے گی۔

مسکن دوا سے پہلے

نرس یا ڈاکٹر فیصلہ کریں گے کہ آپکے بچے کو مسکن دوا کی ضرورت ھے یا نہیں

علاج یا ٹیسٹ کیلئے آپکے ہسپتال آنے کے بعد نرس یا ڈاکٹر آپکے بچے کی جانچ کرے گا۔ تب آپ اور نرس یا ڈاکٹر یہ فیصلہ کریں گے کہ آپکے بچے کو مسکن دوا دینی ھے یا نہیں۔

نرس یا ڈاکٹر بچے کو مسکن دوا دیں گے

ہسپتال میں موجود نرس یا ڈاکٹر آپکے بچے کو مسکن دوا دیں گے۔ بچے کو مسکن دوا دینے کے بعد وھی شخص آپکے بچے کی قریب سے نگرانی بھی کرے گا۔

اپنے بچے کو دوسری ایسی کوئی دوا مت دیں جوکہ آپکے بچے کو ہسپتال آنے سے پہلے سست، پرسکون رکھنے یا غنودگی میں رکھنے کا بائث بنے۔

بچے کو مسکن دوا دینے کے مختلف طریقے ھیں

مسکن دوا ان طریقوں سے دی جا سکتی ھے:

  • پینے کی چیز کے طور پر
  • نگلنے والی گولی کے طور پر
  • ماسک کے زریعے
  • اِنٹراوینس لائن [آئی وی] کے زریعے، ایک چھوٹی ٹیوب جسکو بازو یا ٹانگ کی رگ میں چھوٹی سی سوئی کے زریعے رکھا جاتا ھے

ڈاکٹر یا نرس اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ اس عمل میں اپکے بچے کیلئے کونسی مسکن دوا بہترین ھے۔ اگر آپکے بچے کو آئی وی کے زریعے مسکن دوا دی جا رھی ھو تو جس جگہ سے سوئی اندر جانی ھو اس جگہ پر سُن کرنے والی کریم لگانے کا کہیں تاکہ آپکے بچے کو درد محسوس نہ ھو۔ آپکو ملاقات والے دن ہسپتال پہنچتے ھی کریم طلب کر لینی چاھیے۔

مسکن دوا دینے سے پہلے بچے کو کیا کھلانا چاھیے

مسکن دوا دینے سے پہلے آپکے بچے کا پیٹ خالی ھونا چاھیے۔ اگر آپکے بچے کے معدے میں تھوڑی سی مقدار میں بھی کھانا یا کوئی بھی مائع ھو تو وہ الٹی کر سکتا ھے اور اپنے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ھے۔ خالی معدہ بچے کے الٹی کرنے کے امکانات کو کم کر دیتا ھے۔

اپنے بچے کے معدے کو خالی رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے ان ہدایات پر عمل کریں۔ اگر آپ ان ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو آپکے بچے کے علاج میں تاخیر ھو سکتی ھے یا اسے منسوخ بھی کیا جا سکتا ھے۔

  • مسکن دوا دینے سے آٹھ گھنٹے پہلے آپکے بچے کو ٹھوس غذا، گم، کینڈی، دودھ یا مالٹے کا جوس پینا بند کر دینا چاھیے۔ آپکا بچہ ابھی واضع مائع پی سکتا ھے، واضع مائع وہ مائع ھوتا ھے جسکے اندر سے کھڑکی کی طرح دیکھا جا سکتا ھے۔ واضع مائع میں پانی، مشروبِ ادرک یا واضع سیب کا جوس شامل ھیں۔
  • مسکن دوا دینے سے دو گھنٹے پہلے واضع مائع پینا بھی بند کر دینا چاھیے۔ آپکے بچے کو تب تک اپنے منہ کے زریعے کچھ نہیں لینا چاھیے جب تک وہ اُٹھ نہیں جاتا۔
  • اگر آپکے بچے کو نسخے والی ادویات لینے کی ضرورت ھوتو دوا دینے سے پہلے اس ڈاکٹر سے بات کریں جس نے وہ ادویات تجویز کی ھوں۔

آپکا بچہ مسکن دوا اس وقت لے رھا ھے: ___________________________________

آپکے بچے کو واضع مائع اس وقت پینا بند کر دینا چاھیے: ____________________________

چھوٹے بچوں کیلئے

اگر آپکا بچہ چھاتی کا دودھ پی رھا ھو تو مسکن دوا دینے سے 4 گھنٹے پہلے اسکو چھاتی کا دودھ پلانا بند کر دیں۔

اگر آپکا بچہ فارمولا پیتا ھو تو اسکو مسکن دوا دینے سے 6 گھنٹے پہلے فارمولا دینا بند کر دیں۔

