(C. difficile) سی ڈفیسیل کیا ہے؟
سی ڈفیسیل (C. difficile) )بولیں : سی ڈف۔اس-سیل( ایک قسم کا بیکٹیریا ) جراثیم ( ہے۔ یہ کسی شخص کی آنت میں پایا جاتا ہے۔ کلوسٹریڈیم ڈفیسیل (C. difficile) زہر بناتا ہے جو مرض اسہال کا باعث بنتا ہے۔ یہ مزید خطرناک حالت جیسے کہ بڑی آنت کے ورم کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
اکثر سی ڈفیسیل (C. difficile)انفیکشن اُن میں ہوتا ہے جو اینٹی بائیوٹکس لے رہے ہوتے ہیں۔ صحتمند لوگوں کی آنتوں میں مختلف قسم کے بیکٹیریا ہوتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اچھےبیکٹیریا ہوتے ہیں جو نقصان دہ بیکٹیریا کو قابو میں کرتے ہیں۔ اینٹی بائیوٹکس کے استعمال سے کچھ اچھے بیکٹیریا مر سکتے ہیں۔ جب کچھ ہی اچھے بیکٹیریا آنتوں میں رہ جاتے ہیں تو سی ڈفیسیل (C. difficile)بڑھ سکتے ہیں۔
سی ڈفیسیل (C. difficile)انفیکشن کی علامات
ایسے لوگ جنہیں سی ڈفیسیل (C. difficile)انفیکشن ہو ان میں مندرجہ ذیل علامات ہوں گی:
- پانی جیسے دست جس میں خون بھی شامل ہو سکتا ہے
- بخار
- بھوک کا نہ لگنا
- معدہ میں تکلیف محسوس کرنا [ اُبکائی]
- پیٹ کو چھونے سے درد کا احساس ہونا
صحتمند لوگوں کو عموماً سی ڈفیسیل (C. difficile) انفیکشن نہیں ہوتا۔ اگر مندرجہ ذیل میں سے کوئی بات درست ہے تو لوگوں کو سی ڈفیسیل (C. difficile) انفیکشن ہونے کا زیادہ امکان ہے:
- اُن کی کوئی اورحالت یا دوسری بیماری لاحق ہے جس کا مطلب ہے کہ اُنہیں کافی عرصہ تک اینٹی بائیوٹکس لینے کی ضرورت ہے۔
- وہ عمر رسیدہ ہیں۔
آپ کے بچے کو پاخانہ کے نمونہ دینے کی ضرورت ہوگی یہ دیکھنے کے لئے، آیا وہ سی ڈفیسیل (C. difficile) کا شکار تو نہیں ہوا ہے
پاخانہ کے نمونے سی ڈفیسیل (C. difficile) کو ٹیسٹ کرنے کے لئے لیتےہیں۔ آپ کے بچے کے نرس اسے لیب میں بھجوائیں گے۔ نتائج کے آنے میں عموماً چند دن لگ جاتے ہیں۔
عام طور پر سی ڈفیسیل (C. difficile) اپنےآپ بہتر ہو جاتا ہے۔
ایسے لوگ جنہیں معمولی علامات ہیں اُنہیں سی ڈفیسیل (C. difficile) کے علاج کی ضرورت نہیں۔ یہ علامات عام طور پر ختم ہوجاتی ہیں جب کوئی شخص اینٹی بائیوٹکس لینا بند کر دیتا ہے۔
اگر کسی شخص میں علامات زیادہ شدید ہیں تو اُسے دوا کی ضرورت ہو گی۔ کچھ لوگ جسم میں پانی کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ جسم میں اُس کے کام کرنے کے لئے کافی مقدار میں پانی موجود نہیں ہے۔ اُنہیں براہ راست انٹراوینس (IV) لائن کے ذریعے رطوبتیں لینے کی ضرورت ہوگی۔
سی ڈفیسیل (C. difficile)کے جراثیم کیسے پھیلتے ہیں
سی ڈفیسیل (C. difficile)بیکٹیریا پاخانے میں پائے جاتے ہیں۔ کوئی بھی شخص ان جراثیم سے متاثر ہو سکتاہے اگر وہ کسی ایسی سطح کو چھوتا ہے جس پر معمولی پاخانہ لگا ہو اور پھر اپنے منہ کو چھوتا ہے۔ حتی کہ اگر سطح گندی بھی نہیں لگتی تب بھی اُس پر بیکٹیریا جراثیم ہو سکتے ہیں۔
