صَعر

Torticollis [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

صعر اور اسکے علاج کے بارے میں معلومات۔

صَعر کیا ھے؟

صَعر تب ھوتا ھے جب گردن کا پٹھہ جسے سٹرنوکلیآئیڈوماسٹوئید کہتے ھیں، گردن کی ایک طرف سے دوسری طرف کی نسبت چھوٹا ھو۔ یہ سخت پٹھہ سر کے اُس طرف جھکے رھنے کا بائث بنتا ھے جس طرف پٹھہ چھوٹا ھوتا ھے اور اس طرف سے بچے کا سر دوسری طرف مڑ جاتا ھے۔

صعر کا پورا نام پیدائشی اعصابی صعر ھے۔

صعر کی وجوھات

صعر کے بارے میں مختلف نظریات پائے جاتے ھیں۔ یہ پٹھہ اس صورت میں چھوٹا ھو سکتا ھے اگر حمل کے دوران بچہ سختی سی بچہ دانی میں بند رھے۔ یہ مسئلہ اس صورت میں بھی پیش آسکتا ھے اگر پیدائش کے دوران گردن کے پٹھے پر کھچاو پڑے، اور کھچا ھوا پٹھہ داغ دار ٹشو کے ساتھ ٹھیک ھو۔ یہ داغ دار ٹشو ھوگا جوکہ پٹھے کے کھچاو اور چھوٹے ھونے کا سبب بنے گا۔ بعض اوقات صعر آپکے بچے کی پیدائش کے بعد ھی ظاھر ھو سکتا ھے۔ ایسا اس صورت میں ھوتا ھے اگر آپکا بچہ اپنے سر کو ایک ھی طرف موڑ کر رکھے اور دوسری طرف نہ موڑے۔

پیدائشی پٹھوں کو سَعربچےکی گردن اورگال میں مجروح پٹھہ
سعر اس وقت ہو سکتا ہے جب پیدائش کے دوران گردن کے عضلے کا پٹھہ زخمی ہو جائے۔ گردن کے عضلے والا بچہ اپنا سر ایک طرف موڑے رکھے گا۔

صعر کے بارے میں سوالات

کیا مجھے اپنے بچے کی گردن کی گلٹی کے بارے میں فکرمند ھونا چاھیے؟

نہیں۔ ممکن ھے کہ جسکو آپ گلٹی سمجھ رھے ھوں وہ داغ وار ٹشو ھو۔ یہ شفایابی کے عمل کا ایک نارمل نتیجہ ھوتا ھے۔ یہ آپکے بچے کیلئے بالکل بھی تکلیف دہ نہیں ھوتا۔ فزیوتھراپسٹ کی بتائی ھوئیں کھچاو کی چند ورزشوں سے یہ چند مہینوں میں خود ھی ختم ھو جائے گا۔

میرا بچہ ایک ھی جانب دیکھنے کو کیوں ترجیع دیتا ھے؟

ایسا بچہ جسکو صعر ھو وہ ایک جگہ دیکھنے کو ترجیع دے سکتا ھے۔ گردن کا چھوٹا پٹھہ گردن کو ایک طرف جھکائے رکھتا ھے۔ تھوڑی اس سے دور ھو جاتی ھے۔ یہی وجہ ھے کہ آپکا بچہ کھچے ھوئے پٹھے کے دوسرے طرف دیکھنے کو ترجیع دیتا ھے۔

اگر آپکا بچہ ھمیشہ اپنی پشت پر لیٹا رھے یا ایک ھی جانب دیکھنے کو ترجیع دے تو اسکی کھوپڑی ناھموار ھو سکتی ھے۔ اس حالت کو کج سری کہتے ھیں۔ کج سری کا مطلب کھوپڑی کا ناھموار ھونا ھے۔ صعر اور کج سری کو ایک دوسرے سے منسلک کیا جاتا ھے۔