خلاصہ : مسکن دوا لینے سے پہلے کھانا اور پینا

وقتآپکا بچہ کیا کھا اور پی سکتا ھے

مسکن دوا دینے سے 8 گھنٹے پہلے

مزید ٹھوس غذا، گم، کینڈی، دودھ یا مالٹے کا جوس مت دیں۔

آپکا بچہ صرف واضع مائع بشمول پانی، مشروبِ ادرک اور واضع سیب کا جوس پی سکتا ھا۔

مسکن دوا دینے سے 6 گھنٹے پہلے

بچے کو فارمولا دینا بند کر دیں

مسکن دوا دینے سے 4 گھنٹے پہلے

بچے کو چھاتی کا دودھ پلانا بند کر دیں

مسکن دوا دینے سے 2 گھنٹے پہلے

مزید واضع مائع نہیں دینا۔ اپنے بچے کو کھانے یا پینے کیلئے کچھ مت دیں جب تک وہ اُٹھ نہیں جاتا۔

اگر آپکا بچہ نسخے والی ادویات لے رھا ھو تو اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں کہ اسکو کب اور کیسے دوا دینی ھے۔

اپنے بچے کو بتائیں کہ کیا ھوگا

یہ بہت اھم ھے کہ آپ اپنے بچے کو بتائیں کہ ٹیسٹ یا علاج کے دوران کیا ھوگا۔ اپنے بچے کو بتائیں کہ اسکے پاس کون رھے گا، کیا کچھ پیش آئے گا اور ٹیسٹ یا علاج کے دوران اور بعد میں وہ کیسا محسوس کرسکتا ھے۔

آپکے بچے کو ٹیسٹ یا علاج کے بارے میں وضاحت دینے میں نرس آپکی مدد کرسکتی ھے۔ اس معاملے میں دیانت دار ھونا بہت ضروری ھے۔ اگر بچوں کو بتا دیا جائے کہ کیا توقع رکھنی ھے تو وہ کم پریشان اور کم خوفزدہ محسوس کرتے ھیں۔

مسکن دوا دینے کے بعد نرس یا ڈآکٹر بچے کی قریب سے نگرانی کریں گے

بچے کو مسکن دوا دینے سے پہلے، نرس یا ڈاکٹر آپکے بچے سے کچھ اھم سوالات پوچھیں گے۔ وہ آپکے بچے کی جسمانی جانچ کریں گے تاکہ اس بات کا یقین کر سکیں کہ آپکے بچے کو مسکن دوا دینا درست ھے یا نہیں۔

جب آپکے بچے کو مسکن دوا دی جا چکی ھوگی تو نرس یا ڈاکٹر آپکے بچے کا بلڈ پریشر، دل کی دھرکن اور سانس کی بار بار نگرانی کریں گے۔ نرس آپکے بچے کی جانچ کرنے کیلئے مختلف مشینوں کا استعمال کر سکتی ھے۔ ان مشینوں کو مانیٹرز کہتے ھیں۔

مسکن دوا دینے کے بعد، نرس یا ڈاکٹر آپکے بچے کی تب تک قریب سے نگرانی کریں گے جب تک آپکا بچہ گھر جانے کے قابل نہ ھو جائے۔

مسکن دوا معمولی ضمنی اثرات کا بائث بن سکتی ھے

ممکن ھے کہ مسکن دوا دیے جانے کے بعد آپکا بچے کو کچھ ضمنی اثرات[مسائل] پیش آئیں۔ عام طور پر یہ ضمنی اثرات معمولی ھوتے ھیں۔ ان میں یہ شامل ھو سکتے ھیں:

  • الٹیاں کرنا
  • موڈ کی خرابی، اشکباری یا چڑچڑا پن محسوس کرنا
  • غنودگی محسوس کرنا sleepy
  • چکر آنا یا غیر مستحکم محسوس کرنا

بعض اوقات مسکن ادویات بچے کیلئے غنودگی محسوس کرنے کی بجائے زیادہ چستی اور پریشانی کا بائث بن سکتی ھیں۔ اگر ایسا ھو تو نرس یا ڈاکٹر بچے کے ساتھ اسکے پرسکون ھو جانے تک رھیں گے، لیکن ٹیسٹ یا علاج کا کسی دوسرے دن کیلئے انتظام کروانا پڑ سکتا ھے۔

اس کے ساتھ اس بات کے بھی تھوڑے سے امکانات ھوتے ھیں کہ آپکے بچے پر مسکن دوا کا الرجک ردِعمل ھو جائے۔ اس بات کے بھی تھوڑے سے امکانات ھوتے ھیں کہ آپکے بچے کو مسکن دوا کی وجہ سے سانس لینے میں بھی مدد کی ضرورت ھو۔ یہی وجہ ھے کہ ھم مسکن دوا دینے کے بعد آپکے بچے کی بہت قریب سے نگرانی کرتے ھیں۔