صحت کی نگہداشت کرنے والے کارکن اگر وہ سی ڈفیسیل (C. difficile)مریض کی نگہداشت کرنے کے بعد اپنے ہاتھ یا آلات نہ دھوئیں تو دوسرے مریضوں یا سطحوں پر بیکٹیریا جراثیم پھیلا سکتے ہیں۔
ہاتھ دھونا سی ڈفیسیل (C. difficile)کو پھیلنے سے روکنے کا بہترین طریق ہے
اکثر اپنے ہاتھ دھونا سی ڈفیسیل (C. difficile) کے خلاف ایک بہترین دفاع ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ یا آپ کے بچے کو سی ڈفیسیل (C. difficile) ہے تو ہاتھ دھونے کے لئے صابن اور پانی استعمال کریں۔ اگرکہیں صابن اور پانی نہیں ہے توالکوحل سے ہاتھ پونچھنے والے تولئے استعمال کریں۔ پھر جب بھی آپ صابن اور پانی سے دھو سکیں تو دھو لیں۔
اگر آپ کے بچے کو ہسپتال میں سی ڈفیسیل (C. difficile)ہے
ایسے مریض جو ہسپتال میں دوسری بیماریوں کے ساتھ ہیں ان کے لئے سی ڈفیسیل (C. difficile)خطرناک ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کے بچے کو سی ڈفیسیل (C. difficile) انفیکشن ہے توآپ اور عملہ دونوں ہی جو اپنے بچے کا علاج کررہے ہیں وہ سی ڈفیسیل (C. difficile) کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔
- آپ کے بچے کو اکیلے کمرے میں رکھا جا سکتا ہے۔ وہ کھیلنے کے کمرے میں جانے کے قابل نہیں ہو سکے گا جب تک کہ وہ ٹھیک محسوس نہ کرے۔ بچے کی زندگی کے ماہر سے پوچھیں کہ وہ کھلونے اور دوسری رسد آپ کے کمرے میں لائے۔
- وہ تمام عملہ جو آپ کے بچے کا علاج کر رہا ہے اُسے دستانے اور گاؤن پہننا چاہئے۔
- بچے کے کمرے میں جانے سے پہلے، اپنے بچے کو چھونے سے پہلے اور بعد میں اور اپنے بچے کا کمرہ چھوڑنے سے پہلے اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے دھوئیں۔ ہسپتال کے عملہ کو بھی اسی طرح ہاتھ دھونے چاہئیں۔
- چوں کہ آپ دوسرے مریضوں کو نہیں چھوئیں گے اس لئے آپ کو دستانے اور گاؤن پہننے کی ضرورت نہیں۔
اگر آپ یا کوئی اور ملاقاتی سی ڈفیسیل (C. difficile) کی علامات سے بیمار ہوجاتا ہے تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا نرس کو بتائیں۔
اگر آپ کو کوئی سوالات یا خدشات ہیں، تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا نرس سے پوچھیں۔
کلیدی نکات
- سی ڈفیسیل (C. difficile) ایک ایسا بیکٹیریا ہے جو آنتوں میں پایا جاتا ہے۔
- سی ڈفیسیل (C. difficile)کی علامات میں مرض اسہال، بخار اور متلی ہیں۔
- ایسے لوگ جو اینٹی بائیوٹکس دوا لے رہے ہوں وہ سی ڈفیسیل (C. difficile) کے انفیکشن کے زیادہ خطرے میں ہیں۔
- سی ڈفیسیل (C. difficile)انفیکشن ہلکا اور شدید بھی ہو سکتا ہے۔
- اکثر اچھی طرح ہاتھ دھونا سی ڈفیسیل (C. difficile) انفیکشن کے خلاف ایک بہترین دفاعی طریق ہے۔