مزید معلومات کیلئے "کج سری" دیکھیں۔

اگر میرا بچہ ایک ھی جانب دیکھے تو مجھے کیا کرنا چاھیے؟

پیٹ کے بل لیٹے ہوئے بچےکے پیچھے سے نظر آنے والا منظر، بچہ جو اپنے قریب پڑے ہوئے کھلونے کی طرف اپنا سرگھما رہا ہے

اگر آپکا بچہ ایک ھی جانب دیکھنے کو ترجیع دے تو آپکو اپنے بچے کی دوسری طرف دیکھنے کی تب تک حوصلہ افزائی کرنی چاھیے جب تک وہ دونوں جانب ایک جتنا دیکھنا نہ شروع کردے۔ ممکن ھے کہ آپکے بچے کی گردن کا ایک پٹھہ سخت ھو اور اسے مخصوص کھچاو کی ضرورت ھو۔ مزید معلومات کیلئے آپکو اپنے ڈاکٹر یا فزیوتھراپسٹ سے بات کرنی چاھیے۔

اس دوران میں آپ یہ کچھ کر سکتے ھیں:

  • ھیلنے کے اوقات کے دوران اپنے بچے کی کسی بھی طرف دیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے موبائل فون یا شوخ رنگ کے کھلونوں کا استعمال کریں۔
  • جب آپ نے اپنے بچے کو اٹھایا ھو تو اسکو اس طرح سے پکڑیں کہ اسکی ایسی طرف دیکھنے کی حوصلہ افزائی ھو جہاں وہ دیکھنا پسند نہ کرتا ھو۔
  • اگر آپکے بچے کا پنگوڑا دیوار کے سامنے پڑا ھو تو ھر رات کو بچے کو اسکی مخالف سمت میں لٹائیں۔ بچے کمرے کے اندر دیکھنے کو ترجیع دیتے ھیں۔
  • اگر آپکے بچے کا پنگوڑا دیوار کے سامنے نہ پڑا ھو تو ھر رات بچے کی مختلف اطراف میں دیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ان اطراف میں شوخ رنگ کے محفوظ کھلونے رکھیں۔

ڈاکٹر کو کب فون کرنا ھے

اگر آپکو محسوس ھو کہ آپکا بچہ گردن کو محدود حرکت دی رھا ھے تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر سے اپنے لئے دستیاب مدد کے بارے میں پوچھیں۔ ممکن ھے کہ وہ آپکی کسی فزیوتھراپسٹ کی طرف رھنمائی کرے۔

آپکے بچے کے سر اور گردن کی جانچ کے بعد آپکے بچے کا تھراپسٹ آپکے بچے کیلئے ھوم پروگرام تشکیل دے گا۔ ممکن ھے کہ آپکو کچھ ورزشیں اور ھدایات دی جائیں۔

اھم نکات

  • صَعر تب ھوتا ھے جب گردن کا پٹھہ گردن کی ایک طرف سے دوسری طرف کی نسبت چھوٹا ھو۔ یہ سخت پٹھہ سر کے ایک طرف جھکے رھنے کا بائث بنتا ھے۔ بچے کا سر سخت پٹھے کی طرف سے دوسری طرف مڑ جاتا ھے۔
  • اگر آپکا بچہ ایک ھی جانب دیکھنے کو ترجیع دے تو اسکی دوسری طرف دیکھنے کی حوصلہ افزائی کریں جس طرف وہ دیکھنا پسند نہ کرتا ھو۔ ممکن ھے کہ آپکو مخصوص کھچاو کی تجویز کیلئے پیشہ ور تھراپسٹ یا فزیوتھراپسٹ کی ضرورت ھو۔
  • صعر کو بعض اوقات ایک خاص حالت کج سری سے منسلک کیا جاتا ھے جس میں بچے کے بہت دیر تک اپنی پُشت پر لیٹے رھنے یا ایک ھی جانب دیکھتے رھنے کی وجہ سے بچے کا سر ناھموار ھو جاتا ھے۔۔
Last updated: 三月 11 2011