آپکی نرس آپکو بتائے گی کہ آپ بچے کے پاس کب جا سکتے ھیں

زیادہ تر علاج اور ٹیسٹوں کے دوران آپکو اپنے بچے کے ساتھ رھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ کچھ صورتوں میں آپکو بچے کے ٹیسٹ یا علاج کے دوران ویٹنگ ایریا میں انتظار کرنا ھوگا۔ آپکے بچے کی نرس اس بارے میں آپکو مزید بتائے گی۔

ٹیسٹ یا علاج کے ختم ھو جانے کے بعد بچے کے مسکن دوا سے بحالی کے دوران آپ اپنے بچے کے ساتھ رہ سکتے ھیں۔

مسکن دوا لینے کے بعد آپکا بچہ کچھ وقت کیلئے سو جائے گا

آپکا بچہ مسکن دوا لینے کے بعد کتنی دیر کیلئے سوتا ھے، اس کا انحصار مسکن دوا کی قسم، ادویات اور دوا کی خوراک پر ھوتا ھے۔ زیادہ تر صورتوں میں آپکا بچہ 1 سے 2 گھنٹے کیلئے سوئے گا۔ آپکے بچے کی نرس آپکو اس بارے میں بتائے گی کہ آپکو بچے کے کتنی دیر سونے کی توقع رکھنی چاھیے۔

ھم آپکے بچے کے سونے کے وقت کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایسا کرنا ٹیسٹ یا علاج کے بعد بچے کی جلدی بحالی کا سبب بنے گا۔

گھر جانا

جب آپکا بچہ جاگ جائے گا تو وہ گھر جانے کیلئے بالکل تیار ھوگا

جب آپکا بچہ جاگ جائے گا اور واضع مائع پینے کے قابل ھو جائے گا تو وہ گھر جانے کیلئے بالکل تیار ھوگا۔ اس میں 1 یا 2 گھنٹے لگ سکتے ھیں۔

آپکے بچے کو ہسپتال سے گھر لے کر جانا

بچے کو ہسپتال سے گھر لیجاتے وقت اپنے ساتھ ایک اور شخص کو لے کر آئیں۔

اگر آپ گاڑی چلانے والے ھوں تو ایک شخص کے بچے کے ساتھ بیٹھنے اور گاڑی میں بچے کی نگرانی کرنے کیلئے دستیاب ھونے کو سختی سے تجویز کیا جاتا ھے۔ گاڑی میں اپنے بچے کے سیٹ بیلٹ پہننے کو یقینی بنائیں۔

اگر آپکا بچہ سٹرولر کا استعمال کرتا ھو تو اسکو ہسپتال میں اپنے ساتھ لے کر آئیں۔ ممکن ھے کہ آپکا بچہ چکرا رھا ھو اور خود سے چلنے کے قابل نہ ھو۔

ہسپتال کو چھوڑنے سے پہلے آپکی نرس آپکو تحریری ہدایات دے گی۔ یہ نوٹس آپکو بتائیں گے کہ گھر جانے کے بعد آپکو کیا کچھ پتہ ھونا ضروری ھے۔

مزید معلامت کیلئے، براہ مہربانی "مسکن دوا: بچے کی گھر میں حفاظت" پڑھیں۔

اھم نکات

  • مسکن دوا دینے سے پہلے اور بعد میں آپکے بچے کا پیٹ خالی ھونا چاھیے۔ اگر آپکے بچے کا معدہ خالی نہ ھو تو وہ سونے کے دوران الٹی کر سکتا ھے اور اپنے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ھے۔
  • ٹیسٹ یا علاج میں آٹھ گھنٹے رہ جانے کے بعد آپکے بچے کو صرف واضع مائع جیسا کہ پانی، مشروبِ ادرک یا واضع سیب کا جوس لینا چاھیے۔ آپکے بچے کو کسی بھی قسم کی ٹھوس غذا اور پینے کی اشیاء مثلا گم، کینڈی، دودھ یا مالٹے کا جوس نہیں لینا چاھیے۔
  • آپریشن، ٹیسٹ یا علاج سے دو گھنٹے پہلے اپنے بچے کو کسی بھی قسم کی پینے کی چیز دینا بالکل بند کر دیں۔
  • اگر ممکن ھو تو بچے کو ہسپتال سے گھر لے کر جاتے وقت اپنے ساتھ ایک اور شخص کو ضرور لے کر آئیں۔
Last updated: 三月 03 2011